بہار یونیورسٹی کے کالجوں میں داخلے کی تاریخ میں توسیع
مظفرپور : پریس ریلیز
بہار یونیورسٹی کے کالجوں میں بی اے آنرس میں داخلے کے لیے آن لائن رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع کر دی گئی ہے. رجسٹریشن کی آخری تاریخ 30 جون 2022 ہے. رجسٹریشن یونیورسٹی کے یو ایم آئی ایس پورٹل پر جا کر کیا جا سکتا ہے. نیتیشور کالج کے صدر شعبہ اردو کامران غنی صبا نے بتایا کہ اس کالج میں اردو اور فارسی میں کئی سیٹیں ہیں. طلبا داخلہ کے لیے نیتیشور کالج کو ترجیح دے سکتے ہیں. داخلہ کے لیے ضروری ہے کہ طالب علم نے انٹرمیڈیٹ میں متعلقہ سبجیکٹ 100 نمبر کا رکھا ہو ساتھ ہی مجموعی اعتبار سے اسے 45 فیصد نمبر حاصل ہوئے ہوں. انٹرمیڈیٹ سائنس (آئی ایس سی) کے طلبا بھی اردو یا فارسی آنرس کے لیے داخلہ فارم بھر سکتے ہیں. ساتھ ہی بہار مدرسہ بورڈ سے مولوی پاس طلبا بھی داخلہ کے اہل ہیں. نیتیشور کالج مظفرپور میں داخلہ کے بعد حاضری کی شرط ہے لہذا اس کالج کے لیے وہی طلبا درخواست دیں جو مستقل طور پر کلاس میں حاضر ہو سکتے ہوں. نیتیشور کالج میں طلبا کو مختلف علمی و ادبی سرگرمیوں میں حصہ لینے کا موقع دیا جاتا ہے. ساتھ ہی مقابلہ جاتی امتحانات کے لیے بھی انہیں تیار کیا جاتا ہے. تحریری و تقریری صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے کالج میں خصوصی کلاسز بھی لی جاتی ہیں.
(مضمون میں پیش کردہ آرا مضمون نگارکے ذاتی خیالات پرمبنی ہیں،ادارۂ ادبی میراث کاان سےاتفاق ضروری نہیں)
| ادبی میراث پر آپ کا استقبال ہے۔ اس ویب سائٹ کو آپ کے علمی و ادبی تعاون کی ضرورت ہے۔ لہذا آپ اپنی تحریریں ہمیں adbimiras@gmail.com پر بھیجنے کی زحمت کریں۔ |
Home Page

