بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری) قصبہ سعادت گنج میں حافظ محمد ظاہر کے فرزند حافظ ابو عبیدہ سلمہ کی دستار فضیلت کے موقعہ پر ایک پروگرام منعقد ہوا۔ جس میں مولانا محمد غفران قاسمی نے عظمت قرآن اورحافظ قرآن کے فضائل نہایت ہی عمدہ انداز میں بیان کیا حضرت عمر،طفیل دوسی،جبیر بن مطعم ،عثمان بن مظعون جیسے کوہ گراں اور اپنے قبیلے کے سربرآوردہ لوگوں کو قرآن نے زیر کردیا ان حضرات کے دل میں جو کفر کی بھٹی دہک رہی تھی قرآن کو سنتے ہی ان کی آنکھوں سے ایسے اشک جاری ہوۓ جس سے وہ دہکتی ہوٸی بھٹی سرد پڑ گئ اور یہ حضرات حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوکر ہمیشہ ہمیش کیلۓ حلقہ بگوش اسلام میں داخل ہوگئے یہی قرآن کا انقلابی معجزہ ھے۔پروگرام کا اختتام مفتی محمد عارف کی دعا پر ہوا۔ پروگرام میں حاجی سیٹھ محمد عرفان انصاری،مولانا محمد جنید،مولانا رشید،مولانا عمرعبداللہ،حافظ محمد ایاز،حافظ محمد عرفان، حافظ محمد صابر،محمد طاہر۔اور شعبہ حفظ کے جملہ طلباء نے شرکت فرماٸی۔
(اگر زحمت نہ ہو تو ادبی میراث کے یوٹیوب چینل کو ضرور سبسکرائب کریں https://www.youtube.com/@adbimiras710/videos
(مضمون میں پیش کردہ آرا مضمون نگارکے ذاتی خیالات پرمبنی ہیں،ادارۂ ادبی میراث کاان سےاتفاق ضروری نہیں)
ادبی میراث پر آپ کا استقبال ہے۔ اس ویب سائٹ کو آپ کے علمی و ادبی تعاون کی ضرورت ہے۔ لہذا آپ اپنی تحریریں ہمیں adbimiras@gmail.com پر بھیجنے کی زحمت کریں۔ |
Home Page