سب رس اکیڈمی کے زیر اہتمام "یاد مینا نقوی” کا انعقاد دلی میں "
سب رس اکادمی، بھوپال کے زیر اہتمام ملک کی معروف شاعرہ ڈاکٹر مینا نقوی کی یاد میں "یاد مینا نقوی” کے تحت ضیا فاروقی اور ڈاکٹر نصرت مہدی کی سرپرستی اور حفظ الرحمٰن اعظمی (ڈائریکٹر، لیٹن امریکہ اینڈ کیریبین ڈویژن منسٹری آف ایکسٹرنل افیرز، گورنمنٹ آف انڈیا) کی باوقار موجودگی میں اعزازی تقریب، کتابوں کی رسم اجرا اورمشاعرہ کا انعقاد بتاریخ 7 نومبر 2021 کو صبح 11 بجے گولڈن ہال، ہوٹل ریور ویو، ابوالفضل انکلیو، جامعہ نگر، نئی دہلی میں کیا گیا.
پروگرام دو اجلاس پر مبنی تھا. پہلے اجلاس کی ابتدا میں ڈاکٹر مینا نقوی کی تین کتابوں چراغ نسبت، گلاب منظر اور گرداب کی رسم اجرا حفظ الرحمٰن اعظمی، ڈاکٹر خالد محمود، ڈاکٹر نصرت مہدی، ڈاکٹر شیخ نگینوی اور کلیم حفیظ کے ہاتھوں عمل میں آئی. رسم اجرا کے بعد سب رس اکیڈمی کے ذریعے پہلے "مینا نقوی اعزاز” سے معروف ادیب اور صحافی ڈاکٹر شیخ نگینوی کو نوازا گیا. اعزاز کے طور پر سپاس نامہ، دس ہزار روپے اعزازی رقم، مومینٹو اور شال دیا گیا. اعزاز کے بعد ڈاکٹر مینا نقوی کے فن اور شخصیت کے حوالے سے ڈاکٹر خالد محمود، ڈاکٹر نصرت مہدی ، ڈاکٹر شیخ نگینوی اور جناب ملک زادہ جاویدنے سیر حاصل گفتگو کی. اس اجلاس کی نظامت کے فرائض ڈاکٹر خالد مبشر انجام دیے.
دوسرے اجلاس میں مشاعرہ کا انعقاد کیا جس کی صدارت معروف شاعر شہپر رسول نے کی. اجلاس کی ابتدا میں ڈاکٹر نصرت مہدی اور رضوان الدین فاروقی نے تمام شعراء کا استقبال کیا. جن شعراء نے کلام پیش کیا ان کے اسمائے گرامی درج ذیل ہیں. ڈاکٹر خالد محمود، ڈاکٹر نصرت مہدی، عذرا نقوی، علینا عترت، شاہد انجم، خالد اخلاق، مینا خان، عادل رشید اور سالم سلیم. مشاعرے کی نظامت کے فرائض ملک زادہ جاوید نے انجام دیے. پروگرام میں ڈاکٹر مینا نقوی کے اہل خاندان اور جامعہ نگر کے معززین نے شرکت کی.
(مضمون میں پیش کردہ آرا مضمون نگارکے ذاتی خیالات پرمبنی ہیں،ادارۂ ادبی میراث کاان سےاتفاق ضروری نہیں)
| ادبی میراث پر آپ کا استقبال ہے۔ اس ویب سائٹ کو آپ کے علمی و ادبی تعاون کی ضرورت ہے۔ لہذا آپ اپنی تحریریں ہمیں adbimiras@gmail.com پر بھیجنے کی زحمت کریں۔ |

