رپورٹ – انوار الحق قاسمی
راجپور نگر پالیکا وارڈ نمبر 1/پپرابھگوان پور،بہواروہ سے ماؤوادی پارٹی کی طرف سے وارڈ ادھ یکچھ کے امیدوار جناب مکھیا امیر اللہ پر چند غنڈوں نے قاتلانہ حملہ کیاہے،جس کی بنا لوگوں میں کافی غم و غصہ پایا جارہا ہے۔
مکھیا امیر اللہ کی ایک ویڈیو ہے،جس میں وہ قاتلانہ حملہ کی وجہ بیان کررہے ہیں،جسے بآسانی دیکھا جاسکتا ہے۔
مکھیا امیر اللہ کا کہناہے:کہ چناؤ کے روز ہم لوگ پر امن طریقے پر چناؤ کرارہے تھےاور زیادہ تر ووٹر ہماری پارٹی کو ووٹ دے رہے تھے،توجیسے ہی اپوزیشن پارٹی "نیپالی کانگریس” سے مربوط مکھیا قدیر اور ان کے کارکنان کو اپنی پارٹی کی شکست کا یقین ہوا،تو ان کی حالت انتہائی خراب ہوگئی اور امن کو بد امنی میں بدلنے کے لیے مجھے تنہا پاکر حملہ کے لیے دوڑے،تو میں اپنی جان بچانے کے لیے موٹر سائیکل سے ادریس گیٹ کی طرف جلدی سے بھاگا اور یہ لوگ میرا تعاقب کرتےرہے اور میں بھاگتا رہا اور جب میں وارڈ نمبر 2 کے اسکول کے پاس پہنچا( یہاں الیکشن ہورہاتھا،جس کی بنا لوگوں کی بھیڑ تھی،اور گاڑی آہستہ بھی ہوگئی)تو خیراللہ نے پتھر سے حملہ کرکے مجھے زخمی کردیا؛مگر پھر بھی میں بھاگتا ہی رہا اور جب تھانے کے قریب پہنچا،تو ان لوگوں نے جم کر مجھ پر حملہ کیا ،جب شور اور ہنگامہ ہوا،تو پولیس آئی اور یہ لوگ وہاں سے بھاگے اور اللہ اللہ کرکے میری جان بچ گئی ؛ورنہ پوری پلاننگ مجھے جان سے مارنے کی تھی۔
مکھیاامیر اللہ نے یہ بھی کہا کہ یہ حملہ منتری محمد آفتاب عالم صاحب (جو ان دنوں جیل میں ہیں)کہ صاحب زادے ڈاکٹر رازق(جو نیپالی کانگریس سے میئر کے امیدوار ہیں)کہ کہنے پر ہوا ہے۔
واقعی اس حملہ سے ہر شخص کو شدید تکلیف پہنچی ہےاور لوگوں میں کافی غم و غصہ پایا جارہاہے،اس حملہ کی میں پرزور لفظوں میں مذمت کرنے کے ساتھ ساتھ لوگوں سے امن برقرار رکھنے کی درخواست کرتا ہوں۔
(مضمون میں پیش کردہ آرا مضمون نگارکے ذاتی خیالات پرمبنی ہیں،ادارۂ ادبی میراث کاان سےاتفاق ضروری نہیں)
| ادبی میراث پر آپ کا استقبال ہے۔ اس ویب سائٹ کو آپ کے علمی و ادبی تعاون کی ضرورت ہے۔ لہذا آپ اپنی تحریریں ہمیں adbimiras@gmail.com پر بھیجنے کی زحمت کریں۔ |
Home Page

