حیدرآباد۔14مارچ -(سرفراز نیوزایجنسی)۔ قومی سیمنار کے کوارڈینیٹر ڈاکٹر فہیم اشرف کی اطلاع کے بموجب مولانا آزاد اُردو یونیورسٹی ما ڈل اسکول بہ اشتراک قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان نئی دہلی کی جانب سے ایک روزہ قومی سمینار ”بدلتے ہوئے منظرنامہ میں آن لائن درس وتدریس کے مسائل، چیلنجز اور امکانات ”بتاریخ 15 مارچ بروز منگل بوقت 11 بجے دن تا 5 بجے شام تک بمقام سمینار ہال مانو ماڈل اسکول فاطمہ نگر فلک نما حیدرآباد میں منعقد ہوگا بعد از یں اس کے دو اہم تکنیکی اجلاس ہوں گے۔ اختتامی پروگرام شام چار بجے منعقد ہوگا جس میں شرکاء کو توصیفی اسنادات د یے جا ئیں گے۔ یہ سمینار کرونا عالمی وبا سے متاثر تعلیمی نظام اور حالیہ منظرنامہ میں آن لائن درس و تدریس کے مسائل و وسائل کو دلائل کی روشنی میں سمجھنے اور انہیں منظم، محکم اور مثبت انداز میں حل کرنے میں معاون ثابت ہوگااور اس قومی سمینار کی صدارت مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے شیخ الجامعہ پروفیسر سید عین الحسن صاحب فرمائیں گے۔مہمان ذی وقار پروفیسر ایس. ایم. زحمت اللہ نائب شیخ الجامعہ مانو، مہمان خصوصی پروفیسر ایس۔ کے۔ اشتیاق احمد رجسٹرارمانو، پروفیسر فاروق بخشی اختتامی اجلاس کے مہمان خصوصی ہوں گے۔ مہمانِ اعزازی پروفیسر فیض احمدپرنسپل مانو سی ای ٹی دربھنگہ، پروفیسر محمد عبدالسمیع صدیقی ڈائرکٹر CPDUMT مانو حیدرآباد، ڈاکٹر آلوک کمار گپتا، ریجنل ڈائر کٹر NIOSحیدرآباد، ڈاکٹر ارشد خان پرنسپل مانو ماڈل اسکول نوح، ہریانہ، ڈاکٹر مظفر اسلام پرنسپل ماڈل اسکول دربھنگہ‘ احمد منیب اُردو آفیسر وزرات تعلیم حکومت تلنگانہ شرکت فرمائیں گے۔استقبالیہ اور افتتاحی کلمات سمینار کنوینر ڈاکٹر کفیل احمد پرنسپل ماڈل اسکول پیش کریں گے۔ شہر حیدرآباد اور بیرون ِ حیدرآباد سے بڑی تعداد میں مقالہ نگار حضرات اپنے تحقیقی مقالے پیش کریں گے
(مضمون میں پیش کردہ آرا مضمون نگارکے ذاتی خیالات پرمبنی ہیں،ادارۂ ادبی میراث کاان سےاتفاق ضروری نہیں)
| ادبی میراث پر آپ کا استقبال ہے۔ اس ویب سائٹ کو آپ کے علمی و ادبی تعاون کی ضرورت ہے۔ لہذا آپ اپنی تحریریں ہمیں adbimiras@gmail.com پر بھیجنے کی زحمت کریں۔ |
Home Page

