Adbi Miras
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      فروری 2, 2026

      کتاب کی بات

      فروری 1, 2026

      کتاب کی بات

      دسمبر 14, 2025

      کتاب کی بات

      ستمبر 29, 2025

      کتاب کی بات

      جولائی 12, 2025

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      تانیثی ادب کی شناخت اور تعیّنِ قدر –…

      جنوری 10, 2026

      تحقیق و تنقید

      دبستانِ اردو زبان و ادب: فکری تناظری –…

      جولائی 10, 2025

      تحقیق و تنقید

      جدیدیت اور مابعد جدیدیت – وزیر آغا

      جون 20, 2025

      تحقیق و تنقید

      شعریت کیا ہے؟ – کلیم الدین احمد

      دسمبر 5, 2024

      تحقیق و تنقید

      کوثرمظہری کی تنقیدی کتابوں کا اجمالی جائزہ –…

      نومبر 19, 2024

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      قرآن کو سمجھ کر پڑھنے کا معمول بنائیے!…

      اپریل 11, 2026

      اسلامیات

      قربانی سے ہم کیا سیکھتے ہیں – الف…

      جون 16, 2024

      اسلامیات

      احتسابِ رمضان: رمضان میں ہم نے کیا حاصل…

      اپریل 7, 2024

      اسلامیات

      رمضان المبارک: تقوے کی کیفیت سے معمور و…

      مارچ 31, 2024

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین عالمی ادب فکر و عمل نوشاد منظر Naushad Manzar All
      ادب کا مستقبل

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

      ادب کا مستقبل

      غزل – عقبیٰ حمید

      نومبر 1, 2024

      ادب کا مستقبل

      ہم کے ٹھرے دکن دیس والے – سیدہ…

      اگست 3, 2024

      ادب کا مستقبل

      نورالحسنین :  نئی نسل کی نظر میں –…

      جون 25, 2023

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ایک اہم ادبی حوالہ- عمیرؔ…

      اگست 3, 2024

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      ملک کی تعمیر و ترقی میں اردو زبان و ادب…

      جولائی 1, 2023

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تراجم

      ڈاکٹر محمد ریحان: ترجمہ کا ستارہ – سیّد…

      اکتوبر 13, 2025

      تراجم

      کوثر مظہری کے تراجم – محمد اکرام

      جنوری 6, 2025

      تراجم

      ترجمہ نگاری: علم و ثقافت کے تبادلے کا…

      نومبر 7, 2024

      تراجم

      ماں پڑھتی ہے/ ایس آر ہرنوٹ – وقاراحمد

      اکتوبر 7, 2024

      تعلیم

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      مخلوط نصاب اور دینی اقدار: ایک جائزہ –…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      ڈاکٹر اقبالؔ کے تعلیمی افکار و نظریات –…

      جولائی 30, 2024

      تعلیم

      کاغذ، کتاب اور زندگی کی عجیب کہانیاں: عالمی…

      اپریل 25, 2024

      خبر نامہ

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      خبر نامہ

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      خبر نامہ

      قطر میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی الومنائی ایسوسی ایشن…

      اکتوبر 27, 2025

      خبر نامہ

      بزمِ اردو قطر کے زیرِ اہتمام سالانہ مجلہ…

      اکتوبر 26, 2025

      خصوصی مضامین

      گلوبلائزیشن اور اردو اَدب – ڈاکٹر نسیم احمد نسیم

      جولائی 26, 2025

      خصوصی مضامین

      نفرت انگیز سیاست میں میڈیا اور ٹیکنالوجی کا…

      فروری 1, 2025

      خصوصی مضامین

      لال کوٹ قلعہ: دہلی کی قدیم تاریخ کا…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو :دوست…

      جنوری 21, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:…

      جون 1, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      لٹریچر فیسٹیولز کا فروغ: ادب یا تفریح؟ –…

      دسمبر 4, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      معاشی ترقی سے جڑے کچھ مسائل –  محمد…

      نومبر 30, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      دعوتِ اسلامی اور داعیانہ اوصاف و کردار –…

      نومبر 30, 2024

      عالمی ادب

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      فکر و عمل

      حسن امام درؔد: شخصیت اور ادبی کارنامے –…

      جنوری 20, 2025

      فکر و عمل

      کوثرمظہری: ذات و جہات – محمد اکرام

      اکتوبر 8, 2024

      فکر و عمل

      حضرت مولاناسید تقی الدین ندوی فردوسیؒ – مفتی…

      اکتوبر 7, 2024

      فکر و عمل

      نذرانہ عقیدت ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کے نام…

      جولائی 23, 2024

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      رسالہ ’’شاہراہ‘‘ کے اداریے – ڈاکٹر نوشاد منظر

      دسمبر 30, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      متفرقات

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      متفرقات

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      متفرقات

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      متفرقات

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
مقبول ترین
تحقیق: معنی و مفہوم ۔ شاذیہ بتول
تدوین متن کا معروضی جائزہ – نثار علی...
ترجمہ کا فن :اہمیت اور مسائل – سیدہ...
سر سید کی  ادبی خدمات – ڈاکٹر احمد...
آغا حشر کاشمیری کی ڈراما نگاری (سلور کنگ...
حالیؔ کی حالات زندگی اور ان کی خدمات...
ثقافت اور اس کے تشکیلی عناصر – نثار...
تحقیق کیا ہے؟ – صائمہ پروین
منٹو کی افسانہ نگاری- ڈاکٹر نوشاد عالم
منیرؔنیازی کی شاعری کے بنیادی فکری وفنی مباحث...
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      فروری 2, 2026

      کتاب کی بات

      فروری 1, 2026

      کتاب کی بات

      دسمبر 14, 2025

      کتاب کی بات

      ستمبر 29, 2025

      کتاب کی بات

      جولائی 12, 2025

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      تانیثی ادب کی شناخت اور تعیّنِ قدر –…

      جنوری 10, 2026

      تحقیق و تنقید

      دبستانِ اردو زبان و ادب: فکری تناظری –…

      جولائی 10, 2025

      تحقیق و تنقید

      جدیدیت اور مابعد جدیدیت – وزیر آغا

      جون 20, 2025

      تحقیق و تنقید

      شعریت کیا ہے؟ – کلیم الدین احمد

      دسمبر 5, 2024

      تحقیق و تنقید

      کوثرمظہری کی تنقیدی کتابوں کا اجمالی جائزہ –…

      نومبر 19, 2024

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      قرآن کو سمجھ کر پڑھنے کا معمول بنائیے!…

      اپریل 11, 2026

      اسلامیات

      قربانی سے ہم کیا سیکھتے ہیں – الف…

      جون 16, 2024

      اسلامیات

      احتسابِ رمضان: رمضان میں ہم نے کیا حاصل…

      اپریل 7, 2024

      اسلامیات

      رمضان المبارک: تقوے کی کیفیت سے معمور و…

      مارچ 31, 2024

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین عالمی ادب فکر و عمل نوشاد منظر Naushad Manzar All
      ادب کا مستقبل

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

      ادب کا مستقبل

      غزل – عقبیٰ حمید

      نومبر 1, 2024

      ادب کا مستقبل

      ہم کے ٹھرے دکن دیس والے – سیدہ…

      اگست 3, 2024

      ادب کا مستقبل

      نورالحسنین :  نئی نسل کی نظر میں –…

      جون 25, 2023

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ایک اہم ادبی حوالہ- عمیرؔ…

      اگست 3, 2024

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      ملک کی تعمیر و ترقی میں اردو زبان و ادب…

      جولائی 1, 2023

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تراجم

      ڈاکٹر محمد ریحان: ترجمہ کا ستارہ – سیّد…

      اکتوبر 13, 2025

      تراجم

      کوثر مظہری کے تراجم – محمد اکرام

      جنوری 6, 2025

      تراجم

      ترجمہ نگاری: علم و ثقافت کے تبادلے کا…

      نومبر 7, 2024

      تراجم

      ماں پڑھتی ہے/ ایس آر ہرنوٹ – وقاراحمد

      اکتوبر 7, 2024

      تعلیم

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      مخلوط نصاب اور دینی اقدار: ایک جائزہ –…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      ڈاکٹر اقبالؔ کے تعلیمی افکار و نظریات –…

      جولائی 30, 2024

      تعلیم

      کاغذ، کتاب اور زندگی کی عجیب کہانیاں: عالمی…

      اپریل 25, 2024

      خبر نامہ

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      خبر نامہ

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      خبر نامہ

      قطر میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی الومنائی ایسوسی ایشن…

      اکتوبر 27, 2025

      خبر نامہ

      بزمِ اردو قطر کے زیرِ اہتمام سالانہ مجلہ…

      اکتوبر 26, 2025

      خصوصی مضامین

      گلوبلائزیشن اور اردو اَدب – ڈاکٹر نسیم احمد نسیم

      جولائی 26, 2025

      خصوصی مضامین

      نفرت انگیز سیاست میں میڈیا اور ٹیکنالوجی کا…

      فروری 1, 2025

      خصوصی مضامین

      لال کوٹ قلعہ: دہلی کی قدیم تاریخ کا…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو :دوست…

      جنوری 21, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:…

      جون 1, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      لٹریچر فیسٹیولز کا فروغ: ادب یا تفریح؟ –…

      دسمبر 4, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      معاشی ترقی سے جڑے کچھ مسائل –  محمد…

      نومبر 30, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      دعوتِ اسلامی اور داعیانہ اوصاف و کردار –…

      نومبر 30, 2024

      عالمی ادب

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      فکر و عمل

      حسن امام درؔد: شخصیت اور ادبی کارنامے –…

      جنوری 20, 2025

      فکر و عمل

      کوثرمظہری: ذات و جہات – محمد اکرام

      اکتوبر 8, 2024

      فکر و عمل

      حضرت مولاناسید تقی الدین ندوی فردوسیؒ – مفتی…

      اکتوبر 7, 2024

      فکر و عمل

      نذرانہ عقیدت ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کے نام…

      جولائی 23, 2024

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      رسالہ ’’شاہراہ‘‘ کے اداریے – ڈاکٹر نوشاد منظر

      دسمبر 30, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      متفرقات

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      متفرقات

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      متفرقات

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      متفرقات

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
Adbi Miras
خصوصی مضامین

ہشت پہلو شخصیت : گوپی چند نارنگ – پروفیسر انیس اشفاق

by adbimiras فروری 11, 2022
by adbimiras فروری 11, 2022 0 comment

گوپی چند نارنگ کی تنقید تحقیق پر مبنی ہے ۔ ان کی یک موضوعی کتابوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ ہر کتاب ایک الگ thesis کو ثابت کرتی ہے اور اردو کی گنگا جمنی تہذیبی جڑوں کا اثبات کرتی ہے ۔        (پروفیسر انیس اشفاق )

 

پروفیسر گوپی چند نارنگ ایک ہشت پہلو اور مختلف الجہات شخصیت ہیں جس نے ہمارے ادب کو ثروت مند کیا ، غنی کیا ،مالامال کیا اور مختلف میدانوں میں مالامال کیا ۔ وہ ادیب بھی ہیں ، مقرر بھی ہیں ، مفکر بھی ہیں ،محقق بھی ہیں اور منتظم بھی ۔ اُن کا سا منتظم ہم نے آج تک نہیں دیکھا ۔ پروفیسر گوپی چند نارنگ نے ہندی اردو ساہتیہ ایوارڈ کمیٹی( لکھنٔو )کے اُن سیمیناروں کی شکل سازی میں بڑا اہم کردار ادا کیا ہے جن سیمیناروں نے بین الاقوامی حیثیت اختیار کی ۔ لکھنٔو دو شخصیتوں کی وجہ سے ادبی اُفق پر نمودار ہوا ۔ ایک شخصیت پروفیسر نارنگ ہیں اور دوسری شخصیت اطہر نبی صاحب ہیں۔ نارنگ صاحب کی اتنی جہتیں ہیں ، اتنے پہلو ہیں کہ انھیںایک ہشت پہلو شخصیت کہا جا سکتا ہے ۔ میں اپنی گفتگو اُن کی سبقتوں اور فضیلتوں سے شروع کروں گا کہ اُن کے معاصرین میں انھیں کیا کیا سبقتیں اور فضیلتیں حاصل ہیں ۔ پہلی سبقت اور فضیلت اُن کو یہ حاصل ہے کہ وہ اردو کے پہلے ایسے نقاد ہیں جنھوں نے سب سے زیادہ معنی خیز ،یک موضوعی کتابیں تصنیف کیں ، اُن کی کتابوں کا دائرہ بہت وسیع ہے ۔ دوسرے یہ کہ وہ اردو کے ایسے واحد شخص ہیں جنھیں سب سے زیادہ انعامات و اعزازات سے نوازا گیا ۔ اُن کی تحریروں میں ، اُن کے معاصرین میں، سب سے زیادہ تنوع ہے ۔ جب میں تنوع کی بات کہتا ہوں تو میری مرادیہ ہے کہ انھوںنے مختلف میدانوں میں ، مختلف اصناف پر ، شعری اصناف، نثری اصناف ہر میدان میں نارنگ صاحب نے نمایاں کارنامے انجام دیے ہیں ۔ وہ واحداسکالر نقاد ہیں جن کی کتابوں کے سب سے زیادہ انگریزی ،ہندی اور دوسری ہندوستانی زبانوں میں ترجمے ہوئے ہیں اور اِسی کے ساتھ اُن کو یہ سبقت اور فضیلت بھی حاصل ہے کہ اُن کی کتابوں کے سب زیادہ ایڈیشنز شائع ہوئے ہیں ۔ اُن کی ایک رجحان ساز کتاب ’ ساختیات ، پس ساختیات اور مشرقی شعریات ‘ کے بارے میں جان کر آپ کو حیرانی ہوگی کہ وہ بہت ہی ضخیم کتاب ہے اور اب تک اُس کے چودہ ترجمے اور بیسیوں ایڈیشنز شائع ہو چکے ہیں اور جب بھی شائع ہوتے ہیں ہاتھوں ہاتھ لئے جاتے ہیں۔ اِس سے آپ کو اُن کی مقبولیت کا اندازہ ہوگا کہ وہ کتابیں ہمارے ادب کے لئے کتنی اہم ہیں کہ وہ بازار میں آتے ہی ہاتھوں ہاتھ لی جاتی ہیں۔ وہ ایک ایسے مفکر نقاد ہیں جن پر سب سے زیادہ کتابیں اور سب سے زیادہ مضامین لکھے گئے ۔ وہ ایک ایسے واحد ادیب ہیں کہ جو اردو کے بڑے اور انتہائی اہم قومی اداروں سے نہ صرف وابستہ رہے ،بلکہ اُن کی سربراہی بھی کی ۔ ہندوستان کے معزز ترین ادارے ’ ساہتیہ اکادمی ‘ کے پریزیڈنٹ بھی رہے ۔ ایک طرف انھوںنے رجحان ساز،یک موضوعی مبسوط کتابیں لکھیں اور دوسری طرف اُ ن کی ایک فضیلت یہ بھی ہے کہ انھوں نے رجحان ساز سیمیناروں کا انعقاد کیا جن سے ادب میں ایک نیا رجحان پیدا ہوا ۔ یہ ایک بڑی فضیلت ہے ۔ ۱۹۸۳ میں جب وہ جامعہ ملیہ اسلامیہ میں موجود تھے تو انھوں نے میر سیمینار کرایا۔اُس سے پہلے میرکو اِس طرح سے دریافت نہیں کیا گیا تھا ۔ فکشن بھی نارنگ صاحب کا محبوب موضوع ہے ۔ فکشن پر انھوں نے دو تاریخ ساز سیمیناروں کا انعقاد کیا ۔ ایک ایسا سیمینار تھا جس میں اُس زمانے کے تمام بزرگ افسانہ نگار شریک ہوئے جن میں راجندر سنگھ بیدی ، کرشن چندر، قرۃ العین حیدر وغیرہ نمایاں نام ہیں ۔ اِس کے بعد انھوں نے ۱۹۸۵ میں ایسا غیر معمولی سیمینار اور ورکشاپ کیا جس سے نئے لکھنے والوں کو حوصلہ ملا اور انھیں افسانہ میں ایک نئی سمت کا احسا س ہوا اور اِس کا احساس نارنگ صاحب نے دلایا ۔ یہ دہلی میں پانچ روزہ ورکشاپ تھا اور نارنگ صاحب دہلی اردو اکادمی کے صدر تھے ۔ اِس سیمینار نے نئے لکھنے والوں میں ایک حوصلہ پیدا کیا۔ اِس میں سید محمد اشرف کی کہانی ’ ڈار سے بچھڑے ‘ بہت مقبول ہوئی تھی ۔ نارنگ صاحب کے ذہن کی اُپج یہ بھی تھی کہ ہر افسانہ پڑھا جاتا تھا اور اُس افسانہ کا تجزیہ بھی پیش کیا جاتا تھا ۔ پورے ہندوستان سے انھوں نے ہر نئے لکھنے والے کو اِس سیمینار میں مدعو کیا اور پوری طرح سے اُس کو موقع دیا کہ وہ آئے اور اپنے خیالات کا اظہار کرے ۔

نارنگ صاحب نے جو کام لسانیات میں کیا ، قواعد اور اردو املامیں کیا وہ بھی بے مثال ہے۔مزید یہ کہ انھوں نے نسائی ادب میں ’انیس شناسی‘ اور ’سانحۂ کربلا بطور شعری استعارہ‘ جیسی فکری بنیادی کتابیں لکھیں ۔’امیر خسرو کی ہندوی شاعری کا قلمی نسخہ ’نسخۂ برلن‘ دریافت کیا اور اسے پورے تحقیقی مباحث کے ساتھ پیش کیا۔’سانحہ ٔ کربلا بطور شعری استعارہ ‘میں نئی شاعری کے ایک نئے رجحان کو ثابت کیا اور  نوجوان شعرائ کا معنی خیز تعارف کرایا۔ افسانویات اور غالبیات تو اُن کا غیر معمولی کارنامہ ہیں ۔ یہاں میں اُن کی تین کتابوں کا خصوصی طور پر ذکر کرنا چاہتا ہوں جو ایک سنگِ میل کی حیثیت رکھتی ہیں اور پوری اردو شاعری کو سمجھنے میں ایک Turning Pointہیں ۔ ان میں سے پہلی کتاب ہے ’ ہندوستانی قصو ں سے ماخوذ اردو مثنویاں ‘ ، دوسرا کام ’ اردو غزل اور ہندوستانی ذہن و تہذیب ‘ ہے اور تیسری کتاب ہے  ’ہندوستان کی تحریکِ آزادی اور اردو شاعری ‘ ۔ یہ تینوں کتابیں جو سہ پارہ ہے، جس نے ہماری ہندوستانی شاعری کو سمجھنے میں ایک بہت ہی اہم کردار ادا کیا ہے ۔ مثنوی کو سمجھنے میں ، غزل کو سمجھنے میں اور ہمارے پورے ہندوستانی تہذیبی پس منظر کو سمجھنے میں ۔ یہ بات ہم بھی سمجھنے لگے تھے کہ جب جدیدیت آئی تو اردو ادب میں کوئی رجحان مقدم اور مستحکم نہ ہو سکا اور جدیدیت کا غلبہ کچھ مدت تک رہا۔ ترقی پسندی کے چلے جانے کے بہت سے وجوہ تھے ، لیکن ہمارے دل میں یہ بات بیٹھ گئی تھی کہ جدیدیت شاید ہمارے ادبی اُفق سے آسانی سے غائب نہیں ہوگی ۔ نارنگ صاحب کا کارنامہ یہ ہے کہ انھوںنے ایک بہت ہی اہم کتاب ، بڑی خیال افروز کتاب تصنیف کی، وہ کتاب ہے، ’ساختیاب، پس ساختیات اور مشرقی شعریات‘ ۔ اس کتاب پر ہی انھیں ساہتیہ اکادمی انعام سے نوازاگیا ۔ اِس کتاب نے دو کام کیے ، سب سے اہم یہ کہ ہمیں معروف ، جدید تر اور کھرے جدید تر ادبی نظریوں سے متعارف کرایا ، اُن کی معنویت کو بتایا نیز اُن کو ہندوستان کی تہذیبی جڑوں اور مشرقی شعریات کی روشنی میں اُن کی وضاحت کی۔ وہ بار بار تنبیہ کرتے ہیں کہ ادب میں نئے تخلیقی رویے ، تتبع اور نقالی سے پیدا نہیں ہوتے ۔ وہ ہی چیز پنپ پاتی ہے جو تہذیبی جڑوں اور مزاج سے لگّا کھاتی ہو۔ اردو میں اِس کتاب نے ما بعد جدید تنقید کو محکم اور مستحکم کیا ۔ہر شخص جانتا ہے کہ اِس کتاب کے بعد نارنگ صاحب مابعد جدید تنقید کے بانی قرار پائے ۔اگر چہ ادب میں بانی یا امام کا تصور غلط ہے، ہر چیز زبان کی ادبی آزادی اور تخلیقیت سے پیدا ہوتی ہے۔اس کے بعد جعلی جدیدیت پس منظر میں چلی گئی اور مابعد جدیدیت پیش منظر میں آ گئی ۔ نارنگ صاحب نے جس عرق ریزی سے اور جس جگر کاری کے ساتھ اِس کتاب کو تصنیف کیا ہے اور ہمیں عالمی اقداروں سے اورتازہ ترین تخلیقی نظریات سے واقف کرایا ہے وہ ایک لائقِ تحسین تاریخی کارنامہ ہے ۔

نارنگ صاحب کا صرف یہی کارنامہ نہیں ہے ،بلکہ اِس پوری مابعد جدید فکریات کے اطلاقات کے لئے انھوں نے ایک تاریخ ساز سیمینار کا انعقاد کیا اور اُس میں بھی سارے نوجوانوں کو مدعو کیا اور سب نے اپنے تخلیقی خیالات پیش کیے ۔ جس طرح سے ہم نے سوچ لیا تھا کہ اب جدیدیت کے بعد شاید ہی کوئی نیا رجحان اِس قوت کے ساتھ ہمارے سامنے نہ آئے ، اُسی طرح ہم یہ طے کیے بیٹھے تھے کہ غالب کی جو تعبیریں ہوئی ہیں، غالب کے جو مشاہرین سامنے آئے ہیں ، غالب کی جن معنویتوں کو روشن کیا گیا ہے ،اُن معنویتوں ، شرحوں اور تعبیروں کے بعد اب غالب کو آگے بڑھانے کی کوئی گنجائش نہیں ہے ، اسی دور میں جب یہ بات ہمارے ذہنوں میں راسخ ہونے لگی ، نارنگ صاحب کی ایک اہم ترین کتاب سامنے آئی اور یہ بھی اُن کی تیٔس سالوں کی ریاضت کا ثمرہ ہے اور یہ کتاب ہے ، ’ معنی آفرینی ، جدلیاتی وضع ، شونیتا اور شعریات ‘ ۔ یہ کوئی تصور نہیں کر سکتا تھا کہ غالب کو اِس طرح سے بھی دریافت کر سکتے ہیں ،مشرقی فلسفوں کی روشنی میں اور ہندوستان کے archetypal فلسفے کی روشنی میں ہم غالب کے اندر اتنی نئی حیران کُن معنویتیں دریافت کر سکتے تھے ۔ بارہ ابواب پر مشتمل اِس کتاب میں نارنگ صاحب نے کسی پہلو کو تشنہ نہیں چھوڑا ۔ ابتدا سے لے کر انتہا تک بہ تدریج سال بہ سال اتنے دقیق نکات ہیں ، لیکن ایک خوبی نقاد کی یہ بھی ہوتی ہے کہ وہ اِس طرح سے د قیق اور وسحر انگیز نثر کو ہمارے ذہن کے اندر اتار دے ۔ جب آپ اِسے پڑھیں گے تو آپ کو اندازہ ہوگا کہ نارنگ صاحب نے کتنے وسیع علم کے ساتھ کتاب تحریر کی ہے اور کیسی ذکاوت کے ساتھ ایک نئے غالب کو دریافت کیا ہے ۔

جب ترقی پسندی آئی تو نظریہ غالب تھا اور جب جدیدیت آئی تو تجزیہ غالب تھا ۔ ہم نظریہ سے  تجزیہ کی طرف آئے تو نظریہ اور سماجی معنویت کو نظر انداز کر دیا ۔ یہ تخلیقیت کی آزادی کے بالکل خلاف تھا ۔ ادب میں کوئی حکم نامہ یا فارمولا سازی نہیں چلتی۔ جو حشر ترقی پسند حکم سازی کا ہوا وہ ہی حشر جعلی جدیدیت کے حکم ناموں کا بھی ہوا ،لیکن جب مابعد جدیدیت آئی تو نارنگ صاحب نے نظریہ کو بحال کیا اور تجزیہ کو رواں رکھا ۔ انھوں نے سماجی معنویت اور تخلیقیت کے تنوع اور آزادی پر اصرار کیا۔انھوں نے ہر طرح کے حکم ناموں کو رد کیا۔ اگر آپ اِن کی تنقید دیکھیں گے تو یہ محض نظریہ نہیں، بلکہ یہ کھلا ڈھلا نظریہ بھی ہے اور متن کاتہہ دار تجزیہ بھی ۔ نارنگ صاحب تخلیقی نظریہ اور تجزیہ کو ایک ساتھ لے کر چلے اور وہ چیز جو ترقی پسندی کے زمانے میں غالب آ گئی تھی ، جدیدیت میں غالب آ گئی تھی، مابعد جدیدیت میں آپ نے تجزیہ کو محض تجزیہ نہیں رہنے دیا ، نظریہ اور تجزیہ کے ساتھ آپ نے تخلیقیت کے معنی یاتی جوہروں کو نمایاں کیا ۔ عالمی جدید نظریوں اور مشرقی تہذیبی جڑوں کی وضاحت کی ،بلکہ اُن کے عملی اطلاقات بھی پیش کیے ۔ مختلف ادبی اصناف کے پیمانۂ نقط کی تعمیر کی ۔ نارنگ صاحب نے فکشن پر بہت تفصیل سے لکھا اور ایک طرح سے فکشن کی شعریات سازی بھی کی ۔ نئی بصیرتوں اور مشرقی دانش کے نئے آفاق سے روشناس کرایا ۔

اب اُن کی کتاب ’ اردو غزل اور ہندوستانی ذہن و تہذیب ‘ کی بات کریں تو پانچ ابواب میں نارنگ صاحب نے ہندوستانی تہذیب کے ارتقا سے لے کر اردو غزل کے جمالیاتی اور فنی پہلوؤں کا جو احاطہ کیا ہے اور جو معنی خیز مثالیں پیش کیں وہ واقعی ایک بڑا کمال ہے ۔’ غالب معنی آفریانی ، جدلیاتی وضع، شونیتا اور شعریات ‘ اور ’ اردو غز ل اور ہندوستانی ذہن وتہذیب‘ کے انگریزی ترجمے آکسفرڈ یونیورسٹی پریس نے شائع کیے ہیں اور اِدھر میر تقی میر پر اُن کی ایک بے مثال کتاب ‘The Hidden Garden’ پینگوئین سے شائع ہوئی ہے ۔

 

( ہندی اردو ساہتیہ ایوارڈ کمیٹی کے ’لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ‘ کی پیش کش کے موقع پر کی گئی استقبالیہ تقریر )

٭٭٭

 

 

 

(مضمون میں پیش کردہ آرا مضمون نگارکے ذاتی خیالات پرمبنی ہیں،ادارۂ ادبی میراث کاان سےاتفاق ضروری نہیں)

 

 

 

ادبی میراث پر آپ کا استقبال ہے۔ اس ویب سائٹ کو آپ کے علمی و ادبی تعاون کی ضرورت ہے۔ لہذا آپ اپنی تحریریں ہمیں adbimiras@gmail.com  پر بھیجنے کی زحمت کریں۔

 

Home Page

 

0 comment
0
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail
adbimiras

پچھلی پوسٹ
روشنی کا سفیر : پرویز مظفر – پروفیسر خالد محمود
اگلی پوسٹ

یہ بھی پڑھیں

گلوبلائزیشن اور اردو اَدب – ڈاکٹر نسیم احمد نسیم

جولائی 26, 2025

نفرت انگیز سیاست میں میڈیا اور ٹیکنالوجی کا...

فروری 1, 2025

لال کوٹ قلعہ: دہلی کی قدیم تاریخ کا...

جنوری 21, 2025

بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو :دوست...

جنوری 21, 2025

بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو –...

جنوری 21, 2025

اردو کی زبوں حالی – ماریہ غزال

جنوری 18, 2025

مظفر فہمی “پر ایک طائرانہ نظر- ڈاکٹر منصور...

جنوری 6, 2025

دار المصنفین – ڈاکٹر ظفرالاسلام خان

اکتوبر 8, 2024

دارالمصنفین کی مالیات کا مسئلہ : کیا کوئی...

اکتوبر 7, 2024

سچ، عدم تشدد اور مہاتما گاندھی – سید...

اکتوبر 3, 2024

تبصرہ کریں Cancel Reply

اپنا نام، ای میل اور ویبسائٹ اگلے تبصرہ کے لئے اس براؤزر میں محفوظ کریں

زمرہ جات

  • آج کا شعر (59)
  • اداریہ (6)
  • اسلامیات (183)
    • قرآن مجید (آڈیو) (3)
  • اشتہار (2)
  • پسندیدہ شعر (1)
  • تاریخِ تہذیب و ثقافت (12)
  • تحقیق و تنقید (118)
  • تخلیقی ادب (595)
    • افسانچہ (29)
    • افسانہ (201)
    • انشائیہ (19)
    • خاکہ (35)
    • رباعی (1)
    • غزل (141)
    • قصیدہ (3)
    • گلہائے عقیدت (28)
    • مرثیہ (6)
    • نظم (128)
  • تربیت (32)
  • تنقیدات (1,045)
    • ڈرامہ (14)
    • شاعری (536)
      • تجزیے (13)
      • شاعری کے مختلف رنگ (218)
      • غزل شناسی (205)
      • مثنوی کی تفہیم (8)
      • مرثیہ تنقید (7)
      • نظم فہمی (88)
    • صحافت (46)
    • طب (18)
    • فکشن (404)
      • افسانچے (3)
      • افسانہ کی تفہیم (216)
      • فکشن تنقید (13)
      • فکشن کے رنگ (24)
      • ناول شناسی (148)
    • قصیدہ کی تفہیم (15)
  • جامعاتی نصاب (12)
    • پی ڈی ایف (PDF) (6)
      • کتابیں (3)
    • ویڈیو (5)
  • روبرو (انٹرویو) (46)
  • کتاب کی بات (477)
  • گوشہ خواتین و اطفال (99)
    • پکوان (2)
  • متفرقات (2,134)
    • ادب کا مستقبل (113)
    • ادبی میراث کے بارے میں (9)
    • ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف (21)
    • تحفظ مادری زبان (24)
    • تراجم (33)
    • تعلیم (33)
    • خبر نامہ (898)
    • خصوصی مضامین (126)
    • سماجی اور سیاسی مضامین (228)
    • عالمی ادب (1)
    • فکر و عمل (119)
    • نوشاد منظر Naushad Manzar (68)
  • مقابلہ جاتی امتحان (1)
  • نصابی مواد (256)
    • ویڈیو تدریس (7)

ہمیں فالو کریں

Facebook

ہمیں فالو کریں

Facebook

Follow Me

Facebook
Speed up your social site in 15 minutes, Free website transfer and script installation
  • Facebook
  • Twitter
  • Instagram
  • Youtube
  • Email
  • سر ورق
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ

All Right Reserved. Designed and Developed by The Web Haat


اوپر جائیں