.*
اورنگ آباد 18/جولائی
شاعر مشرق علامہ اقبال کی یومِ پیدائش پر نو روزہ جشن اقبال 2020 اورنگ آباد منایا گیا تھا
جس میں دو سو سے زائد افراد نے حصہ لیا تھا..
کویڈ19کے سبب تقسیم انعامات کی تقریب منعقد نہیں کی جاسکی تھی..
اول دوم سوم انعام یافتہ گان کو ریڈ اینڈ لیڈ فاؤنڈیشن کے دفتر قیصر کالونی میں مختصر تقریب میں انعامات سے نوازا گیا..
تقریب میں مہمانان خصوصی ڈاکٹر رفیع الدین ناصر (مولانا ابوالکلام آزاد کالج) نے شریک تھے اور انہیں کے ہاتھوں انعام یافتہ گان کو کلیاتِ اقبال، سائنسی قوس قزح، میمنٹو، گلدستہ و سرٹیفکیٹ دیا گیا..
انعام اول :عائشہ فاطمہ غلام ربانی.
انعام دوم :محمد تسلیم الدین عظیم الدین راہی.
انعام سوم :قاضی فردوس فاطمہ.
ابتداء میں فاؤنڈیشن کے صدر مرزا عبدالقیوم ندوی نے اقبال کوئز منعقد کرنے کی غرض و غایت بتاتے ہوئے کہا کہ پہلی بار اورنگ آباد میں علامہ اقبال کے پیغام کو گھر گھر پہنچانے کے لیے نو روزہ جشنِ اقبال منعقد کیا گیا تھا جس میں نو روز تک مختلف پروگرامز منعقد کیے گئے تھے.. جیسے آن لائن اقبال کی غزلوں نظموں کو پڑھ کر سنانا، پوسٹ کارڈ پر اپنا پسندیدہ کلام لکھنا وغیرہ وغیرہ اسی میں اقبال کوئز بھی منعقد کیا گیا تھا.
اقبال کوئز، انجمن انبائے قدیم سر سید کالج اورنگ آباد، اسکالرس شاہین اکیڈمی اور مرزا ورلڈ بک ہاؤس کے تعاون سے فیم، وارثان حرف و قلم، ریڈ اینڈ لیڈ فاؤنڈیشن ،آفتاب فلمز ،مہاراشٹر مسلم عوامی کمیٹی اور مسلم گریجویٹ فورم کے زیر اہتمام منعقد کیا گیا تھا..
پروگرام کے مہمان خصوصی ڈاکٹر رفیع الدین ناصر نے انعام یافتہ گان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ جشن اقبال یہ اپنی نوعیت کا پہلا جشن تھا جو نو روز تک بڑے دھوم سے منایا گیا اور اس سے اقبال کا پیغام شہر کے گھر میں پہنچا، میں سمجھتا ہوں کہ کوئز یہ فائدہ ہوا کہ لوگوں کو اقبال کی زندگی اور ان کی شاعری کا مطالعہ کرنے اور ان کے اشعار یاد کرنے اور پڑھنے کو ملے جس یقیناً اقبال کی شاعری کو پڑھنے کی ترغیب ملیگی..
پروگرام کی نظامت مرزا عبدالقیوم ندوی نے انجام دیئے جبکہ شکریہ مرزا طالب بیگ نے ادا کیا..
*Mirza Abdul Qayyum Nadwi*
*+91 9325203227*

