بہار یونیورسٹی کے کالجوں میں داخلہ فارم کی آخری تاریخ 10 جون 2023
مظفرپور 07 جون پریس ریلیز
بی آر اے بہار یونیورسٹی مظفرپور کے کالجوں میں انڈر گریجویٹ کورسز سیشن 2023-27 کے لیے داخلہ فارم بھرنے کی آخری تاریخ 10 جون 2023 ہے. مقررہ تاریخ کے بعد داخلہ فارم نہیں بھرا جا سکے گا. داخلہ فارم یونیورسٹی کے یو آئی ایم ایس پارٹل پر رجسٹریشن کے بعد بھرا جا سکتا ہے. داخلہ کے لیے پہلی لسٹ 16 جون کو جاری کی جائے گی. نتیشور کالج مظفرپور کے صدر شعبہ اردو کامران غنی صبا نے بتایا کہ اس سیشن سے بہار کی تمام یونیورسٹیوں میں سی بی سی ایس سسٹم نافذ ہوگا. انہوں نے کہا کہ ویسے طلبہ و طالبات جو اردو میں داخلہ لے کر اچھا کیریئر بنانا چاہتے ہیں یا نیٹ/جے آر ایف اور دوسرے مقابلہ جاتی امتحانات کی تیاری کرنا چاہتے ہیں وہ نتیشور کالج میں داخلہ لینے کو ترجیح دے سکتے ہیں. انہوں نے کہا شعبہ اردو نیتیشور کالج میں ضرورت کے مطابق اضافی خصوصی کلاسز اور آن لائن کلاسز بھی لی جاتی ہیں. اس کے ساتھ ساتھ کلاس روم سمینار، پریزینٹیشن اور مختلف تعلیمی سرگرمیوں کے ذریعہ طلبا کی تحریری و تقریری صلاحیتوں کو ابھارنے کی کوشش کی جاتی ہے.
(اگر زحمت نہ ہو تو ادبی میراث کے یوٹیوب چینل کو ضرور سبسکرائب کریں https://www.youtube.com/@adbimiras710/videos
(مضمون میں پیش کردہ آرا مضمون نگارکے ذاتی خیالات پرمبنی ہیں،ادارۂ ادبی میراث کاان سےاتفاق ضروری نہیں)
| ادبی میراث پر آپ کا استقبال ہے۔ اس ویب سائٹ کو آپ کے علمی و ادبی تعاون کی ضرورت ہے۔ لہذا آپ اپنی تحریریں ہمیں adbimiras@gmail.com پر بھیجنے کی زحمت کریں۔ |
Home Page

