نتیشور کالج مظفرپور اور فروغ تعلیم و ثقافت ٹرسٹ کے زیر اہتمام ایک روزہ قومی ویبینار کا انعقاد
مظفرپور: پریس ریلیز
زبان کی ترویج و اشاعت اس کے استعمال پر منحصر ہے. زبان اگر استعمال میں نہ ہو تو اسے پالیسیوں اور منصوبوں کے بل بوتے پر زندہ نہیں رکھا جا سکتا ہے. ان خیالات کا اظہار نتیشور کالج، مظفرپور کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر منوج کمار نے کیا. وہ نتیشور کالج مظفرپور اور فروغ تعلیم و ثقافت ٹرسٹ کے اشتراک سے منعقدہ ایک روزہ قومی ویبینار بعنوان بین الاقوامی یوم مادری زبان کی صدارت فرما رہے تھے. مہمان اعزازی ڈاکٹر سمریش بھارتی اسسٹنٹ پروفیسر ساؤتھ بہار سنٹرل یونیورسٹی نے نئی تعلیمی پالیسی کی روشنی میں مادری اور ہندوستان کی علاقائی زبانوں کے فروغ کے تکنیکی پہلوؤں پر تفصیل سے روشنی ڈالی. مہمان خصوصی پروفیسر ناگیندر کمار شرما صدر شعبہ ہندی رام جے پال کالج چھپرا نے مادری زبان کی اہمیت کو تین زاویوں سے سمجھاتے ہوئے کہا کہ مادری زبان شخصیت سازی،تہذیب و ثقافت کے تحفظ اور حب الوطنی کے جذبے کو فروغ دینے میں معاون ثابت ہوتی ہے. اس سے قبل نتیشور کالج کے صدر شعبہ ہندی ڈاکٹر للن کمار نے سمینار کے موضوع پر تفصیل سے روشنی ڈالی. افتتاحی کلمات صدر شعبہ سنسکرت پروفیسر نبھا شرما نے پیش کیے جبکہ نظامت کا فریضہ صدر شعبہ اردو کامران غنی صبا نے انجام دیا.رسم شکریہ ڈاکٹر رادھا رانی شعبہ میتھلی نے انجام دی. اس موقع پر ڈاکٹر ابھے نندا شریواستو، ڈاکٹر سومیہ سرکار،ڈاکٹر اندرانی رائے، ڈاکٹر امرجیت، ڈاکٹر رنبیر کمار، ڈاکٹر الا، ڈاکٹر اجیت، ڈاکٹر حسین دلشی، ڈاکٹر رینا کماری، ڈاکٹر اویناش کمار، ڈاکٹر دیویا انشو، پلوی، اسلم رحمانی، رقیہ خاتون، عارفہ خان، ترنم پروین، رافعہ فردوس سمیت کثیر تعداد میں اساتذہ، ریسرچ اسکالر اور طلبا نے شرکت کی.
| ادبی میراث پر آپ کا استقبال ہے۔ اس ویب سائٹ کو آپ کے علمی و ادبی تعاون کی ضرورت ہے۔ لہذا آپ اپنی تحریریں ہمیں adbimiras@gmail.com پر بھیجنے کی زحمت کریں۔ |
Home Page

