پریس ریلیز
سی ایم کالج اساتذہ یونین کی تشکیل کے دوران نو منتخب صدر کا بیان
دربھنگہ/ 17 مئی۔ سی ایم کالج دربھنگہ میں آج اساتذہ یونین کے نومنتخب صدر کی سربراہی میںانتظامی امور کے لیے ایک کمیٹی کی تشکیل دی گئی۔ اس کمیٹی میں سی ایم کالج کے تمام ڈپارٹمنٹ سے ایک ایک ممبر کو جگہ دی گئی ہے۔واضح رہے کہ گذشتہ ماہ سی ایم کالج اساتذہ یونین کی تشکیل کی گئی تھی جس میں اتفاق رائے سے ڈاکٹر پربھات کمار چودھری کو صدر، ڈاکٹر رینا کماری کو نائب صدر،ڈاکٹر دیواکر کمار سنگھ کو سکریٹری، ڈاکٹر سنجیت کمار جھا کو جوائنٹ سکریٹری اور ڈاکٹر ششانک شکلا کو خزانچی منتخب کیا گیا۔جب کہ ڈاکٹر عبدالحی اور ڈاکٹرریتا دوبے کو ترجمان کے طور پر چنا گیا ہے۔آج انتظامی امور کی کمیٹی کے لیے ڈاکٹر تنیما کماری،ڈاکٹر اکھلیش کمار وبھوم، ڈاکٹر یادویندر سنگھ، ڈاکٹر ابھیلاشا کماری، پروفیسر آلوک انجن تیواری، ڈاکٹر رافعہ کاظم،پروفیسر امرت کمار جھا، ڈاکٹر روپیندر کمار جھا، ڈاکٹر للت شرما اور ڈاکٹر انوپم کمار سنگھ کو شامل کیا گیا ہے۔اس موقع پر نومنتخب صدر ڈاکتر پربھات کمار چودھری نے کہا کہ سی ایم کالج میں درس وتدریس کے عمل کو بہتر بنانے کی کوشش کی جائے گی۔ نئی یونین کی کوشش ہوگی کہ کالج کے پرنسپل صاحب کے تعاون سے ہم اس کالج کو ایک مثالی کالج میں بدلنے کی کوشش کریں گے۔اساتذہ یونین کے سکریٹری ڈاکٹر دیواکر کمار سنگھ نے کہا کہ کالج میں اساتذہ کے تمام مسائل کو حل کرنے کے لیے پرنسپل ڈاکٹر پھولو پاسوان صاحب کی مدد سے ہم سب مل کر کوشش کریں گے۔ہم سب ایک ٹیم کا حصہ ہیں اور ہمیں اپنی ذمے داری کو سمجھتے ہوئے اپنے کام کو انجام دینا ہے۔ہمیں امید ہے کہ اساتذہ یونین کے کام کو بہتر بنانے میں کالج کے تمام اساتذہ اور غیر تدریسی عملہ ہمیں پوری طرح تعاون کرے گا۔ اس موقع پر سی ایم کالج کے مختلف ڈپارٹمنٹ کے اساتذہ موجود تھے۔
سی ایم کالج اساتذہ یونین، دربھنگہ
(مضمون میں پیش کردہ آرا مضمون نگارکے ذاتی خیالات پرمبنی ہیں،ادارۂ ادبی میراث کاان سےاتفاق ضروری نہیں)
| ادبی میراث پر آپ کا استقبال ہے۔ اس ویب سائٹ کو آپ کے علمی و ادبی تعاون کی ضرورت ہے۔ لہذا آپ اپنی تحریریں ہمیں adbimiras@gmail.com پر بھیجنے کی زحمت کریں۔ |
Home Page

