"ایک بار پھر چمکا بھوپال کا ستارہ”
رضوان الدین فاروقیبھوپال سے تعلق رکھنے والی نوجوان مصور اور خطاط نواب جہاں بیگم کو ہاورڈ ورلڈ ریکارڈ، لندن نے "ریئل گولڈ ایبسٹریکٹ پینٹنگ وتھ پیلیٹ نائف” کے عالمی ریکارڈ سے سرفراز فرمایا ہے. نواب جہاں نے یہ ورلڈ ریکارڈ ایک خاص طرح کی پینٹنگ بنا کر اپنے نام کیا ہے، جس میں انھوں نے صرف پیلٹ چاقو کا استعمال کرتے ہوئے بہت بڑی "ریئل گولڈ ایبسٹریکٹ آرٹ پینٹنگ” بنائی ہے. اس پینٹنگ کے کام میں نظر آنے والا سونا اصلی نظر آتا ہے.
اس کی ایک اور خاص بات یہ ہے کہ اسے بنانے کے لئے کوئی برش استعمال نہیں کیا گیا ہے جو اسے مزید منفرد بناتا ہے، اس پینٹنگ کا سائز اسے زیادہ عظیم الشان بناتا ہے.
انھوں نے اس پینٹنگ کو "گولڈ مائن” عنوان دیا ہے کیونکہ اس کا تصور یہ ہے کہ سونا ہمیشہ گہرائی میں پایا جاتا ہے، اور قیمتی چیز محنت کے بغیر نہیں مل سکتی. آپ کو سونے تک پہنچنے کے لئے علم کی گہرائی اور محنت کی ضرورت ہوتی ہے.
"کون ہیں نواب جہاں بیگم؟ "
نواب جہاں بیگم بھوپال سے تعلق رکھنے والی نوجوان آرٹسٹ اور کیلی گرافر ہیں جنہوں نے آڑٹ کے میدان میں ایم اے کیا ہے. ہوش سنبھالتے ہی انھیں مصوری کا شوق پیدا ہوا اور یہ شوق اتنا بڑھا کہ انھوں نے اسے ذریعہ معاش بھی بنا لیا. وہ اپنے فن کے ذریعے اپنے ذہن میں آنے والے تخیلات کو کینوس پر اتار دیتی ہیں. وہ عربک کیلی گرافی میں بھی مہارت رکھتی ہیں اور خاص بات یہ ہے کہ انھوں نے یہ فن خود سے سیکھا ہے. عربک کیلی گرافی میں ان کا کوئی استاد نہیں ہے. وہ کسی بھی خطاطی کے نمونے کو دیکھ کر ہو بہو ویسا ہی نمونہ بنانے کا ہنر رکھتی ہیں، اس کے لیے وہ براہ راست فری ہینڈڈ برش کا استعمال کرتی ہیں. اپنے مصوری اور فن کے شوق کے بارے میں بتاتے ہوئے نواب جہاں بیگم کہتی ہیں کہ بچپن سے میرا تخلیقی ذہن رہا ہے، مصوری نہ صرف میرا پیشہ ہے بلکہ میرا شوق بھی ہے یہ وہ چیز ہے جو مجھے کرنا پسند ہے اور یہ کام اپنی پوری زندگی کر سکتی ہوں کیونکہ میں اپنے فن کے ذریعے اپنے جذبات کا اظہار کر سکتی ہوں، میری تمام پینٹنگز معنی خیز اور گہری ہیں یہ نہ صرف آپ کی آنکھوں کو خوشی دیتی ہیں بلکہ آپ کی روح کو بھی سکون دیتی ہیں.
میرا علامتی انداز تجریدی جدید فن مصوری ہے جسے میں چاقو کا استعمال کرتے ہوئے بناتی ہوں اور اسے مزید شاہانہ احساس اور شکل دینے کے لئے اس میں اصلی سونا شامل کرتی ہوں. میں عربک خطاطی کی بھی شوقین ہوں جسے میں براہ راست برش فری ہینڈڈ سے پینٹ کرتی ہوں.
نواب جہاں بیگم کئی قومی اور بین الاقوامی نمائشوں میں حصہ لے چکی ہیں اور برطانیہ، آسٹریلیا، سعودی عرب، دبئی، مالدیپ، ابوظہبی وغیرہ جیسے ممالک میں اپنی پینٹنگز کامیابی کے ساتھ فروخت بھی کر چکی ہیں.
نواب جہاں کو معروف آٹوموبائل کمپنی فیراری ورلڈ ابوظہبی نے بھی اپنی فیراری کار پینٹنگ کے مہمان کے طور پر مدعو کیا تھا. اس کے علاوہ انھوں نے بھوپال کے پانچ ستارہ ہوٹل تاج لیک فرنٹ بھوپال کے لئے بھی پینٹنگز بنائی ہیں اور آپ ان کی مصوری کے نمونے بھوپال ایئرپورٹ اور ممبئی کی سیمروزہ آرٹ گیلری میں بھی دیکھ سکتے ہیں.
| ادبی میراث پر آپ کا استقبال ہے۔ اس ویب سائٹ کو آپ کے علمی و ادبی تعاون کی ضرورت ہے۔ لہذا آپ اپنی تحریریں ہمیں adbimiras@gmail.com پر بھیجنے کی زحمت کریں۔ |


1 comment
Nawab jahan Begum we are proud of you..Allahpak Aap ko Mazeed Kamyab Karen Aameen.