دہلی کے مختلف تعلیمی، سماجی اور ثقافتی حلقوں میں خوشی کی لہر
نئی دہلی (22 ؍جولائی) جامعہ ملیہ اسلامیہ کے کارگزاروائس چانسلر پروفیسر محمد شکیل نے جامعہ کے ڈپارٹمنٹ آف فزکس میں ممتازپروفیسرمحمد شاہد خاں کو چیف پراکٹر کے عہدے پر فائز کیا ہے۔ان کی تقرری سے دہلی کے مختلف تعلیمی، سماجی اور ثقافتی حلقوں میں خوشی کی لہر ہے۔پوری جامعہ برادری نے ان کو اس کے لیے مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کی ہیں۔پروفیسرمحمد شاہدخاں اس سے قبل جامعہ کے اہم او رکلیدی عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں۔وہ ڈپٹی پراکٹر، سینئر وارڈن، سیکیورٹی ایڈوائزر اورایم ایم ہال کے پرووسٹ کے علاوہ دیگرکئی اہم عہدوں پرفائز رہ چکے ہیں۔وہ جامعہ گیمزاینڈاسپورٹس کے ڈپٹی ڈائرکٹربھی ہیں۔عہدے کا چارج سنبھالتے وقت انہوں نے اپنے خطاب میں شیخ الجامعہ پروفیسر محمد شکیل اور رجسٹرارنسیم حیدر کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ اداکیااور کیمپس کی تعلیمی فضاکو سازگاربنانے اور نظم ونسق کو مزیدبہترکرنے کے لیے پابند عہدہونے کا عزم مصمم کیا۔انہوں نے کہا کہ جامعہ ایک تاریخی دانشگاہ ہے اور اس کو نئی بلندیوں تک پہنچانا، یہاں کی فضا کو تعلیم وتربیت ، درس وتدریس اورتحقیق کے لیے سازگاربنانا ان کی اولین ترجیح ہوگی ۔اس موقع پرپراکٹوریل ٹیم کے سبھی ذمے داران اور اسٹاف نے نئے چیف پراکٹرکو مبارکبادپیش کی اور ان کو تعاون کا یقین دلایا۔واضح رہے کہ اس سے قبل شعبۂ جغرافیہ سے پروفیسر عتیق الرحمان چیف پراکٹر کے عہدے پر خدمات انجام دے رہے تھے۔
(اگر زحمت نہ ہو تو ادبی میراث کے یوٹیوب چینل کو ضرور سبسکرائب کریں https://www.youtube.com/@adbimiras710/videos
(مضمون میں پیش کردہ آرا مضمون نگارکے ذاتی خیالات پرمبنی ہیں،ادارۂ ادبی میراث کاان سےاتفاق ضروری نہیں)
ادبی میراث پر آپ کا استقبال ہے۔ اس ویب سائٹ کو آپ کے علمی و ادبی تعاون کی ضرورت ہے۔ لہذا آپ اپنی تحریریں ہمیں adbimiras@gmail.com پر بھیجنے کی زحمت کریں۔ |
Home Page