Adbi Miras
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      فروری 2, 2026

      کتاب کی بات

      فروری 1, 2026

      کتاب کی بات

      دسمبر 14, 2025

      کتاب کی بات

      ستمبر 29, 2025

      کتاب کی بات

      جولائی 12, 2025

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      تانیثی ادب کی شناخت اور تعیّنِ قدر –…

      جنوری 10, 2026

      تحقیق و تنقید

      دبستانِ اردو زبان و ادب: فکری تناظری –…

      جولائی 10, 2025

      تحقیق و تنقید

      جدیدیت اور مابعد جدیدیت – وزیر آغا

      جون 20, 2025

      تحقیق و تنقید

      شعریت کیا ہے؟ – کلیم الدین احمد

      دسمبر 5, 2024

      تحقیق و تنقید

      کوثرمظہری کی تنقیدی کتابوں کا اجمالی جائزہ –…

      نومبر 19, 2024

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      قرآن کو سمجھ کر پڑھنے کا معمول بنائیے!…

      اپریل 11, 2026

      اسلامیات

      قربانی سے ہم کیا سیکھتے ہیں – الف…

      جون 16, 2024

      اسلامیات

      احتسابِ رمضان: رمضان میں ہم نے کیا حاصل…

      اپریل 7, 2024

      اسلامیات

      رمضان المبارک: تقوے کی کیفیت سے معمور و…

      مارچ 31, 2024

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین عالمی ادب فکر و عمل نوشاد منظر Naushad Manzar All
      ادب کا مستقبل

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

      ادب کا مستقبل

      غزل – عقبیٰ حمید

      نومبر 1, 2024

      ادب کا مستقبل

      ہم کے ٹھرے دکن دیس والے – سیدہ…

      اگست 3, 2024

      ادب کا مستقبل

      نورالحسنین :  نئی نسل کی نظر میں –…

      جون 25, 2023

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ایک اہم ادبی حوالہ- عمیرؔ…

      اگست 3, 2024

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      ملک کی تعمیر و ترقی میں اردو زبان و ادب…

      جولائی 1, 2023

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تراجم

      ڈاکٹر محمد ریحان: ترجمہ کا ستارہ – سیّد…

      اکتوبر 13, 2025

      تراجم

      کوثر مظہری کے تراجم – محمد اکرام

      جنوری 6, 2025

      تراجم

      ترجمہ نگاری: علم و ثقافت کے تبادلے کا…

      نومبر 7, 2024

      تراجم

      ماں پڑھتی ہے/ ایس آر ہرنوٹ – وقاراحمد

      اکتوبر 7, 2024

      تعلیم

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      مخلوط نصاب اور دینی اقدار: ایک جائزہ –…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      ڈاکٹر اقبالؔ کے تعلیمی افکار و نظریات –…

      جولائی 30, 2024

      تعلیم

      کاغذ، کتاب اور زندگی کی عجیب کہانیاں: عالمی…

      اپریل 25, 2024

      خبر نامہ

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      خبر نامہ

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      خبر نامہ

      قطر میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی الومنائی ایسوسی ایشن…

      اکتوبر 27, 2025

      خبر نامہ

      بزمِ اردو قطر کے زیرِ اہتمام سالانہ مجلہ…

      اکتوبر 26, 2025

      خصوصی مضامین

      گلوبلائزیشن اور اردو اَدب – ڈاکٹر نسیم احمد نسیم

      جولائی 26, 2025

      خصوصی مضامین

      نفرت انگیز سیاست میں میڈیا اور ٹیکنالوجی کا…

      فروری 1, 2025

      خصوصی مضامین

      لال کوٹ قلعہ: دہلی کی قدیم تاریخ کا…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو :دوست…

      جنوری 21, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:…

      جون 1, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      لٹریچر فیسٹیولز کا فروغ: ادب یا تفریح؟ –…

      دسمبر 4, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      معاشی ترقی سے جڑے کچھ مسائل –  محمد…

      نومبر 30, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      دعوتِ اسلامی اور داعیانہ اوصاف و کردار –…

      نومبر 30, 2024

      عالمی ادب

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      فکر و عمل

      حسن امام درؔد: شخصیت اور ادبی کارنامے –…

      جنوری 20, 2025

      فکر و عمل

      کوثرمظہری: ذات و جہات – محمد اکرام

      اکتوبر 8, 2024

      فکر و عمل

      حضرت مولاناسید تقی الدین ندوی فردوسیؒ – مفتی…

      اکتوبر 7, 2024

      فکر و عمل

      نذرانہ عقیدت ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کے نام…

      جولائی 23, 2024

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      رسالہ ’’شاہراہ‘‘ کے اداریے – ڈاکٹر نوشاد منظر

      دسمبر 30, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      متفرقات

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      متفرقات

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      متفرقات

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      متفرقات

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
مقبول ترین
تحقیق: معنی و مفہوم ۔ شاذیہ بتول
تدوین متن کا معروضی جائزہ – نثار علی...
ترجمہ کا فن :اہمیت اور مسائل – سیدہ...
سر سید کی  ادبی خدمات – ڈاکٹر احمد...
آغا حشر کاشمیری کی ڈراما نگاری (سلور کنگ...
حالیؔ کی حالات زندگی اور ان کی خدمات...
ثقافت اور اس کے تشکیلی عناصر – نثار...
تحقیق کیا ہے؟ – صائمہ پروین
منٹو کی افسانہ نگاری- ڈاکٹر نوشاد عالم
منیرؔنیازی کی شاعری کے بنیادی فکری وفنی مباحث...
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      فروری 2, 2026

      کتاب کی بات

      فروری 1, 2026

      کتاب کی بات

      دسمبر 14, 2025

      کتاب کی بات

      ستمبر 29, 2025

      کتاب کی بات

      جولائی 12, 2025

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      تانیثی ادب کی شناخت اور تعیّنِ قدر –…

      جنوری 10, 2026

      تحقیق و تنقید

      دبستانِ اردو زبان و ادب: فکری تناظری –…

      جولائی 10, 2025

      تحقیق و تنقید

      جدیدیت اور مابعد جدیدیت – وزیر آغا

      جون 20, 2025

      تحقیق و تنقید

      شعریت کیا ہے؟ – کلیم الدین احمد

      دسمبر 5, 2024

      تحقیق و تنقید

      کوثرمظہری کی تنقیدی کتابوں کا اجمالی جائزہ –…

      نومبر 19, 2024

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      قرآن کو سمجھ کر پڑھنے کا معمول بنائیے!…

      اپریل 11, 2026

      اسلامیات

      قربانی سے ہم کیا سیکھتے ہیں – الف…

      جون 16, 2024

      اسلامیات

      احتسابِ رمضان: رمضان میں ہم نے کیا حاصل…

      اپریل 7, 2024

      اسلامیات

      رمضان المبارک: تقوے کی کیفیت سے معمور و…

      مارچ 31, 2024

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین عالمی ادب فکر و عمل نوشاد منظر Naushad Manzar All
      ادب کا مستقبل

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

      ادب کا مستقبل

      غزل – عقبیٰ حمید

      نومبر 1, 2024

      ادب کا مستقبل

      ہم کے ٹھرے دکن دیس والے – سیدہ…

      اگست 3, 2024

      ادب کا مستقبل

      نورالحسنین :  نئی نسل کی نظر میں –…

      جون 25, 2023

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ایک اہم ادبی حوالہ- عمیرؔ…

      اگست 3, 2024

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      ملک کی تعمیر و ترقی میں اردو زبان و ادب…

      جولائی 1, 2023

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تراجم

      ڈاکٹر محمد ریحان: ترجمہ کا ستارہ – سیّد…

      اکتوبر 13, 2025

      تراجم

      کوثر مظہری کے تراجم – محمد اکرام

      جنوری 6, 2025

      تراجم

      ترجمہ نگاری: علم و ثقافت کے تبادلے کا…

      نومبر 7, 2024

      تراجم

      ماں پڑھتی ہے/ ایس آر ہرنوٹ – وقاراحمد

      اکتوبر 7, 2024

      تعلیم

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      مخلوط نصاب اور دینی اقدار: ایک جائزہ –…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      ڈاکٹر اقبالؔ کے تعلیمی افکار و نظریات –…

      جولائی 30, 2024

      تعلیم

      کاغذ، کتاب اور زندگی کی عجیب کہانیاں: عالمی…

      اپریل 25, 2024

      خبر نامہ

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      خبر نامہ

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      خبر نامہ

      قطر میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی الومنائی ایسوسی ایشن…

      اکتوبر 27, 2025

      خبر نامہ

      بزمِ اردو قطر کے زیرِ اہتمام سالانہ مجلہ…

      اکتوبر 26, 2025

      خصوصی مضامین

      گلوبلائزیشن اور اردو اَدب – ڈاکٹر نسیم احمد نسیم

      جولائی 26, 2025

      خصوصی مضامین

      نفرت انگیز سیاست میں میڈیا اور ٹیکنالوجی کا…

      فروری 1, 2025

      خصوصی مضامین

      لال کوٹ قلعہ: دہلی کی قدیم تاریخ کا…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو :دوست…

      جنوری 21, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:…

      جون 1, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      لٹریچر فیسٹیولز کا فروغ: ادب یا تفریح؟ –…

      دسمبر 4, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      معاشی ترقی سے جڑے کچھ مسائل –  محمد…

      نومبر 30, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      دعوتِ اسلامی اور داعیانہ اوصاف و کردار –…

      نومبر 30, 2024

      عالمی ادب

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      فکر و عمل

      حسن امام درؔد: شخصیت اور ادبی کارنامے –…

      جنوری 20, 2025

      فکر و عمل

      کوثرمظہری: ذات و جہات – محمد اکرام

      اکتوبر 8, 2024

      فکر و عمل

      حضرت مولاناسید تقی الدین ندوی فردوسیؒ – مفتی…

      اکتوبر 7, 2024

      فکر و عمل

      نذرانہ عقیدت ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کے نام…

      جولائی 23, 2024

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      رسالہ ’’شاہراہ‘‘ کے اداریے – ڈاکٹر نوشاد منظر

      دسمبر 30, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      متفرقات

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      متفرقات

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      متفرقات

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      متفرقات

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
Adbi Miras
کتاب کی بات

by adbimiras ستمبر 15, 2022
by adbimiras ستمبر 15, 2022 1 comment

کہکشاں ہے یہ مرے خوابوں کی – ڈاکٹر وصیہ عرفانہ

 

نصرت نسیم کاتعلق خیبر پختونخوا کے سرسبز و شاداب علاقے کوہاٹ سے ہے جہاں ہندکو اور پشتو زبانوں کو فوقیت حاصل ہے لیکن نصرت صاحبہ نے اردو زبان کے حوالے سے اپنی شناخت بنائی۔ ادبی،علمی اور سماجی حلقوں میںانہیں خاص اہمیت حاصل ہے۔ان کاشمار اہل علم میں کیا جاتا ہے جنہوں نے نہ صرف علم کو اپنی میراث بنایا بلکہ اسکول و کالج سے وابستہ رہ کر درس و تدریس کی ذمہ داریاں بھی ادا کیں۔بچوں کی کہانیاں بھی تحریر کی اور عالمی اخبار سے بطور مضمون نگار بھی منسلک رہیں۔ عوامی مفاد اور خواتین کی فلاح و بہبود کی خاطر کونسلر کا منصب بھی سنبھالا۔گویا انہوں نے زندگی گزارا نہیں ہے بلکہ بسر کرنے کی شعوری کوشش کی ہے۔خدا کی عطاکردہ مہلت کو مثبت کاموں میں صرف کرنے کی مخلصانہ سعی کی ہے۔
ایک دن فیس بک پر پوسٹ کی گئی ان کی کتاب’’کہکشاں ہے یہ مرے خوابوں کی‘‘ کے عنوان نے بے اختیار چشم و دل کو اپنی طرف ملتفت کیا۔ہر وہ آنکھ جو خواب بُنتی ہے اور ہر وہ دل جو خوابوں کا اسیر ہوتا ہے،اس کے لئے اس کتاب کے عنوان میں بڑی کشش ہے۔بے اختیار پوسٹ پر لکھ دیا کہ کتاب دیکھنے میں اتنی خوبصورت ہے ،کاش پڑھنے کے لئے بھی مل جاتی۔کتاب جب ہاتھ میں آئی تو پتہ چلا،کتاب اپنے عنوان سے زیادہ دلکش اور دلپذیر ہے۔یہ کتاب مجھ تک پہنچنے کا ایک الگ قصہ ہے۔ سرحدوں کے دونوں اطراف میں رہنے والے لوگوں کے دل بھلے مل جائیں لیکن حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے کتابوں کی ترسیل ممکن نہیںرہی۔نصرت نسیم صاحبہ کی محبت اورلائق تحسین خلوص ہے کہ انہوں نے مجھے کتاب بھیجنے کی سعی کی۔ دبئی میں مقیم میری پیاری دوست شمع ناہید کوانہوں نے کتاب دی اور شمع نے مجھے انڈیا کتاب بھجوائی۔میں نصرت نسیم اور شمع ناہید کی محبتوں کی مقروض ہو گئی۔
یہ کتاب زندگی کے مختلف رنگوں کو اپنے اندر سموئے ہوئے ہے۔زندگی ہموار نہیں ہوتی۔اس ناہموار راستے میں انسانی ذہن مختلف کیفیات کا اسیر ہوتا ہے اور اسی تناسب سے ذہن میں متنوع تاثرات جذب ہوتے رہتے ہیں۔اپنے احساسات و تاثرات کو قلمبند کرنے کا ہنرجنہیں ودیعت ہوتا ہے،وہ انہیں قارئین تک منتقل کرنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں۔ نصرت نسیم صاحبہ کا شمار ایسے ہی خوش نصیبوں میں ہوتا ہے۔
نصرت نسیم نے کتاب کے اول صفحے پر ’’ مختلف موضوعات پر متنوع مضامین کا مجموعہ‘‘تحریر کرکے اس کتاب کے موضوع اور نوعیت کی وضاحت کردی ہے۔اس کہکشاں میں کل اکتالیس (۴۱) مختصر مضامین ہیں۔مصنفہ نے مختلف مشاہدات و کیفیات کو سادہ لفظوں میں اختصار کے ساتھ پیش کیا ہے۔اس لفظی کفایت شعاری نے بلا شبہ تحریر کی اثر انگیزی میں اضافہ کیا ہے۔
کتاب کی ابتدا میں جناب صفدر ہمدانی،ناصر علی سید ،شجاعت علی راہی ،ثروت رضوی کی تقاریظ اور شاہین اشرف علی کی نظم شامل ہیں جو ان کی جولانئی طبع اور تخلیقی ہنرمندی کا واضح اعتراف کررہی ہیں۔اس کتاب کے حوالے سے جناب صفدر ہمدانی کے اس خیال سے مجھے مکمل اتفاق ہے کہ ہر تحریر میں کوئی نہ کوئی پیغام،کوئی نہ کوئی زریں بات اور کوئی نہ کوئی زندگی کی نئی جہت ملے گی۔ناصرعلی سید نے درست فرمایا کہ نصرت نسیم جی نے ’جو دل پہ گزرتی ہے رقم کرتے رہیں گے‘ کا عَلم اٹھاکر اپنی یادوں اور یادداشتوں کی امانت کو پوری دیانت داری اور محبت کے ساتھ اپنے پڑھنے والوں تک پہنچانے کی سعی کی ہے۔اس سے ان کی تحریر ایک سچے شعر کی طرح ’ازدل خیزد بردل ریزد‘ کی حامل بن گئی ہے۔ناصر علی سید کا یہ جملہ نہایت معنی خیز اور مبنی بر حقیقت ہے کہ وہ لکھاری بہت متاثر کرتا ہے جو متاثر کرنے کی کوشش نہیں کرتا۔نصرت نسیم کی سادگی اور سادہ بیانی نے اس کتاب کے لفظ لفظ کو اثر انگیز بنادیا ہے۔ ایک بار کتاب کا مطالعہ شروع کیا جائے تو آخر تک روانی اور تسلسل کے ساتھ یہ سفر جاری رہتا ہے۔ڈاکٹر ثروت رضوی نے بھی نصرت نسیم کے انداز تحریر اور اسلوب کی روانی اور تسلسل کا اعتراف کیا ہے۔ نصرت صاحبہ کی اس تحریر کے سلسلے میں شجاعت علی راہی کا یہ تجزیہ کتاب کی اہمیت اور قدروقیمت متعین کرتا ہے کہ نصرت نسیم کا ادبی،تخلیقی اور ثقافتی تحفہ ’’کہکشاں ہے یہ مرے خوابوں کی‘‘ ایک مونتاژ ہے جسے مختلف رنگ اور روپ کی تخلیقی تحریروں سے ترتیب دیا گیا ہے اور جو اپنے رس بھرے اسلوب کے دریچے کھول کر آپ کو ماضی قریب و بعید کے ان مناظر کی جھلکیاں دکھاتا ہے جو رفتہ رفتہ لوگوں کے حاشیہ خیال سے محو ہوتے چلے جارہے ہیں اور جنہیں محفوظ کرنا ہماری تہذیبی و ثقافتی ذمہ داری ہے۔
کتاب کا آغاز بچپن کے دن کی یادوں سے ہوا ہے جو کم و بیش ہر انسان کے لئے اہم دور ہوتا ہے۔بچپن کے دنوں کا شب برآت اپنی تمام جلوہ سامانیوں کے ساتھ نظر کے سامنے آگیا۔وہ زمانہ جب محبت ،دوستی،رشتہ داریاں اثاثہ حیات تھیں۔ بدعات و مکروہات کے فتوے نہیں تھے۔اقربا پروری کے مواقع ڈھونڈے جاتے تھے۔گھر کی عورتیں جانفشانی سے پکوان بناتیں اور رشتہ داروں اور پڑوس میں تقسیم کرواتیں۔مختصر سی یہ یادداشت قارئین کے ذہن پر یادوں کا طویل منظرنامہ پیش کرتی ہوئی اسے ماضی کے گلیارے میں پہنچادیتی ہے۔شب برآت کے علاوہ انہوں نے اس زمانے کے محرم کے پکوان،نوحہ و غم اور عزاداری کا بیان بھی سادہ پیرائے میں تحریر کیا ہے۔بچپن کی ہر یاد دلنشیں ہوتی ہے لیکن جب بات بچپن کے رمضان،سحری اور افطاری کی رونقوں کی ہو تو پھر کیا کہنے۔جنہوں نے بھی چار پانچ دہائی پہلے اپنا بچپن جیا ہو،وہ نصرت صاحبہ کی ان یادداشتوں کا اسیر ہوئے بغیر نہیں رہ سکتا۔
جس طرح بچپن کے دن انسانی یادداشت کا سب سے توانا حصہ ہیں،اسی طرح بچپن سے جُڑے رشتے انسانی زندگی میں سب سے اہم ہوتے ہیں جن میں سرِفہرست رشتہ ماں کا رشتہ ہوتا ہے۔نصرت نسیم نے اپنی والدہ کے اوصاف اور ان کے آخری لمحات کا ذکر نہایت دلدوزی سے کیا ہے۔ماں لفظ میں ہی اس قدر شیرینی اور لطافت ہے کہ دل سَیر ہوجاتا ہے اور اگر ماں بہترین اخلاقی اوصاف سے متصف ہو کہ زمانہ اس کا اعتراف کرے تو انسان اپنی خوش بختی پر نازاں ہوتا ہے۔مائیں تو سبھی اچھی ہوتی ہیں لیکن جو عورت تمام رشتوں میں اچھی اور احساس بندگی میںبہترین ہو ،اس کے درجات و مراتب کا بیان ممکن نہیں۔والدین کے بعد بھائی بہن دل کو عزیز ہوتے ہیں۔نصرت صاحبہ نے اپنے بھائی کی وفات کے حوالے سے جو یادداشت اس کتاب میں شامل کی ہے وہ خون دل میں انگلیاں ڈبوکر تحریر کی گئی ہے۔سوزو غم،رنج و الم اور جذب کی ایک انوکھی اور اثر انگیز کیفیت طاری ہے جو قاری کو بھی اپنے حصار میں لے لیتی ہے۔اس کیفیت کو ہر وہ شخص سمجھ سکتا ہے جس نے اپنے ماں باپ یا بھائی بہن کو کھویا ہو۔
شاعروں اور ادیبوں نے موسم بہار کی رعنائیوں کو اپنی تخلیقات میں خوب برتا ہے لیکن نصرت نسیم کا فکروتدبرآمیز ذہن پت جھڑ کے رنگوں میں زندگی کا استعارہ دیکھتا ہے۔بہار اور پت جھڑ کے حوالے سے وہ زندگی کے عروج و زوال کی داستان سناتی ہوئی اور ناامیدی میں امید کی کونپل کھلاتی ہوئی نہایت معتبر لگتی ہیں۔دین ہمیں بار بار فکر وتدبر کی دعوت دیتا ہے۔قدرت کے تمام مظاہر میں کائنات کے راز پوشیدہ ہیں۔ان سربستہ رازوں سے پردہ اٹھانے کے لئے غور وفکر کی ضرورت ہے۔چنندہ روحیں اس دعوت کو قبول کرلیتی ہیں۔دن کے مختلف اوقات کو زندگی کے مختلف ادوار سے تعبیر کرکے نصرت نسیم نے نہایت دلکش تصویر پیش کی ہے۔ صبح کی پاکیزگی کواگر بچپن کی معصومیت سے مماثل کیا ہے تو نصف النہار کے وقت کو انسانی زندگی کی جدوجہد کے عروج کا وقت قرار دیا ہے۔شام کا وقت اطمینان،سکون اور فراغت کا وقت ہے لیکن یہ دورانیہ مختصر ہوتا ہے اور جلد ہی سورج غروب ہونے لگتا ہے گویا کہ شام زندگی آ پہنچی ۔اب دوسرے دن کی تیاری اور انتظار یعنی زندگی کا سفر تمام اور ابدی زندگی کی شروعات درپیش ہے۔ نصرت نسیم نے تمثیلی انداز میں انسانی زندگی کی معنویت کو عرق ریزی کے ساتھ اجاگر کیا ہے۔
اس رنگ برنگی کتاب کا ایک اہم مضمون سیٹھی ہاؤس پشاور پر مبنی ہے۔اس قدیم تاریخی ورثہ کی تصویر کشی انہوں نے نہایت مشاقی سے کی ہے۔چوبی دروازے،ڈیوڑھیاں،بالاخانے،کنڈیاں،لکڑی کے بلند قامت دروازوں پر کندہ نقش و نگار ، میناکاریاں وغیرہ پشاوری تہذیب و ثقافت کی منہ بولتی تصویریں ہیں جنہیں اپنے اثرآفریں لفظوں کے ذریعے مصنفہ نے قارئین تک بخوبی پہنچا دیا ہے۔ان صفحات کے مطالعے کے دوران بار بار یہ خیال آتا رہا کہ کاش انہوں نے سیٹھی ہاؤس کی چند رنگین تصویریں بھی لگائی ہوتیں تو ہم جیسے قاری بیٹھے بیٹھے اس تاریخی مقام کی سیر کرلیتے۔گوکہ فیس بک پر انہوں نے سیٹھی ہاؤس کی تصویریں پوسٹ کی ہیں لیکن کتاب کے صفحات پر بھی یہ ایک اہم اضافہ ہوتیں۔
کہتے ہیں کہ سفر وسیلہ ظفر ہے۔نصرت صاحبہ کی یادداشت میں کئی چھوٹے بڑے سفر کی یادیں محفوظ ہیں۔خواہ وہ سفر کتاب میلہ میں شرکت کی غرض سے اسلام آباد تک کیا گیا ہو جہاں ضمنی طور پر سیٹھی ہاؤس کی بھی سیر ہو گئی یا مری کی دلکش وادیوں کا نظارہ ہو، دوبئی کی سیر ہو یا موہنجوداڑو کے تاریخی کھنڈرات کا مشاہدہ۔ان تمام سفروں پر حاوی رہنے والا سفر انہوں نے ارض مقدس مکہ معظمہ اور مدینہ منورہ کا کیا جس کی تفصیلی روداد قارئین کو بھی اپنا ہم سفرو ہم قدم بنا لیتی ہے۔
نصرت نسیم کی تحریروں میںمجھے سب سے زیادہ جو چیز پسند آئی ہے ،وہ ہے عشق و بندگی کی وہ روحانی اور نورانی فضاجو روح اور قلب کو اپنے رنگ میں رنگ لیتی ہے۔رب پاک کا یہ خاص کرم ہر ایک کے لئے مخصوص نہیں ہوتا۔جب وہ عشرہ ذی الحجہ کو عشرہ عشق منانے کی بات کرتی ہیں تو احساس ہوتا ہے کہ سیدنا ابراہیم ؑ کی اطاعت خداوندی، بی بی ہاجرہ کا راضی بہ رضا ہونا،اسمٰعیل ؑ کا آداب فرزندی عشق الٰہی اور تسلیم و رضا کے سوا اور کیا ہے ؟ حرم پاک میں اعتکاف کی تفصیلی روداد بھی عشق و بندگی کے رنگ ونور سے لبریز ہے۔ان کی اس تحریر میں اس قدر جذب و کیف ہے کہ قاری خود کو اللہ پاک کے مقدس و محترم گھر کے انوار و برکات میں نہایا ہوا محسوس کرتا ہے اور اس کا قلب بھی پُر نور کیفیات سے معمور ہوجاتا ہے۔روضہ اقدس کی جالیوں کا لمس انگلیوں میں سرسرانے لگتا ہے اوردل سے بے اختیار وہاں حاضری کی دعا نکلتی ہے ۔خانہ کعبہ کا جلال اگر مبہوت کرتا ہے تو شہر مدینہ کا جمال ایک وارفتگی کی کیفیت پیدا کردیتا ہے۔بلاشبہ یہ اوراق جن میں حرم پاک کا ذکر کیا گیا ہے وہ قارئین کے تزکیہ قلب کا سبب اور نصرت صاحبہ کے قلم کا قیمتی سرمایہ نظر آتے ہیں۔اعتکاف کی فضیلت اور اس کے مقاصد کا بیان انہوں نے ایک الگ عنوان کے تحت کیا ہے ۔ سچ تو یہ ہے کہ اپنے رب کے ساتھ تنہائی میں گزارے ہوئے لمحات ہمیں عشق الٰہی کا وجدان عطا فرماتے ہیں، بشرطیکہ دل کو دنیا کی آلائشوں سے بے نیاز کرکے رب سے لَو لگائی جائے اوراسے اپنے قریب محسوس کیا جائے ۔
چاند رات کو عموماً بازار کی رونقوںکے عروج،مہندی،چوڑی اور درزی کی دکان کے پھیروںکے حوالے سے یاد کیا جاتا ہے۔ان تمام بکھیڑوں میں اکثر لوگ رب پاک کے سب سے افضل انعام لیلۃ الجائزہ کو فراموش کردیتے ہیں۔نصرت نسیم نے نہایت خوش اسلوبی سے اس مبارک رات کی فضیلت کو بیان کیا ہے۔جب وہ فطرانہ کا ذکر کرتی ہیں تو یہی حساسیت یہاں بھی عیاں ہوتی ہے۔عورتوں کی حیثیت اور ان کے حقوق کی بات کرتی ہیں تو دین اسلام کے عطاکردہ حقوق پر شاداں اور اپنے عورت ہونے پر نازاں ہوتی ہیں کہ باری تعالیٰ اپنی محبت کو ماں کی محبت سے موازنہ کرکے مثال پیش کرتا ہے۔ نصرت صاحبہ نے شعوری یا ارادی طور پر دینی یا مذہبی نوعیت کی تحریریں نہیں لکھی ہیں لیکن دین ان کی شخصیت ، مزاج اور کردار میں جذب ہے جس کی تابناکیاں ان کی تحریر کے بین السطورمیں نظر آتی رہتی ہیں۔
نصرت نسیم ایک کتاب دوست،ادب نواز اورعلمی شخصیت ہیں۔ادبی تقریبات میں شرکت اور اہل علم سے استفادہ ان کی ترجیحات میں شامل رہتا ہے۔اسی ضمن میں انہوں نے فیض احمد فیض کی شاعری،اویس قرنی کی تصنیف ’’اگلی بار‘‘،محمد ولی رازی کی غیر منقوط سیرت ’’ہادئی عالم‘‘ پر ایک طائرانہ نظر ڈالی ہے۔ ’’ہادیٔ عالم‘‘ کے چند اقتباسات پڑھ کر رشک و حیرت کا عالم طاری رہا لیکن قلم کی ساحری سے روبرو ہوتے ہی احساس ہوا کہ یہ قلم ہی تو ہے جو خالق کے فیصلوں اور مخلوق کی خلاقانہ صلاحیتوں کو ورق حیات پر تحریر کراتا ہے۔قلم نے ہی غالب،میر،اقبال،فیض ،فراق،فراز ،پروین شاکر اور بے شمار لوگوں کو دلوں اور صفحوں پر ہمیشہ کے لئے رقم کردیا۔قلم کی ایسی مدح سرائی شاید ہی کسی اور مصنف نے کی ہو جیسی نصرت نسیم نے کی ہے اور ہمیں قلم کی صفات کا معترف اور اس کے احسانات کا ممنون بنا دیا۔’’کہکشاں ہے یہ مرے خوابوں کی‘‘کے ذریعے نصرت نسیم نے بھی اپنے قلم کی قوت کا برملا اظہار کردیا ہے۔خوابوں کی یہ کہکشاں نہ صرف حسین اور دلکش ہے بلکہ اپنے اوراق میں ایک جہانِ معانی سمیٹے ہوئے ہے جو ہر آن اپنے قاری پر نت نئے اسرار منکشف کرتا جاتا ہے۔تفکر و تدبر اور فلسفہ حیات کی گنجلک ادا کو سادگی و سلاست اور اختصار کے ساتھ پیش کرنے کا انداز بے اختیار غالبؔ کی سہل ممتنع کی یاد دلاتا ہے۔

ڈاکٹر وصیہ عرفانہ
سمستی پور،بہار،انڈیا

 

(مضمون میں پیش کردہ آرا مضمون نگارکے ذاتی خیالات پرمبنی ہیں،ادارۂ ادبی میراث کاان سےاتفاق ضروری نہیں)

 

 

 

ادبی میراث پر آپ کا استقبال ہے۔ اس ویب سائٹ کو آپ کے علمی و ادبی تعاون کی ضرورت ہے۔ لہذا آپ اپنی تحریریں ہمیں adbimiras@gmail.com  پر بھیجنے کی زحمت کریں۔

 

Home Page

 

1 comment
0
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail
adbimiras

پچھلی پوسٹ
خالد جاوید کا افسانہ ‘تفریح کی ایک دوپہر’ – پروفیسر کوثر مظہری
اگلی پوسٹ
منشا یاد کے افسانوں میں سماجی شعور – اظہر محمود

یہ بھی پڑھیں

فروری 2, 2026

فروری 1, 2026

دسمبر 14, 2025

ستمبر 29, 2025

جولائی 12, 2025

جولائی 12, 2025

فروری 5, 2025

جنوری 26, 2025

ظ ایک شخص تھا – ڈاکٹر نسیم احمد...

جنوری 23, 2025

جنوری 18, 2025

1 comment

شجاعت علی راہی جون 19, 2023 - 4:38 صبح

نصرت نسیم نے خیبر پختون خوا کی ثقافتی اور سماجی زندگی کی جس خوب صورت انداز میں عکاسی کی ہے، اس کے لئے انہیں داد نہ دینا زیادتی ہوگی۔ باہمی رشتوں، رسم و رواج، رنگارنگ تقریبات اور مختلف پکوان کا تذکرہ ان کی اکثر تحریروں میں ملتا ہے۔ وقت کے اُڑتے ہوئے غبار میں جو ٹقافتی مناظر ہماری آنکھوں سے اوجھل ہوتے جا رہے ہیں، نصرت نسیم صاحبہ نے ان کو اپنے طور پر محفوظ کر دیا ہے۔ زندہ و پائندہ باد!

Reply

تبصرہ کریں Cancel Reply

اپنا نام، ای میل اور ویبسائٹ اگلے تبصرہ کے لئے اس براؤزر میں محفوظ کریں

زمرہ جات

  • آج کا شعر (59)
  • اداریہ (6)
  • اسلامیات (183)
    • قرآن مجید (آڈیو) (3)
  • اشتہار (2)
  • پسندیدہ شعر (1)
  • تاریخِ تہذیب و ثقافت (12)
  • تحقیق و تنقید (118)
  • تخلیقی ادب (595)
    • افسانچہ (29)
    • افسانہ (201)
    • انشائیہ (19)
    • خاکہ (35)
    • رباعی (1)
    • غزل (141)
    • قصیدہ (3)
    • گلہائے عقیدت (28)
    • مرثیہ (6)
    • نظم (128)
  • تربیت (32)
  • تنقیدات (1,045)
    • ڈرامہ (14)
    • شاعری (536)
      • تجزیے (13)
      • شاعری کے مختلف رنگ (218)
      • غزل شناسی (205)
      • مثنوی کی تفہیم (8)
      • مرثیہ تنقید (7)
      • نظم فہمی (88)
    • صحافت (46)
    • طب (18)
    • فکشن (404)
      • افسانچے (3)
      • افسانہ کی تفہیم (216)
      • فکشن تنقید (13)
      • فکشن کے رنگ (24)
      • ناول شناسی (148)
    • قصیدہ کی تفہیم (15)
  • جامعاتی نصاب (12)
    • پی ڈی ایف (PDF) (6)
      • کتابیں (3)
    • ویڈیو (5)
  • روبرو (انٹرویو) (46)
  • کتاب کی بات (477)
  • گوشہ خواتین و اطفال (99)
    • پکوان (2)
  • متفرقات (2,134)
    • ادب کا مستقبل (113)
    • ادبی میراث کے بارے میں (9)
    • ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف (21)
    • تحفظ مادری زبان (24)
    • تراجم (33)
    • تعلیم (33)
    • خبر نامہ (898)
    • خصوصی مضامین (126)
    • سماجی اور سیاسی مضامین (228)
    • عالمی ادب (1)
    • فکر و عمل (119)
    • نوشاد منظر Naushad Manzar (68)
  • مقابلہ جاتی امتحان (1)
  • نصابی مواد (256)
    • ویڈیو تدریس (7)

ہمیں فالو کریں

Facebook

ہمیں فالو کریں

Facebook

Follow Me

Facebook
Speed up your social site in 15 minutes, Free website transfer and script installation
  • Facebook
  • Twitter
  • Instagram
  • Youtube
  • Email
  • سر ورق
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ

All Right Reserved. Designed and Developed by The Web Haat


اوپر جائیں