ساحر لدھیانوی اور اکبر الہ آبادی ایوارڈ سے نوازے گئے بہرائچ کے شاعر رئیس صدیقی بہرائچی اور صحافی شاداب حسین کے اعزاز میں استقبالیہ
بہرائچ۔۔۔۔۔(نامہ نگار) دولت تو بڑی آسانی سے حاصل کی جا سکتی ہے لیکن عزت شہرت اور اعزاز آسانی سے میسر نہیں ہوتے۔اسکے لیے ایک لمبا سفر طے کرنا پڑتا ہے۔ایک طویل جدوجھد اور ذہنی فکری قربانیاں پیش کیجاتی ہے تب جاکر یہ اعزاز کسی کے حصّے میں آتا ہے۔بیس تیس سال کا طویل ادبی سفر طے کرنے والے ضلع کا نام ملکی غیر ملکی سطح پر روشن کرنے والے رئیس صدیقی بہرائچی کو الہ آباد کی سرزمین پر ساحر لدھیانوی اور اکبر الہ آبادی ایوارڈ کے ساتھ ساتھ اب تک سیکڑوں اعزاز توصیفی سند سے نوازا جا چکا ہے یہ اہل بہرائچ کے لئے خصوصاً اردو ادب کے لئے خوشی اور فخر کا مقام ہے۔
مذکورہ خیالات کا اظہار گذشتہ یوم مولانا ابوالکلام آزاد پبلک جونیر ہائی اسکول ناظر پورہ باغبانی بہرائچ میں اردو محفل کے زیر اہتمام منعقد اعزازی تقریب کو خطاب کرتے ہوئے صدر تقریب محمد عبداللہ صاحب نے کیا۔اس موقع پر مہمان خصوصی سماجی شخصیت نمایندہ این ڈی ٹی وی سلیم صدیقی نے کہا کہ ادب کے حوالے سے رئیس صدیقی نے جو ملکی غیر ملکی سطح پر ضلع اور میدان صحافت میں تین دہائیوں سے نہایت ایمانداری اور بے باکی سے صحافت کا کردار پیش کرنے والے شاداب حسین نمائندہ جدید مرکز نے نام روشن کیا ہے وہ ناقابل فراموش ہے۔
بانئ تنظیم شفیق احمد باغبان کی خوبصورت نظامت میں منعقد اس معیاری ادبی تقریب کو نو منتخب صدر غلام علی شاہ،سینیر نایب صدر جمال اظہر صدیقی نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر رئیس صدیقی کو ان کے ادبی کامیابیوں پر اور شاداب حسین کو صحافت کے میدان میں نمایاں کردار ادا کرنے پر اعزازی سند اور شال پیش کر اعزاز کیا گیا۔بعدہ شعری نشست کا آغاز کیا گیا جس میں اکمل نذیر،عامر مسعود،جمال اظہر صدیقی،شرافت علی،شفق انصاری،ایمان گونڈوی،غلام علی شاہ،رئس صدیقی،پی کے پرچنڈ،شاعرہ شمع پروین،ترنم و دیگر شعراء نے بہترین کلام سے نوازا۔اس کے بعد اردو محفل بہرائچ کی سابقہ کمیٹی تحلیل کا اعلان کیا گیا اور صدر تقریب محمد عبداللہ و مہمان خصوصی سلیم صدیقی کی باوقار موجودگی میں شفیق احمد باغبان کی نگرانی میں نئی کمیٹی کا اتفاق رائے سے انتخاب کرتے ہوئےاعلان کیا گیا۔کسان ڈگری کالج کے شعبہ اردو کے ہیڈ ڈاکٹر معراج الدین کو سرپرست،غلام علی شاہ کو صدر،محمد جمال اظہر صدیقی کو سینیر نایب صدر،اکمل نذیر و جنید احمد نور کو نائب صدر،رئس صدیقی کو جنرل سیکرٹری، نظر بہرائچی جواءینٹ سکریٹری،مولانا سفیان قاسمی معاون سکریٹری،منظور بہرائچی کو نثر و اشاعت سکریٹری،غضنفر جعفری کو خازن،طارق ہاشم کو معاون خازن،فوق بہرائچی کو محاسب سمیت عبدالباری راعینی،محمد شرافت باغبان،خالدہ بیگم شمع پروین، ترنم،رابعہ بیگم،محمد شریف ہاشمی،مولانا وصی اللہ،شفق انصاری کو ممبر منتخب کیا گیا۔پروگرام کا اختتام سے قبل شفیق احمد باغبان نے سبھی معززین شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔
| ادبی میراث پر آپ کا استقبال ہے۔ اس ویب سائٹ کو آپ کے علمی و ادبی تعاون کی ضرورت ہے۔ لہذا آپ اپنی تحریریں ہمیں adbimiras@gmail.com پر بھیجنے کی زحمت کریں۔ |

