(پریس ریلیز)
میرٹھ:5؍جون2023
عالمی یوم ماحولیات کے مو قع پر یتھارتھ کے سارتھی اور میرٹھ نگر نگم کے انکور گوتم اور شعبۂ اردو، چودھری چرن سنگھ یو نیورسٹی کی جانب سے شعبۂ اردوکے سامنے شجر کا ری کا اہتمام کیا گیا۔
صدر شعبۂ اردو پروفیسر اسلم جمشید پوری نے شجر جاری کرتے ہوئے کہا کہ آج ہمیں نہ صرف ماحولیات کو خوبصورت و خوشگوار بنانے کے لیے زیا دہ سے زیا دہ شجر کاری کرنی چا ہیے بلکہ ان کے تحفظ کی ذمہ داری بھی نبھانی چاہیے۔ بعد ازاں یتھارتھ کے سارتھی کی صدر جوہی تیاگی نے کہا کہ شجر زمین کو نہ صرف زرخیزی عطا کرتے ہیں بلکہ ماحولیات میں اعتدال بھی پیدا کرتے ہیں۔اس لیے ہمیں انسانی زندگی اور آنے والی نسل کو بچانے اور ماحول کو خوبصورت اور پاک رکھنے کے لیے زیادہ سے زیادہ شجر کاری کر نی چاہئے۔ اس موقع پر، ڈاکٹر الکا وششٹھ،ڈاکٹر شاداب علیم، ڈاکٹر آصف علی، ڈاکٹر ارشاد سیانوی، انل شرما اور دیگر شرکاء نے ایک ایک پو دا لگایا۔
(اگر زحمت نہ ہو تو ادبی میراث کے یوٹیوب چینل کو ضرور سبسکرائب کریں https://www.youtube.com/@adbimiras710/videos
(مضمون میں پیش کردہ آرا مضمون نگارکے ذاتی خیالات پرمبنی ہیں،ادارۂ ادبی میراث کاان سےاتفاق ضروری نہیں)
ادبی میراث پر آپ کا استقبال ہے۔ اس ویب سائٹ کو آپ کے علمی و ادبی تعاون کی ضرورت ہے۔ لہذا آپ اپنی تحریریں ہمیں adbimiras@gmail.com پر بھیجنے کی زحمت کریں۔ |
Home Page