لندن (خصوصی رپورٹ)
عالمی اشاعتی ادارے پریس فار پیس پبلی کیشنز نے بین الاقوامی تحریر ی مقابلے کے انعقاد کا اعلان کردیا ہے۔ اس مقابلے کا مقصد فیچر نگاری کے ذریعے معاشرتی، سماجی، اور ماحولیاتی مسائل اور انسانی المیوںاور مصائب کو دلچسپ انداز میں بیان کرتے ہوئے اردو زبان اور ادب کو فروغ دینا ہے۔ پی ایف پی فاؤنڈیشن کا ذیلی ادارہ پریس فار پیس پبلی کیشنزاپنی دو سالہ اشاعتی کامیابی کے موقع پر زبان اور ادب کی ترویج اور قلم کاروں اور تخلیق کاروں کے فن کو اجاگر کرنے کے لیے متعدد مقابلہ جات اور علمی ،ادبی اور تخلیقی سرگرمیوں کا انعقاد کر رہا ہے۔ پریس فار پیس پبلی کیشنز کے ڈائریکٹر پروفیسر ظفر اقبال نے "بین الاقوامی مقابلہ برائے فیچر نگاری ” کی تفصیلات سے آگا ہ کرتے ہوئے بتا یا کہ اس مقابلے میں دنیا بھر کے اردو دان لکھاری ، ادیب اور عام لوگ شرکت کر سکتے ہیں۔ مقابلے کے لیے معاشرتی ، سماجی، انسانی ، ماحولیاتی موضوعات پر تین سو الفاظ کی تحریر (فیچر) لکھنا ہو گی۔ تحریر کے ساتھ موضوع سے مناسبت رکھنے والی فوٹو بھی شامل کرنا ہوگی ، تصویر تحریر لکھنے والے نے خود بنائی ہو اور تحریر اور تصویر پہلے سے شائع شدہ نہ ہو، تحریری مقابلے میں شرکت کے لیے عمر، تعلیم ، نیشنلٹی وغیرہ کی کوئی پا بندی نہیں ہے۔ تحریری مقابلے کے ونرز کو انعامات دیے جائیں گے۔ پروفیسر ظفر اقبال نے بتایا کہ فیچر نگاری اردو صحافت اور ادب کی ایک اہم صنف ہے جسے افکار اور خیالات کے سر چشمے کی حثییت حاصل ہے ۔ عالمی مقابلہ فیچر نگاری سے نئے لکھاریوں کو اپنے ہنر اور صلاحیتیں آزمانے کا موقع ملنے گا۔
تحریر ی مقابلے کے لیے تحریریں اور تصاویر اس ای میل پتے اور واٹس ایپ نمبر پر ارسال کی جاسکتی ہیں۔
00447837931805واٹس ایپ نمبر
(اگر زحمت نہ ہو تو ادبی میراث کے یوٹیوب چینل کو ضرور سبسکرائب کریں https://www.youtube.com/@adbimiras710/videos
(مضمون میں پیش کردہ آرا مضمون نگارکے ذاتی خیالات پرمبنی ہیں،ادارۂ ادبی میراث کاان سےاتفاق ضروری نہیں)
ادبی میراث پر آپ کا استقبال ہے۔ اس ویب سائٹ کو آپ کے علمی و ادبی تعاون کی ضرورت ہے۔ لہذا آپ اپنی تحریریں ہمیں adbimiras@gmail.com پر بھیجنے کی زحمت کریں۔ |
Home Page