Adbi Miras
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      فروری 2, 2026

      کتاب کی بات

      فروری 1, 2026

      کتاب کی بات

      دسمبر 14, 2025

      کتاب کی بات

      ستمبر 29, 2025

      کتاب کی بات

      جولائی 12, 2025

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      تانیثی ادب کی شناخت اور تعیّنِ قدر –…

      جنوری 10, 2026

      تحقیق و تنقید

      دبستانِ اردو زبان و ادب: فکری تناظری –…

      جولائی 10, 2025

      تحقیق و تنقید

      جدیدیت اور مابعد جدیدیت – وزیر آغا

      جون 20, 2025

      تحقیق و تنقید

      شعریت کیا ہے؟ – کلیم الدین احمد

      دسمبر 5, 2024

      تحقیق و تنقید

      کوثرمظہری کی تنقیدی کتابوں کا اجمالی جائزہ –…

      نومبر 19, 2024

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      قرآن کو سمجھ کر پڑھنے کا معمول بنائیے!…

      اپریل 11, 2026

      اسلامیات

      قربانی سے ہم کیا سیکھتے ہیں – الف…

      جون 16, 2024

      اسلامیات

      احتسابِ رمضان: رمضان میں ہم نے کیا حاصل…

      اپریل 7, 2024

      اسلامیات

      رمضان المبارک: تقوے کی کیفیت سے معمور و…

      مارچ 31, 2024

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین عالمی ادب فکر و عمل نوشاد منظر Naushad Manzar All
      ادب کا مستقبل

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

      ادب کا مستقبل

      غزل – عقبیٰ حمید

      نومبر 1, 2024

      ادب کا مستقبل

      ہم کے ٹھرے دکن دیس والے – سیدہ…

      اگست 3, 2024

      ادب کا مستقبل

      نورالحسنین :  نئی نسل کی نظر میں –…

      جون 25, 2023

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ایک اہم ادبی حوالہ- عمیرؔ…

      اگست 3, 2024

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      ملک کی تعمیر و ترقی میں اردو زبان و ادب…

      جولائی 1, 2023

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تراجم

      ڈاکٹر محمد ریحان: ترجمہ کا ستارہ – سیّد…

      اکتوبر 13, 2025

      تراجم

      کوثر مظہری کے تراجم – محمد اکرام

      جنوری 6, 2025

      تراجم

      ترجمہ نگاری: علم و ثقافت کے تبادلے کا…

      نومبر 7, 2024

      تراجم

      ماں پڑھتی ہے/ ایس آر ہرنوٹ – وقاراحمد

      اکتوبر 7, 2024

      تعلیم

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      مخلوط نصاب اور دینی اقدار: ایک جائزہ –…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      ڈاکٹر اقبالؔ کے تعلیمی افکار و نظریات –…

      جولائی 30, 2024

      تعلیم

      کاغذ، کتاب اور زندگی کی عجیب کہانیاں: عالمی…

      اپریل 25, 2024

      خبر نامہ

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      خبر نامہ

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      خبر نامہ

      قطر میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی الومنائی ایسوسی ایشن…

      اکتوبر 27, 2025

      خبر نامہ

      بزمِ اردو قطر کے زیرِ اہتمام سالانہ مجلہ…

      اکتوبر 26, 2025

      خصوصی مضامین

      گلوبلائزیشن اور اردو اَدب – ڈاکٹر نسیم احمد نسیم

      جولائی 26, 2025

      خصوصی مضامین

      نفرت انگیز سیاست میں میڈیا اور ٹیکنالوجی کا…

      فروری 1, 2025

      خصوصی مضامین

      لال کوٹ قلعہ: دہلی کی قدیم تاریخ کا…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو :دوست…

      جنوری 21, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:…

      جون 1, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      لٹریچر فیسٹیولز کا فروغ: ادب یا تفریح؟ –…

      دسمبر 4, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      معاشی ترقی سے جڑے کچھ مسائل –  محمد…

      نومبر 30, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      دعوتِ اسلامی اور داعیانہ اوصاف و کردار –…

      نومبر 30, 2024

      عالمی ادب

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      فکر و عمل

      حسن امام درؔد: شخصیت اور ادبی کارنامے –…

      جنوری 20, 2025

      فکر و عمل

      کوثرمظہری: ذات و جہات – محمد اکرام

      اکتوبر 8, 2024

      فکر و عمل

      حضرت مولاناسید تقی الدین ندوی فردوسیؒ – مفتی…

      اکتوبر 7, 2024

      فکر و عمل

      نذرانہ عقیدت ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کے نام…

      جولائی 23, 2024

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      رسالہ ’’شاہراہ‘‘ کے اداریے – ڈاکٹر نوشاد منظر

      دسمبر 30, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      متفرقات

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      متفرقات

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      متفرقات

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      متفرقات

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
مقبول ترین
تحقیق: معنی و مفہوم ۔ شاذیہ بتول
تدوین متن کا معروضی جائزہ – نثار علی...
ترجمہ کا فن :اہمیت اور مسائل – سیدہ...
سر سید کی  ادبی خدمات – ڈاکٹر احمد...
آغا حشر کاشمیری کی ڈراما نگاری (سلور کنگ...
حالیؔ کی حالات زندگی اور ان کی خدمات...
ثقافت اور اس کے تشکیلی عناصر – نثار...
تحقیق کیا ہے؟ – صائمہ پروین
منٹو کی افسانہ نگاری- ڈاکٹر نوشاد عالم
منیرؔنیازی کی شاعری کے بنیادی فکری وفنی مباحث...
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      فروری 2, 2026

      کتاب کی بات

      فروری 1, 2026

      کتاب کی بات

      دسمبر 14, 2025

      کتاب کی بات

      ستمبر 29, 2025

      کتاب کی بات

      جولائی 12, 2025

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      تانیثی ادب کی شناخت اور تعیّنِ قدر –…

      جنوری 10, 2026

      تحقیق و تنقید

      دبستانِ اردو زبان و ادب: فکری تناظری –…

      جولائی 10, 2025

      تحقیق و تنقید

      جدیدیت اور مابعد جدیدیت – وزیر آغا

      جون 20, 2025

      تحقیق و تنقید

      شعریت کیا ہے؟ – کلیم الدین احمد

      دسمبر 5, 2024

      تحقیق و تنقید

      کوثرمظہری کی تنقیدی کتابوں کا اجمالی جائزہ –…

      نومبر 19, 2024

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      قرآن کو سمجھ کر پڑھنے کا معمول بنائیے!…

      اپریل 11, 2026

      اسلامیات

      قربانی سے ہم کیا سیکھتے ہیں – الف…

      جون 16, 2024

      اسلامیات

      احتسابِ رمضان: رمضان میں ہم نے کیا حاصل…

      اپریل 7, 2024

      اسلامیات

      رمضان المبارک: تقوے کی کیفیت سے معمور و…

      مارچ 31, 2024

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین عالمی ادب فکر و عمل نوشاد منظر Naushad Manzar All
      ادب کا مستقبل

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

      ادب کا مستقبل

      غزل – عقبیٰ حمید

      نومبر 1, 2024

      ادب کا مستقبل

      ہم کے ٹھرے دکن دیس والے – سیدہ…

      اگست 3, 2024

      ادب کا مستقبل

      نورالحسنین :  نئی نسل کی نظر میں –…

      جون 25, 2023

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ایک اہم ادبی حوالہ- عمیرؔ…

      اگست 3, 2024

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      ملک کی تعمیر و ترقی میں اردو زبان و ادب…

      جولائی 1, 2023

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تراجم

      ڈاکٹر محمد ریحان: ترجمہ کا ستارہ – سیّد…

      اکتوبر 13, 2025

      تراجم

      کوثر مظہری کے تراجم – محمد اکرام

      جنوری 6, 2025

      تراجم

      ترجمہ نگاری: علم و ثقافت کے تبادلے کا…

      نومبر 7, 2024

      تراجم

      ماں پڑھتی ہے/ ایس آر ہرنوٹ – وقاراحمد

      اکتوبر 7, 2024

      تعلیم

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      مخلوط نصاب اور دینی اقدار: ایک جائزہ –…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      ڈاکٹر اقبالؔ کے تعلیمی افکار و نظریات –…

      جولائی 30, 2024

      تعلیم

      کاغذ، کتاب اور زندگی کی عجیب کہانیاں: عالمی…

      اپریل 25, 2024

      خبر نامہ

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      خبر نامہ

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      خبر نامہ

      قطر میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی الومنائی ایسوسی ایشن…

      اکتوبر 27, 2025

      خبر نامہ

      بزمِ اردو قطر کے زیرِ اہتمام سالانہ مجلہ…

      اکتوبر 26, 2025

      خصوصی مضامین

      گلوبلائزیشن اور اردو اَدب – ڈاکٹر نسیم احمد نسیم

      جولائی 26, 2025

      خصوصی مضامین

      نفرت انگیز سیاست میں میڈیا اور ٹیکنالوجی کا…

      فروری 1, 2025

      خصوصی مضامین

      لال کوٹ قلعہ: دہلی کی قدیم تاریخ کا…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو :دوست…

      جنوری 21, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:…

      جون 1, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      لٹریچر فیسٹیولز کا فروغ: ادب یا تفریح؟ –…

      دسمبر 4, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      معاشی ترقی سے جڑے کچھ مسائل –  محمد…

      نومبر 30, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      دعوتِ اسلامی اور داعیانہ اوصاف و کردار –…

      نومبر 30, 2024

      عالمی ادب

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      فکر و عمل

      حسن امام درؔد: شخصیت اور ادبی کارنامے –…

      جنوری 20, 2025

      فکر و عمل

      کوثرمظہری: ذات و جہات – محمد اکرام

      اکتوبر 8, 2024

      فکر و عمل

      حضرت مولاناسید تقی الدین ندوی فردوسیؒ – مفتی…

      اکتوبر 7, 2024

      فکر و عمل

      نذرانہ عقیدت ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کے نام…

      جولائی 23, 2024

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      رسالہ ’’شاہراہ‘‘ کے اداریے – ڈاکٹر نوشاد منظر

      دسمبر 30, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      متفرقات

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      متفرقات

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      متفرقات

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      متفرقات

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
Adbi Miras
غزل شناسی

زندگی کے تلخ مشاہدوں کا شاعر : مشتاق احمد حامی – نسیم اشک

by adbimiras فروری 7, 2022
by adbimiras فروری 7, 2022 1 comment

کہانیوں میں جب ہیرو جرائم کا خاتمہ کرتا ہے،کوئ آسمانی معجزہ ہوتا ہے اور باطل پر حق کی فتح ہوتی ہے تو دیکھنے والا اور سننے والا ایک عجب توانائی محسوس کرتا ہے اور وہ اس کہانی کا  ہیرو خود کو تصور کرنے لگتا ہے وہ تمام کارنامے جو ایک معمولی گوشت پوست کا  حق پرست نہیں کرسکتا وہ ان کہانیوں میں خود کو ہیرو  تصور کرکے  مسرت حاصل کرتا ہے اس کی لذت ہر وہ شخص اٹھاتا ہے جو خود کو ان کہانیوں کے کردار میں دیکھتا ہے۔ یہ دل کی کیفیت کے اظہار کا ایک طریقہ ہے۔عام انسان سے ذیادہ حسا س فنکار کا دل ہوتا ہے وہ اپنے محسوسات کا اظہار اپنے فن کے ذریعہ ہی کرتا ہے اپنے مخصوص طریقے سے۔ اور شاعر  کا دل تو ویسے ہی بڑا نازک ہوتا ہے۔زندگی کے پر خار راہوں سے گزرتے وقت سردی کی تنہا راتوں میں کسی بے کس کو ٹھنڈ سے ٹھہرتے دیکھتا ہوا آہیں بھرتا ہے وہی کچھ دور پر عالیشان محلوں کو بھی دیکھتا ہے جہاں سردی دوگز دور ہاتھ باندھے کھڑی رہتی ہے۔روٹی کے چند نوالوں کی خاطر مار کھاتے بچے کو دیکھ کر جب اس کا کلیجہ پھٹنے کو ہوتا ہے وہی کچھ دور ریسٹورینٹ میں پر تکلف دعوتوں کا شاندار انتظام دیکھ کر وہ اپنے بہکتے قدم کو صراط مستقیم پر گامزن کرتے ہوۓ نظریں اوپر کرتا ہے اور کہہ اٹھتا ہے اللہ رحم۔۔۔۔۔۔۔
ٹرین کی بھاگ دوڑ میں ٹرین کی طرح دوڑتا ہوا ایک حساس دل روز ان واقعات کا مشاہدہ بہ نظر خود کرتا ہے۔اس کے ہاتھوں میں وہ طاقت نہیں ہوتی کہ ایک جھٹکے میں حق و انصاف کی ندیاں رواں کردے  جب دم گھٹنے لگتا ہے تو وہ اس کیفیات کا اظہار کرنے سے خود کو روک نہیں پاتا اور جس نے قلم کو اپنی زندگی سونپ دی ہو جس کے اجداد نے قلم کو اپنے احتجاج کا ذریعہ بنایا ہو وہ چاہ کر بھی اظہار کا دوسرا ذریعہ نہیں بنا سکتا لہذا وہ قلم سے اپنے تمام تر کیفیات کا اظہار کرتا ہے کبھی قلم محبت کی داستان سناتا ہے تو کبھی سر پر کفن باندھے سر مقتل نظر آتا ہے۔مشتاق احمد حامی ایک ایسا ہی قلم کار ہیں جنہوں نے عمر کا ایک طویل حصہ ادب کی آبیاری کے نام وقف کردیا۔
مشتاق احمد حامی زندگی کی تلخ حقیقتوں کے شاعر ہیں انکے لہجے میں کھردرا پن ان کی شناخت ایک ایسے شاعر کے بطور پیش کرتا ہے جس نے ظلم کو ظلم کہنے میں کبھی پش و بیش نہ کی،خمیازہ کی پرواہ نہ کی جب حالات نے زندگی میں کڑواہٹ لانی چاہی حامی صاحب نے اس میں اپنی ہمت کی چینی ملائ اور  گڑگڑا ہٹ کے ساتھ پی لیا۔
مشتاق احمد حامی صحافی،شاعر،مرتب ،ادیب اور مبصر ہیں ان کی کئی کتابیں منظر عام پر کر داد و تحسین وصول کر چکی ہیں۔تیس سالوں تک اردو روز نامہ اخبار مشرق سے وابستہ رہیں اور معتدد کتابوں پر ان کے تبصرے بھی شائع ہوئے۔ اردو زبان و ادب سے گہری عقیدت و محبت رکھتے ہیں اور اس بات کی ترجمانی انکی تصانیف کرتی ہیں۔”زرد ہواؤں سے” ان کا شعری مجموعہ ہےجو 2010 میں شائع ہوا۔اپنے احساسات کی ترسیل کے لئے انہوں نے نظم اور غزل دونوں کو چنا۔غزل کا جادو ایسا جادو ہے جس کی اثر سے بچنا ممکن نہیں۔ولیم ورڈس ورتھ نے لندن شہر  کی خوبصورتی کے لئے جو فقرہ استعمال کیا تھا میں وہی فقرہ غزل کے حسن کے لئے استعمال کر رہا ہوں”Dull would he be of soul who could pass by”۔غزل اردو ادب کی شان ہے۔بدلتے حالات کے موافق جس نے خود کو ڈھالا وہ غزل ہی ہے جس کے موضوعات وقت کے ساتھ  بدلتے گئے اوروسیع سے وسیع تر ہوتے گئے۔اس نے ہمیشہ بدلتے وقت کے ساتھ کندھے سے کندھے ملا کر چلی اور شاید اس لئےآج تک اس کا جادو سر چڑھ کر بول رہا ہے۔
مشتاق حامی کے اشعار شہد میں ڈوبے نہیں ہوتے ان کا لب و لہجہ تیکھا ہے جو تیز اثر بھی ہے اور زمینی حقیقتوں کی ہو بہ ہو تصویر بھی۔

اب تو غنچوں کے رگوں سے بھی ٹپکتا ہے لہو
اس قدر گرم ہواؤں نے ستم ڈھایا ہے

بدلتے وقت کے ساتھ انسانی تہذیب بھی بدلتی گئ آج خاکی پتلے کے پاس بہت کچھ ہے مگر اخلاق نہیں۔ہماری تہذیب تو یہی عمر رسیدہ لوگ ہیں جن کے وجود سے ہمارے گزرے کل کی داستان بیان ہوتی ہے اور مستقبل کی رہنمائی ہوتی ہے یہ ہمارا اثاثہ ہیں مگر علم و دولت کی بے انتہا حصولیابی نے ہمارے دلوں کو اس قدر پھیر دیا ہے جہاں ہمیں اپنے علاوہ کوئی دوسرا دکھتا ہی نہیں اور ہم ان کی توہین کرتے ہوئے بھی نہیں شرماتے۔موصوف نے اس خیال کو یوں پیش کیا ہے

کتنا مردہ ہوا اس عہد کے انسان کا ضمیر
اپنے محسن کی برائی پہ اتر آیا ہے

ہمارا ملک جو امن کا گہوارہ تھا اسے کسی بدرو کی نظر لگ گئی اور  اس کے لبوں سے مسکراہٹ چھن گئی۔گنگا جمنی تہذیب کا علمبردار ہمارا ملک ذات ، فرقہ، زبان اور رسم و رواج کے بنیاد پر بٹتا گیا، ایک دوسرے پر جان نچھاور کرنے والے ایک دوسرے کی جان کے دشمن بن گئے۔ اس پاک دھرتی پر قومی یک جہتی کے سارے پودے مرجھانے لگے، نفرت اور تشدد کا بازار گرم ہو گیا اب حال یہ ہے کہ انسان ڈرا سہما نہیں بلکہ انسانیت  نگاہ نیچی کی ہوئی شرمسار ہے۔شاعر کا دل اس کربناک لمحوں کی تاب نہیں لا پاتا لہذا وہ چیخ پڑتا ہے۔

لاشیں زمیں پہ خون کے چھینٹیں فصیل پر
سڑکوں پہ جیسے خون کا دریا ابل پڑا

موصوف کے ہاں شعر گوئی کا بالیدہ شعور ملتا ہے۔الفاظ کے استعمال پر دسترس حاصل ہے۔زبان و بیان پر گرفت مظبوط ہے۔اپنی بات کہنے کا ہنر انہیں خوب آتا ہے۔آسان الفاظ کا استعمال ان کی شاعری کو زینت بخشتا ہے اور وہ جو کہنا چاہتے ہیں بابانگ دہل کہہ جاتے ہیں۔بے ساختگی، برجستگی اور ظرافت ان کے شعروں کو پر اثر بنا دیتی ہے۔

داغ تھا دل میں ریا کاری کا جب
آپ کا سجدہ ادا کیسے ہوا

موصوف حق پسند ہیں لہذا وہ کفر کے گھنگھور بادلوں سے خوف زدہ نہیں ہے۔جھوٹ،ریا کاری اور فریب اس کے سامنے کوئی حیثیت نہیں رکھتی،وہ صداقت پر مستحکم یقین رکھتا ہے اسے یقین ہے کہ سچ آخر سچ ہوتا ہے اور جیت آخر حق کی ہوتی ہے۔

اندھیرے کفر و باطل کے بڑھے ہیں جب تو ہم نے ہی
صداقت کا امیں بن کر چراغ حق جلایا ہے

مشتاق حامی کی شاعری حوصلے اور ہمت کی شاعری ہے،زیست کے سفر میں انسانی دل بے شمار ایسے حالات سے دوچار ہوتا ہے جہاں سواۓ مایوسی کوئی حقیقت نہیں ہوتی لیکن شاعر ان حالات میں بھی فاتح بن کر ابھرتا ہے اور یہ کہہ اٹھتا ہے

سخت حالات میں جو سینہ سپر ہوجاؤ
عزم کے سامنے طوفاں بھی ٹھہر جائے گا

موصوف کے شعری صندوقچے میں رومانی اشعار بھی بھرے پڑے ہیں جو اکثر ہماری نظروں سے اوجھل رہتے ہیں کیونکہ موصوف کے ہاں رومانیت کے عناصر کم ملتے ہیں انہوں نے اپنی شاعری کو بطور اظہار کرب ذیادہ استعمال کیا ہے۔ایک زندہ ضمیر شاعر روزمرہ کی کھردری حقیقتوں سے کنارہ کشی اختیار نہیں کرسکتا،وہ ان تمام بد ترین انسانی کرامتوں کو دیکھ کر بیزار ہو اٹھتا ہے پھر  بھی شاعر کا دل خوبصورتی کا شیدائی ہوتا ہے اس کے آنکھوں میں بھی بہاروں کا منظر ابھرتا ہے جس میں کوئی نازنین سنہرے خواب سجائے اپنے راجکمار کا انتظار کرتی ہے لہذا شاعر اس کے انتظار کا حسن کے ساتھ حسن عشق کی سلامتی کے لئے دعا کرتا ہے۔

تمہارا حسن سلامت رہے زمانے میں
اسی دعا کے لئے ہاتھ اٹھائے رکھتا ہوں

شاعر کو  دیدار محبوب کی طلب  بھی ہے، دل میں وصل کا خواب بھی،خواب میں وہ سراپا انتظار بھی۔اس ضمن میں موصوف کے چند اشعار پیش خدمت کر رہا ہوں۔

تمہاری دید کی حسرت لئے تڑپتا ہوں
خدا کے واسطے آجاؤ دو گھڑی کے لئے

پہنچ گیا ہے میرا عشق اس جگہ پہ جہاں
ترا خیال ہی کافی ہے بندگی کے لئے

جب ان کی مخمور نظر نے کی سرگوشی شوخی سے
پھر کیسے قابو میں رہتا آخر دل تھا ،مچل گیا

موصوف کے شعروں میں خدا کی وحدانیت پر مکمل ایمان کا جذبہ موجیں مارتا دکھائی دیتا ہے۔یہ حقیقت بھی کہ اس چند روزہ زندگانی کی حقیقت کچھ بھی نہیں، انسان کی عظمت،مرتبہ،بلندی کچھ بھی نہیں موصوف اس خالق دوجہاں کے آگے ہی  اپنے دست طلب  کو  دراز کرنا چاہتا ہے جہاں سے کوئی خالی نہیں لوٹتا اور جہاں مانگنا  باعث فخر ہے۔وہ دنیائے رنگ وبو کی اصلیت سے واقف ہے لہذا وہ ہاتھ اٹھائے رب دو جہاں سے کہتا ہے۔

میں خاکسار بن کے رہوں اس جہان میں
دل کو میرے غرور،تکبر،ریا نہ دے

موصوف اپنی شاعری میں بہت چوکس دکھائی دیتے ہیں۔وہ شاعری کو محض ایک شوق نہیں بلکہ بطور اپنے خیال کی ترسیل کا ایک ذریعہ مانتے ہیں۔الفاظ پر گرفت رکھتے ہیں اور ان کا شعری شعور اتنا بالغ ہے کہ اشعاروں میں جو اشارے ملتے ہیں بالکل واضح ہوتے ہیں ان کے شعروں میں مبہم استعارے،موضوعات نہیں ملتے اور نہ ہی مشکل پسندی ملتی ہیں میرے نزدیک آسان اور عام فہم زبان میں بڑی بات کہہ ڈالنا بڑی بات ہے اور یہ بڑی بات ان کی ذات میں پائی جاتی ہے۔سہل ممتنع کی شاعری نہ آسان ہے نہ سب کے بس کی بات ہے ہاں!مگر تیز اثر ضرور ہے۔آئے چند اشعار کا لطف اٹھاتے ہیں۔

قدم قدم آرزو کا مقتل
وفاؤں کے درمیان کیوں ہے

سکھاتا ڈوبنا ہر ظلم کو پسینے میں
میں ایک دن اگر آفتاب بن جاتا

وہ میرے دل کی دھڑکن
میں اس کے قدموں کی دھول

لڑتے لڑتے تیز ہوا کے جھونکوں سے
سوکھے پیڑ کا آخری پتہ ٹوٹ گیا

جھکا سجدے میں کوئی سر کہاں ہے
کسی دل میں خدا کا ڈر کہاں ہے

مشتاق احمد حامی کو اپنی تہذیب سے بے انتہا محبت ہے جب بھی کوئی واقعہ رگ حمیت بھڑکاتا ہے تو شاعر کا قلم چیخ اٹھتا ہے۔موصوف کو اپنی شاندار ماضی کا بھی پاس ہے وہ اکثر شعروں میں اس کا اظہار بھی کرتے ہیں جس قوم کی تاریخ اتنی شاندار رہی ہو وہ قوم آج تنگدستی،ناچاری،مفلسی،ناانصافی کا شکار بنی ہوئی ہے شاعر ان کے لئے خون کے آنسوں بہاتا ہے،انہیں ان کا ماضی کی تاریخ  بھی یاد دلاتا ہےاور  خداوند کریم سے دعا گو بھی ہے کہ حالات بہتر ہوں،موصوف کا کل ایمان بھی اس ذات حق پر ہے وہ ایسے اس لگائے ہوئے منتظر ہے،موصوف کے اشعار میں تلمیحات وافر مقدار میں ملتے ہیں جس سے ان کی تاریخ سے دلچسپی اور  تاریخی  حقائق سے ان کی آشنائی کا پتہ چلتا ہے۔

یہ آج غزنوی کے حق میں
شکست کی داستاں کیوں ہے

جو چل پڑے تھے حضرت موسی کے ساتھ ساتھ
دریائے نیل نے بھی انہیں راستہ دیا

ہم تو ابراہیم کی اولاد ہیں
ہم جلیں گے کیا تمہاری آگ میں

سمجھ کے وہ تمہیں سقراط دیکھنا حامی
تمہارے جام میں بھی زہر گھول جاۓ گا

مسائل  زیست اور موضوعاتِ زیست بند فلیٹوں سے ذیادہ سڑکوں،گلیوں،راستوں اور بستیوں میں ملتے ہیں۔ایک قلم کار ان مسائل کو الفاظ کی زبان دیتا ہے اور ایک عام انسان دیکھ کر یونہی گزر جاتا ہے۔حامی صاحب اپنی شاعری کو ان موضوعات سے نہیں بچا سکے اور بچانا بھی نہیں چاہئے تھا ورنہ اشعار میں شاعر کا دل نہیں دھڑکتا بلکہ الفاظ ایک دوسرے کو زیر ،زبر کرتے دکھائی دیتے۔ شاعری حقیقت سے دور ہوجاۓ تو شاعری لفظوں کی ہنر کاری سے ذیادہ کچھ نہیں رہتی۔اس لۓ شاعری میں جذبات،کیفیات اور پرواز تخیل ہونی چاہئے جو حامی صاحب کی شاعری میں بدرجہ اتم موجود ہے۔شاعر کی اس بات پر آپ سے تھوڑا وقفہ لیتا ہوں کہ

اس کو سنانے کے لئے اک عمر چاہئے
میرا فسانہء غمِ دل مختصر نہیں۔

نسیم اشک
ہولڈنگ نمبر10/9گلی نمبر3
جگتدل 24 پرگنہ مغربی بنگال
فون۔9339966398
e-mail : nasimashk78@gmail.com

 

(مضمون میں پیش کردہ آرا مضمون نگارکے ذاتی خیالات پرمبنی ہیں،ادارۂ ادبی میراث کاان سےاتفاق ضروری نہیں)

 

 

 

ادبی میراث پر آپ کا استقبال ہے۔ اس ویب سائٹ کو آپ کے علمی و ادبی تعاون کی ضرورت ہے۔ لہذا آپ اپنی تحریریں ہمیں adbimiras@gmail.com  پر بھیجنے کی زحمت کریں۔

 

Home Page

 

1 comment
2
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail
adbimiras

پچھلی پوسٹ
بحرِ مزاح کا شناور: پطرس بخاری – نسیم اشک
اگلی پوسٹ
سَرقہ- ایک مذموم عمل – مفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی

یہ بھی پڑھیں

برگِ سخن کی بات ہے دل تھام لیجیے...

جنوری 31, 2026

نوجوان شعراء کی نئی نسل: سفر، سفیر اور...

اکتوبر 11, 2025

صاحب ذوق قاری اور شعر کی سمجھ –...

مئی 5, 2025

 ایک اسلوب ساز شاعر اور نثر نگار شمیم...

جنوری 20, 2025

حسرت کی سیاسی شاعری – پروفیسر شمیم حنفی

جنوری 15, 2025

غالب اور تشکیک – باقر مہدی

جنوری 15, 2025

غالب: شخصیت اور شاعری: نئے مطالعے کے امکانات...

دسمبر 17, 2024

غالب اور جدید فکر – پروفیسر شمیم حنفی

دسمبر 9, 2024

اردو شاعری میں تصوف کی روایت – آل...

دسمبر 5, 2024

غالب کی شاعری کی معنویت – آل احمد...

دسمبر 5, 2024

1 comment

محمد غلام حسین فروری 7, 2022 - 2:32 شام

بہت عمدہ۔۔۔۔لاجواب

Reply

تبصرہ کریں Cancel Reply

اپنا نام، ای میل اور ویبسائٹ اگلے تبصرہ کے لئے اس براؤزر میں محفوظ کریں

زمرہ جات

  • آج کا شعر (59)
  • اداریہ (6)
  • اسلامیات (183)
    • قرآن مجید (آڈیو) (3)
  • اشتہار (2)
  • پسندیدہ شعر (1)
  • تاریخِ تہذیب و ثقافت (12)
  • تحقیق و تنقید (118)
  • تخلیقی ادب (595)
    • افسانچہ (29)
    • افسانہ (201)
    • انشائیہ (19)
    • خاکہ (35)
    • رباعی (1)
    • غزل (141)
    • قصیدہ (3)
    • گلہائے عقیدت (28)
    • مرثیہ (6)
    • نظم (128)
  • تربیت (32)
  • تنقیدات (1,045)
    • ڈرامہ (14)
    • شاعری (536)
      • تجزیے (13)
      • شاعری کے مختلف رنگ (218)
      • غزل شناسی (205)
      • مثنوی کی تفہیم (8)
      • مرثیہ تنقید (7)
      • نظم فہمی (88)
    • صحافت (46)
    • طب (18)
    • فکشن (404)
      • افسانچے (3)
      • افسانہ کی تفہیم (216)
      • فکشن تنقید (13)
      • فکشن کے رنگ (24)
      • ناول شناسی (148)
    • قصیدہ کی تفہیم (15)
  • جامعاتی نصاب (12)
    • پی ڈی ایف (PDF) (6)
      • کتابیں (3)
    • ویڈیو (5)
  • روبرو (انٹرویو) (46)
  • کتاب کی بات (477)
  • گوشہ خواتین و اطفال (99)
    • پکوان (2)
  • متفرقات (2,134)
    • ادب کا مستقبل (113)
    • ادبی میراث کے بارے میں (9)
    • ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف (21)
    • تحفظ مادری زبان (24)
    • تراجم (33)
    • تعلیم (33)
    • خبر نامہ (898)
    • خصوصی مضامین (126)
    • سماجی اور سیاسی مضامین (228)
    • عالمی ادب (1)
    • فکر و عمل (119)
    • نوشاد منظر Naushad Manzar (68)
  • مقابلہ جاتی امتحان (1)
  • نصابی مواد (256)
    • ویڈیو تدریس (7)

ہمیں فالو کریں

Facebook

ہمیں فالو کریں

Facebook

Follow Me

Facebook
Speed up your social site in 15 minutes, Free website transfer and script installation
  • Facebook
  • Twitter
  • Instagram
  • Youtube
  • Email
  • سر ورق
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ

All Right Reserved. Designed and Developed by The Web Haat


اوپر جائیں