Adbi Miras
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      فروری 2, 2026

      کتاب کی بات

      فروری 1, 2026

      کتاب کی بات

      دسمبر 14, 2025

      کتاب کی بات

      ستمبر 29, 2025

      کتاب کی بات

      جولائی 12, 2025

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      تنقید اور عملی تنقید – سید احتشام حسین

      مئی 20, 2026

      تحقیق و تنقید

      کیا نقاد کا وجود ضروری ہے؟ – شمس…

      مئی 5, 2026

      تحقیق و تنقید

      تانیثی ادب کی شناخت اور تعیّنِ قدر –…

      جنوری 10, 2026

      تحقیق و تنقید

      دبستانِ اردو زبان و ادب: فکری تناظری –…

      جولائی 10, 2025

      تحقیق و تنقید

      جدیدیت اور مابعد جدیدیت – وزیر آغا

      جون 20, 2025

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      قرآن کو سمجھ کر پڑھنے کا معمول بنائیے!…

      اپریل 11, 2026

      اسلامیات

      قربانی سے ہم کیا سیکھتے ہیں – الف…

      جون 16, 2024

      اسلامیات

      احتسابِ رمضان: رمضان میں ہم نے کیا حاصل…

      اپریل 7, 2024

      اسلامیات

      رمضان المبارک: تقوے کی کیفیت سے معمور و…

      مارچ 31, 2024

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین عالمی ادب فکر و عمل نوشاد منظر Naushad Manzar All
      ادب کا مستقبل

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

      ادب کا مستقبل

      غزل – عقبیٰ حمید

      نومبر 1, 2024

      ادب کا مستقبل

      ہم کے ٹھرے دکن دیس والے – سیدہ…

      اگست 3, 2024

      ادب کا مستقبل

      نورالحسنین :  نئی نسل کی نظر میں –…

      جون 25, 2023

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ایک اہم ادبی حوالہ- عمیرؔ…

      اگست 3, 2024

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      ملک کی تعمیر و ترقی میں اردو زبان و ادب…

      جولائی 1, 2023

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تراجم

      دو گھنٹے کا مسلمان – ترجمہ: وسیم احمد…

      مئی 24, 2026

      تراجم

      ڈاکٹر محمد ریحان: ترجمہ کا ستارہ – سیّد…

      اکتوبر 13, 2025

      تراجم

      کوثر مظہری کے تراجم – محمد اکرام

      جنوری 6, 2025

      تراجم

      ترجمہ نگاری: علم و ثقافت کے تبادلے کا…

      نومبر 7, 2024

      تعلیم

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      مخلوط نصاب اور دینی اقدار: ایک جائزہ –…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      ڈاکٹر اقبالؔ کے تعلیمی افکار و نظریات –…

      جولائی 30, 2024

      تعلیم

      کاغذ، کتاب اور زندگی کی عجیب کہانیاں: عالمی…

      اپریل 25, 2024

      خبر نامہ

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      خبر نامہ

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      خبر نامہ

      قطر میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی الومنائی ایسوسی ایشن…

      اکتوبر 27, 2025

      خبر نامہ

      بزمِ اردو قطر کے زیرِ اہتمام سالانہ مجلہ…

      اکتوبر 26, 2025

      خصوصی مضامین

      گلوبلائزیشن اور اردو اَدب – ڈاکٹر نسیم احمد نسیم

      جولائی 26, 2025

      خصوصی مضامین

      نفرت انگیز سیاست میں میڈیا اور ٹیکنالوجی کا…

      فروری 1, 2025

      خصوصی مضامین

      لال کوٹ قلعہ: دہلی کی قدیم تاریخ کا…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو :دوست…

      جنوری 21, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:…

      جون 1, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      لٹریچر فیسٹیولز کا فروغ: ادب یا تفریح؟ –…

      دسمبر 4, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      معاشی ترقی سے جڑے کچھ مسائل –  محمد…

      نومبر 30, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      دعوتِ اسلامی اور داعیانہ اوصاف و کردار –…

      نومبر 30, 2024

      عالمی ادب

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      فکر و عمل

      حسن امام درؔد: شخصیت اور ادبی کارنامے –…

      جنوری 20, 2025

      فکر و عمل

      کوثرمظہری: ذات و جہات – محمد اکرام

      اکتوبر 8, 2024

      فکر و عمل

      حضرت مولاناسید تقی الدین ندوی فردوسیؒ – مفتی…

      اکتوبر 7, 2024

      فکر و عمل

      نذرانہ عقیدت ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کے نام…

      جولائی 23, 2024

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      رسالہ ’’شاہراہ‘‘ کے اداریے – ڈاکٹر نوشاد منظر

      دسمبر 30, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      متفرقات

      دو گھنٹے کا مسلمان – ترجمہ: وسیم احمد…

      مئی 24, 2026

      متفرقات

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      متفرقات

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      متفرقات

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
مقبول ترین
تحقیق: معنی و مفہوم ۔ شاذیہ بتول
تدوین متن کا معروضی جائزہ – نثار علی...
ترجمہ کا فن :اہمیت اور مسائل – سیدہ...
سر سید کی  ادبی خدمات – ڈاکٹر احمد...
آغا حشر کاشمیری کی ڈراما نگاری (سلور کنگ...
حالیؔ کی حالات زندگی اور ان کی خدمات...
ثقافت اور اس کے تشکیلی عناصر – نثار...
تحقیق کیا ہے؟ – صائمہ پروین
منٹو کی افسانہ نگاری- ڈاکٹر نوشاد عالم
منیرؔنیازی کی شاعری کے بنیادی فکری وفنی مباحث...
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      فروری 2, 2026

      کتاب کی بات

      فروری 1, 2026

      کتاب کی بات

      دسمبر 14, 2025

      کتاب کی بات

      ستمبر 29, 2025

      کتاب کی بات

      جولائی 12, 2025

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      تنقید اور عملی تنقید – سید احتشام حسین

      مئی 20, 2026

      تحقیق و تنقید

      کیا نقاد کا وجود ضروری ہے؟ – شمس…

      مئی 5, 2026

      تحقیق و تنقید

      تانیثی ادب کی شناخت اور تعیّنِ قدر –…

      جنوری 10, 2026

      تحقیق و تنقید

      دبستانِ اردو زبان و ادب: فکری تناظری –…

      جولائی 10, 2025

      تحقیق و تنقید

      جدیدیت اور مابعد جدیدیت – وزیر آغا

      جون 20, 2025

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      قرآن کو سمجھ کر پڑھنے کا معمول بنائیے!…

      اپریل 11, 2026

      اسلامیات

      قربانی سے ہم کیا سیکھتے ہیں – الف…

      جون 16, 2024

      اسلامیات

      احتسابِ رمضان: رمضان میں ہم نے کیا حاصل…

      اپریل 7, 2024

      اسلامیات

      رمضان المبارک: تقوے کی کیفیت سے معمور و…

      مارچ 31, 2024

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین عالمی ادب فکر و عمل نوشاد منظر Naushad Manzar All
      ادب کا مستقبل

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

      ادب کا مستقبل

      غزل – عقبیٰ حمید

      نومبر 1, 2024

      ادب کا مستقبل

      ہم کے ٹھرے دکن دیس والے – سیدہ…

      اگست 3, 2024

      ادب کا مستقبل

      نورالحسنین :  نئی نسل کی نظر میں –…

      جون 25, 2023

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ایک اہم ادبی حوالہ- عمیرؔ…

      اگست 3, 2024

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      ملک کی تعمیر و ترقی میں اردو زبان و ادب…

      جولائی 1, 2023

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تراجم

      دو گھنٹے کا مسلمان – ترجمہ: وسیم احمد…

      مئی 24, 2026

      تراجم

      ڈاکٹر محمد ریحان: ترجمہ کا ستارہ – سیّد…

      اکتوبر 13, 2025

      تراجم

      کوثر مظہری کے تراجم – محمد اکرام

      جنوری 6, 2025

      تراجم

      ترجمہ نگاری: علم و ثقافت کے تبادلے کا…

      نومبر 7, 2024

      تعلیم

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      مخلوط نصاب اور دینی اقدار: ایک جائزہ –…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      ڈاکٹر اقبالؔ کے تعلیمی افکار و نظریات –…

      جولائی 30, 2024

      تعلیم

      کاغذ، کتاب اور زندگی کی عجیب کہانیاں: عالمی…

      اپریل 25, 2024

      خبر نامہ

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      خبر نامہ

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      خبر نامہ

      قطر میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی الومنائی ایسوسی ایشن…

      اکتوبر 27, 2025

      خبر نامہ

      بزمِ اردو قطر کے زیرِ اہتمام سالانہ مجلہ…

      اکتوبر 26, 2025

      خصوصی مضامین

      گلوبلائزیشن اور اردو اَدب – ڈاکٹر نسیم احمد نسیم

      جولائی 26, 2025

      خصوصی مضامین

      نفرت انگیز سیاست میں میڈیا اور ٹیکنالوجی کا…

      فروری 1, 2025

      خصوصی مضامین

      لال کوٹ قلعہ: دہلی کی قدیم تاریخ کا…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو :دوست…

      جنوری 21, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:…

      جون 1, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      لٹریچر فیسٹیولز کا فروغ: ادب یا تفریح؟ –…

      دسمبر 4, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      معاشی ترقی سے جڑے کچھ مسائل –  محمد…

      نومبر 30, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      دعوتِ اسلامی اور داعیانہ اوصاف و کردار –…

      نومبر 30, 2024

      عالمی ادب

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      فکر و عمل

      حسن امام درؔد: شخصیت اور ادبی کارنامے –…

      جنوری 20, 2025

      فکر و عمل

      کوثرمظہری: ذات و جہات – محمد اکرام

      اکتوبر 8, 2024

      فکر و عمل

      حضرت مولاناسید تقی الدین ندوی فردوسیؒ – مفتی…

      اکتوبر 7, 2024

      فکر و عمل

      نذرانہ عقیدت ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کے نام…

      جولائی 23, 2024

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      رسالہ ’’شاہراہ‘‘ کے اداریے – ڈاکٹر نوشاد منظر

      دسمبر 30, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      متفرقات

      دو گھنٹے کا مسلمان – ترجمہ: وسیم احمد…

      مئی 24, 2026

      متفرقات

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      متفرقات

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      متفرقات

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
Adbi Miras
کتاب کی بات

by adbimiras جنوری 9, 2021
by adbimiras جنوری 9, 2021 0 comment
خالد محمود اور ان کی شعر زمین – رضوان الدین فاروقی
خالد محمود ہمارے سرونج کے وہ گلِ سرسبد ہیں جن کی دلکشی اور مہک پوری اردو دنیا میں پھیلی ہوئی ہے۔وہ جامعہ ملیہ اسلامیہ دہلی سے بحیثیت  صدر شعبۂ اردو سبک دوش ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ مکتبہ جامعہ کے مینجنگ ڈائریکٹر رہے،دہلی اردو اکادمی کے وائس چیئرمین رہے اور آج بھی بہت سے ادبی اور سماجی اداروں سے وابستہ ہیں۔ان کی اب تک  تقریباً دو درجن سے زائد کتابیں منظر عام پر آچکی ہیں۔ ان کتابوں میں تنقیدی اور تحقیقی کتابیں بھی ہیں۔خاکے اور انشائیے بھی ہیں اور شعری مجموعے بھی۔ میں چوں کہ یہاں ان کی شاعری پر گفتگو کرنا چاہ رہاہوں۔ اور اس حوالے سے ان کا شعری مجموعہ  ”شعر زمین“میرے سامنے ہے۔ جس میں غزلیں بھی ہیں اور چند نظمیں بھی۔ ان کی ایک معروف نظم ”در مدح آم“ اپنے آپ میں کلاسیک کا درجہ رکھتی ہے۔ اس نظم کا پس منظر یہ ہے کہ لکھنؤ کے ایک صاحب ثروت چودھر ی شرف الدین آموں کے موسم میں ایک بڑی دعوت”آم اور غالب“کے عنوان سے کرتے ہیں جس میں لکھنؤ اور اطراف کے باکمال شعر ا و ادبا کو دعوت دیتے ہیں۔ اتفاق سے پروفیسر خالد محمود کو بھی اپنے دوست اور لکھنؤ یونی ورسٹی کے پروفیسر شاہ عبدالسلام کے ساتھ اس دعوت آم میں شرکت کا موقع ملا۔ متذکرہ نظم اسی دعوت کی سچی اور کھری تصویر ہے۔ پروفیسرخالد محمود کو زبان و بیان پر جو قدرت حاصل ہے اس کا بھرپور اظہار اس نظم میں موجود ہے۔ بلا مبالغہ یہ بات کہی جا سکتی ہے کہ تسلسل،روانی، لفظوں کی نشست و برخاست ہر لحاظ سے یہ نظم عصر حاضر کے اردو اثاثے میں گراں بہا اضافہ ہے۔ ہمارے عہد کے معروف شاعراور نقاد فرحت احساس اس نظم کے تعلق سے لکھتے ہیں کہ ”خالد محمود کا طرز احساس اور بات چیت خوش طبعی کے ایک فکری میلان سے عبارت ہے، جس نے اپنی نہایت زود رفتار اور زودرس حس مزاح بخشی ہے، لیکن یہ حس مزاح لوگوں، چیزوں، باتوں اور احوال و اعمال کے مضحک پہلوؤں پر محض ہنس لینے یا ہنسی اڑانے یا ٹھٹول کرلینے پر آمادہ نظر نہیں آتی بلکہ ناموزونیوں اور نا ہمواریوں اور معمول سے بہت کم یا بہت زیادہ ہونے یا ہوجانے پر ایک ایسے رد عمل میں ظاہر ہوتی ہے جس میں خوش مزاقی اور خوش طبعی اصلاح حال کے در پردہ مقصد کے تحت سرگرم رہتی ہے۔
اسی مضمون میں فرحت احساس آگے لکھتے ہیں کہ خالد محمود کی ”در مدح آم“ میں جہاں آموں سے آلودہ اور حواس کو ان کی لذتوں سے شرابور کرنے کی کیفیات اور منظر نمایاں ہیں۔ اس پوری صورت حال کو اس کے تہذیبی ، سماجی پس منظر میں رکھ کر اس میں درپردہ موجود ایک خاص طرح کی غم گینی کو محسوس کرانے کی کوشش کی گئی ہے۔چوں کہ فرحت احساس نے اس نظم کا تفصیلی تعار ف پیش کردیا ہے اس لیے اس نظم پر میں سمجھتا ہوں یہاں گفتگو کا کوئی محل نہیں ہے۔
  میں یہاں شعر زمین کے چند اشعار پیش کرنا چاہوں گا جنہوں نے دوران مطالعہ مجھے متاثر کیالیکن اس سے پہلے میں شعر زمین پر لکھے ہوئے خالد محمود کے احوال واقعی کا وہ اقتباس پیش کرنا چاہتا ہوں جو انہوں نے اپنے مادر وطن سرونج کے تعلق سے لکھا ہے۔ خالد محمود جنہوں نے سرونج کے قصباتی فضا میں نموپائی، بھوپال کے علمی ماحول میں سرسبز و شاداب ہوئے اور دلی جیسے عالم میں انتخاب شہر میں باوقار ہوئے وہ خود احوال واقعی کے تحت اپنے مادر وطن سرونج کے تعلق سے لکھتے ہیں کہ سرونج میرا مرزبوم ہے۔ چنانچہ جذبہء حب الوطنی نے سب سے پہلے اسی کا قلمی چہرہ کچھ یوں تیار کیا ہے۔
سرونج کے نام جس کے سایۂ عاطفت میں میری پیدائش، پرورش اور تربیت ہوئی۔ جس کے ریاض المدارس نے پہلا سبق پڑھایا اور جس کے ”ریاض الاسلام“ سے میری تدریسی زندگی کا آغاز ہوا، جس کی زمین زرخیز، جس کی ہوا عطربیز، جس کی خاک عبیر، جس کا پانی آب زلال، جس کی فضا خوشگوار، جس کا آسمان تاروں بھرا، جس کی کلیاں سبک، جس کے غنچے سڈول، جس کے پھول شگفتہ، جس کے پھل شیریں، جس کی گلیاں روشن، جس کے بازارپر رونق، جس کے پرندآزاد، جس کی مسجدیں آباد، جس کے عقیدے راسخ، جس کا ایمان مضبوط، جس کے حفاظ خوش الحان، جس کی تہذیب سلامت، جس کی آبادی شیر و شکر، جس کا شین قاف درست، جس کے موسم معتدل، جس کے جنگل گھنے، جس کے باغات سرسبز، جس کی سبزیاں تازہ،جس کے کھیت ہرے بھرے، جس کے کسان سادہ لوح، جس کے پرند خوش آواز، جس کا جنوں ہوش مند، جس کا ہوش انا پسند، جس کے مزاج میں جذباتیت، جس کے جذبات میں شدت، جس کے خلوص میں حدت، جس کی تکلیف میں آرام، جس کے آرام میں آسودگی، جس کے گھروں میں مہمان، جس کے میزبانوں میں تواضع، جس کے رزق میں برکت، جس کے کھانوں میں لذت، جس کے نیاز میں بے نیازی، جس کی سرشت میں سیر چشمی، جس کے شب و روز میں آرام پسندی، جس کی طبیعت میں قناعت، جس کی قناعت میں تن آسانی، جس کے مزاج میں مزاح، جس کے مزاح میں شائستگی، جس کے مرد خوش اطوار، جس کی عورتیں وفا شعار، جس کی محفلیں زعفران زار، جس کے باشندے خوش قامت، جس کے جوان خوش طالع، جس کے بزرگ خوش مزاج، جس کے بچے تنو مند، جس کی بیٹیاں حیا شعار، جس کے بیٹے خوش گفتار، جس میں اردو زندہ، جس میں ادب فرخندہ،جس کی رہائش میں سادگی، جس کی آرائش میں زیبائی، جس کی توجہ میں اپنائیت، جس کی آنکھوں میں مروت، جس کے چھوٹوں میں ادب، جس کے بڑوں میں لحاظ، جس کی محبت میں خفگی، جس کی خفگی میں محبت، جس کی باتوں میں حسن،جس کے حسن میں لطافت،جس کی لطافت میں دل نوازی، جس کے رشتوں میں مٹھاس، جس کے اخلاق میں انکسار، جس کے معاملات میں رواداری، جس کے لباس میں شرافت، جس کے گھروں میں نفاست، جس کی پیشانیاں کشادہ، جس کی داڑھیاں گھنی، جس کی زلفیں دراز، جس کی الفت نہاں، جس کی خفگی عیاں، جس کی خوراک ماشاء اللہ!جس کی عمریں الحمدللہ! جس کے نقوش سبحان اللہ!جس کے نفوس بارک اللہ!خدا ان خوبیوں کو سلامت رکھے۔آمین یا رب العالمین!
خالد محمود کی خواہ نثر ہو یا شاعری انہوں نے روزمرہ کے الفاظ، محاورات اور تمثیلات کے حوالے سے جوکچھ بھی قرطاس قلم کیا ہے وہ اپنی برجستگی کے سبب ہمارے اذہان پر اپنا دیر پا اثر چھوڑتا ہے۔ خالد محمود کی شاعری میں روایتی اظہار یقیناً اہم ہے جو ہمارے عصری مسائل کا ایک آئینہ ہے۔ لیکن  اس سے ہٹ کر جو اہم بات ہے وہ یہ کہ وہ اپنے روز مرہ کے سماجی رکھ رکھاؤ میں کلاسیکی قدروں کے امین ہیں۔ اس حوالے سے یہ چند اشعار دیکھیے:
بڑی لمبی پلاننگ کررہی ہے
ہماری زندگی لمحات والی
ہمارے دن گئے خالی پڑی ہیں
سبھی الماریاں سوغات والی
نہ اب وہ گھر میں تہذیبی توازن
نہ اب وہ کوٹھری جنات والی
جسے دیکھو چھپا پھرتا ہے خالد
جماعت آگئی میوات والی
ایک ہی غزل کے یہ تمام اشعار جس تہذیبی پس منظر سے ہمیں روشناس کراتے ہیں وہ یقیناً بہت اہم ہے۔ مثلا ًپہلا ہی شعر دیکھیے کہ ہم یہ سمجھتے ہوئے کہ زندگی چند روزہ ہے پھر بھی بڑی لمبی لمبی پلاننگ کرنے میں لگے رہتے ہیں (یہاں انگریزی لفظ پلاننگ کا جو تخلیقی استعمال ہوا ہے وہ شعر کے حسن میں اضافے کا باعث ہے)۔ اسی طرح دوسرے شعر میں خالد صاحب نے جس کرب کا اظہار کیا ہے اس کا تعلق پوری قوم سے ہے۔ ہم سب جانتے ہیں اہل ثروت پر جب زوال آتا ہے تو گھر کا کیا کیا اثاثہ بکتا ہے اور وہ الماریاں جو قیمتی نوادرات اور سوغات سے بھری رہتی تھیں پیٹ کی آگ بجھانے کی خاطر خالی کردی جاتی ہیں۔
اسی تہذیبی سلسلے کا تیسر ا شعر بھی ہے جس میں جناتوں والی کوٹھری کا تذکرہ ہے۔ ہو سکتا ہے نئی نسل کو اس کوٹھری میں اجنبیت دکھائی دے لیکن آج سے نصف صدی قبل وہ مکان اور وہ ماحول گردش کرنے لگتا ہے جہاں مسلمانوں کے یہاں ایک حصہ تبرکات اور مذہبی تقدس کے طور پر محفوظ کردیا جاتا ہے۔ جنات والی کوٹھری اسی کی علامت ہے۔ اس غزل کا یہ آخری شعر جس میں میوات والی جماعت کا ذکر ہے جو لوگ تبلیغی جماعت کی تاریخ سے کما حقہ واقف ہیں وہ میواتی جماعت کا لطف یقینا لیں گے۔ اور یہ حقیقت بھی ہے کہ جب بھی جماعت والے گشت کے لیے آتے ہیں تو کئی لوگ انہیں دیکھ کر چھپ جاتے ہیں۔چوں کہ خالد محمود کے مزاج میں شگفتگی اور شوخی کا عنصر نمایاں ہے اسی لیے اس کا اظہار ان کے سنجیدہ اشعار میں بھی نظر آتا  رہتا ہے۔ اسی طرح مندرجہ ذیل اشعار بھی دیکھیے جو متانت اور سنجیدگی کے ایوانوں میں فکر و فلسفے کے چراغ کی مانند روشن ہے:
شکستہ بادباں، پتوار ٹوٹی،رات بھاری ہے
اتر جائے وہ کشتی سے کہ جس کو جان پیاری ہے
دن نکلتے ہی مرا پاؤں جہاں پڑتا ہے
راہ میں ایک بھی کانٹا نہیں رہنے دیتا
اسے دیکھیں تو ساحل توڑنے لگتی ہے موجِ خوں
نہیں دیکھیں تو جائیں بھی کہاں مہتاب سے بچ کے
موج خوں کا ساحل (بدن) توڑنا یقیناً اردو شاعری کا ایک حسین اور رومانی استعارہ ہے۔روایتوں، محاوروں  اور علامتوں کا جیسا خلاقانہ استعمال خالد محمود کے یہاں ملتا ہے وہ یقیناً انہیں اپنے ہم عصروں میں ممتاز کرتا ہے۔یہ ایک ایسا روایتی اظہار ہے جو عصری مسائل کی طرف ہماری توجہ مبذول کراتا ہے۔ خالد محمود کے شعری اثاثے میں اس طرح کی واضح اشاریت اور علامت جگہ جگہ نظر آتی ہے۔ اس روایت کا تعلق صرف لفظیات کی حد تک ہے ورنہ جہاں تک معنی کا تعلق ہے یا فکری پرواز کے جو قرینے ہیں ان کا تعلق اس شاعری سے ہے جو بیس ویں صدی کی آخری دہائیوں میں حرف اعتبار حاصل کرسکیں۔
میں اپنے محدود مطالعے کی روشنی میں اس قیمتی شعری مجموعے کی کسی قدر و قیمت کا تعین تو نہیں کرسکتا لیکن جن اشعار کو پڑھ کر ہماری فکر کے دریچے ہمیں نئے افق سے روشناس کرائیں وہ شاعری یقیناً ہم سب کے لیے اہم ہے۔ میں یہاں اپنے پسندیدہ اشعار کو پیش کرتے ہوئے اپنی بات ختم کرتا ہوں:
ہزاروں فلسفی قبضہ کیے بیٹھے ہیں ذہنوں پر
مرے قابو میں یارب میرا سر اب تک نہیں آیا
ہمارے سر پر ہے سایہ فگن امید کا سورج
ہماری راہ میں کوئی شجر اب تک نہیں آیا
تعجب ہے مجھی کو اپنی محفل میں نہیں دیکھا
نہیں دیکھا اگر تم نے تو دیکھا کیوں نہیں کرتے
اٹھا کر روز لے جاتا ہے میرے خواب کا منظر
وہ مجھ سے روز کہتا ہے بھروسا کیوں نہیں کرتے
فلیٹوں میں بشکلِ قیدیِ زنداں گزرتی ہے
یہیں رہتے ہیں خالد مہرِ عالم تاب سے بچ کے
محشر بہ زیرِ پا ہے قیامت پناہ ہو
نکلے ہو اس اد ا سے کہ عالم تباہ ہو
اللہ! کیا یہ تم ہو! اف اللہ کی پناہ!
واللہ! سر سے پاؤں تلک بے پناہ ہو
لہجہ وہجہ، شوخی ووخی، سارے ان کے کھیل
دونوں شاطر، دونوں پُرفن، اک غالبؔ اک میرؔ
پیچھے پیچھے سارے شاعر وہ بھی کتنی دور
آگے آگے دو ہی سجّن، اک غالبؔ اک میرؔ
ہر کس و ناکس پہ کرلیتا ہے فوراً اعتبار
بے خبر کتنا ہے خالد با خبر ہوتے ہوئے
adabi meerasadabi miraasadabi mirasادبی میراثخالد محمودشاعری
0 comment
0
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail
adbimiras

پچھلی پوسٹ
خاموش شجر – ہما خان علیگ
اگلی پوسٹ
فاروقی کی افسانہ نگاری کے خلاف- رحمٰن عباس

یہ بھی پڑھیں

فروری 2, 2026

فروری 1, 2026

دسمبر 14, 2025

ستمبر 29, 2025

جولائی 12, 2025

جولائی 12, 2025

فروری 5, 2025

جنوری 26, 2025

ظ ایک شخص تھا – ڈاکٹر نسیم احمد...

جنوری 23, 2025

جنوری 18, 2025

تبصرہ کریں Cancel Reply

اپنا نام، ای میل اور ویبسائٹ اگلے تبصرہ کے لئے اس براؤزر میں محفوظ کریں

زمرہ جات

  • آج کا شعر (59)
  • اداریہ (6)
  • اسلامیات (183)
    • قرآن مجید (آڈیو) (3)
  • اشتہار (2)
  • پسندیدہ شعر (1)
  • تاریخِ تہذیب و ثقافت (12)
  • تحقیق و تنقید (120)
  • تخلیقی ادب (596)
    • افسانچہ (29)
    • افسانہ (201)
    • انشائیہ (20)
    • خاکہ (35)
    • رباعی (1)
    • غزل (141)
    • قصیدہ (3)
    • گلہائے عقیدت (28)
    • مرثیہ (6)
    • نظم (128)
  • تربیت (32)
  • تنقیدات (1,049)
    • ڈرامہ (14)
    • شاعری (537)
      • تجزیے (13)
      • شاعری کے مختلف رنگ (219)
      • غزل شناسی (205)
      • مثنوی کی تفہیم (8)
      • مرثیہ تنقید (7)
      • نظم فہمی (88)
    • صحافت (46)
    • طب (18)
    • فکشن (407)
      • افسانچے (3)
      • افسانہ کی تفہیم (218)
      • فکشن تنقید (13)
      • فکشن کے رنگ (25)
      • ناول شناسی (148)
    • قصیدہ کی تفہیم (15)
  • جامعاتی نصاب (12)
    • پی ڈی ایف (PDF) (6)
      • کتابیں (3)
    • ویڈیو (5)
  • روبرو (انٹرویو) (46)
  • کتاب کی بات (477)
  • گوشہ خواتین و اطفال (99)
    • پکوان (2)
  • متفرقات (2,135)
    • ادب کا مستقبل (113)
    • ادبی میراث کے بارے میں (9)
    • ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف (21)
    • تحفظ مادری زبان (24)
    • تراجم (34)
    • تعلیم (33)
    • خبر نامہ (898)
    • خصوصی مضامین (126)
    • سماجی اور سیاسی مضامین (228)
    • عالمی ادب (1)
    • فکر و عمل (119)
    • نوشاد منظر Naushad Manzar (68)
  • مقابلہ جاتی امتحان (1)
  • نصابی مواد (256)
    • ویڈیو تدریس (7)

ہمیں فالو کریں

Facebook

ہمیں فالو کریں

Facebook

Follow Me

Facebook
Speed up your social site in 15 minutes, Free website transfer and script installation
  • Facebook
  • Twitter
  • Instagram
  • Youtube
  • Email
  • سر ورق
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ

All Right Reserved. Designed and Developed by The Web Haat


اوپر جائیں