یومِ آزادی پر مریم مرزا کی محلہ لائبریریوں میں تقریری مقابلہ کا انعقاد
اورنگ آباد 16 اگست
اورنگ آباد شہر میں مریم مرزا محلہ لائبریری کے تحت جاری 14 لائبریریوں کے بچوں میں یوم آزادی کی مناسبت سے تقریری مقابلہ کا انعقاد کیا گیا تھا. بچوں کو "ہماری آزادی اور ہم”، "بھارت کی آزادی میں مسلمانوں کا حصہ اور ’’جو شہید ہوئے ان کی زرا یاد کرو قربانی‘‘ جیسے عنوانات پر تقریر کرنی تھی۔ مذکورہ موضوعات پر لائبریریوں کے بچوں نے اپنی اپنی تقریریں پیش کیں اور وہاں موجود لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کیا۔ اس تقریری ،مقابلے میں اول دوم اور سوم آنے والے شرکاء کو نقد انعام اور کتابیں دے کر ان کی حوصلہ افزائی کی گئی ۔ اس تقریری مقابلہ میں اول انعام شافعہ کوثر (ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام محلہ لائبریری بائجی پورہ)
انعام دوم. انصاری خنساء(مولانا حسرت موہانی محلہ لائبریری جٹواڈا) جب کہ تیسرا انعام حوریہ زرین (مولانا عبدالکریم پاریکھ محلہ لائبریری شریف کالونی) نے حاصل کیا۔ تمام انعام یافتگان کو نقد کے ساتھ کتابیں بطور تحفہ پیش کی گئیں۔ جبکہ دیگر تمام شرکاء کو قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان دہلی سے شائع بچوں کا رسالہ ’’ماہنامہ بچوں کی دنیا‘‘ دیے کر ان کی حوصلہ افزائی کی گئی. جلسہ کی نظامت محترمہ مرزا مریم جمیلہ نے ادا کیے، جب کہ جج کے فرائض مولانا محمد صادق ندوی، مولانا عتیق الرحمن ندوی نے انجام دیئے. مہمانوں میں طیب ظفر، مولانا ذاکر ندوی خاص طور پر موجود تھے۔
فاؤنڈیشن کے صدر مرزا عبدالقیوم ندوی نے پروگرام کے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ یہ مشن مریم مرزا محلہ لائبریریوں کے بچوں کی پہلی کوشش ہے. انشاءاللہ مستقبل میں اسے بڑے پیمانے پر کیا جائے گا.
جلسہ میں کثیر تعداد میں سرپرست بھی موجود تھے.پروگرام کو کامیاب بنانے میں مرزا ابوالحسن علی نے محنت کی.
*Mirza Abdul Qayyum Nadwi*
*+91 9325203227*

