Adbi Miras
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      فروری 2, 2026

      کتاب کی بات

      فروری 1, 2026

      کتاب کی بات

      دسمبر 14, 2025

      کتاب کی بات

      ستمبر 29, 2025

      کتاب کی بات

      جولائی 12, 2025

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      تانیثی ادب کی شناخت اور تعیّنِ قدر –…

      جنوری 10, 2026

      تحقیق و تنقید

      دبستانِ اردو زبان و ادب: فکری تناظری –…

      جولائی 10, 2025

      تحقیق و تنقید

      جدیدیت اور مابعد جدیدیت – وزیر آغا

      جون 20, 2025

      تحقیق و تنقید

      شعریت کیا ہے؟ – کلیم الدین احمد

      دسمبر 5, 2024

      تحقیق و تنقید

      کوثرمظہری کی تنقیدی کتابوں کا اجمالی جائزہ –…

      نومبر 19, 2024

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      قرآن کو سمجھ کر پڑھنے کا معمول بنائیے!…

      اپریل 11, 2026

      اسلامیات

      قربانی سے ہم کیا سیکھتے ہیں – الف…

      جون 16, 2024

      اسلامیات

      احتسابِ رمضان: رمضان میں ہم نے کیا حاصل…

      اپریل 7, 2024

      اسلامیات

      رمضان المبارک: تقوے کی کیفیت سے معمور و…

      مارچ 31, 2024

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین عالمی ادب فکر و عمل نوشاد منظر Naushad Manzar All
      ادب کا مستقبل

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

      ادب کا مستقبل

      غزل – عقبیٰ حمید

      نومبر 1, 2024

      ادب کا مستقبل

      ہم کے ٹھرے دکن دیس والے – سیدہ…

      اگست 3, 2024

      ادب کا مستقبل

      نورالحسنین :  نئی نسل کی نظر میں –…

      جون 25, 2023

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ایک اہم ادبی حوالہ- عمیرؔ…

      اگست 3, 2024

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      ملک کی تعمیر و ترقی میں اردو زبان و ادب…

      جولائی 1, 2023

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تراجم

      ڈاکٹر محمد ریحان: ترجمہ کا ستارہ – سیّد…

      اکتوبر 13, 2025

      تراجم

      کوثر مظہری کے تراجم – محمد اکرام

      جنوری 6, 2025

      تراجم

      ترجمہ نگاری: علم و ثقافت کے تبادلے کا…

      نومبر 7, 2024

      تراجم

      ماں پڑھتی ہے/ ایس آر ہرنوٹ – وقاراحمد

      اکتوبر 7, 2024

      تعلیم

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      مخلوط نصاب اور دینی اقدار: ایک جائزہ –…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      ڈاکٹر اقبالؔ کے تعلیمی افکار و نظریات –…

      جولائی 30, 2024

      تعلیم

      کاغذ، کتاب اور زندگی کی عجیب کہانیاں: عالمی…

      اپریل 25, 2024

      خبر نامہ

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      خبر نامہ

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      خبر نامہ

      قطر میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی الومنائی ایسوسی ایشن…

      اکتوبر 27, 2025

      خبر نامہ

      بزمِ اردو قطر کے زیرِ اہتمام سالانہ مجلہ…

      اکتوبر 26, 2025

      خصوصی مضامین

      گلوبلائزیشن اور اردو اَدب – ڈاکٹر نسیم احمد نسیم

      جولائی 26, 2025

      خصوصی مضامین

      نفرت انگیز سیاست میں میڈیا اور ٹیکنالوجی کا…

      فروری 1, 2025

      خصوصی مضامین

      لال کوٹ قلعہ: دہلی کی قدیم تاریخ کا…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو :دوست…

      جنوری 21, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:…

      جون 1, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      لٹریچر فیسٹیولز کا فروغ: ادب یا تفریح؟ –…

      دسمبر 4, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      معاشی ترقی سے جڑے کچھ مسائل –  محمد…

      نومبر 30, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      دعوتِ اسلامی اور داعیانہ اوصاف و کردار –…

      نومبر 30, 2024

      عالمی ادب

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      فکر و عمل

      حسن امام درؔد: شخصیت اور ادبی کارنامے –…

      جنوری 20, 2025

      فکر و عمل

      کوثرمظہری: ذات و جہات – محمد اکرام

      اکتوبر 8, 2024

      فکر و عمل

      حضرت مولاناسید تقی الدین ندوی فردوسیؒ – مفتی…

      اکتوبر 7, 2024

      فکر و عمل

      نذرانہ عقیدت ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کے نام…

      جولائی 23, 2024

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      رسالہ ’’شاہراہ‘‘ کے اداریے – ڈاکٹر نوشاد منظر

      دسمبر 30, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      متفرقات

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      متفرقات

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      متفرقات

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      متفرقات

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
مقبول ترین
تحقیق: معنی و مفہوم ۔ شاذیہ بتول
تدوین متن کا معروضی جائزہ – نثار علی...
ترجمہ کا فن :اہمیت اور مسائل – سیدہ...
سر سید کی  ادبی خدمات – ڈاکٹر احمد...
آغا حشر کاشمیری کی ڈراما نگاری (سلور کنگ...
حالیؔ کی حالات زندگی اور ان کی خدمات...
ثقافت اور اس کے تشکیلی عناصر – نثار...
تحقیق کیا ہے؟ – صائمہ پروین
منٹو کی افسانہ نگاری- ڈاکٹر نوشاد عالم
منیرؔنیازی کی شاعری کے بنیادی فکری وفنی مباحث...
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      فروری 2, 2026

      کتاب کی بات

      فروری 1, 2026

      کتاب کی بات

      دسمبر 14, 2025

      کتاب کی بات

      ستمبر 29, 2025

      کتاب کی بات

      جولائی 12, 2025

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      تانیثی ادب کی شناخت اور تعیّنِ قدر –…

      جنوری 10, 2026

      تحقیق و تنقید

      دبستانِ اردو زبان و ادب: فکری تناظری –…

      جولائی 10, 2025

      تحقیق و تنقید

      جدیدیت اور مابعد جدیدیت – وزیر آغا

      جون 20, 2025

      تحقیق و تنقید

      شعریت کیا ہے؟ – کلیم الدین احمد

      دسمبر 5, 2024

      تحقیق و تنقید

      کوثرمظہری کی تنقیدی کتابوں کا اجمالی جائزہ –…

      نومبر 19, 2024

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      قرآن کو سمجھ کر پڑھنے کا معمول بنائیے!…

      اپریل 11, 2026

      اسلامیات

      قربانی سے ہم کیا سیکھتے ہیں – الف…

      جون 16, 2024

      اسلامیات

      احتسابِ رمضان: رمضان میں ہم نے کیا حاصل…

      اپریل 7, 2024

      اسلامیات

      رمضان المبارک: تقوے کی کیفیت سے معمور و…

      مارچ 31, 2024

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین عالمی ادب فکر و عمل نوشاد منظر Naushad Manzar All
      ادب کا مستقبل

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

      ادب کا مستقبل

      غزل – عقبیٰ حمید

      نومبر 1, 2024

      ادب کا مستقبل

      ہم کے ٹھرے دکن دیس والے – سیدہ…

      اگست 3, 2024

      ادب کا مستقبل

      نورالحسنین :  نئی نسل کی نظر میں –…

      جون 25, 2023

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ایک اہم ادبی حوالہ- عمیرؔ…

      اگست 3, 2024

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      ملک کی تعمیر و ترقی میں اردو زبان و ادب…

      جولائی 1, 2023

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تراجم

      ڈاکٹر محمد ریحان: ترجمہ کا ستارہ – سیّد…

      اکتوبر 13, 2025

      تراجم

      کوثر مظہری کے تراجم – محمد اکرام

      جنوری 6, 2025

      تراجم

      ترجمہ نگاری: علم و ثقافت کے تبادلے کا…

      نومبر 7, 2024

      تراجم

      ماں پڑھتی ہے/ ایس آر ہرنوٹ – وقاراحمد

      اکتوبر 7, 2024

      تعلیم

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      مخلوط نصاب اور دینی اقدار: ایک جائزہ –…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      ڈاکٹر اقبالؔ کے تعلیمی افکار و نظریات –…

      جولائی 30, 2024

      تعلیم

      کاغذ، کتاب اور زندگی کی عجیب کہانیاں: عالمی…

      اپریل 25, 2024

      خبر نامہ

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      خبر نامہ

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      خبر نامہ

      قطر میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی الومنائی ایسوسی ایشن…

      اکتوبر 27, 2025

      خبر نامہ

      بزمِ اردو قطر کے زیرِ اہتمام سالانہ مجلہ…

      اکتوبر 26, 2025

      خصوصی مضامین

      گلوبلائزیشن اور اردو اَدب – ڈاکٹر نسیم احمد نسیم

      جولائی 26, 2025

      خصوصی مضامین

      نفرت انگیز سیاست میں میڈیا اور ٹیکنالوجی کا…

      فروری 1, 2025

      خصوصی مضامین

      لال کوٹ قلعہ: دہلی کی قدیم تاریخ کا…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو :دوست…

      جنوری 21, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:…

      جون 1, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      لٹریچر فیسٹیولز کا فروغ: ادب یا تفریح؟ –…

      دسمبر 4, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      معاشی ترقی سے جڑے کچھ مسائل –  محمد…

      نومبر 30, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      دعوتِ اسلامی اور داعیانہ اوصاف و کردار –…

      نومبر 30, 2024

      عالمی ادب

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      فکر و عمل

      حسن امام درؔد: شخصیت اور ادبی کارنامے –…

      جنوری 20, 2025

      فکر و عمل

      کوثرمظہری: ذات و جہات – محمد اکرام

      اکتوبر 8, 2024

      فکر و عمل

      حضرت مولاناسید تقی الدین ندوی فردوسیؒ – مفتی…

      اکتوبر 7, 2024

      فکر و عمل

      نذرانہ عقیدت ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کے نام…

      جولائی 23, 2024

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      رسالہ ’’شاہراہ‘‘ کے اداریے – ڈاکٹر نوشاد منظر

      دسمبر 30, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      متفرقات

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      متفرقات

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      متفرقات

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      متفرقات

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
Adbi Miras
متفرقات

رامائن کا منظوم اردو ترجمہ – ڈاکٹر نسیم احمد نسیم

by adbimiras اگست 12, 2020
by adbimiras اگست 12, 2020 0 comment

ترجمہ نگاری ایک ایسا فن ہے جس کے بغیر دوسری زبانوں کے علوم و فنون سے استفادہ نہیں کیا جاسکتا۔ اس کے ذریعے دوسری زبان کے ذخیرۂ علم سے آشنا ہوتی ہے۔ لیکن یہ کام اتنا آسان نہیں ہوتا جتنا کہ اکثر سمجھ لیاجاتاہے۔ اصل متن کی داخلی ساخت، آہنگ واسلوب اور لسانی مزاج کو ملحوظ رکھتے ہوئے اُسے کسی دوسری زبان کے قالب میں ڈھالنا بہت مشکل اور پیچیدہ عمل ہوتا ہے۔ یہی سبب ہے کہ بعض ناقدین اسے ناممکن اور غیر فطری کا م تصور کرتے ہیں۔ اس ضمن میں جہاں ایک طرف ڈاکٹر سیموئل جانسن نے شاعری کے ترجمے کو ناممکن بتایا ہے تو دوسری طرف وکٹرہیوگو نثر میں ترجمہ کو ناقابلِ فہم اور ناممکن قرار دیتا ہے۔ لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ ترجمہ نگاری کا فن سرے سے بیکار اور بے نتیجہ ہے۔ ایک ماہر اور مشّاق مترجم اصل متن کو اپنی زبان میں منتقل کرتے وقت اس میں ایک نئی روح ڈال دیتا ہے اور بعض اوقات اس کے ترجمے پر طبع زاد کا گمان ہوتا ہے۔ اِس کی متعدد مثالیں فورٹ ولیم کالج، دہلی کالج اور جامعہ عثمانیہ وغیرہ کے ذریعے کروائے گئے ترجموں میں مل جائیں گی۔ اور آج تو اِسے ایک مستقل فن کا درجہ حاصل ہوگیا ہے۔ اِس کام کا وقار بڑھاہے، اِسے دوسرے درجے کا نہیں بلکہ اول درجے کا کام مان لیا گیا ہے۔ وہ اس لئے کہ اردو کے دامن کو وسعت دینے اور دنیا کی تہذیب و ثقافت نیز عالمی سطح کے شہ پاروں سے متعارف کرانے میں اس کے کلیدی رول سے اب کسی طرح انکار نہیں کیا جاسکتا۔

جہاں تک نثر اور شاعری کے ترجمے کا معاملہ ہے تو سب جانتے ہیں کہ نثر سے زیادہ نظم کا ترجمہ مشکل ہے۔ شاعری کے ترجمے کے دوران اصل متن کے شعری مزاج و آہنگ کے ساتھ اُس کے پس منظر اور شعری روایت کو بھی ملحوظ خاطر رکھنا پڑتا ہے۔ بعض اوقات مترجم کو اصل متن سے الگ کچھ ایسی اضافی چیزوں کو شامل کرنا پڑتا ہے جو اصل متن کی تفہیم کو آسان اور پرکشش بنانے میں معاون ثابت ہوتی ہیں۔ لفظ کی جگہ لفظ ٹانکنا مبتدیوں کا کام ہے۔ اصل ترجمہ نگار اپنی مہارت اور خلاقی سے نہ صرف اُسے اپنی زبان کا حصہ بنادیتا ہے بلکہ اُسے ایک بہترین فن پارے کے طور پر قارئین کے درمیان متعارف بھی کرادیتا ہے۔

درج بالا تمہید کے بعد اب ہم اُن منظوم ترجموں کے متعلق کچھ عرض کرنا چاہیں گے جن کا براہ راست تعلق شہرۂ آفاق مذہبی صحیفہ رامائن سے ہے۔ اہل علم جانتے ہیں کہ قدیم ہندوستان کی دورزمیہ تصانیف رامائن اور مہابھارت ہیں اور یہ دونوں سنسکرت میں موجود تاریخی صحیفے کا بھی درجہ رکھتی ہیں۔مہابھارت کی طرح رامائن کے بھی سو(100)سے زیادہ منظوم اردو ترجمے ہوچکے ہیں۔ اُن میں شنکردیال فرحت، بابولال نبودی، رام کرت، بابوبانکے بہاری لال، سری سکھ دیولال، ننکی چند اور اچھوچند لاہوری کے نام خاص ہیں، جنھوں نے رامائن کے عمدہ منظوم ترجمے پیش کیے۔ یہ ترجمے زیادہ تر منشی نولکشور اور تمنائی پریس لکھنؤ سے شائع ہوئے ہیں۔ اِن ترجموں کے زیادہ تر مطبوعہ نسخے خدابخش اور نیٹل پبلک لائبریری پٹنہ، رضا لائبریری رام پور اور الہ آباد یونیورسٹی لائبریری میں موجود ہیں۔ رامائن کے رچیتا مہرشی بالمیکی کو سب سے قدیم شاعر ماناجاتا ہے۔ بالمیکی نے رامائن کو ایک تاریخی واقعے کے طور پر تخلیق کیا ہے۔ اُن دونوں صحیفوں کا تقابلی مطالعہ پیش کرتے ہوئے عمادالحسن آزاد فاروقی نے لکھا ہے کہ:

’’مہابھارت کے برخلاف رامائن ایک شخصیت رام چند جی اور اُن سے متعلق لوگوں کے بارے میں ایک مستقل اور مربوط قصہ ہے۔ مہابھارت کے مقابلے میں رامائن زیادہ ترقی یافتہ، مہذب، شائستہ اور اخلاقی اصولوں پر معاشرے کی عکاسی کرتا ہے۔‘‘

اب آئیے رامائن کے کچھ اہم اردو ترجموں کے متعلق گفتگو کی جائے۔ اِس سلسلے میں سب سے پہلے شنکردیال فرحت کے منظوم ترجمے کا ذکر لازمی ہے۔ یہ منشی نولکشور پریس لکھنؤ سے 1846 میں شائع ہوا۔ مثنوی کے فارم میں موجود اس ترجمے کی بڑی خصوصیت یہ ہے کہ یہ بہت ہی سہل اور رواں زبان اور اسلوب میں موجود ہے۔ اس کی ابتدا شری رام کیتعریف اور توصیف سے ہوتی ہے شاعر کے مطابق شری رام یگ پُرش تھے۔ انھیں ایشور نے اپنا نمائندہ بناکر دھرتی پر اتارا تھا تاکہ اُن کے ذریعے بلاتفریقِ من و تو سب کے ساتھ انصاف ہو، سب کا بھلاہو، سب کی اہمیت ایک جیسی ہو۔ یعنی ایک ایسا جمہوری نظام قائم ہو جس میں سب کو یکساں حقوق حاصل ہوں۔ واضح ہوکہ رام راجیہ کا تصور یہیں سے منظر عام پر آتا ہے۔

اب ملاحظہ فرمائیں اس مثنوی کے شروعاتی چند اشعار ؂

زباں پر ہر نفس کے رام کا نام

نمو رام و نمو رام و نمو رام

سدا روشن چراغِ جان ہے اُن سے

فروغِ مشعل ایمان ہے اُن سے

وہی گم ہے، وہی ہے آشکارا

وہی مردم کی عین آنکھوں کا تارا

بیاں کیا پاک یا ناپاک سے ہو

صفت کیا خاک ، مشتِ خاک سے ہو

ان اشعار میں شنکردیال فرحت نے نہ صرف شری رام سے اپنی محبت اور عقیدت کا اظہار کیا ہے بلکہ ایسے اسلوب اور ایسی زبان کا استعمال کیا ہے جو عوام و خواص، دونوں میں یکساں طور پر مقبول ہے۔ لیکن فرحت کی کوششوں کے باوجود ان کے ترجمے کو خاطر خواہ شہرت حاصل نہ ہوسکی۔ ہندومِتھ کے مطابق جب شری رام اپنے چودہ برس کے بن باس کے بعد واپس آئے تو انھوں نے مہرشی بالمیکی کے آشرم کا رخ کیا اور بقیہ زندگی اُن کے قریب رہ کر گزاری۔ اُن کے صاحب زادے لَو اور کُش کو مہرشی بالمیکی نے ہی اس دور کے تقاضے کے تحت تعلیم و تربیت سے سنوارا۔ آج بھی بہار کے مغربی چمپارن اور نیپال کی سرحد پر جنگل میں بالمیکی آشرم کے آثار موجود ہیں جہاں لَو اور کش کی تعلیم و تربیت ہوئی اور اُن کی یادگاریں محفوظ کرلی گئیں۔ حالانکہ اِس واقعے کی کوئی تایخی صداقت نہیں ہے تاہم یہ اندازہ تو ضرور ہوجاتا ہے کہ مہرشی بالمیکی نے شری رام اور اُن کے اہل خانہ کو نہ صرف دیکھا تھا بلکہ اُن کو اپنا مقرب بھی رکھا تھا۔ اس لیے بالمیکی کے رامائن کو دوسرے تمام رامائنوں میں زیادہ معتبر اور اہم تصور کیا جاتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ بالمیکی رامائن کے ترجمے اردو میں خصوصیت کے ساتھ الگ الگ شعری اصناف میں ہوئے۔ کہیں مکمل رامائن کے ترجمے ہوئے تو کہیں اس کے الگ الگ حصوں کو مختلف عنوانات کے تحت اردو میں منتقل کیا گیا۔(یہ بھی پڑھیں   امداد امام اثر کا انتفادی اختصاص – ڈاکٹر نسیم احمد نسیم )

رامائن کے مترجمین میں ایک اور اہم تام دوارکا پرساد افق لکھنوی کا ہے۔ اُن کا منظوم ترجمہ نولکشور پریس سے سنہ 1804 میں شائع ہوا۔ اُس کے آغاز کے چند اشعار دیکھیں۔ اِن اشعار کے ذریعے افق نے شری رام کی شبیہ اجاگر کرنے کی بہترین کوشش کی ہے ؂

دل کو خواہش ہے کہ رگُھبرکا سراپا ہو بیان

کھینچتا ہے رام کی تصویر یوں مَلکِ روان

کان میں کنڈل ، مکٹ سر پر تلک زیبِ جبیں

مال بَے جنتی گلے میں ، ہاتھ میں تیرو کمان

بعد وہ صحرا میں باندھا جس کا جوڑا رام نے

موئے مشکیں وہ جو بڑھ بڑھ کر ہوئے موئے میان

ایک منظر اور ملاحظہ کریں جس میں شاعر نے شری رام کی تاجپوشی کے جشن کو شعری قالب میں ڈھالنے کی کوشش کی ہے ؂

جب نویدِ آمد آمد سے ہوا دل شادمان 

پیشوائی کو بھرت راہی ہوئے عشرت کنان

دور چل کر جب نظر آئی سواری رام کی

سرزمینِ شہر نے پایا عروجِ آسمان

بھرت قدموں پر گرے زلفِ حسیناں کی طرح

پاؤں کے بوسے لیے بن کر حنائے بوستان

اور اب اخیر کے یہ اشعار ؂

تخت گردوں پر جو بیٹھا شاہِ اقلیم افق

رام نے رکھا سرِ اقدس پہ تاج زر فشان

تخت شاہی نے قدم چومے کھڑاؤں کی طرح

چترزر سورج سے بن کر سرپہ گھوما آسمان

ملک داری میں ہوئے مشغول راجہ رام چندر

عدل سے رہنے لگی ساری رعایا شادمان

وردِلب ، وردِ زباں ، وردِ دہن ہر نام ہو

ہویہ رامائن پسند خلق و مرغوب جہان

افق نے اپنے اس ترجمے میں شری رام کتھا کو اشعار کی شکل میں ڈھالنے کے دوران خاص طور پر یہ خیال رکھا ہے کہ قصے اور واقعات کو ترتیب کے ساتھ اِس طرح پیش کیا جائے کہ دلچسپی اخیر تک قائم رہے۔ یہاں کہانی پن کی خصوصیت اور شاعرانہ کشش و جاذبیت، دونوں نے مل کر ترجمے کو بہت کار آمد بنادیا ہے۔

معروف افسانہ نگار کشمیری لال ذاکر نے اپنے ایک مضمون ’رامائن اور اس کے ترجمے اردو میں‘ ایک اور مترجم سردار جسونت سنگھ کا ذکر کیا ہے۔ اُن کے مطابق جسونت سنگھ نے رامائن کا ایک ناٹک کے روپ میں ترجمہ کیا ہے اور اسٹیج کے تقاضے کے تحت اِسے صحت کے ساتھ پیش کرنے کی کوشش کی ہے تاکہ اُس وقت کی تھیڑیکل کمپنیوں کے ذریعے غلط واقعات پیش کرنے پر قدغن لگے۔ واضح ہوکہ اس وقت بعض کمپنیاں نازیبا نکتہ چینی کرکے شری رام اور سیتا کے کردار کو مسخ کرنے کی کوشش میں ملوث تھیں۔ جسونت سنگھ نے سب سے پہلا کام یہ کیا کہ واقعات کی صحت کو بحال کیا تاکہ رام اور سیتا کے متعلق غلط اور لغو روایات کا سلسلہ دراز نہ ہو۔ دوسرے یہ کہ اُنھوں نے اپنے ڈرامائی ترجمے کو عوام میں مقبول اور محبوب بنانے کے لیے ہرنئے سین سے پہلے ایک گانے کو شامل کیا تاکہ آغاز میں ہی قاری یا ناظر کو اپنی گرفت میں لے سکیں۔

بطور مثال ایک گانے کا یہ حصہ دیکھیں ؂

پھر اَودھ پوری کے بھاگ کھلے

سیارام لکھن یہاں آئے ہیں

درشن رام دکھائے ہیں

دَھن دَھن سیتا جنک دُلاری

دَھن تیرا پتا ، دھنیہ مہتاری

سُکھ تج کر دُکھ پائے ہے

دھنیہ رام ، دھنیہ ان کی ماتا

دَھنیہ لکھن دھنیہ بھرت بھراتا

جاکے پش جگ چھائے ہیں

چَرنوں نین بچھائے ہیں

اس مقالے کے آغاز میں، میں نے عرض کیا ہے کہ رامائن کے اب تک ایک سو سے زیادہ منظوم ترجمے مختلف وقتوں میں الگ الگ انداز و اسلوب کے ساتھ منظر عام پر آچکے ہیں۔ یہاں ہم نے طوالت سے بچتے ہوئے صرف تین اہم ترجموں تک اپنے آپ کو محدود رکھا ہے۔ ان تینوں کے غائر مطالعے سے اندازہ ہوتا ہے کہ اِن مترجمین نے نہ صرف شری رام کتھا کو اردو میں منتقل کرنے کا کارنامہ انجام دیا ہے بلکہ انھوں نے حتی المقدور ترجمے کے تقاضے پر کھرا اتر نے کی بھی بھرپور کوشش کی ہے۔ یہ بات ابتدا میں ہی واضح ہوچکی ہے کہ کوئی بھی ترجمہ تخلیق یا تحریر کا من و عن متبادل نہیں ہوسکتا، لیکن یہ عین ممکن ہے کہ بہت حدتک ہم اصل کے قریب پہنچنے میں کامیاب ہوجائیں۔ مختصر یہ کہ مذکورہ ترجمہ نگاروں نے بلاشک و شبہ اصل متن کے قریب پہنچنے کی کامیاب کوشش کی ہے۔ انھوں نے اپنی خلاقانہ قوت، طرزِبیان، اسلوب کی دلکشی اور زبان کی سلاست کے ذریعے اپنے ترجموں کو قابل قدر بنادیا ہے۔ یہ ترجمے و اقعاتی طور پر کامیاب تو ہیں ہی ساتھ ہی یہ فنی طور پر بھی پختہ اور معیاری ہیں۔ (یہ بھی پڑھیں  علامہ شوق نیموی کی غزل گوئی – ڈاکٹر نسیم احمد نسیم )

 

(مضمون میں پیش کردہ آرا مضمون نگارکے ذاتی خیالات پرمبنی ہیں،ادارۂ ادبی میراث کاان سےاتفاق ضروری نہیں)

 

 

 

ادبی میراث پر آپ کا استقبال ہے۔ اس ویب سائٹ کو آپ کے علمی و ادبی تعاون کی ضرورت ہے۔ لہذا آپ اپنی تحریریں ہمیں adbimiras@gmail.com  پر بھیجنے کی زحمت کریں۔

 

 

رامائننسیم احمد نسیم
0 comment
0
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail
adbimiras

پچھلی پوسٹ
1980 کے بعد کی نظموں کااسلوب – پروفیسر کوثر مظہری
اگلی پوسٹ
اردوغزل میں پیکر تراشی – پروفیسر شہپر رسول

یہ بھی پڑھیں

میں پٹاخے سے ہی مر جاؤں گا بم...

دسمبر 14, 2024

شبلی کا مشن اور یوم شبلی کی معنویت – محمد...

نومبر 24, 2024

تھوک بھی ایک نعمت ہے!! – عبدالودود انصاری

نومبر 19, 2024

اردو میں غیر زبانوں کے الفاظ  – شمس...

نومبر 9, 2024

غربت  و معاشی پسماندگی کا علاج اسلامی نقطہ...

مئی 6, 2024

اقبال ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

نومبر 7, 2023

طائر بامِ فکر و فن : ڈاکٹر دبیر...

نومبر 3, 2023

جدید معاشرے اور طلباء کے لیے ادب (...

ستمبر 28, 2023

موبائل فون ایڈکشن اور بچوں کا مستقبل –...

اگست 30, 2023

نیرنگِ خیال کی جلوہ نمائی شعر و ادب...

اگست 29, 2023

تبصرہ کریں Cancel Reply

اپنا نام، ای میل اور ویبسائٹ اگلے تبصرہ کے لئے اس براؤزر میں محفوظ کریں

زمرہ جات

  • آج کا شعر (59)
  • اداریہ (6)
  • اسلامیات (183)
    • قرآن مجید (آڈیو) (3)
  • اشتہار (2)
  • پسندیدہ شعر (1)
  • تاریخِ تہذیب و ثقافت (12)
  • تحقیق و تنقید (118)
  • تخلیقی ادب (595)
    • افسانچہ (29)
    • افسانہ (201)
    • انشائیہ (19)
    • خاکہ (35)
    • رباعی (1)
    • غزل (141)
    • قصیدہ (3)
    • گلہائے عقیدت (28)
    • مرثیہ (6)
    • نظم (128)
  • تربیت (32)
  • تنقیدات (1,045)
    • ڈرامہ (14)
    • شاعری (536)
      • تجزیے (13)
      • شاعری کے مختلف رنگ (218)
      • غزل شناسی (205)
      • مثنوی کی تفہیم (8)
      • مرثیہ تنقید (7)
      • نظم فہمی (88)
    • صحافت (46)
    • طب (18)
    • فکشن (404)
      • افسانچے (3)
      • افسانہ کی تفہیم (216)
      • فکشن تنقید (13)
      • فکشن کے رنگ (24)
      • ناول شناسی (148)
    • قصیدہ کی تفہیم (15)
  • جامعاتی نصاب (12)
    • پی ڈی ایف (PDF) (6)
      • کتابیں (3)
    • ویڈیو (5)
  • روبرو (انٹرویو) (46)
  • کتاب کی بات (477)
  • گوشہ خواتین و اطفال (99)
    • پکوان (2)
  • متفرقات (2,134)
    • ادب کا مستقبل (113)
    • ادبی میراث کے بارے میں (9)
    • ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف (21)
    • تحفظ مادری زبان (24)
    • تراجم (33)
    • تعلیم (33)
    • خبر نامہ (898)
    • خصوصی مضامین (126)
    • سماجی اور سیاسی مضامین (228)
    • عالمی ادب (1)
    • فکر و عمل (119)
    • نوشاد منظر Naushad Manzar (68)
  • مقابلہ جاتی امتحان (1)
  • نصابی مواد (256)
    • ویڈیو تدریس (7)

ہمیں فالو کریں

Facebook

ہمیں فالو کریں

Facebook

Follow Me

Facebook
Speed up your social site in 15 minutes, Free website transfer and script installation
  • Facebook
  • Twitter
  • Instagram
  • Youtube
  • Email
  • سر ورق
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ

All Right Reserved. Designed and Developed by The Web Haat


اوپر جائیں