مانو لکھنؤکیمپس میں یوم جمہوریہ کے موقع پر تقریب کاانعقاد
لکھنؤ۔۲۷،جنوری ۲۰۲۳
ملک کی ترقی میں تعلیمی ادارے بنیادی کردار اداکرتے ہیں ۔ہمیں ایک ذمہ دار شہری کے طور پر ملک کی تعمیر و ترقی کے لیے سرگرم رہنا چاہیے۔ان خیالات کا اظہارمانو لکھنؤ کیمپس کی انچارج ڈ اکٹر ہما یعقوب نے یوم جمہوریہ کے موقع پرمنعقد تقریب سے خطاب کے دوران میں کیا ۔تقریب کا آغازپرچم کشائی سے ہوا اس کے بعد قومی ترانہ پیش کیا گیا۔کیمپس کی ترانہ ٹیم ارم فاطمہ ،معراج عالم،سمیہ کلام،طاہرہ تبسم،محمد عرفان ،پونم کماری اور ضیاء الرحمن نے قومی اور حب الوطنی کے نغموں کو پیش کیا ۔نظامت محمد اعظم نے انجام دی ۔
سلسلہ کلام جاری رکھتے ہوئے کیمپس کی انچارج ڈاکٹر ہما یعقوب نے کہا کہ آج کا دن کام یابیوں اور کامرانیوں کے یاد کرنے کادن ہے ۔اور یہ عہد کرنے کا کہ ہم اس ملک کی ترقی کے لیے اپنا بھر پور تعاون پیش کریں گے ۔انھوں نے کہا کہ ہمارا تعلق ایک تعلیمی ادارہ سے ہے اس لیے ہماری ذمہ داری بڑھ جاتی ہے۔ہمیں اس ملک کو تعلیم یافتہ بنانے میں اپنا سرگرم کردار ادا کرنا ہوگا ۔ڈ اکٹر ہما یعقوب نے کہا کہ سماج کے کمزور طبقات اور تعلیم سے محروم افراد تک رسائی ہمارا اولین ہد ف ہے اور اس کے لیے مسلسل کوشش کی ضرورت ہے ۔اس مو قع پر کیمپس کے اساتذہ،ریسرچ اسکالرز،طلبہ و طالبات ،غیر تدریسی عملہ اور آفس اسٹاف سمیت کیمپس کے دیگر وابستگان شریک ہوئے ۔
(مضمون میں پیش کردہ آرا مضمون نگارکے ذاتی خیالات پرمبنی ہیں،ادارۂ ادبی میراث کاان سےاتفاق ضروری نہیں)
ادبی میراث پر آپ کا استقبال ہے۔ اس ویب سائٹ کو آپ کے علمی و ادبی تعاون کی ضرورت ہے۔ لہذا آپ اپنی تحریریں ہمیں adbimiras@gmail.com پر بھیجنے کی زحمت کریں۔ |
Home Page