بارہ بنکی (پریس ریلیز)قصبہ سعادت گنج سے سماجوادی پارٹی کے سیکٹر انچارج مولانا فرمان مظاہری اور حذیفہ محفوظ (ودھان سبھا صدرسماجوادی شکچھک سبھا رامنگر) کی قیادت میں ایک وفد نے رامنگر حلقہ اسمبلی سے سماجوادی پارٹی کے امیدوار/ سابق ریاستی وزیر حاجی فریدمحفوظ قدوائی سے ان کی مسولی رہائش پر ملاقات کی۔ اس ملاقات میں ان سے الیکشن پر گفتگو ہوئی۔ اور قصبہ سعادت گنج و آس پاس کے درجنوں گاؤں کی بڑی پریشانی سے انہیں آگاہ کیا گیا۔ انہیں بتایا گیا کہ دس سال قبل سعادت گنج میں سابق مرکزی وزیر بینی پرساد ورما کے ذریعے بنوایا گیا 30 بیڈوں والا اسپتال ابھی تک اچھی طرح سے شروع نہیں کیا جا سکا ہے۔ مذکورہ اسپتال ایکسرے ، الٹراساؤنڈ ، ہرقسم کی جانچ اور خواتین زچگی خانہ جیسی سہولیات سے ابھی تک محروم ہے۔ اگر مذکورہ اسپتال میں مذکورہ سہولیات مہیا کرادی جائیں تو سعادت گنج ، انوپ گنج ، َمَل پور ، ارسنڈا ، بھرتی پور ، محمد پوربا ہوں ، رام سہائے ، کجیا پور ، روپ پور ، درویش پور ، کشن داس پور ، سرولی کلاں ، گھوکھریا ، بنوک ، جسکرن پوروہ ، رامپور کٹرہ ، چوکھنڈی ، سیدنپور ، جیسے درجنوں گاؤں جو کہ رامنگر حلقہ اسمبلی میں آتے ہیں۔ ان سبھی گاؤں والوں کو علاج کے لئے کہیں دور جانا نہیں پڑے گا۔ اس پر موجود سبھی لوگوں کو سابق ریاستی وزیر حاجی فریدمحفوظ قدوائی نے یقین دہائی کرائی کہ سرکار بننے پر آپ لوگوں کی پریشانیوں کو دور کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ مزید کہا کہ جس طرح 1985 میں میرے حق میں ایک ہوا اور لہر چل پڑی تھی اور میں 7000 سے زیادہ ووٹوں سے کامیاب ہوکر رامنگر سے پہلی بار ایم ایل اے بنا تھا۔ اسی طرح اس وقت پورے صوبہ میں سماجوادی پارٹی کی ایک لہر چل رہی ہے۔ اب یہاں کی عوام تبدیلی چاہتی ہے۔ میں نے 37 سالوں میں نہ کبھی پیسوں کی بے ایمانی کی اور نہ ہی اصولوں سے کوئی سمجھوتہ کیا ہے۔ اسی لئے ہر جگہ بیباک ہوکر میں اپنی بات بڑی مضبوطی سے کہہ دیا کرتا ہوں۔
اس وفد میں محمد ارشاد گڈو (بی۔ ڈی۔ سی۔ انوپ گنج) ، حذیفہ شکیل ، محمدنہال انصاری ، محمدنفیس انصاری موجود تھے۔
Abushahma Ansari
U.P
Bureau Chief
Urdu Weekliy
SADA _e_ BISMIL
Barabanki۔UP.(india)
Add.
Saadatganj.Distt.Barabanki
U.P_india
pin cod.225206
Email_
asansari1987@gmail.com
(مضمون میں پیش کردہ آرا مضمون نگارکے ذاتی خیالات پرمبنی ہیں،ادارۂ ادبی میراث کاان سےاتفاق ضروری نہیں)
| ادبی میراث پر آپ کا استقبال ہے۔ اس ویب سائٹ کو آپ کے علمی و ادبی تعاون کی ضرورت ہے۔ لہذا آپ اپنی تحریریں ہمیں adbimiras@gmail.com پر بھیجنے کی زحمت کریں۔ |
Home Page

