یوتھ سحر ویلفیئر فاؤنڈیشن نئی دہلی کے زیر اہتمام جشن ٹیگور اختتام پذیر، ایم ایل اے ہوئے شریک
گرو دیو روندر ناتھ ٹیگور کے یوم پیدائش کے موقع پر سہ روزہ کلچرل پروگرام آج اختتام پذیر ہو گیا اس پروگرام کا انعقاد ڈالفن پبلک اسکول نیا بھوجپور ضلع بکسر میں کیا گیا ۔ اس پروگرام کی نظامت مشہور کمنٹیٹر اسلم خان نے کی ۔
ڈمراوں کے ایم ایل اے ڈاکٹر اجیت سنگھ کشواہا بطور مہمان خصوصی کے شامل ہوئے۔ نیا بھوجپور کے اہم شخصیت رشید احسن خان عرف منا جی نے مہمان خصوصی کو پودے سے استقبال کیا۔
ڈاکٹر اجیت نے اپنے خطاب میں قوم پرستی کی بات کی اور کہا کہ روندر ناتھ ٹیگور کی قوم پرستی اور لوگوں کی قوم پرستی سے بالکل مختلف ہے۔ گرو دیو ہمیشہ یکجہتی کے حامی تھے۔ اس طرح کے پروگرام کے لئے ڈاکٹر کشواہا نے یوتھ سحر ویلفیئر فاؤنڈیشن کے منتظمین کو مبارکباد پیش کی۔ پروگرام میں شامل سامعین کو ڈاکٹر ایس کے سینی نے بھی خطاب کیا ۔
یوتھ سحر ویلفیئر فاؤنڈیشن کی چیئرپرسن فرحت ناز نے کہا کہ اس طرح کے پروگرام کا مقصد بچوں کی ذہنی اور جسمانی فروغ میں مدد ملتا ہے۔ ہماری کوشش ہوگی کہ ہم آئندہ بھی اس طرح کے پروگرام کرتے رہینگے۔ فرحت ناز نے پروگرام میں شامل سبھی کا شکریہ ادا کیا ۔طارق اختر کے شکریے کے ساتھ پروگرام اختتام پذیر ہوا۔پروگرام میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔
(مضمون میں پیش کردہ آرا مضمون نگارکے ذاتی خیالات پرمبنی ہیں،ادارۂ ادبی میراث کاان سےاتفاق ضروری نہیں)
| ادبی میراث پر آپ کا استقبال ہے۔ اس ویب سائٹ کو آپ کے علمی و ادبی تعاون کی ضرورت ہے۔ لہذا آپ اپنی تحریریں ہمیں adbimiras@gmail.com پر بھیجنے کی زحمت کریں۔ |

