Adbi Miras
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      فروری 2, 2026

      کتاب کی بات

      فروری 1, 2026

      کتاب کی بات

      دسمبر 14, 2025

      کتاب کی بات

      ستمبر 29, 2025

      کتاب کی بات

      جولائی 12, 2025

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      تانیثی ادب کی شناخت اور تعیّنِ قدر –…

      جنوری 10, 2026

      تحقیق و تنقید

      دبستانِ اردو زبان و ادب: فکری تناظری –…

      جولائی 10, 2025

      تحقیق و تنقید

      جدیدیت اور مابعد جدیدیت – وزیر آغا

      جون 20, 2025

      تحقیق و تنقید

      شعریت کیا ہے؟ – کلیم الدین احمد

      دسمبر 5, 2024

      تحقیق و تنقید

      کوثرمظہری کی تنقیدی کتابوں کا اجمالی جائزہ –…

      نومبر 19, 2024

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      قرآن کو سمجھ کر پڑھنے کا معمول بنائیے!…

      اپریل 11, 2026

      اسلامیات

      قربانی سے ہم کیا سیکھتے ہیں – الف…

      جون 16, 2024

      اسلامیات

      احتسابِ رمضان: رمضان میں ہم نے کیا حاصل…

      اپریل 7, 2024

      اسلامیات

      رمضان المبارک: تقوے کی کیفیت سے معمور و…

      مارچ 31, 2024

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین عالمی ادب فکر و عمل نوشاد منظر Naushad Manzar All
      ادب کا مستقبل

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

      ادب کا مستقبل

      غزل – عقبیٰ حمید

      نومبر 1, 2024

      ادب کا مستقبل

      ہم کے ٹھرے دکن دیس والے – سیدہ…

      اگست 3, 2024

      ادب کا مستقبل

      نورالحسنین :  نئی نسل کی نظر میں –…

      جون 25, 2023

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ایک اہم ادبی حوالہ- عمیرؔ…

      اگست 3, 2024

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      ملک کی تعمیر و ترقی میں اردو زبان و ادب…

      جولائی 1, 2023

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تراجم

      ڈاکٹر محمد ریحان: ترجمہ کا ستارہ – سیّد…

      اکتوبر 13, 2025

      تراجم

      کوثر مظہری کے تراجم – محمد اکرام

      جنوری 6, 2025

      تراجم

      ترجمہ نگاری: علم و ثقافت کے تبادلے کا…

      نومبر 7, 2024

      تراجم

      ماں پڑھتی ہے/ ایس آر ہرنوٹ – وقاراحمد

      اکتوبر 7, 2024

      تعلیم

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      مخلوط نصاب اور دینی اقدار: ایک جائزہ –…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      ڈاکٹر اقبالؔ کے تعلیمی افکار و نظریات –…

      جولائی 30, 2024

      تعلیم

      کاغذ، کتاب اور زندگی کی عجیب کہانیاں: عالمی…

      اپریل 25, 2024

      خبر نامہ

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      خبر نامہ

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      خبر نامہ

      قطر میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی الومنائی ایسوسی ایشن…

      اکتوبر 27, 2025

      خبر نامہ

      بزمِ اردو قطر کے زیرِ اہتمام سالانہ مجلہ…

      اکتوبر 26, 2025

      خصوصی مضامین

      گلوبلائزیشن اور اردو اَدب – ڈاکٹر نسیم احمد نسیم

      جولائی 26, 2025

      خصوصی مضامین

      نفرت انگیز سیاست میں میڈیا اور ٹیکنالوجی کا…

      فروری 1, 2025

      خصوصی مضامین

      لال کوٹ قلعہ: دہلی کی قدیم تاریخ کا…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو :دوست…

      جنوری 21, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:…

      جون 1, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      لٹریچر فیسٹیولز کا فروغ: ادب یا تفریح؟ –…

      دسمبر 4, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      معاشی ترقی سے جڑے کچھ مسائل –  محمد…

      نومبر 30, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      دعوتِ اسلامی اور داعیانہ اوصاف و کردار –…

      نومبر 30, 2024

      عالمی ادب

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      فکر و عمل

      حسن امام درؔد: شخصیت اور ادبی کارنامے –…

      جنوری 20, 2025

      فکر و عمل

      کوثرمظہری: ذات و جہات – محمد اکرام

      اکتوبر 8, 2024

      فکر و عمل

      حضرت مولاناسید تقی الدین ندوی فردوسیؒ – مفتی…

      اکتوبر 7, 2024

      فکر و عمل

      نذرانہ عقیدت ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کے نام…

      جولائی 23, 2024

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      رسالہ ’’شاہراہ‘‘ کے اداریے – ڈاکٹر نوشاد منظر

      دسمبر 30, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      متفرقات

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      متفرقات

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      متفرقات

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      متفرقات

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
مقبول ترین
تحقیق: معنی و مفہوم ۔ شاذیہ بتول
تدوین متن کا معروضی جائزہ – نثار علی...
ترجمہ کا فن :اہمیت اور مسائل – سیدہ...
سر سید کی  ادبی خدمات – ڈاکٹر احمد...
آغا حشر کاشمیری کی ڈراما نگاری (سلور کنگ...
حالیؔ کی حالات زندگی اور ان کی خدمات...
ثقافت اور اس کے تشکیلی عناصر – نثار...
تحقیق کیا ہے؟ – صائمہ پروین
منٹو کی افسانہ نگاری- ڈاکٹر نوشاد عالم
منیرؔنیازی کی شاعری کے بنیادی فکری وفنی مباحث...
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      فروری 2, 2026

      کتاب کی بات

      فروری 1, 2026

      کتاب کی بات

      دسمبر 14, 2025

      کتاب کی بات

      ستمبر 29, 2025

      کتاب کی بات

      جولائی 12, 2025

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      تانیثی ادب کی شناخت اور تعیّنِ قدر –…

      جنوری 10, 2026

      تحقیق و تنقید

      دبستانِ اردو زبان و ادب: فکری تناظری –…

      جولائی 10, 2025

      تحقیق و تنقید

      جدیدیت اور مابعد جدیدیت – وزیر آغا

      جون 20, 2025

      تحقیق و تنقید

      شعریت کیا ہے؟ – کلیم الدین احمد

      دسمبر 5, 2024

      تحقیق و تنقید

      کوثرمظہری کی تنقیدی کتابوں کا اجمالی جائزہ –…

      نومبر 19, 2024

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      قرآن کو سمجھ کر پڑھنے کا معمول بنائیے!…

      اپریل 11, 2026

      اسلامیات

      قربانی سے ہم کیا سیکھتے ہیں – الف…

      جون 16, 2024

      اسلامیات

      احتسابِ رمضان: رمضان میں ہم نے کیا حاصل…

      اپریل 7, 2024

      اسلامیات

      رمضان المبارک: تقوے کی کیفیت سے معمور و…

      مارچ 31, 2024

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین عالمی ادب فکر و عمل نوشاد منظر Naushad Manzar All
      ادب کا مستقبل

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

      ادب کا مستقبل

      غزل – عقبیٰ حمید

      نومبر 1, 2024

      ادب کا مستقبل

      ہم کے ٹھرے دکن دیس والے – سیدہ…

      اگست 3, 2024

      ادب کا مستقبل

      نورالحسنین :  نئی نسل کی نظر میں –…

      جون 25, 2023

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ایک اہم ادبی حوالہ- عمیرؔ…

      اگست 3, 2024

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      ملک کی تعمیر و ترقی میں اردو زبان و ادب…

      جولائی 1, 2023

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تراجم

      ڈاکٹر محمد ریحان: ترجمہ کا ستارہ – سیّد…

      اکتوبر 13, 2025

      تراجم

      کوثر مظہری کے تراجم – محمد اکرام

      جنوری 6, 2025

      تراجم

      ترجمہ نگاری: علم و ثقافت کے تبادلے کا…

      نومبر 7, 2024

      تراجم

      ماں پڑھتی ہے/ ایس آر ہرنوٹ – وقاراحمد

      اکتوبر 7, 2024

      تعلیم

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      مخلوط نصاب اور دینی اقدار: ایک جائزہ –…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      ڈاکٹر اقبالؔ کے تعلیمی افکار و نظریات –…

      جولائی 30, 2024

      تعلیم

      کاغذ، کتاب اور زندگی کی عجیب کہانیاں: عالمی…

      اپریل 25, 2024

      خبر نامہ

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      خبر نامہ

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      خبر نامہ

      قطر میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی الومنائی ایسوسی ایشن…

      اکتوبر 27, 2025

      خبر نامہ

      بزمِ اردو قطر کے زیرِ اہتمام سالانہ مجلہ…

      اکتوبر 26, 2025

      خصوصی مضامین

      گلوبلائزیشن اور اردو اَدب – ڈاکٹر نسیم احمد نسیم

      جولائی 26, 2025

      خصوصی مضامین

      نفرت انگیز سیاست میں میڈیا اور ٹیکنالوجی کا…

      فروری 1, 2025

      خصوصی مضامین

      لال کوٹ قلعہ: دہلی کی قدیم تاریخ کا…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو :دوست…

      جنوری 21, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:…

      جون 1, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      لٹریچر فیسٹیولز کا فروغ: ادب یا تفریح؟ –…

      دسمبر 4, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      معاشی ترقی سے جڑے کچھ مسائل –  محمد…

      نومبر 30, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      دعوتِ اسلامی اور داعیانہ اوصاف و کردار –…

      نومبر 30, 2024

      عالمی ادب

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      فکر و عمل

      حسن امام درؔد: شخصیت اور ادبی کارنامے –…

      جنوری 20, 2025

      فکر و عمل

      کوثرمظہری: ذات و جہات – محمد اکرام

      اکتوبر 8, 2024

      فکر و عمل

      حضرت مولاناسید تقی الدین ندوی فردوسیؒ – مفتی…

      اکتوبر 7, 2024

      فکر و عمل

      نذرانہ عقیدت ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کے نام…

      جولائی 23, 2024

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      رسالہ ’’شاہراہ‘‘ کے اداریے – ڈاکٹر نوشاد منظر

      دسمبر 30, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      متفرقات

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      متفرقات

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      متفرقات

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      متفرقات

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
Adbi Miras
سماجی اور سیاسی مضامین

اسپن گیند بازی کا موسیقارِ اعظم خاموش: الودع شین وارن!! – ڈاکٹر صفدرا مام قادری

by adbimiras مارچ 6, 2022
by adbimiras مارچ 6, 2022 0 comment

محض باون برس کی عمر میں دیارِ غیر میںہندستان پہنچنے کے پہلے تھائی لینڈ میں حرکتِ قلب بند ہو جانے سے کرکٹ کی تاریخ کا سب سے بڑا اسپنر موت کے ہاتھوں ہمیشہ کے لیے ہار گیا۔

ایک بار کسی صحافی نے عظیم شہنائی نواز استاد بسم اللہ خاں سے کھیل کود کے بارے میں اُن کی دل چسپیوں کو جاننے کے لیے یہ سوال کیا تھا کہ اُنھیں کون سا کھیل پسند ہے؟ بسم اللہ خاں نے اُسی مانوس نیم گمشدگی اور خواب ناکی میں جواب دیا : فٹ بال۔ صحافی نے پو چھا کہ فٹ بال آپ کو کیوں پسند ہے؟ مسکراتے ہوئے ناخدائے شہنائی نے جواب دیا: یہ کھیل بہت راگ سے کھیلا جاتا ہے۔شین وارن کو گیند پھینکتے ہوئے اور وکٹ لیتے ہوئے میدان میں یا ٹیلی ویژن پر جس کسی نے بھی لائیو دیکھا ہو،اُسے اپنے آپ معلوم ہو سکتا ہے کہ وہ گیند بازی نہیں تھی،سنگیت کی لہروں کی کوئی پیش کش تھی۔تار پہ انگلی رکھیے اور ساز کے  بطن سے سُر پھوٹنے لگتا ہے ۔ شین وارن کے داہنے ہاتھ اور اس کی انگلیوں میں موسیقار کی وہ روح پیوست تھی۔ بڑے غلام علی خاں لتا منگیشکر کے بارے میں اپنے مخصوص مزاحیہ انداز میں کہتے تھے کہ یہ کبھی غلطی سے بھی بے سُری نہیں ہوتی ہے۔شین وارن وکٹ لے یا نہ لے مگر اُس کا  سُر اور اُس کا آہنگ وہی رہے گا۔ وزن و بحر میں کبھی کوئی گڑبڑی ہو ہی نہیں سکتی تھی۔

باون برس تو کھیلنے کودنے کی عمر ہوتی ہے۔شین کی جو فٹ نس تھی، اِ س سے تو کوئی کہہ بھی نہیں سکتا تھا کہ وہ آخری سفر پر نکلنے کے لیے تیّار بیٹھا ہوا ہے۔کرکٹ میں اُس کی کامیابیاں، ناکامیاں ، تنازعات اور اُس کا کھلنڈراپن ؛ مخالفین کو رَوندنے کا ہنر ، پھبتیاں کسنے میں وہ کسی آسٹریلئن سے کمزور نہیں تھا ۔ ذاتی زندگی میں بھی آئے دن وہ جھمیلے خریدتے رہا۔موت بھی کچھ ایسے ہوئی کہ نہ وطن ہاتھ آیا اور نہ آئی۔پی۔ایل کے لیے ہندستان تک پہنچ پانے کی گنجائش پیدا ہو سکی۔بے وطنی میں تھائی لینڈ کے ہوٹل کا کمرا آخری سانسوں کا گواہ بنامگر اُس کی شخصیت کے ہزاروں دشمن بھی اُس میں مقناطیسیت دیکھتے تھے۔کوئی جادو تھا جو سر چڑھ کر بولتا تھا۔آسانی سے ہمیں یاد نہیں آتا کہ پندرہ سال پہلے جو کرکٹر ریٹائر ہو چکا ہو، وہ روزانہ کھیل کے شائقین کے درمیان موضوعِ بحث کیوں کر بنا ہوا ہوتا تھا۔آپ اُس کی تنقید کر سکتے تھے مگر اُس سے محبت کرنے کے لیے مجبور تھے۔دنیا بھر میں ایسے کرکٹر ایک ہاتھ کی انگلیوں پر گننے والے ہی ملیں گے۔

آسٹریلیائی کرکٹ اپنی تیز گیند بازی کے لیے ہر دور میں شہرت رکھتی تھی۔ جس زمانے میں شین وارن مقابلہ جاتی کرکٹ کا حصّہ بنا، تھامسن اور ڈینس للی کی روایت تھی اور میک گرا اور بریٹ لی جیسے ساتھی سر گرمِ سفر تھے۔اُس سے کوئی چار پانچ دہائیوں قبل آسٹریلیا میں رچی بینو جیسے ماہر اسپنر ہوا کرتے تھے۔اِس درمیان اوور پورا کرنے کے لیے وہ ٹیم کچھ کام چلاؤ اسپنرز سے فائدہ اُٹھاتی تھی۔ایک ساتھ پانچ پانچ تیز گیندباز میدانِ کار زار میں مخالفین کو پست کرنے کے لیے حملہ آور ہوتے تھے۔ویسٹ انڈیز کے سنہرے دنوں کے بعد آسٹریلیا نے ہی فاسٹ بالروں کی قطاریں لگا کر رفتار کی سوداگری کرکے کرکٹ کے میدان کو جنگی بیڑے میں تبدیل کر دیا تھا۔

ایسے مشکل اور ناممکن ماحول میں 1992ء میں شین وارن آسٹریلیائی ٹیم کا حصّہ بنتاہے۔ آغازکا تو یہ حال ہے کہ ڈیڑھ سو سے زائد رن خرچ کرکے روی شاستری کا اُنھیں وکٹ میسّر آیا۔ ہندستان جیسا ملک ہو تو اگلے میچ میں اُنھیں ڈراپ کر دیا جاتا مگر آسٹریلیائی ٹیم نے اُنھیں بڑے میچوں کے لیے مشقّت کرنے کی خاطر تیّار کرنے کا ارادہ ظاہر کیا۔ اگلے ہی برس ایشز کے دوران انگلینڈ کے عظیم بلّے باز مائک گیٹنگ کو جو اُنھوں نے گیند پھینکی اور بولڈ کیا ، اُس کا ویڈیو جس نے نہ دیکھا ہو، اُسے کیوں کر یقین آئے گا کہ کوئی گیند 180 ڈگری پر کیسے گھوم کر وکٹ چٹخا سکتی ہے۔کرکٹ کے ماہرین نے اُسے صدی کی گیند یعنی ’بال آف دی سنچوری ‘قرار دیا۔اُس کے بعد شین وارن نے کبھی پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا اور نہ ہی ان کے پرستاروں کی کبھی دھڑکنیں تھمیں۔وہ روز کھیل کے میدان پر ایسی کرامات اور کرشمہ سازیاں کرتے ہوئے پائے جاتے رہے۔ ایسا اکثر ہوتا کہ شین وارن کی بال کو بلّے باز دور سے دیکھ کر ڈک کرنے یا اپنے وکٹ کو بچانے کا تہیّہ کیے ہوئے کھڑے ہوئے ہیں مگر گیند رخصت ہوتے ہوئے تقریباً باہر پہنچ کر ایسے واپس آتی تھی جیسے بھولا ہوا رستہ اُسے یاد آ گیا ہو۔ بلّے باز مجبور اور بے بس وکٹ گنوانے کے لیے تیار ۔

شین وارن نے ایک معدوم ہوتے فن یعنی لیگ اسپن کو اپنے لیے منتخب کیا۔اُن سے ٹھیک پہلے پاکستان کے عبد القادر اُس ڈھہتی ہوئی دیوار کے سائے میں ایک مختصر مدّت کے لیے اپنا وجود وقایم رکھنے میں کامیاب ہوئے تھی۔آف اسپن کے جلوے ہر طرف بکھرے ہوئے تھے۔کھیل کے ماہرین رفتہ رفتہ یہ تسلیم کرنے پر مجبور ہو رہے تھے کہ لیگ اسپن گیند بازی کے فن کے رمز آشنا اب تاریخ کے دفینوں میں ہمیشہ کے لیے پیوست ہو چکے ہیں۔گیند بازی کی تہذیب و ثقافت کے رکھوالے کے طور پر جب شین وارن دنیائے کرکٹ میں وارِد ہوئے تو اُن کے مخالف بلّے بازوں میں سچن تیندولکر اور برائن لارا، انضمام الحق اور محمد یوسف اور سنت جے سوریہ یا کمار سنگاکارا کا دور تھا۔ 1998ء کے ہندستانی دورے پر شین وارن نے کہا تھا کہ اُسے سچن تیندولکر کے ڈراونے خواب سونے نہیں دیتے۔ یہ محض شگوفے بازی نہیں تھی۔ اپنے عہد کے عظیم کریکیٹر اور بلّے باز کی تعظیم کا ایک طور تھا۔ وہ برائن لاراکو اپنے مقابِل لوگوں میں سب سے مشکل بلّے باز قرار دیتا تھا۔اِن بلّے بازوں کو جب جب اُس نے آوٹ کیا، اُس کے چہرے پر فاتحِ عالَم ہونے کا اطمینان ہوتا تھا۔شین وارن کو کرکٹر کی حیثیت سے اِس انداز نے اعتبار بخشا۔

شین وارن بڑے میچوں کا فاتح تھا۔دنیا میں ہزاروں کھلاڑی نظر آئیں گے جو روزانہ عمومی مقابلے جیتتے ہیں اور خاص مقابلے ہار جاتے ہیں۔ یہ درست کہ ہر روز مقابلے جیتے نہیں جا سکتے۔ہندستان کے پچھلے کپتان وراٹ کوہلی پر اُن کے ناقدین یہ تنقید کرتے رہتے ہیں کہ وہ بڑے مقابلے میں کامیاب نہیں ہوتے ہیں۔شین وارن کے بارے میں اصلی پتے کی بات یہی ہے کہ جس دن اُس کی بدولت ٹیم کو جیتنا ہے، اُس دن اُس کی اُنگلیوں میں جادو کی چھڑی سما جاتی ہے اور وہ دو چار دس اووروں میں اپنے کپتان کو اعزاز دے کر رخصت ہو جاتا ہے۔ 1999 ء کا ورلڈ کپ کون بھولے گا جب کئی طرح کے تنازاعات میں پھنسے ہونے کی وجہ سے شین وارن ابتدائی میچ میں نہیں شامل کیے گئے مگر جیسے ہی ٹیم میں اُن کا داخلہ ہوا،سیمی فائنل کھیلتے ہوئے اُن کا فن اُن کے قدموں میں لوٹتا ہوا مخالف ٹیم کو تباہ و برباد کر گیا۔ اُنھیں ’مین آف دی میچ‘ کا اعزاز دیا گیا۔ پھر فائنل کا دن آیا اور بڑے میچوں کا یہ شہزادہ اچانک اپنے مخالفین پر ٹوٹ پڑتا ہے اور آسٹریلیا فاتحِ عالَم ہوتی ہے اور شین وارن ’مین آف دی میچ ‘قرار دیے جاتے ہیں۔

شین وارن کی وکٹ بے جان اور سوکھے ہوئے پچوں پر نہیں ہیں۔ اُس نے فاسٹ بالروں کی معاونت کے لیے بنائی گئی پچوں پر اپنی کلائی کا جادو دِکھایا ۔ایشز کی ڈیڑھ سو برس کی تاریخ میں195 وکٹ تنہا کسی ایک کھلاڑی نے لیا تو وہ شین وارن ہی ہے۔یہ سب کے سب تیز اور ہری گھاس کی چراگاہ تھے۔ایک کلینڈر سال میں 96 وکٹ۲۰۰۵ء میں شین وارن نے ہی لیے تھے۔2؍جنوری 2007 ء کو انگلینڈ کے خلاف کھیلتے ہوئے جب اُس نے کرکٹ کو الودع کہا تو یہ سچائی سب جانتے تھے کہ اُس میں ابھی کھیلنے کے سارے امکانات موجود تھے ۔

اگلے برس 2008ء میں ائی۔ پی۔ایل کا پہلا سال تھا۔ شین وارن راجستھان رائلس میں کوچ اور کپتان بن کر میدان میں اُترا۔سچن تیندولکر، راہل دراوڑ، مہندر سنگھ دھونی، ویریندر سہواگ، ایڈم گل کرسٹ اور نہ جانے کیسے کیسے کھلاڑیوں کا ایک نئے فارمٹ میں نقطۂ آغاز تھا ۔ شین وارن اپنی تمام عظمتوں کے باوجود آسٹریلیا کے کبھی کپتان نہیں بن سکے تھے۔دنیا نے دیکھا کہ اپنی کوچنگ، کھیل کی صلاحیت، کپتانی اور پوری ٹیم میں پرفارمنگ جوش بھر دینے کی صلاحیت نے آئی۔پی۔ایل کا پہلا خطاب شین وارن کے قدموں میں لا کر رکھ دیا۔ اُس کے بعد سے محدود سطح پر کوچنگ اور کمینٹری کرتے ہوئے شین وارن نظر آتے رہے۔2020ء میں وبائی ہنگامہ خیزی اور افرا تفری کے دوران دوبئی میں نو خیز اسپنروں کی تربیت کرتے ہوئے وہ اُسی جوش اور جذبے سے میدان میں نظر آئے۔رپورٹوں سے یہ بھی پتا چلتا ہے کہ آئی۔پی۔ایل 2022 ء میں شامل ہونے کے سلسلے سے ہی وہ آسٹریلیا سے نکلے تھے مگر موت کے پنجے نے اُنھیں بے وجہ گھسیٹ لیا۔

آئی۔سی۔سی  نے سو برس کے گیند بازوں کی کار کردگی کے مطابق پانچ’ آل ٹائم گریٹ‘ گیند باز چننے کا فیصلہ کیا تو اُس میں شین وارن کی شمولیت لازم تھی۔شین وارن نے کمزور ٹیموں کے آخر کے بلّے بازوں کے وکٹ اپنی جھولی میں نہیں بھرے۔کرکٹ کے رکارڈ بک میں ایسے بہت سارے مشہور کردار ہیں ۔اُس نے شیر کی طرح بڑے بلّے بازوں کو اور معرکے سر کرنے والے لوگوں کو زیر کیا۔وہ بہادر تھا اور جیسی بہادری پندرہ برس میدانوں پر دکھاتا رہا ،اُسی طرح نہ کسی بیماری میں مبتلا ہوا اور نہ کہیں گڑگڑانے کی ضرورت پڑی۔ خدا نے اُسی شان سے اُسے اُٹھا لیا۔

 

[مقالہ نگار کالج آف کامرس، آرٹس اینڈ سائنس، پٹنہ میں اردو کے استاد ہیں]

safdarimamquadri@gmail.com

 

 

 (مضمون میں پیش کردہ آرا مضمون نگارکے ذاتی خیالات پرمبنی ہیں،ادارۂ ادبی میراث کاان سےاتفاق ضروری نہیں)

 

 

 

ادبی میراث پر آپ کا استقبال ہے۔ اس ویب سائٹ کو آپ کے علمی و ادبی تعاون کی ضرورت ہے۔ لہذا آپ اپنی تحریریں ہمیں adbimiras@gmail.com  پر بھیجنے کی زحمت کریں۔

 

Home Page

 

0 comment
0
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail
adbimiras

پچھلی پوسٹ
وبائی بحران کے باوجود جامعہ ملیہ اسلامیہ کے مینجمنٹ پروگراموں کے طلبا کی پلیسمنٹ
اگلی پوسٹ

یہ بھی پڑھیں

صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:...

جون 1, 2025

لٹریچر فیسٹیولز کا فروغ: ادب یا تفریح؟ –...

دسمبر 4, 2024

معاشی ترقی سے جڑے کچھ مسائل –  محمد...

نومبر 30, 2024

دعوتِ اسلامی اور داعیانہ اوصاف و کردار –...

نومبر 30, 2024

باکو میں موسمیاتی ایجنڈے کا تماشا – مظہر...

نومبر 24, 2024

سپریم کورٹ کا حالیہ فیصلہ اور مدارس اسلامیہ...

نومبر 8, 2024

مسلمانوں کے خلاف منفی رویہ: اسباب اور حل...

اکتوبر 3, 2024

وقف کی موجودہ صورت حال اور ہندوستانی حکومت...

اکتوبر 1, 2024

مدارس اسلامیہ کا خود کفیل ہونا مفید یا...

جولائی 31, 2024

نہ سنبھلوگے تو مٹ جاؤگے – مفتی محمد...

جون 2, 2024

تبصرہ کریں Cancel Reply

اپنا نام، ای میل اور ویبسائٹ اگلے تبصرہ کے لئے اس براؤزر میں محفوظ کریں

زمرہ جات

  • آج کا شعر (59)
  • اداریہ (6)
  • اسلامیات (183)
    • قرآن مجید (آڈیو) (3)
  • اشتہار (2)
  • پسندیدہ شعر (1)
  • تاریخِ تہذیب و ثقافت (12)
  • تحقیق و تنقید (118)
  • تخلیقی ادب (595)
    • افسانچہ (29)
    • افسانہ (201)
    • انشائیہ (19)
    • خاکہ (35)
    • رباعی (1)
    • غزل (141)
    • قصیدہ (3)
    • گلہائے عقیدت (28)
    • مرثیہ (6)
    • نظم (128)
  • تربیت (32)
  • تنقیدات (1,045)
    • ڈرامہ (14)
    • شاعری (536)
      • تجزیے (13)
      • شاعری کے مختلف رنگ (218)
      • غزل شناسی (205)
      • مثنوی کی تفہیم (8)
      • مرثیہ تنقید (7)
      • نظم فہمی (88)
    • صحافت (46)
    • طب (18)
    • فکشن (404)
      • افسانچے (3)
      • افسانہ کی تفہیم (216)
      • فکشن تنقید (13)
      • فکشن کے رنگ (24)
      • ناول شناسی (148)
    • قصیدہ کی تفہیم (15)
  • جامعاتی نصاب (12)
    • پی ڈی ایف (PDF) (6)
      • کتابیں (3)
    • ویڈیو (5)
  • روبرو (انٹرویو) (46)
  • کتاب کی بات (477)
  • گوشہ خواتین و اطفال (99)
    • پکوان (2)
  • متفرقات (2,134)
    • ادب کا مستقبل (113)
    • ادبی میراث کے بارے میں (9)
    • ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف (21)
    • تحفظ مادری زبان (24)
    • تراجم (33)
    • تعلیم (33)
    • خبر نامہ (898)
    • خصوصی مضامین (126)
    • سماجی اور سیاسی مضامین (228)
    • عالمی ادب (1)
    • فکر و عمل (119)
    • نوشاد منظر Naushad Manzar (68)
  • مقابلہ جاتی امتحان (1)
  • نصابی مواد (256)
    • ویڈیو تدریس (7)

ہمیں فالو کریں

Facebook

ہمیں فالو کریں

Facebook

Follow Me

Facebook
Speed up your social site in 15 minutes, Free website transfer and script installation
  • Facebook
  • Twitter
  • Instagram
  • Youtube
  • Email
  • سر ورق
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ

All Right Reserved. Designed and Developed by The Web Haat


اوپر جائیں