Adbi Miras
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      فروری 2, 2026

      کتاب کی بات

      فروری 1, 2026

      کتاب کی بات

      دسمبر 14, 2025

      کتاب کی بات

      ستمبر 29, 2025

      کتاب کی بات

      جولائی 12, 2025

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      تنقید اور عملی تنقید – سید احتشام حسین

      مئی 20, 2026

      تحقیق و تنقید

      کیا نقاد کا وجود ضروری ہے؟ – شمس…

      مئی 5, 2026

      تحقیق و تنقید

      تانیثی ادب کی شناخت اور تعیّنِ قدر –…

      جنوری 10, 2026

      تحقیق و تنقید

      دبستانِ اردو زبان و ادب: فکری تناظری –…

      جولائی 10, 2025

      تحقیق و تنقید

      جدیدیت اور مابعد جدیدیت – وزیر آغا

      جون 20, 2025

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      قرآن کو سمجھ کر پڑھنے کا معمول بنائیے!…

      اپریل 11, 2026

      اسلامیات

      قربانی سے ہم کیا سیکھتے ہیں – الف…

      جون 16, 2024

      اسلامیات

      احتسابِ رمضان: رمضان میں ہم نے کیا حاصل…

      اپریل 7, 2024

      اسلامیات

      رمضان المبارک: تقوے کی کیفیت سے معمور و…

      مارچ 31, 2024

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین عالمی ادب فکر و عمل نوشاد منظر Naushad Manzar All
      ادب کا مستقبل

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

      ادب کا مستقبل

      غزل – عقبیٰ حمید

      نومبر 1, 2024

      ادب کا مستقبل

      ہم کے ٹھرے دکن دیس والے – سیدہ…

      اگست 3, 2024

      ادب کا مستقبل

      نورالحسنین :  نئی نسل کی نظر میں –…

      جون 25, 2023

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ایک اہم ادبی حوالہ- عمیرؔ…

      اگست 3, 2024

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      ملک کی تعمیر و ترقی میں اردو زبان و ادب…

      جولائی 1, 2023

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تراجم

      دو گھنٹے کا مسلمان – ترجمہ: وسیم احمد…

      مئی 24, 2026

      تراجم

      ڈاکٹر محمد ریحان: ترجمہ کا ستارہ – سیّد…

      اکتوبر 13, 2025

      تراجم

      کوثر مظہری کے تراجم – محمد اکرام

      جنوری 6, 2025

      تراجم

      ترجمہ نگاری: علم و ثقافت کے تبادلے کا…

      نومبر 7, 2024

      تعلیم

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      مخلوط نصاب اور دینی اقدار: ایک جائزہ –…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      ڈاکٹر اقبالؔ کے تعلیمی افکار و نظریات –…

      جولائی 30, 2024

      تعلیم

      کاغذ، کتاب اور زندگی کی عجیب کہانیاں: عالمی…

      اپریل 25, 2024

      خبر نامہ

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      خبر نامہ

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      خبر نامہ

      قطر میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی الومنائی ایسوسی ایشن…

      اکتوبر 27, 2025

      خبر نامہ

      بزمِ اردو قطر کے زیرِ اہتمام سالانہ مجلہ…

      اکتوبر 26, 2025

      خصوصی مضامین

      گلوبلائزیشن اور اردو اَدب – ڈاکٹر نسیم احمد نسیم

      جولائی 26, 2025

      خصوصی مضامین

      نفرت انگیز سیاست میں میڈیا اور ٹیکنالوجی کا…

      فروری 1, 2025

      خصوصی مضامین

      لال کوٹ قلعہ: دہلی کی قدیم تاریخ کا…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو :دوست…

      جنوری 21, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:…

      جون 1, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      لٹریچر فیسٹیولز کا فروغ: ادب یا تفریح؟ –…

      دسمبر 4, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      معاشی ترقی سے جڑے کچھ مسائل –  محمد…

      نومبر 30, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      دعوتِ اسلامی اور داعیانہ اوصاف و کردار –…

      نومبر 30, 2024

      عالمی ادب

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      فکر و عمل

      حسن امام درؔد: شخصیت اور ادبی کارنامے –…

      جنوری 20, 2025

      فکر و عمل

      کوثرمظہری: ذات و جہات – محمد اکرام

      اکتوبر 8, 2024

      فکر و عمل

      حضرت مولاناسید تقی الدین ندوی فردوسیؒ – مفتی…

      اکتوبر 7, 2024

      فکر و عمل

      نذرانہ عقیدت ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کے نام…

      جولائی 23, 2024

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      رسالہ ’’شاہراہ‘‘ کے اداریے – ڈاکٹر نوشاد منظر

      دسمبر 30, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      متفرقات

      دو گھنٹے کا مسلمان – ترجمہ: وسیم احمد…

      مئی 24, 2026

      متفرقات

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      متفرقات

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      متفرقات

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
مقبول ترین
تحقیق: معنی و مفہوم ۔ شاذیہ بتول
تدوین متن کا معروضی جائزہ – نثار علی...
ترجمہ کا فن :اہمیت اور مسائل – سیدہ...
سر سید کی  ادبی خدمات – ڈاکٹر احمد...
آغا حشر کاشمیری کی ڈراما نگاری (سلور کنگ...
حالیؔ کی حالات زندگی اور ان کی خدمات...
ثقافت اور اس کے تشکیلی عناصر – نثار...
تحقیق کیا ہے؟ – صائمہ پروین
منٹو کی افسانہ نگاری- ڈاکٹر نوشاد عالم
منیرؔنیازی کی شاعری کے بنیادی فکری وفنی مباحث...
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      فروری 2, 2026

      کتاب کی بات

      فروری 1, 2026

      کتاب کی بات

      دسمبر 14, 2025

      کتاب کی بات

      ستمبر 29, 2025

      کتاب کی بات

      جولائی 12, 2025

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      تنقید اور عملی تنقید – سید احتشام حسین

      مئی 20, 2026

      تحقیق و تنقید

      کیا نقاد کا وجود ضروری ہے؟ – شمس…

      مئی 5, 2026

      تحقیق و تنقید

      تانیثی ادب کی شناخت اور تعیّنِ قدر –…

      جنوری 10, 2026

      تحقیق و تنقید

      دبستانِ اردو زبان و ادب: فکری تناظری –…

      جولائی 10, 2025

      تحقیق و تنقید

      جدیدیت اور مابعد جدیدیت – وزیر آغا

      جون 20, 2025

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      قرآن کو سمجھ کر پڑھنے کا معمول بنائیے!…

      اپریل 11, 2026

      اسلامیات

      قربانی سے ہم کیا سیکھتے ہیں – الف…

      جون 16, 2024

      اسلامیات

      احتسابِ رمضان: رمضان میں ہم نے کیا حاصل…

      اپریل 7, 2024

      اسلامیات

      رمضان المبارک: تقوے کی کیفیت سے معمور و…

      مارچ 31, 2024

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین عالمی ادب فکر و عمل نوشاد منظر Naushad Manzar All
      ادب کا مستقبل

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

      ادب کا مستقبل

      غزل – عقبیٰ حمید

      نومبر 1, 2024

      ادب کا مستقبل

      ہم کے ٹھرے دکن دیس والے – سیدہ…

      اگست 3, 2024

      ادب کا مستقبل

      نورالحسنین :  نئی نسل کی نظر میں –…

      جون 25, 2023

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ایک اہم ادبی حوالہ- عمیرؔ…

      اگست 3, 2024

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      ملک کی تعمیر و ترقی میں اردو زبان و ادب…

      جولائی 1, 2023

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تراجم

      دو گھنٹے کا مسلمان – ترجمہ: وسیم احمد…

      مئی 24, 2026

      تراجم

      ڈاکٹر محمد ریحان: ترجمہ کا ستارہ – سیّد…

      اکتوبر 13, 2025

      تراجم

      کوثر مظہری کے تراجم – محمد اکرام

      جنوری 6, 2025

      تراجم

      ترجمہ نگاری: علم و ثقافت کے تبادلے کا…

      نومبر 7, 2024

      تعلیم

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      مخلوط نصاب اور دینی اقدار: ایک جائزہ –…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      ڈاکٹر اقبالؔ کے تعلیمی افکار و نظریات –…

      جولائی 30, 2024

      تعلیم

      کاغذ، کتاب اور زندگی کی عجیب کہانیاں: عالمی…

      اپریل 25, 2024

      خبر نامہ

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      خبر نامہ

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      خبر نامہ

      قطر میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی الومنائی ایسوسی ایشن…

      اکتوبر 27, 2025

      خبر نامہ

      بزمِ اردو قطر کے زیرِ اہتمام سالانہ مجلہ…

      اکتوبر 26, 2025

      خصوصی مضامین

      گلوبلائزیشن اور اردو اَدب – ڈاکٹر نسیم احمد نسیم

      جولائی 26, 2025

      خصوصی مضامین

      نفرت انگیز سیاست میں میڈیا اور ٹیکنالوجی کا…

      فروری 1, 2025

      خصوصی مضامین

      لال کوٹ قلعہ: دہلی کی قدیم تاریخ کا…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو :دوست…

      جنوری 21, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:…

      جون 1, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      لٹریچر فیسٹیولز کا فروغ: ادب یا تفریح؟ –…

      دسمبر 4, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      معاشی ترقی سے جڑے کچھ مسائل –  محمد…

      نومبر 30, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      دعوتِ اسلامی اور داعیانہ اوصاف و کردار –…

      نومبر 30, 2024

      عالمی ادب

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      فکر و عمل

      حسن امام درؔد: شخصیت اور ادبی کارنامے –…

      جنوری 20, 2025

      فکر و عمل

      کوثرمظہری: ذات و جہات – محمد اکرام

      اکتوبر 8, 2024

      فکر و عمل

      حضرت مولاناسید تقی الدین ندوی فردوسیؒ – مفتی…

      اکتوبر 7, 2024

      فکر و عمل

      نذرانہ عقیدت ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کے نام…

      جولائی 23, 2024

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      رسالہ ’’شاہراہ‘‘ کے اداریے – ڈاکٹر نوشاد منظر

      دسمبر 30, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      متفرقات

      دو گھنٹے کا مسلمان – ترجمہ: وسیم احمد…

      مئی 24, 2026

      متفرقات

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      متفرقات

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      متفرقات

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
Adbi Miras
کتاب کی باتنصابی مواد

by adbimiras اکتوبر 27, 2021
by adbimiras اکتوبر 27, 2021 0 comment

                ’’مبادیات تحقیق ‘‘ایک مختصرجائزہ –  شاہنواز عالم

  اصولِ تحقیق پر مبنی یہ کتاب’ مبادیات تحقیق‘ عبدالرزاق قریشی کی تصنیف ہے۔عبدالرزاق قریشی ضلع اعظم گڑھ کے رہنے والے تھے۔ابتدائی تعلیم کے بعد قریشی صاحب ممبئی تشریف لائے اور انجمن اسلام ہائی اسکول میں درس و تدریس سے وابستہ ہو گئے وہ انجمن اسلام اسکول کے ممتاز اور معروف اساتذہ میں تھے ۔انہیں اردو زبان و ادب کے ساتھ ساتھ فارسی زبان سے بھی شغف تھااور درس و تدریس کے ساتھ وہ زبان و ادب کی تحقیق میں مصروف رہتے تھے۔

عبدالرزاق قریشی نے ’’مبادیات تحقیق‘‘ تحقیق کے بنیادی اصولوں ،یوروپی یونیورسٹیوں میں تحقیق کے طریقہ کار، دوسری کتابوں کی مدد اور اپنے تجربے کی بنیادپر تصنیف کی۔اس کتاب کو قریشی صاحب نے ۶ ابواب میں تقسیم کیا ہے پھر ہر باب کو چند ذیلی عنوان کے تحت لکھا ہے۔

پہلے باب میں فن تحقیق سے بحث کی گئی ہے۔تحقیق کیا ہے،تحقیق کی خصوصیات ،محقق کی خصوصیات،وقت کی تقسیم،تحقیق کی قسمیں وغیرہ کا ذکر ہے۔تحقیق کی ابتدا کسی مسئلہ سے ہوتی ہے،پھر وہ مواد جمع کرتی ہے اس کا تنقیدی تجزیہ کرتی ہے اور صحیح شہادت کی بنائ پر کسی نتیجہ پر پہنچتی ہے۔تحقیق کا مقصد نا معلوم حقائق کی تلاش اور معلوم حقائق کی توسیع یا ان کی خامیوں کی تصحیح ہے۔تحقیق کی خصوصیت یہ ہے کہ اس کا مرکز کوئی مسئلہ ہوتا ہے،اس میں کوئی نئی بات کہی جاتی ہے ،اس کے لئے کھلے دل ودماغ کی ضرورت ہوتی ہے۔اس کا انحصار اس مفروضہ پر ہے کہ دنیا کی ہر چیز میں تبدیلی ممکن ہے۔تحقیق میں جذبات یا قیاس آرائی کا دخل نہیں ہونا چاہئے نا حماقت یا مخالفت سے کوئی واسطہ ہو۔

تحقیق کے لئے محقق کا مطالعہ بہت وسیع ہونا چاہئے اپنے مضمون کے علاوہ اسے متعلق مضامین کا بھی مطالعہ کرنا چاہئے۔وسیع مطالعہ کے ساتھ ساتھ گہری نظر،تنقیدی شعور اور دیانت کی بھی ضرورت ہوتی ہے۔محقق کو تحقیق سے ذاتی دلچسپی ہو۔تحقیق میں وقت کا سوال بھی بڑی اہمیت رکھتا ہے اس لئے تحقیق کے مختلف پہلوئوں کو یا منزلوں کو اپنے محدود وقت میں تقسیم کردینا چاہئے۔وقت کے دو تہائی حصہ کو مواد کی تلاش اور فراہمی کے لئے اور ایک تہائی کو مقالہ لکھنے کے لئے مخصوص کرنا چاہئے۔

دوسرے باب میں انہوں نے لائبریری کا استعمال ، رسالوں سے استفادہ،ہندوستان کی بعض اہم لائبریریوں کا ذکر کیا ہے۔کوئی بھی محقق لائبریری سے بے نیاز نہیں ہو سکتامواد کی فراہمی کے لئے اسے یہیں آنا پڑتا ہے۔ہر لائبریری میں دو طرح کی کتابیں ہوتی ہیں ۔حوالہ کی کتابیں اور عام مطالعہ کی کتابیں۔حوالہ کی کتابیں عموماً کھلی الماریوں میں رکھی ہوتی ہیں تاکہ ہر اسکالر جب چاہے دیکھ سکے یہ لائبریری سے باہر نہیں جا سکتیں جبکہ عام مطالہ کی کتابیںلائبریری سے باہر لے کر جا سکتے ہیں۔مواد کی تلاش اور گرد آوری کے سلسلے میں مخطوطوں اور کتابوںکے علاوہ معیاری رسالوں سے بھی استفادہ کرنا ہوتا ہے یہ کام دقت طلب ہے مگر رسائل سے استفادہ ناگزیر ہے کیونکہ ان رسالوں کے مضامین میں تازہ بہ تازہ تحقیق اور رائیں ہوتی ہیں۔

عبدالرزاق قریشی نے ہندوستان کی چند اہم لائبریریوں کا ذکر کیا ہے جو اردو کے محققین کے لئے مفید ثابت ہو سکتی ہیں۔

۱-آزاد لائبریری،مسلم یونیورسٹی علی گڑھ

۲- اسٹیٹ سینٹرل لائبریری (کتب خانہ آصفیہ )حیدرآباد

۳-رضا لائبریری،رام پور

۴-کتب خانہ ادارئہ ادبیات اردو،حیدرآباد

۵-کتب خانہ دارالمصنفین،اعظم گڑھ

۶-نیشنل لائبریری ،کلکتہ  وغیرہ وغیرہ

موضوع کا انتخاب ،بنیادی ذرائع،سوالنامہ،انٹرویو وغیرہ یہ تمام باتیں انہوں نے اس کتاب کے تیسرے باب میں ’’آغاز کار‘‘ کے عنوان سے ذکر کی ہیں۔تحقیق میں پہلا اور نہایت اہم قدم موضوع کا انتخاب ہے۔اس سلسلے میں ماہرین تحقیق کی رائے ہے کہ نوجوان محقق موضوع کا انتخاب خود کرے تو بہتر ہے۔موضوع ایسا ہو جس سے اسے پہلے سے دلچسپی ہواور وہ اس سے متعلق تھوڑا بہت پڑھ چکا ہوجب موضوع کا انتخاب اپنی دلچسپی اور سطح علمی کے مطابق ہو گا تو کام کی رفتار بھی حسب خواہش ہوگی اور نتیجہ بھی خوشگوار ہوگا۔ (یہ بھی پڑھیں تحقیق میں ماخذات کی ضرورت واہمیت اور طریقہ کار – عمیرؔ یاسر شاہین )

موضوع کے انتخاب کے سلسلے میں سب سے پہلے اپنے آپ سے چند سوالات محقق کرے تو اس کے لئے یہ مفید ثابت ہوگاجیسے:ـ

۱-کیا یہ موضوع اس لائق ہے کہ اس پر تحقیق کی جائے؟

۲-کیا اس موضوع پر تحقیق مکمل ہو سکتی ہے؟

۳-کیا اس موضوع پر تحقیق کرنا میرے لئے ممکن ہے؟

۴-کیا اس موضوع پر میں تحقیق کر سکتا ہوں؟

تحقیق میں دوسرا اہم قدم ماخذ کی فہرست تیار کرنا ہے یعنی محقق جس موضوع پر مقالہ لکھنا چاہتا ہے اس پر کتابوں ،رسالوں ،مضامین وغیرہ کی شکل میں اب تک جو کچھ لکھا جا چکا ہے اس کی فہرست تیار کرنا۔ یہ کام دقت طلب ہے اور صبر آزما ہے۔ مستقل مزاجی سے کام لینا ہوگا۔سارے ممکن الحصول مواد کو سارے ممکن ذرائع سے اکٹھا کرنے کی کوشش کی جائے یہ تلاش و جستجو بنیادی ذرائع سے ہو۔کیونکہ یہ مواد مستند ترین ہوتا ہے صرف مجبوری کی حالت میں ثانوی ذرائع کی طرف رخ کیا جائے۔ (یہ بھی پڑھیں قاضی عبدالودودکا اسلوبِ تحقیق – ڈاکٹر صفدر امام قادری )

اس کے بعد سوالنامہ تیار کیا جائے اس میں ایسے ہی سوال پوچھے جاتے ہیںجن کے جواب دوسرے ذرائع سے نہ مل سکتے ہوں۔سوالنامہ مختصر ہوتا ہے،ہر سوال صاف اور سادہ لفظوں میں لکھا جاتا ہے اور نفسیاتی ترتیب کے ساتھ پیش کئے جاتے ہیں ۔پریشان کن سوالات سے پرہیز کیا جاتا ہے۔ با ظابطہ ملاقات بھی ایک طرح کا سوالنامہ ہے اس میں وقت کا تعین ہوتا ہے۔جواب اسی وقت لکھ لیا جائے یا ریکارڈ کر لیا جائے تاکہ مجیب کے اصل الفاظ استعمال کئے جا سکیں ۔غیر متعلق سوال ہرگز نہ پوچھے جائیں۔

اس کتاب کے چوتھے اور پانچویں باب میں عبدالرزاق قریشی صاحب نے مقالہ کی تیاری ،پڑھنے کی اہمیت ،نوٹ لینا،مواد کی ترتیب،حاشیہ اور حوالہ و اشاریہ کے تعلق سے تفصیلی گفتگو کی ہے۔ ایک امریکن مصنف کی رائے میں پڑھنے کا فن ان تمام خصوصیات کا حامل ہوتا ہے جو انکشاف کے لئے ضروری ہیں، یعنی مشاہدہ کی تیزی، قوت حافظہ،تخیل اور ایسا دماغ جو تجزیہ اور غوروفکر کا عادی ہو۔وقت کی قدروقیمت کا احساس ہوتے ہوئے پڑھنے کی رفتار تیز ہونی چاہئے اور اسے مشق سے تیز سے تیز تر بنایا جا سکتا ہے۔پڑھتے وقت نوٹ لینے کے سلسلے میں دو باتوں کا خیال رکھنا ضروری ہے۔ایک تو یہ کہ بیکار قسم کے نوٹ نہ لئے جائیںاور دوسرے یہ کہ کوئی ضروری بات چھوٹنے نہ پائے۔بیکار قسم کے نوٹ مقالہ لکھتے وقت درد سر ثابت ہونگے۔ضروری نوٹ چھوٹ جانے سے نقصان یہ ہوگا کہ مقالہ کی قدروقیمت میں کمی محسوس ہوگی۔موجودہ دور میں نقشوں ،چارٹوں وغیرہ کی اہمیت و مقبولیت بہت بڑھ گئی ہے اس لئے اس کا اہتمام جہاں تک ممکن ہو ضرور کیا جائے۔کیونکہ ان کے ذریعے سے محقق اپنے دعوے کو اور زیادہ مضبوط و وزنی بنا سکتا ہے۔مواد اکٹھا کر لینے کے بعد اسے ترتیب دینے کی ضرورت ہوتی ہے یعنی آغاز کار سے اب تک جو نوٹ لئے گئے ہیں انہیں عنوانات کے تحت مرتب کیا جائے اور اس بات کا خیال رکھا جائے کہ جو غیراہم نوٹ آگئے ہیں انہیں الگ کر دیا جائے۔جس طرح نوٹ لیتے وقت باقاعدگی اور احتیاط کا خیال رکھا گیا تھا اسی طرح انہیں ترتیب دیتے وقت بھی باقاعدگی اور احتیاط کا ملحوظ رکھنا ضروری ہے۔مواد کی ترتیب کے بعد مقالہ لکھنے کا کام شروع ہوتا ہے۔مواد کی تلاش ،چھان بین اور ترتیب میں جس محنت،دیانت اور دقت نظر کا ثبوت دیا گیا ہے مقالہ کی تسوید میں اس کا خیال رکھنا ضروری ہے واضح فکر،مواد کی منطقی ترتیب، صحیح ترجمانی اور موثرطرز تحریر میں ایک قطعی رشتہ ہے۔چونکہ مقالہ علمی ہے اس لئے اس کے پیش کرنے کا انداز بھی علمی ہونا چاہئے یعنی تحریر میں عالمانہ وقار و تمکنت ہو۔تحقیقی مقالہ چونکہ واقعات و حقائق پر مبنی ہوتا ہے اس لئے اس میں لفاظی یا افسانہ طرازی ،خطابت یا شاعرانہ رنگین بیانی سے کام نہیں لینا چاہئے یہ باتیں مقالہ کی عظمت کو کم کرتی ہیں۔اقتباس کی عبارت احتیاط سے نقل کی جائے اور اسے واوین میں رکھا جائے تاکہ وہ محقق کی عبارت سے نمایاں ہو سکے۔

تحقیقی مقالہ بڑی حد تک دوسرے مصنفین کی کتابوں ،تحریروں،روئدادوں وغیرہ پر مشتمل ہوتا ہے اس لئے حاشیہ میں ان کا اعتراف کرنا اور انہیں اہمیت دینا ضروری بلکہ محقق کا اخلاقی فرض ہے۔یہ اعتراف صرف عبارت کی حد تک نہ ہوبلکہ اگر مصنف کے خیالات سے استفادہ کیا گیا ہے تو اس کا اقرار بھی ضروری ہے دوسرے کی محنت کو بغیر اعتراف و اقرار کے اپنا لینا علمی و تحقیقی دیانت کے خلاف ہے۔

اشاریہ علمی و تحقیقی کتابوں میں لازمی طور پر ہونا چاہئے اس کی وجہ سے محقق کو فوراً پتہ چل جاتا ہے کہ کتاب میں اس کے کام کی چیز ہے یا نہیں۔اس طرح وہ پوری کتاب کی ورق گردانی سے بچ جاتا ہے۔اشاریہ کا مقصد اشخاص،مقامات وغیرہ کے نام بتانا نہیں ہے بلکہ ان سے متعلق کتاب میں کوئی اطلاع یا اطلاعات بہم پہنچائی گئی ہوں۔

کتاب کے چھٹے اور آخری باب میں تحقیق و تصحیح متن کے حوالے سے گفتگو کی گئی ہے۔تحقیق کی ایک شاخ کسی مخطوطہ کی تصحیح و ترتیب ہے۔اس کی اتنی ہی اہمیت ہے جتنی کسی موضوع پر مقالہ لکھنے کی بلکہ بعض حالات میں اس کی اہمیت مقالہ سے بڑھ جاتی ہے کیونکہ حقیقتاً یہ کام خاصہ دقت طلب اور دشوار ہے۔کسی مخطوطہ کو مرتب کرنے کا مقصد محض ایک کتاب کو گمنامی سے نکال کر شائع کردینا نہیں ہے بلکہ اس کا مقصد مصنف کے اصل افکار ،اندازِ تحریر اور زبان تک پہنچنا ہے یعنی ایک صحیح نسخہ تیار کرنا ہے۔اسی لئے متن کی تصحیح کو انسانی ذہن کی باقاعدہ اور ماہرانہ مشق کہا گیا ہے۔ان دقتوں کے پیش ِ نظر تصحیح متن کے محقق میں چند خصوصیات کا ہونا ضروری ہے۔

۱- سب سے ضروری خصوصیت یہ ہے کہ محقق طرزِ املا و تاریخ خط سے واقف ہو کیونکہ اس کے بغیر وہ نسخوں کی قدامت کا تعین نہیں کر سکتا۔

۲-طرزِ خط سے پورے طور پر واقف ہونے کے علاوہ خطاطوں کے تذکرہ سے استفادہ ضروری ہے۔

۳-طرزِ خط اور طریقِ املا سے واقفیت کے ساتھ ساتھ کاغذ اور روشنائی کی پہچان بھی محقق کے لئے ضروری ہے ۔کاغذ و سیاہی کے مختلف اقسام کی واقفیت نسخے کی قدامت و اہمیت متعین کرنے میں بڑی مفید ہوتی ہے۔

۴-محقق متن کو عہد بہ عہد کی زبان سے واقف ہونا چاہئے زبان میں ہر دور میں تبدیلیاں ہوتی رہتی ہیں اس لئے لازم ہے کہ وہ زبان کے ہر دور کی خصوصیت کو جانتا ہو۔

۵-شعری مخطوطہ کی تحقیق و تصحیح کے لئے محقق کا فن شاعری اور عروض سے پورے طور پر واقف ہونا ضروری ہے۔

متن کی تحقیق و تصحیح میں سب سے پہلا کام یہ ہے کہ محقق تمام موجودہ نسخوں کا جو مختلف کتب خانوں میں ہیں پتہ لگائے اور ان کے حصول کی کوشش کرے۔تمام ممکن الحصول نسخوں کا ایک دوسرے سے مقابلہ و موازنہ کر کے محقق چند قابل اعتماد نسخوں کا انتخاب کرے تاکہ ایک صحیح متن تیار کیا جا سکے۔ہر نسخہ کی اپنی خصوصیات ہوتی ہے گہرے اور مسلسل مطالعہ سے ان خصوصیات کا پتہ لگایا جا سکتا ہے۔متن پیش کرنے سے پہلے محقق تصنیف اور اس کے مصنف کے متعلق ضروری اطلاعات بہم پہنچائے ایسی عبارت یا تحریر کا عنوان عموماً مقدمہ ہوتا ہے اسے تعارف کا عنوان بھی دیا جاتا ہے۔اس میں نسخوں کی تعداد ان کی تفصیل بعض نسخوں کے خارج کرنے کے اسباب ہر نسخہ کے اوراق کی تعداد نسخہ جن کے قبضے میں رہا ہے ان کا نام موجودہ ایڈیشن تیار کرنے کی وجہ بتانا ضروری ہے۔سب سے آخری چیز تصحیح کردہ متن پر حسبِ موضوع،علمی ،ادبی اور فنی نقطہ نگاہ سے تبصرہ ہوگا۔

جس طرح تحقیقی مقالہ کے خاتمہ پر کتابیات یا فہرستِ ماخذ دی جاتی ہے اس طرح مرتبہ کتاب کے آخر میں بھی ان کتابوں ، رسالوں وغیرہ کی جو پیش نظر کتاب کے متن ،مقدمہ اور تشریحات کے سلسلہ میں استعمال ہوئی ہیں فہرست دینا چاہئے کتاب کے آخر میں اشاریہ بھی دینا ہوگاطریقہ وہی ہوگا جو مقالہ میں برتا جاتا ہے۔

اس کتاب کے آخر میں ضمیمے کے طور پر ڈاکٹر صلاح الدین المنجد کا متنی تنقید پر مبنی عربی مقالہ شامل کیا گیا ہے جس کا اردو ترجمہ عربی کے ممتاز عالم ڈاکٹر فضل الرحمن ندوی نے کیا ہے۔بقول عبد الستار دلوی اس مضمون کی افادیت مبادیات تحقیق کے حوالے سے بھی مسلم ہے۔

عبدالرزاق قریشی کی یہ کتاب محققوں کے لئے خاص کر نوجوان محققوں کے لئے مشعلِ راہ ثابت ہو سکتی ہے اس میں تحقیق کی مبادیات سے بحث کی گئی ہے اور عملی نقطۂ نگاہ اختیار کیا گیا ہے۔اس کتاب کی اہمیت کا اعتراف عبدالستار دلوی نے یوں کیا ہے:

’’عبدالرزاق قریشی مرحوم کی کتاب ’مبادیات تحقیق‘ اردو میں اردو تحقیق کے اصول و ضوابط اور طریقہ کار پر پہلی کتاب ہے جو اپنی اہمیت اور تحقیق میں سائنسی ادراک کی بنیادی اور اہم ترین کتاب کی حیثیت سے ہمیشہ یادگار رہے گی۔‘‘

(تعارف و تذکرہ’’مبادیات تحقیق‘‘،عبد الستار دلوی،ص۸)

 

شاہنواز عالم

  ریسرچ اسکالر جامعہ ملیہ اسلامیہ

 


 (مضمون میں پیش کردہ آرا مضمون نگارکے ذاتی خیالات پرمبنی ہیں،ادارۂ ادبی میراث کاان سےاتفاق ضروری نہیں)

 

 

 

ادبی میراث پر آپ کا استقبال ہے۔ اس ویب سائٹ کو آپ کے علمی و ادبی تعاون کی ضرورت ہے۔ لہذا آپ اپنی تحریریں ہمیں adbimiras@gmail.com  پر بھیجنے کی زحمت کریں۔

 

Home Page

شاہ نوازمبادیات تحقیق
0 comment
1
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail
adbimiras

پچھلی پوسٹ
غالب انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام بہ تعاون ایران کلچر ہاؤس خطاطی ورکشاپ اور نمائش کا اہتمام
اگلی پوسٹ

یہ بھی پڑھیں

فروری 2, 2026

فروری 1, 2026

دسمبر 14, 2025

ستمبر 29, 2025

جولائی 12, 2025

جولائی 12, 2025

فروری 5, 2025

جنوری 26, 2025

ظ ایک شخص تھا – ڈاکٹر نسیم احمد...

جنوری 23, 2025

جنوری 18, 2025

تبصرہ کریں Cancel Reply

اپنا نام، ای میل اور ویبسائٹ اگلے تبصرہ کے لئے اس براؤزر میں محفوظ کریں

زمرہ جات

  • آج کا شعر (59)
  • اداریہ (6)
  • اسلامیات (183)
    • قرآن مجید (آڈیو) (3)
  • اشتہار (2)
  • پسندیدہ شعر (1)
  • تاریخِ تہذیب و ثقافت (12)
  • تحقیق و تنقید (120)
  • تخلیقی ادب (596)
    • افسانچہ (29)
    • افسانہ (201)
    • انشائیہ (20)
    • خاکہ (35)
    • رباعی (1)
    • غزل (141)
    • قصیدہ (3)
    • گلہائے عقیدت (28)
    • مرثیہ (6)
    • نظم (128)
  • تربیت (32)
  • تنقیدات (1,049)
    • ڈرامہ (14)
    • شاعری (537)
      • تجزیے (13)
      • شاعری کے مختلف رنگ (219)
      • غزل شناسی (205)
      • مثنوی کی تفہیم (8)
      • مرثیہ تنقید (7)
      • نظم فہمی (88)
    • صحافت (46)
    • طب (18)
    • فکشن (407)
      • افسانچے (3)
      • افسانہ کی تفہیم (218)
      • فکشن تنقید (13)
      • فکشن کے رنگ (25)
      • ناول شناسی (148)
    • قصیدہ کی تفہیم (15)
  • جامعاتی نصاب (12)
    • پی ڈی ایف (PDF) (6)
      • کتابیں (3)
    • ویڈیو (5)
  • روبرو (انٹرویو) (46)
  • کتاب کی بات (477)
  • گوشہ خواتین و اطفال (99)
    • پکوان (2)
  • متفرقات (2,135)
    • ادب کا مستقبل (113)
    • ادبی میراث کے بارے میں (9)
    • ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف (21)
    • تحفظ مادری زبان (24)
    • تراجم (34)
    • تعلیم (33)
    • خبر نامہ (898)
    • خصوصی مضامین (126)
    • سماجی اور سیاسی مضامین (228)
    • عالمی ادب (1)
    • فکر و عمل (119)
    • نوشاد منظر Naushad Manzar (68)
  • مقابلہ جاتی امتحان (1)
  • نصابی مواد (256)
    • ویڈیو تدریس (7)

ہمیں فالو کریں

Facebook

ہمیں فالو کریں

Facebook

Follow Me

Facebook
Speed up your social site in 15 minutes, Free website transfer and script installation
  • Facebook
  • Twitter
  • Instagram
  • Youtube
  • Email
  • سر ورق
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ

All Right Reserved. Designed and Developed by The Web Haat


اوپر جائیں