Adbi Miras
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      فروری 2, 2026

      کتاب کی بات

      فروری 1, 2026

      کتاب کی بات

      دسمبر 14, 2025

      کتاب کی بات

      ستمبر 29, 2025

      کتاب کی بات

      جولائی 12, 2025

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      تانیثی ادب کی شناخت اور تعیّنِ قدر –…

      جنوری 10, 2026

      تحقیق و تنقید

      دبستانِ اردو زبان و ادب: فکری تناظری –…

      جولائی 10, 2025

      تحقیق و تنقید

      جدیدیت اور مابعد جدیدیت – وزیر آغا

      جون 20, 2025

      تحقیق و تنقید

      شعریت کیا ہے؟ – کلیم الدین احمد

      دسمبر 5, 2024

      تحقیق و تنقید

      کوثرمظہری کی تنقیدی کتابوں کا اجمالی جائزہ –…

      نومبر 19, 2024

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      قرآن کو سمجھ کر پڑھنے کا معمول بنائیے!…

      اپریل 11, 2026

      اسلامیات

      قربانی سے ہم کیا سیکھتے ہیں – الف…

      جون 16, 2024

      اسلامیات

      احتسابِ رمضان: رمضان میں ہم نے کیا حاصل…

      اپریل 7, 2024

      اسلامیات

      رمضان المبارک: تقوے کی کیفیت سے معمور و…

      مارچ 31, 2024

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین عالمی ادب فکر و عمل نوشاد منظر Naushad Manzar All
      ادب کا مستقبل

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

      ادب کا مستقبل

      غزل – عقبیٰ حمید

      نومبر 1, 2024

      ادب کا مستقبل

      ہم کے ٹھرے دکن دیس والے – سیدہ…

      اگست 3, 2024

      ادب کا مستقبل

      نورالحسنین :  نئی نسل کی نظر میں –…

      جون 25, 2023

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ایک اہم ادبی حوالہ- عمیرؔ…

      اگست 3, 2024

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      ملک کی تعمیر و ترقی میں اردو زبان و ادب…

      جولائی 1, 2023

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تراجم

      ڈاکٹر محمد ریحان: ترجمہ کا ستارہ – سیّد…

      اکتوبر 13, 2025

      تراجم

      کوثر مظہری کے تراجم – محمد اکرام

      جنوری 6, 2025

      تراجم

      ترجمہ نگاری: علم و ثقافت کے تبادلے کا…

      نومبر 7, 2024

      تراجم

      ماں پڑھتی ہے/ ایس آر ہرنوٹ – وقاراحمد

      اکتوبر 7, 2024

      تعلیم

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      مخلوط نصاب اور دینی اقدار: ایک جائزہ –…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      ڈاکٹر اقبالؔ کے تعلیمی افکار و نظریات –…

      جولائی 30, 2024

      تعلیم

      کاغذ، کتاب اور زندگی کی عجیب کہانیاں: عالمی…

      اپریل 25, 2024

      خبر نامہ

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      خبر نامہ

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      خبر نامہ

      قطر میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی الومنائی ایسوسی ایشن…

      اکتوبر 27, 2025

      خبر نامہ

      بزمِ اردو قطر کے زیرِ اہتمام سالانہ مجلہ…

      اکتوبر 26, 2025

      خصوصی مضامین

      گلوبلائزیشن اور اردو اَدب – ڈاکٹر نسیم احمد نسیم

      جولائی 26, 2025

      خصوصی مضامین

      نفرت انگیز سیاست میں میڈیا اور ٹیکنالوجی کا…

      فروری 1, 2025

      خصوصی مضامین

      لال کوٹ قلعہ: دہلی کی قدیم تاریخ کا…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو :دوست…

      جنوری 21, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:…

      جون 1, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      لٹریچر فیسٹیولز کا فروغ: ادب یا تفریح؟ –…

      دسمبر 4, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      معاشی ترقی سے جڑے کچھ مسائل –  محمد…

      نومبر 30, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      دعوتِ اسلامی اور داعیانہ اوصاف و کردار –…

      نومبر 30, 2024

      عالمی ادب

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      فکر و عمل

      حسن امام درؔد: شخصیت اور ادبی کارنامے –…

      جنوری 20, 2025

      فکر و عمل

      کوثرمظہری: ذات و جہات – محمد اکرام

      اکتوبر 8, 2024

      فکر و عمل

      حضرت مولاناسید تقی الدین ندوی فردوسیؒ – مفتی…

      اکتوبر 7, 2024

      فکر و عمل

      نذرانہ عقیدت ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کے نام…

      جولائی 23, 2024

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      رسالہ ’’شاہراہ‘‘ کے اداریے – ڈاکٹر نوشاد منظر

      دسمبر 30, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      متفرقات

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      متفرقات

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      متفرقات

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      متفرقات

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
مقبول ترین
تحقیق: معنی و مفہوم ۔ شاذیہ بتول
تدوین متن کا معروضی جائزہ – نثار علی...
ترجمہ کا فن :اہمیت اور مسائل – سیدہ...
سر سید کی  ادبی خدمات – ڈاکٹر احمد...
آغا حشر کاشمیری کی ڈراما نگاری (سلور کنگ...
حالیؔ کی حالات زندگی اور ان کی خدمات...
ثقافت اور اس کے تشکیلی عناصر – نثار...
تحقیق کیا ہے؟ – صائمہ پروین
منٹو کی افسانہ نگاری- ڈاکٹر نوشاد عالم
منیرؔنیازی کی شاعری کے بنیادی فکری وفنی مباحث...
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      فروری 2, 2026

      کتاب کی بات

      فروری 1, 2026

      کتاب کی بات

      دسمبر 14, 2025

      کتاب کی بات

      ستمبر 29, 2025

      کتاب کی بات

      جولائی 12, 2025

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      تانیثی ادب کی شناخت اور تعیّنِ قدر –…

      جنوری 10, 2026

      تحقیق و تنقید

      دبستانِ اردو زبان و ادب: فکری تناظری –…

      جولائی 10, 2025

      تحقیق و تنقید

      جدیدیت اور مابعد جدیدیت – وزیر آغا

      جون 20, 2025

      تحقیق و تنقید

      شعریت کیا ہے؟ – کلیم الدین احمد

      دسمبر 5, 2024

      تحقیق و تنقید

      کوثرمظہری کی تنقیدی کتابوں کا اجمالی جائزہ –…

      نومبر 19, 2024

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      قرآن کو سمجھ کر پڑھنے کا معمول بنائیے!…

      اپریل 11, 2026

      اسلامیات

      قربانی سے ہم کیا سیکھتے ہیں – الف…

      جون 16, 2024

      اسلامیات

      احتسابِ رمضان: رمضان میں ہم نے کیا حاصل…

      اپریل 7, 2024

      اسلامیات

      رمضان المبارک: تقوے کی کیفیت سے معمور و…

      مارچ 31, 2024

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین عالمی ادب فکر و عمل نوشاد منظر Naushad Manzar All
      ادب کا مستقبل

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

      ادب کا مستقبل

      غزل – عقبیٰ حمید

      نومبر 1, 2024

      ادب کا مستقبل

      ہم کے ٹھرے دکن دیس والے – سیدہ…

      اگست 3, 2024

      ادب کا مستقبل

      نورالحسنین :  نئی نسل کی نظر میں –…

      جون 25, 2023

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ایک اہم ادبی حوالہ- عمیرؔ…

      اگست 3, 2024

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      ملک کی تعمیر و ترقی میں اردو زبان و ادب…

      جولائی 1, 2023

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تراجم

      ڈاکٹر محمد ریحان: ترجمہ کا ستارہ – سیّد…

      اکتوبر 13, 2025

      تراجم

      کوثر مظہری کے تراجم – محمد اکرام

      جنوری 6, 2025

      تراجم

      ترجمہ نگاری: علم و ثقافت کے تبادلے کا…

      نومبر 7, 2024

      تراجم

      ماں پڑھتی ہے/ ایس آر ہرنوٹ – وقاراحمد

      اکتوبر 7, 2024

      تعلیم

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      مخلوط نصاب اور دینی اقدار: ایک جائزہ –…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      ڈاکٹر اقبالؔ کے تعلیمی افکار و نظریات –…

      جولائی 30, 2024

      تعلیم

      کاغذ، کتاب اور زندگی کی عجیب کہانیاں: عالمی…

      اپریل 25, 2024

      خبر نامہ

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      خبر نامہ

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      خبر نامہ

      قطر میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی الومنائی ایسوسی ایشن…

      اکتوبر 27, 2025

      خبر نامہ

      بزمِ اردو قطر کے زیرِ اہتمام سالانہ مجلہ…

      اکتوبر 26, 2025

      خصوصی مضامین

      گلوبلائزیشن اور اردو اَدب – ڈاکٹر نسیم احمد نسیم

      جولائی 26, 2025

      خصوصی مضامین

      نفرت انگیز سیاست میں میڈیا اور ٹیکنالوجی کا…

      فروری 1, 2025

      خصوصی مضامین

      لال کوٹ قلعہ: دہلی کی قدیم تاریخ کا…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو :دوست…

      جنوری 21, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:…

      جون 1, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      لٹریچر فیسٹیولز کا فروغ: ادب یا تفریح؟ –…

      دسمبر 4, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      معاشی ترقی سے جڑے کچھ مسائل –  محمد…

      نومبر 30, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      دعوتِ اسلامی اور داعیانہ اوصاف و کردار –…

      نومبر 30, 2024

      عالمی ادب

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      فکر و عمل

      حسن امام درؔد: شخصیت اور ادبی کارنامے –…

      جنوری 20, 2025

      فکر و عمل

      کوثرمظہری: ذات و جہات – محمد اکرام

      اکتوبر 8, 2024

      فکر و عمل

      حضرت مولاناسید تقی الدین ندوی فردوسیؒ – مفتی…

      اکتوبر 7, 2024

      فکر و عمل

      نذرانہ عقیدت ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کے نام…

      جولائی 23, 2024

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      رسالہ ’’شاہراہ‘‘ کے اداریے – ڈاکٹر نوشاد منظر

      دسمبر 30, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      متفرقات

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      متفرقات

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      متفرقات

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      متفرقات

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
Adbi Miras
کتاب کی بات

by adbimiras اکتوبر 27, 2021
by adbimiras اکتوبر 27, 2021 0 comment

رسالہ سہ ماہی فیضان ادب کا پروفیسر مظفر حنفی نمبر – انصار احمد معروفی۔

صفحات۔ 520
اشاعت۔ اپریل تا ستمبر 2021
اس نمبر کی قیمت۔ 500 روپے
پتہ۔ puramaruf kurthijafarpur 275305 distt Mau up.
مدیر۔ فیضان حیدر معروفی ۔ موبائل نمبر۔ 7388886628
۔۔۔۔۔۔

قصبہ پورہ معروف ضلع مئو علمی اعتبار سے مردم خیز قصبہ رہا ہے۔ عرصۂ دراز سے یہاں علم و ادب کی خدمات کا سلسلہ جاری ہے۔ اور ہنوز اس چشمۂ علم کی روانی برقرار ہے۔ یہاں کے علما و ادبا ملک کے مختلف علاقوں میں تشنگان علم و ادب کی سیرابی میں مصروف ہیں۔ مگر اب تک کسی ادبی مجلہ کی اشاعت کا سلسلہ شروع نہ ہوسکا تھا۔ علمی و ادبی شخصیات کی موجودگی کے علی الرغم
بہت سی پیچیدگیوں کے باعث اس جانب کسی نے کوئی عملی اقدام نہیں کیا۔ جس کی کمی محسوس کی جارہی تھی۔ مگر بفضل الہی ایک نوجوان؛ جو ابھی زیر تعلیم ہے۔ اس کمی کو دور کرنے کے لیے کمربستہ ہوگیا۔ جس کے اندر اردو ادب کی خدمت کرنے کا جنون ہے۔ اردو سے محبت اور عشق ہے۔ اور حقیقت میں یہ زیاں کا یہ سودا وہی کرسکتا ہے جسے علم و ادب سے والہانہ محبت ہو۔ اس نوجوان نے پورہ معروف جیسے دور افتادہ اور شہری سہولیات سے محروم اور پسماندہ علاقہ سے ایک بین الاقوامی علمی و ادبی نیز تحقیقی رسالہ کے اجرا کی ٹھان لی۔ اور اب سے 6 سال قبل اس فیضان ادب کی تن تنہا بنیاد ڈالی۔ اور صرف اپنے ذاتی اخراجات سے اس رسالہ کو سہ ماہی کی شکل میں شائع کرکے پورہ معروف کا نام ادبی دنیا میں روشن کردیا۔ فیضان حیدر کی ادبی دلچسپی کے باعث نہ صرف یہ تحقیقی رسالہ چھ سال سے متواتر شائع ہو رہا ہے۔ بلکہ اس دوران اس کے کئی ضخیم نمبر کی بھی اشاعت عمل میں آچکی ہے،۔ جس میں 2018 میں پروفیسر نیر مسعود نمبر بھی ہے۔ جو 504 صفحات پر مشتمل ہے۔ اس کے علاوہ مجتبیٰ حسین نمبر اور دوسرے خصوصی گوشے بھی قابل ذکر ہیں۔ اس مجلہ نے ابتدا میں اپنا جو ادبی معیار وضع کیا تھا۔ اس کے باعث اس نے کم ہی دنوں میں ادبی دنیا میں اپنی منفرد شناخت قائم کرلی۔ ہم اس کے لیے مدیر کو مبارک باد پیش کرتے ہیں۔
زیر تبصرہ رسالہ کا پروفیسر مظفر حنفی نمبر ہے جو 520 صفحات پر مشتمل ہے۔ جسے ادارۂ تحقیقات اردو و فارسی پورہ معروف نے شائع کیا ہے۔ یہ جلد نمبر 6 کا شمارہ 2-3 ہے۔ جس میں 77 سے زیادہ مشاہیر اہلِ قلم کے بصیرت افروز مضامین شامل ہیں۔ نثر کے علاوہ منظوم کلام سے بھی مظفر حنفی مرحوم پر روشنی ڈالی گئی ہے۔
‌اردو دنیا میں مرحوم مظفر حنفی کی شخصیت کسی اہلِ علم کے لیے محتاج تعارف نہیں ہے۔ اور حقیقت ہے کہ ایسی ایسی اونچی شخصیتیں زمانے کے بعد پیدا ہوتی ہیں۔ عموماً علمی دنیا میں کوئی شخص کسی خاص موضوع پر اختصاص کی وجہ سے اپنا منفرد مقام بناتا ہے۔ ہمہ جہت اور مختلف الابعاد شخصیتیں خال خال پیدا ہوتی اور اپنا مقام بناتی ہیں۔ مگر مظفر حنفی کی حیات و خدمات کا اگر جائزہ لیا جاتا ہے تو ان کے کارنامے ادب کے ہر میدان میں اس طرح نظر آتے ہیں کہ لگتا ہے کہ وہ بس اسی میدان کے آدمی ہیں۔ چنانچہ اس بات کا اس نمبر میں شامل تحریروں کے مطالعہ سے بخوبی اندازہ ہوجاتا ہے۔ اسی لیے مدیر محترم نے اداریہ میں صاف طور پر لکھا ہے کہ۔۔ پروفیسر مظفر حنفی کی ذات جامع صفات تھی۔ وہ ایک دیدہ ور محقق و ناقد۔ بہترین افسانہ نگار۔ ماہر مترجم اور بےمثل شاعر کی حیثیت سے اپنی منفرد شناخت رکھتے ہیں۔ تقریباً چھ دہائیوں تک شعر و ادب کی خدمت میں مصروف و منہمک رہے۔ مظفر حنفی نے ادب کی مختلف اصناف سے وابستگی اختیار کی۔ اور اپنی پختگی۔ علمیت اور قادرالکلامی سے بام عروج پر پہنچادیا۔
پروفیسر سید حسن عباس صدر شعبۂ فارسی بنارس ہندو یونیورسٹی نے۔۔ مشک آنست کہ۔۔ عنوان کے تحت اختصار کے ساتھ تاثراتی تحریر لکھی ہے۔ جس میں انھوں نے مظفر حنفی کی انفرادیت پر روشنی ڈالتے ہوئے لکھا ہے۔۔ ان کی شاعری قدیم وجدید کا خوبصورت آمیزہ ہے۔ اور ان کی نثر چاہے وہ افسانہ ہو یا ادب اطفال ، مصاحبے ہوں یا مباحثے، و مذاکرے، خالص تحقیقی اور علمی معاملات ہوں یا وضاحتی کتابیات، ہر جگہ مظفر حنفی صاحب منفرد نظر آتے ہیں۔ صفحہ نمبر, 9
اس کے باوجود ان میں علمی نخوت اور عجب بالکل بھی نہیں تھا۔ وہ کبر اور حسد سے بہت دور تھے۔ اور اپنی علمی حصولیابیوں کا سہرا قارئین کے سر باندھتے تھے۔ پروفیسر سید حسن عباس نے لکھا ہے۔ ،، وہ اپنی علمی و ادبی خدمات کو بھی کچھ زیادہ اہمیت نہیں دیتے تھے۔ اور اسے اپنے قارئین یا شائقین ادب کی مہربانی سے تعبیر کرتے تھے۔ ۔ صفحہ 9۔
مدیر محترم فیضان حیدر نے رسالہ کے مشمولات کو موضوع کے اعتبار سے کئی مرکزی عنوانات میں تقسیم کیا ہے۔ اور ان عنوانات کے تحت قلم کاروں نے مرحوم کی شان عبقریت کو اجاگر کیا ہے۔ ان عنوانات میں پہلا عنوان ٠٠ حیات، شخصیت۔ اور علمی جہات ٠٠ ہے۔ اس کے تحت پہلا مضمون مظفر حنفی کے صاحب زادہ فیروز مظفر کا ہے۔ جس میں انھوں نے اپنے والد مرحوم کا مکمل سوانحی خاکہ پیش کیا ہے۔ دوسرے مضامین میں شمیم حنفی، خلیل مشیر احمد صدیقی، سعید احمد سلطان، نصرت ظہیر، اسلم جمشید پوری۔ انیس رفیع، ماجد دیوبندی۔ فرحت حسین خوشدل، شکیل اعجاز، ظفر اقبال ظفر، سلطان آزاد و دیگر حضرات کے مضامین سے رسالہ کو مزین کیا گیا ہے۔
ظفر اقبال ظفر نے مظفر حنفی کی خوبیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے لکھتے ہیں۔۔۔ اگر مظفر حنفی کی ادبی زندگی کا جائزہ لیا جائے تو وہ تقریباً نصف صدی پر محیط ہے۔ جو کہ مختلف اصناف اور موضوعات پر مشتمل ہے۔ ان کی سب سے بڑی پہچان ان کی غزل گوئی ہے۔ جس میں تازگی بیان اور ندرت خیال کی رنگ آمیزی ہے۔ ان کی غزلیہ شاعری جدید غزل کے نئے افق کا روشن استعارہ ہے۔ جس سے ان کے تخلیقی شعور کا احساس ہوتا ہے۔ وہ مطالبات فن سے کماحقہ واقف تھے۔ ان کے لہجے میں جو بلاغت اور رمزیت ہے وہ کم شعرا میں پائی جاتی ہے۔۔ صفحہ۔ 76 ۔
دوسرے مرکزی عنوان ، شاعری، کے تحت ان کی شاعری کے محاسن کا جائزہ تقریباً 16 قلمکاروں نے لیا ہے۔ جن میں محمد زماں آزردہ، سلیمان اطہر جاوید، مجاہد حسین حسینی، سید تقی عابدی کے علاوہ خود مدیر اور ان کے برادر ذی شان حیدر نے مظفر حنفی کے شعری امتیازات، ان کی پیکر تراشی، ان کی عصری حسیت اور ان کے طنزیہ اسلوب کا تذکرہ کیا ہے۔
پروفیسر سلیمان اطہر جاوید نے مذکورہ بالا عنوان سے متعلق مظفر حنفی کی ژرف بینی پر روشنی ڈالتے ہوئے ان کی شاعری پر یوں اظہار خیال کیا ہے۔۔۔ مظفر حنفی ہیں تو غزل کے شاعر، لیکن۔۔ آگ مصروف ہے۔۔ میں غزلیں اور نظمیں دونوں شامل ہیں۔ انھوں نے ان دونوں اصناف کا حق ادا کیا ہے۔ مظفر حنفی زودگو ضرور ہیں، لیکن وہ سنبھل کر شعر کہتے ہیں۔ اس لیے ان کے یہاں نہ فنی طور پر ایسی کوئی خامی ملتی ہے اور نہ موضوع کے بارے میں ایسی کوئی بےراہ روی، نہز ان کے ہاں خیالات کی ایسی تکرار بھی نہیں، خاص بات یہ کہ وہ نئی نئی ردیفوں اور نئے نئے قافیوں کا استعمال بھی نہایت روانی اور فنکارانہ قدرت کے ساتھ کرتے ہیں۔ صفحہ۔ 121 ۔
،، غزل،، عنوان کے ضمن میں 8 اہل قلم نے مظفر حنفی کی غزلیہ کائنات، اور ان کی تخلیقی، فنی و فکری مطالعہ کا تجزیہ پیش کیا ہے۔ جس میں حنفی صاحب کی غزل سے منتخب اشعار کو بطور استشہاد پیش کیا ہے۔
اس عنوان کے تحت مضمون نگاروں میں مولا بخش، مختار شمیم، ظہیر حسن ظہیر وغیرہ شامل ہیں۔پروفیسر مولا بخش مظفر حنفی کی غزل گوئی کے امتیازی اوصاف کے ذکر میں رقمطراز ہیں۔۔۔
مظفر حنفی کا کمال یہی ہے کہ انھوں نے اپنی غزلوں میں رسمی زبان سے یا غزل کی مخصوص زبان کی جگہ بولی ٹھولی، محاوراتی اور کہاوتی طرز اظہار نیز گھروں، بازاروں اور دوستوں کے درمیان بولی جانے والی اردو میں مروجہ فارسی آمیز زبان اور بوجھل تراکیب پر مبنی غزلیہ اظہار سے گریز کرتے ہوئے غزل کہنے کی کامیاب سعی کی ہے۔ ان کی شاعری کے مطالعہ کے وقت ہمیشہ مصرعوں میں نثری منطق ایک خاص زاویے سے ہمارے دامن دل کو کھینچ رہی ہوتی ہے۔ اس نوع کے اشعار کی چند قابل ذکر مثالیں ملاحظہ فرمائیں۔۔
ترستی رہی روشنی کو نگاہیں
چمکتے رہے چاند تارے وغیرہ
۔۔۔۔
اب کہہ دیا تو بات نبھائیں گے عمر بھر
حالانکہ دوستی کا زمانہ تو ہے نہیں
۔۔۔۔۔
غزل عنوان کے بعد متصلاً۔۔ نظم۔ کا ذکر چھیڑا گیا ہے۔ اس اساسی موضوع کے ذیل میں اعجاز علی ارشد، محمد عظمت الحق اور محمد فرحان خان نے مرحوم کی نظم نگاری۔ ان کی نظموں کے موضوعات۔ اور،، عکس ریز،، نظم کا تجزیاتی مطالعہ پیش کیا ہے۔
ڈاکٹر محمد عظمت الحق، نے۔۔ پانی کی زبان۔۔ کے حوالے سے مرحوم کی نظم گوئی کے متعلق لکھا ہے۔۔ پانی کی زبان۔ میں موجود نظموں پر غور کریں تو ایسا معلوم ہوتا ہے شاعر اپنے احساسات وتجربات کو اختصار کے ساتھ اور بڑے تیکھے اسلوب میں ہماری نذر کررہا ہے۔ اس میں شامل نظمیں فنی پختگی کی مظہر ہیں۔ ان کی زیادہ تر نظمیں آزاد نظم کی ہیئت میں ہیں۔ کہیں کہیں بیانیہ انداز بھی پایا جاتا ہے،۔ صفحہ۔ 288.
، رباعی۔ عنوان کے تحت مظفر حنفی کی رباعی گوئی کا جائزہ مقبول احمد مقبول اور محمد خوشتر نے لیا ہے۔
آخر الذکر نے تحریر کیا ہے۔۔ مظفر حنفی نے زیادہ رباعی نہیں لکھی ہے۔ مگر جتنی لکھی ہے اسے کم بھی نہیں کہا جاسکتا۔ ان کے قطعات اور رباعی کی تعداد سو کے قریب ہے۔ اس میں بھی انھوں نے موضوعات میں جدت اختیار کی ہے۔ ان کے دل کی دھڑکن کو بھی رباعی میں محسوس کرسکتے ہیں۔ ان کی یہ رباعی ملاحظہ ہو۔
مرنا ہے تو بے موت نہ مرنا بابا
دم سادھ کے اس پل سے گزرنا بابا
سنتے ہیں کہ ہے موت سفر کا وقفہ
اس پار ذرا بچ کے اترنا بابا

، تحقیق و تنقید کے ذیل میں مظفر حنفی کی تنقیدی جہتوں اور ان کی نثری نگارشات کے علاوہ ان کی کتاب شماری کا تذکرہ مناظر عاشق ہرگانوی، رضیہ حامد، محمد نعمان خان اور تابش مہدی نے بخوبی کیا ہے۔ نعمان خان نے لکھا ہے۔۔ ان کی تنقیدی تحریروں کے مطالعے سے اندازہ ہوتا ہے کہ وہ ایک متوازن انداز نظر کے حامل نقاد ہیں۔ انھوں نے تنقید کے لیے نظریہ کی پابندی کے بجائے فن پارے کی صفات کو ملحوظ رکھ کر اپنی آرا کا اظہار کیا ہے۔ صفحہ نمبر۔ 333 ۔
رسالہ فیضان ادب کے مظفر حنفی نمبر میں مدیر نے مرکزی عنوان کے طور پر، مرحوم کی افسانہ نگاری۔ مکتوب۔ سفر نامہ۔ ترجمہ۔ ادب اطفال۔ تقابلی مطالعہ۔ مصاحبہ۔ کا باب باندھ کر مختلف قلمکاروں کے ذریعے ان کی خدمات پر روشنی ڈالی ہے۔ جس کا الگ الگ طور پر یہاں طوالت کے خوف سے ذکر نہیں کیا جارہا ہے۔ پھر بھی ان کا ادب اطفال سے تعلق چونکہ بہت پرانا اور دیرینہ رہا ہے۔ اس لیے چند سطریں اس کے متعلق بھی۔
ادب اطفال کے مرکزی عنوان سے متعلق شکیل احمد، جاوید اختر، فیضان جعفر علی، اور رضیہ حامد نے تفصیل سے لکھا ہے۔ جس میں ان کی شاعری اور کہانیوں کے حوالے سے تحریریں مذکور ہیں۔
ڈاکٹر شکیل احمد مئو نے مرحوم کی کتاب کھیل کھیل میں ۔ کے بارے میں تحریر کیا ہے۔۔ جو۔۔ کمان۔۔ میں شامل ہے۔
شاعر کے مطابق کھیل کھیل میں تو ساٹھ برس کی شاعری شامل ہے۔ مگر نظموں کا مطالعہ کیجیے تو ماہ و سال کی قید نظر نہیں آتی۔ ہر نظم ، ہر ریمس بچوں کے لیے اور بچوں کی زبان میں ہے۔ اکثر نظمیں مختصر چار، چھ اشعار پر مشتمل ہیں۔ مگر نظمیں خواہ مختصر ہوں یا قدرے تفصیل۔ ان میں بچوں کے لیے نصیحت اور دلکشی دونوں موجود ہیں۔ تمام نظمیں تفریحی ہونے کے ساتھ بامقصد اور بچوں کی ذہنی سطح کے عین مطابق ہیں۔ نمونتا چند اشعار پیش کرتا ہوں۔۔
مرغی آئی انڈا لے کر
بندر آیا ڈنڈا لے کر
بلبل آئی گجرا لے کر
کوا آیا کجرا لے کر
خرگوش آۓ دلائی لے کر
اور گدھے شہنائی لے کر
چوہے کی بارات چلی
دلی سے میوات چلی۔
صفحہ. 423 ۔
پروفیسر مظفر حنفی نمبر کے آخر میں مدیر نے تین چار منظوم خراج تحسین و قطعات تاریخ وفات بھی شامل کرکے اس نمبر کو پایۂ تکمیل تک پہنچایا۔ مرثیہ نگار شعرا میں کئی شعرا کے ساتھ خود مدیر کے والد محترم حضرت مولانا ارشاد حسین معروفی بھی شامل ہیں۔
سب سے اہم بات یہ کہ مرحوم کی 14 غیر مطبوعہ غزلیں بھی اس شمارہ کی زینت بنائی گئی ہیں۔ اسی کے ساتھ رسالہ کے مستقل کالم بھی شامل اشاعت ہیں۔
مضمون نگاروں میں چند وہ لوگ بھی شامل ہیں۔ جو مرحوم ہوچکے ہیں۔ ان کی وہ تحریریں بہت پہلے قلمبند کی گئی تھیں۔ یہ مستند نمبر اس قابل ہے کہ اسے اپنے مطالعہ میں رکھا جائے۔ اور اس سے استفادہ کیاجائے۔ اگر چہ مرحوم کی حیات میں ہی ان کی خدمات کے اعتراف میں بہت سے رسالوں نے نمبرات شائع کیے۔ ان پر جامعات میں پی ایچ ڈی کی گئی۔ مگر یہ نمبر ان تمام تذکروں میں کئی خوبیوں کی وجہ سے منفرد اور فائق ہے۔ جس کا مطالعہ کے بعد بخوبی اندازہ ہوگا۔ کاغذ اور طباعت بھی بہت معیاری ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔

انصار احمد معروفی۔
Puramaruf baluwa po kurthijafarpur

distt Mau up. Mob. 8853214848.

 

 


 (مضمون میں پیش کردہ آرا مضمون نگارکے ذاتی خیالات پرمبنی ہیں،ادارۂ ادبی میراث کاان سےاتفاق ضروری نہیں)

 

 

 

ادبی میراث پر آپ کا استقبال ہے۔ اس ویب سائٹ کو آپ کے علمی و ادبی تعاون کی ضرورت ہے۔ لہذا آپ اپنی تحریریں ہمیں adbimiras@gmail.com  پر بھیجنے کی زحمت کریں۔

 

Home Page

muzaffar Hanafiفیضان ادبمظفر حنفی
0 comment
0
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail
adbimiras

پچھلی پوسٹ
اگلی پوسٹ
مجتبیٰ حسین شخصیت اور ادبی خدمات – تبسم ریاض

یہ بھی پڑھیں

فروری 2, 2026

فروری 1, 2026

دسمبر 14, 2025

ستمبر 29, 2025

جولائی 12, 2025

جولائی 12, 2025

فروری 5, 2025

جنوری 26, 2025

ظ ایک شخص تھا – ڈاکٹر نسیم احمد...

جنوری 23, 2025

جنوری 18, 2025

تبصرہ کریں Cancel Reply

اپنا نام، ای میل اور ویبسائٹ اگلے تبصرہ کے لئے اس براؤزر میں محفوظ کریں

زمرہ جات

  • آج کا شعر (59)
  • اداریہ (6)
  • اسلامیات (183)
    • قرآن مجید (آڈیو) (3)
  • اشتہار (2)
  • پسندیدہ شعر (1)
  • تاریخِ تہذیب و ثقافت (12)
  • تحقیق و تنقید (118)
  • تخلیقی ادب (595)
    • افسانچہ (29)
    • افسانہ (201)
    • انشائیہ (19)
    • خاکہ (35)
    • رباعی (1)
    • غزل (141)
    • قصیدہ (3)
    • گلہائے عقیدت (28)
    • مرثیہ (6)
    • نظم (128)
  • تربیت (32)
  • تنقیدات (1,045)
    • ڈرامہ (14)
    • شاعری (536)
      • تجزیے (13)
      • شاعری کے مختلف رنگ (218)
      • غزل شناسی (205)
      • مثنوی کی تفہیم (8)
      • مرثیہ تنقید (7)
      • نظم فہمی (88)
    • صحافت (46)
    • طب (18)
    • فکشن (404)
      • افسانچے (3)
      • افسانہ کی تفہیم (216)
      • فکشن تنقید (13)
      • فکشن کے رنگ (24)
      • ناول شناسی (148)
    • قصیدہ کی تفہیم (15)
  • جامعاتی نصاب (12)
    • پی ڈی ایف (PDF) (6)
      • کتابیں (3)
    • ویڈیو (5)
  • روبرو (انٹرویو) (46)
  • کتاب کی بات (477)
  • گوشہ خواتین و اطفال (99)
    • پکوان (2)
  • متفرقات (2,134)
    • ادب کا مستقبل (113)
    • ادبی میراث کے بارے میں (9)
    • ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف (21)
    • تحفظ مادری زبان (24)
    • تراجم (33)
    • تعلیم (33)
    • خبر نامہ (898)
    • خصوصی مضامین (126)
    • سماجی اور سیاسی مضامین (228)
    • عالمی ادب (1)
    • فکر و عمل (119)
    • نوشاد منظر Naushad Manzar (68)
  • مقابلہ جاتی امتحان (1)
  • نصابی مواد (256)
    • ویڈیو تدریس (7)

ہمیں فالو کریں

Facebook

ہمیں فالو کریں

Facebook

Follow Me

Facebook
Speed up your social site in 15 minutes, Free website transfer and script installation
  • Facebook
  • Twitter
  • Instagram
  • Youtube
  • Email
  • سر ورق
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ

All Right Reserved. Designed and Developed by The Web Haat


اوپر جائیں