06 جون (پریس ریلیز) آج مؤرخہ 6 جون بروز منگل مدرسہ فردوس العلوم لعل گنج ویشالی (جو کہ بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ پٹنہ سے 205 زمرے میں 115 پر گرانٹ کے لئے منظور شدہ ہے) میں ڈی ای او، اور بی ای او اپنی ٹیم کے ساتھ پٹنہ ہائی کورٹ کے حکم کے مطابق معائنہ کے لئے پہنچی، سب سے پہلے سبھی درسگاہ ،برآمدہ، اساتذہ کے آرام گاہ، دفتر اور زمین کی چوہدی کو باریکی سے فیتہ کے ذریعہ پیمائش کیا، پھر درجہ اور بچوں کے حاضری کا خصوصی معائنہ کیا، کتنے بچوں کا داخلہ ہیں اور حاضر کتنے ہیں اس کی تعداد کو دیکھا اور لکھا ، بچوں کو اچھی طرح پڑھانے پر توجہ مرکوز کرنے کو کہا، ہاسٹل کےکچھ بچوں سے سوال و جواب کیا، پھر زمین کے کاغذات کا باریکی سے معائنہ کیا، کتنا کٹھہ، ڈسمل ہے، کھاتہ، خسرہ سے ملان کیا، اور کاغذ کا عکسی بھی وصول کیا، مدرسہ کب سے ملحق، کب سے تنخواہ مل رہی ہے اس کا منظوری لیٹر دیکھا، اور اس کا عکسی کاپی وصول کیا، کرسی،ٹیبل، بینچ، بلیک بورڈ، مختلف زبانوں کی حروف تہجی کی تختی ،نقشہ بہار و ہندوستان ،میپ جو مختلف درسگاہوں میں آویزاں ہیں اسے بھی دیکھا اور اسے موجود پایا، پانی کا انتظام،بیت الخلاء لڑکا لڑکی کا الگ ہے یا نہیں اسے بھی دیکھا اور لکھ لیا الغرض بہار سرکار کے ویبھاگیہ سنکلپ لیٹر نمبر 1090 مجریہ 29/نومبر 1980ء کے مطابق ہر چیز کو دیکھا اور اطمینان کا اظہار کیا ،ساتھ ہی ڈی ا ی او ویشالی نے سوال کیا کہ یہاں پی ایم پوشن (مڈڈے میل) چلتا ہے کہ نہیں،اس کی جانکاری لی، جب انہیں معلوم ہوا کہ ابھی یہاں نہیں چلتا ہے تو انہوں نے افسوس کا اظہار کیا اور اپنے آفیسر سے کہا کہ اس مدرسہ میں اسے جلد از جلد شروع کرواؤ۔
مدرسے کے بقیہ زمین پر مدرسہ کی نئی دوسری بلڈنگ بہار سرکار اقلیت ویبھا گ سے 10کمرے کی تعمیر ہو رہی ہے جو ایک سال میں مکمل تیار ہو جاۓ گی جس میں9 بیت ا لخلاء ، 9استنجاء خانہ 400 بچوں کے بیٹھنے کے لۓ کرسی والی ڈیسک شامل ہیں اسے بھی غور سے دیکھا اور اس کی بھی تفصیلی جانکاری لی، جس کا 05جون 2023 کو جناب وزیر اعلی نتیش کمار کے ذریعے نئی بلڈنگ کا ڈیجیٹل بنیاد رکھا گیا۔
تقریباً ایک گھنٹے تک باریکی سے معائنہ چلتا رہا۔ چونکہ دو بجے کہیں دوسری جگہ مدرسہ کا معائنہ کرنے جانا تھا اس لیے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے رخصت ہوئے اور انہوں نے اعتراف کیا کہ بہار میں جو ملحقہ مدارس کے تعلق سے منفی خبریں گردش میں ہیں یہ مدرسہ اس زمرے میں نہیں ہے،اس موقع سے مدرسہ کے تمام ذمہ داران موجود تھے یہ اطلاع مدرسہ فردوس العلوم لعل گنج ویشالی کے صدر مدرس مولانا محمد داؤد صاحب نے دی ہے۔ اس موقع پر سنسکرت ودھیا لے و مدرسہ شکچھک سنگھ کے صدر محمد نسیم الہدٰی و مدرسہ ہٰذا کے مدرس بھی موجود تھے ۔
(اگر زحمت نہ ہو تو ادبی میراث کے یوٹیوب چینل کو ضرور سبسکرائب کریں https://www.youtube.com/@adbimiras710/videos
(مضمون میں پیش کردہ آرا مضمون نگارکے ذاتی خیالات پرمبنی ہیں،ادارۂ ادبی میراث کاان سےاتفاق ضروری نہیں)
| ادبی میراث پر آپ کا استقبال ہے۔ اس ویب سائٹ کو آپ کے علمی و ادبی تعاون کی ضرورت ہے۔ لہذا آپ اپنی تحریریں ہمیں adbimiras@gmail.com پر بھیجنے کی زحمت کریں۔ |
Home Page

