Adbi Miras
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      فروری 2, 2026

      کتاب کی بات

      فروری 1, 2026

      کتاب کی بات

      دسمبر 14, 2025

      کتاب کی بات

      ستمبر 29, 2025

      کتاب کی بات

      جولائی 12, 2025

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      تانیثی ادب کی شناخت اور تعیّنِ قدر –…

      جنوری 10, 2026

      تحقیق و تنقید

      دبستانِ اردو زبان و ادب: فکری تناظری –…

      جولائی 10, 2025

      تحقیق و تنقید

      جدیدیت اور مابعد جدیدیت – وزیر آغا

      جون 20, 2025

      تحقیق و تنقید

      شعریت کیا ہے؟ – کلیم الدین احمد

      دسمبر 5, 2024

      تحقیق و تنقید

      کوثرمظہری کی تنقیدی کتابوں کا اجمالی جائزہ –…

      نومبر 19, 2024

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      قرآن کو سمجھ کر پڑھنے کا معمول بنائیے!…

      اپریل 11, 2026

      اسلامیات

      قربانی سے ہم کیا سیکھتے ہیں – الف…

      جون 16, 2024

      اسلامیات

      احتسابِ رمضان: رمضان میں ہم نے کیا حاصل…

      اپریل 7, 2024

      اسلامیات

      رمضان المبارک: تقوے کی کیفیت سے معمور و…

      مارچ 31, 2024

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین عالمی ادب فکر و عمل نوشاد منظر Naushad Manzar All
      ادب کا مستقبل

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

      ادب کا مستقبل

      غزل – عقبیٰ حمید

      نومبر 1, 2024

      ادب کا مستقبل

      ہم کے ٹھرے دکن دیس والے – سیدہ…

      اگست 3, 2024

      ادب کا مستقبل

      نورالحسنین :  نئی نسل کی نظر میں –…

      جون 25, 2023

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ایک اہم ادبی حوالہ- عمیرؔ…

      اگست 3, 2024

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      ملک کی تعمیر و ترقی میں اردو زبان و ادب…

      جولائی 1, 2023

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تراجم

      ڈاکٹر محمد ریحان: ترجمہ کا ستارہ – سیّد…

      اکتوبر 13, 2025

      تراجم

      کوثر مظہری کے تراجم – محمد اکرام

      جنوری 6, 2025

      تراجم

      ترجمہ نگاری: علم و ثقافت کے تبادلے کا…

      نومبر 7, 2024

      تراجم

      ماں پڑھتی ہے/ ایس آر ہرنوٹ – وقاراحمد

      اکتوبر 7, 2024

      تعلیم

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      مخلوط نصاب اور دینی اقدار: ایک جائزہ –…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      ڈاکٹر اقبالؔ کے تعلیمی افکار و نظریات –…

      جولائی 30, 2024

      تعلیم

      کاغذ، کتاب اور زندگی کی عجیب کہانیاں: عالمی…

      اپریل 25, 2024

      خبر نامہ

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      خبر نامہ

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      خبر نامہ

      قطر میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی الومنائی ایسوسی ایشن…

      اکتوبر 27, 2025

      خبر نامہ

      بزمِ اردو قطر کے زیرِ اہتمام سالانہ مجلہ…

      اکتوبر 26, 2025

      خصوصی مضامین

      گلوبلائزیشن اور اردو اَدب – ڈاکٹر نسیم احمد نسیم

      جولائی 26, 2025

      خصوصی مضامین

      نفرت انگیز سیاست میں میڈیا اور ٹیکنالوجی کا…

      فروری 1, 2025

      خصوصی مضامین

      لال کوٹ قلعہ: دہلی کی قدیم تاریخ کا…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو :دوست…

      جنوری 21, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:…

      جون 1, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      لٹریچر فیسٹیولز کا فروغ: ادب یا تفریح؟ –…

      دسمبر 4, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      معاشی ترقی سے جڑے کچھ مسائل –  محمد…

      نومبر 30, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      دعوتِ اسلامی اور داعیانہ اوصاف و کردار –…

      نومبر 30, 2024

      عالمی ادب

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      فکر و عمل

      حسن امام درؔد: شخصیت اور ادبی کارنامے –…

      جنوری 20, 2025

      فکر و عمل

      کوثرمظہری: ذات و جہات – محمد اکرام

      اکتوبر 8, 2024

      فکر و عمل

      حضرت مولاناسید تقی الدین ندوی فردوسیؒ – مفتی…

      اکتوبر 7, 2024

      فکر و عمل

      نذرانہ عقیدت ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کے نام…

      جولائی 23, 2024

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      رسالہ ’’شاہراہ‘‘ کے اداریے – ڈاکٹر نوشاد منظر

      دسمبر 30, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      متفرقات

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      متفرقات

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      متفرقات

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      متفرقات

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
مقبول ترین
تحقیق: معنی و مفہوم ۔ شاذیہ بتول
تدوین متن کا معروضی جائزہ – نثار علی...
ترجمہ کا فن :اہمیت اور مسائل – سیدہ...
سر سید کی  ادبی خدمات – ڈاکٹر احمد...
آغا حشر کاشمیری کی ڈراما نگاری (سلور کنگ...
حالیؔ کی حالات زندگی اور ان کی خدمات...
ثقافت اور اس کے تشکیلی عناصر – نثار...
تحقیق کیا ہے؟ – صائمہ پروین
منٹو کی افسانہ نگاری- ڈاکٹر نوشاد عالم
منیرؔنیازی کی شاعری کے بنیادی فکری وفنی مباحث...
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      فروری 2, 2026

      کتاب کی بات

      فروری 1, 2026

      کتاب کی بات

      دسمبر 14, 2025

      کتاب کی بات

      ستمبر 29, 2025

      کتاب کی بات

      جولائی 12, 2025

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      تانیثی ادب کی شناخت اور تعیّنِ قدر –…

      جنوری 10, 2026

      تحقیق و تنقید

      دبستانِ اردو زبان و ادب: فکری تناظری –…

      جولائی 10, 2025

      تحقیق و تنقید

      جدیدیت اور مابعد جدیدیت – وزیر آغا

      جون 20, 2025

      تحقیق و تنقید

      شعریت کیا ہے؟ – کلیم الدین احمد

      دسمبر 5, 2024

      تحقیق و تنقید

      کوثرمظہری کی تنقیدی کتابوں کا اجمالی جائزہ –…

      نومبر 19, 2024

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      قرآن کو سمجھ کر پڑھنے کا معمول بنائیے!…

      اپریل 11, 2026

      اسلامیات

      قربانی سے ہم کیا سیکھتے ہیں – الف…

      جون 16, 2024

      اسلامیات

      احتسابِ رمضان: رمضان میں ہم نے کیا حاصل…

      اپریل 7, 2024

      اسلامیات

      رمضان المبارک: تقوے کی کیفیت سے معمور و…

      مارچ 31, 2024

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین عالمی ادب فکر و عمل نوشاد منظر Naushad Manzar All
      ادب کا مستقبل

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

      ادب کا مستقبل

      غزل – عقبیٰ حمید

      نومبر 1, 2024

      ادب کا مستقبل

      ہم کے ٹھرے دکن دیس والے – سیدہ…

      اگست 3, 2024

      ادب کا مستقبل

      نورالحسنین :  نئی نسل کی نظر میں –…

      جون 25, 2023

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ایک اہم ادبی حوالہ- عمیرؔ…

      اگست 3, 2024

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      ملک کی تعمیر و ترقی میں اردو زبان و ادب…

      جولائی 1, 2023

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تراجم

      ڈاکٹر محمد ریحان: ترجمہ کا ستارہ – سیّد…

      اکتوبر 13, 2025

      تراجم

      کوثر مظہری کے تراجم – محمد اکرام

      جنوری 6, 2025

      تراجم

      ترجمہ نگاری: علم و ثقافت کے تبادلے کا…

      نومبر 7, 2024

      تراجم

      ماں پڑھتی ہے/ ایس آر ہرنوٹ – وقاراحمد

      اکتوبر 7, 2024

      تعلیم

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      مخلوط نصاب اور دینی اقدار: ایک جائزہ –…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      ڈاکٹر اقبالؔ کے تعلیمی افکار و نظریات –…

      جولائی 30, 2024

      تعلیم

      کاغذ، کتاب اور زندگی کی عجیب کہانیاں: عالمی…

      اپریل 25, 2024

      خبر نامہ

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      خبر نامہ

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      خبر نامہ

      قطر میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی الومنائی ایسوسی ایشن…

      اکتوبر 27, 2025

      خبر نامہ

      بزمِ اردو قطر کے زیرِ اہتمام سالانہ مجلہ…

      اکتوبر 26, 2025

      خصوصی مضامین

      گلوبلائزیشن اور اردو اَدب – ڈاکٹر نسیم احمد نسیم

      جولائی 26, 2025

      خصوصی مضامین

      نفرت انگیز سیاست میں میڈیا اور ٹیکنالوجی کا…

      فروری 1, 2025

      خصوصی مضامین

      لال کوٹ قلعہ: دہلی کی قدیم تاریخ کا…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو :دوست…

      جنوری 21, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:…

      جون 1, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      لٹریچر فیسٹیولز کا فروغ: ادب یا تفریح؟ –…

      دسمبر 4, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      معاشی ترقی سے جڑے کچھ مسائل –  محمد…

      نومبر 30, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      دعوتِ اسلامی اور داعیانہ اوصاف و کردار –…

      نومبر 30, 2024

      عالمی ادب

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      فکر و عمل

      حسن امام درؔد: شخصیت اور ادبی کارنامے –…

      جنوری 20, 2025

      فکر و عمل

      کوثرمظہری: ذات و جہات – محمد اکرام

      اکتوبر 8, 2024

      فکر و عمل

      حضرت مولاناسید تقی الدین ندوی فردوسیؒ – مفتی…

      اکتوبر 7, 2024

      فکر و عمل

      نذرانہ عقیدت ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کے نام…

      جولائی 23, 2024

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      رسالہ ’’شاہراہ‘‘ کے اداریے – ڈاکٹر نوشاد منظر

      دسمبر 30, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      متفرقات

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      متفرقات

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      متفرقات

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      متفرقات

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
Adbi Miras
نظم

رامائن کا ایک سین-پنڈت برج نرائن چکبست

by adbimiras اگست 15, 2020
by adbimiras اگست 15, 2020 0 comment

 

(راجہ رام چندر جی کا ماں سے رخصت ہونا)

​

رخصت ہوا وہ باپ سے لے کر خدا کا نام​

راہِ وفا کی منزلِ‌ اول ہوئی تمام​

منظور تھا جو ماں کی زیارت کا انتظام​

دامن سے اشک پوچھ کے دل سے کیا کلام​

اظہارِ بیکسی سے ستم ہوگا اور بھی​

دیکھا ہمیں اداس تو غم ہوگا اور بھی​

​

دل کو سنبھالتا ہوا آخر وہ نونہال​

خاموش ماں کے پاس گیا صورتِ خیال​

دیکھا تو ایک در میں ہے بیٹھی وہ خستہ حال​

سکتا سا ہو گیا ہے یہ ہے شدتِ ملال​

تن میں لہو کا نام نہیں زرد رنگ ہے​

گویا بشر نہیں کوئی تصویرِ سنگ ہے​

​

کیا جانے کس خیال میں گم تھی وہ بے گناہ​

نورِ نظر پہ دیدۂ حسرت سے کی نگاہ​

جنبش ہوئی لبوں کو بھری ایک سرد آہ​

لی گوشہ ہائے چشم سے اشکوں نے رخ کی راہ​

چہرے کا رنگ حالتِ دل کھولنے لگا​

ہر موئے تن زباں کی طرح بولنے لگا​

​

آخر اسیرِ یاس کا قفلِ دہن کھلا​

افسانۂ شدائدِ رنج و محن کھلا​

اک دفترِ مظالمِ چرخِ کہن کھلا​

وا تھا دہانِ زخم کہ بابِ سخن کھلا​

دردِ دلِ غریب جو صرفِ بیاں ہوا​

خونِ جگر کا رنگ سخن سے عیاں ہوا​

​

رو کر کہا خموش کھڑے کیوں ہو میری جاں​

میں جانتی ہوں جس لیے آئے ہو تم یہاں​

سب کی خوشی یہی ہے تو صحرا کو ہو رواں​

لیکن میں اپنے منہ سے نہ ہرگز کہوں کی ہاں​

کس طرح بَن میں آنکھوں کے تارے کو بھیج دوں​

جوگی بنا کے راج دُلارے کو بھیج دوں​

​

دنیا کا ہو گیا ہے یہ کیسا لہو سپید​

اندھا کیے ہوئے ہے زر و مال کی امید​

انجام کیا ہو کوئی نہیں جانتا یہ بھید​

سوچے بشر تو جسم ہو لرزاں مثالِ بید​

لکھی ہے کیا حیاتِ ابد ان کے واسطے

پھیلا رہے ہیں جال یہ کس دن کے واسطے​

لیتی کسی فقیر کے گھر میں اگر جنم​

ہوتے نہ میری جان کو سامان یہ بہم​

ڈستا نہ سانپ بن کے مجھے شوکت و حشم​

تم میرے لال تھے مجھے کس سلطنت سے کم​

میں خوش ہوں پھونک دے کوئی اس تخت و تاج کو​

تم ہی نہیں تو آگ لگاؤں کی راج کو​

​

کن کن ریاضتوں سے گذارے ہیں ماہ و سال​

دیکھی تمہاری شکل جب اے میرے نونہال​

پورا ہوا جو بیاہ کا ارمان تھا کمال​

آفت یہ آئی مجھ پہ ہوئے جب سفید بال​

چھٹتی ہوں اُن سے جوگ لیا جن کے واسطے​

کیا سب کیا تھا میں نے اسی دن کے واسطے​

​

ایسے بھی نامراد بہت آئیں گے نظر​

گھر جن کے بے چراغ رہے آہ عمر بھر​

رہتا مرا بھی نخلِ تمنا جو بے ثمر​

یہ جائے صبر تھی کہ دعا میں نہیں اثر​

لیکن یہاں تو بن کے مقدر بگڑ گیا​

پھل پھول لا کے باغِ تمنا اجڑ گیا​

​

سرزد ہوئے تھے مجھ سے خدا جانے کیا گناہ​

منجھدھار میں جو یوں مری کشتی ہوئی تباہ​

آتی نظر نہیں کوئی امن و اماں کی راہ​

اب یاں سے کوچ ہو تو عدم میں ملے پناہ​

تقصیر میری خالقِ عالم بحل کرے​

آسان مجھ غریب کی مشکل اجل کرے​

​

سب کر زباں سے ماں کی یہ فریادِ دردخیز​

اُس خستہ جاں کے دل پہ چلی غم کی تیغِ تیز​

عالم یہ تھا قریب کہ آنکھیں ہوں اشک ریز​

لیکن ہزار ضبط سے رونے سے کی گریز​

سوچا یہی کہ جان سے بیکس گذر نہ جائے​

ناشاد ہم کو دیکھ کے ماں اور مر نہ جائے​

​

پھر عرض کی یہ مادرِ ناشاد کے حضور​

مایوس کیوں ہیں آپ الم کا ہے کیوں وفور​

صدمہ یہ شاق عالمِ پیری میں ہے ضرور​

لیکن نہ دل سے کیجئے صبر و قرار دور​

شاید خزاں سے شکل عیاں ہو بہار کی​

کچھ مصلحت اِسی میں ہو پروردگار کی​

​

یہ جعل یہ فریب یہ سازش یہ شور و شر​

ہونا جو ہے سب اُس کے بہانے ہیں سربسر​

اسبابِ ظاہری ہیں نہ ان پر کرو نظر​

کیا جانے کیا ہے پردۂ قدرت میں جلوہ گر​

خاص اُس کی مصلحت کوئی پہچانتا نہیں​

منظور کیا اُسے ہے کوئی جانتا نہیں​

​

راحت ہو یا کہ رنج، خوشی ہو کہ انتشار​

واجب ہر ایک رنگ میں ہے شکرِ کردگار​

تم ہی نہیں ہو کشتۂ نیرنگِ روزگار​

ماتم کدے میں دہر کے لاکھوں ہیں سوگوار​

سختی سہی نہیں کہ اٹھائی کڑی نہیں​

دنیا میں کیا کسی پہ مصیبت پڑی نہیں​

​

دیکھے ہیں اس سے بڑھ کے زمانے نے انقلاب​

جن سے کہ بے گناہوں کی عمریں ہوئیں خراب​

سوزِ دروں سے قلب و جگر ہو گئے کباب​

پیری مِٹی کسی کی، کسی کا مٹا شباب​

کچھ بَن نہیں پڑا جو نصیبے بگڑ گئے​

وہ بجلیاں گریں کہ بھرے گھر اجڑ گئے​

​

ماں باپ منہ ہی دیکھتے تھے جن کا ہر گھڑی​

قائم تھیں جن کے دم سے امیدیں بڑی بڑی​

دامن پہ جن کے گرد بھی اُڑ کر نہیں پڑی​

ماری نہ جن کو خواب میں بھی پھول کی چھڑی​

محروم جب وہ گل ہوئے رنگِ حیات سے​

اُن کو جلا کے خاک کیا اپنے ہات سے​

​

کہتے تھے لوگ دیکھ کے ماں باپ کا ملال​

اِن بیکسوں کی جان کا بچنا ہے اب محال​

ہے کبریا کی شان گذرتے ہی ماہ و سال​

خود دل سے دردِ ہجر کا مٹتا گیا خیال​

ہاں کچھ دنوں تو نوحہ و ماتم ہوا کیا​

آخر کو رو کے بیٹھ رہے اور کیا کیا​

​

پڑتا ہے جس غریب پہ رنج و محن کا بار​

کرتا ہے اُس کو صبر عطا آپ کردگار​

مایوس ہو کے ہوتے ہیں انساں گناہ گار​

یہ جانتے نہیں وہ ہے دانائے روزگار​

انسان اُس کی راہ میں ثابت قدم رہے​

گردن وہی ہے امرِ رضا میں جو خم رہے​

​

اور آپ کو تو کچھ بھی نہیں رنج کا مقام​

بعدِ سفر وطن میں ہم آئیں گے شادکام​

ہوتے ہیں بات کرتے میں چودہ برس تمام​

قائم امید ہی سے ہے دنیا ہے جس کا نام​

اور یوں کہیں بھی رنج و بلا سے مفر نہیں​

کیا ہوگا دو گھڑی میں کسی کو خبر نہیں​

​

اکثر ریاض کرتے ہیں پھولوں پہ باغباں​

ہے دن کی دھوپ رات کی شبنم اُنہیں گراں​

لیکن جو رنگِ باغ بدلتا ہے ناگہاں​

وہ گل ہزار پردوں میں جاتے ہیں رائگاں​

رکھتے ہیں جو عزیز اُنہیں اپنی جاں کی طرح​

مَلتے ہیں دستِ یاس و برگِ خزاں کی طرح​

​

لیکن جو پھول کھلتے ہیں صحرا میں بے شمار​

موقوف کچھ ریاض پہ اُن کی نہیں بہار​

دیکھو یہ قدرتِ چمن آرائے روزگار​

وہ ابر و باد و برف میں رہتے ہیں برقرار​

ہوتا ہے اُن پہ فضل جو ربِ کریم کا​

موجِ سموم بنتی ہے جھونکا نسیم​

​

اپنی نگاہ ہے کرمِ کارساز پر​

صحرا چمن بنے گا وہ ہے مہرباں اگر​

جنگل ہو یا پہاڑ سفر ہو کہ ہو حضر​

رہتا نہیں وہ حال سے بندے کے بے خبر​

اُس کا کرم شریک اگر ہے تو غم نہیں​

دامانِ دشت دامنِ مادر سے کم نہیں​

​

ماں کا جواب​

​

یہ گفتگو ذرا نہ ہوئی ماں پہ کارگر​

ہنس کر وفورِ یاس سے لڑکے پہ کی نظر​

چہرے پہ یوں ہنسی کا نمایاں ہوا اثر​

جس طرح چاندنی کا ہو شمشان میں گذر​

پنہاں جو بیکسی تھی وہ چہرے پہ چھا گئی​

جو دل کی مُردنی تھی نگاہوں میں آ گئی​

​

پھر یہ کہا کہ میں نے سنی سب یہ داستان​

لاکھوں برس کی عمر ہو دیتے ہو ماں کو گیان​

لیکن جو میرے دل کو ہے درپیش امتحان​

بچے ہو اس کا علم نہیں تم کو بے گمان​

اِس درد کا شریک تمہارا جگر نہیں​

کچھ مامتا کی آنچ کی تم کو خبر نہیں​

آخر ہے عمر، ہے یہ مرا وقتِ واپسیں​

کیا اعتبار آج ہوں دنیا میں کل نہیں​

لیکن وہ دن بھی آئے گا اس دل کو ہے یقیں​

سوچو گے جب کہ روتی تھی کیوں مادرِ حزیں​

اولاد جب کبھی تمہیں صورت دکھائے گی​

فریاد اس غریب کی تب یاد آئے گی​

​

اِن آنسوؤں کی قدر تمہیں کچھ ابھی نہیں​

باتوں سے جو بجھے یہ وہ دل لگی نہیں​

لیکن تمہیں ہو رنج یہ میری خوشی نہیں​

جاؤ سدھارو خوش رہو میں روکتی نہیں​

دنیا میں بے حیائی سے زندہ رہوں گی میں​

پالا ہے میں نے تم کو تو دکھ بھی سہوں گی میں​

​

نشتر تھے رام کے لیے یہ حرفِ آرزو​

دل ہل گیا سرکنے لگا جسم سے لہو​

سمجھے جو ماں کے دین کو ایمان و آبرو​

سننی پڑے اُسے یہ خجالت کی گفتگو​

کچھ بھی جواب بن نہ پڑا فکر و غور سے​

قدموں پہ ماں‌ کے گر پڑا آنسو کے طور سے​

​

طوفان آنسوؤں کا زباں سے ہوا نہ بند​

رک رک کے اس طرح ہوا گویا وہ دردمند​

پہونچی ہے مجھ سے آپ کے دل کو اگر گزند​

مرنا مجھے قبول ہے جینا نہیں پسند​

جو بے وفا ہے مادرِ ناشاد کے لیے​

دوزخ یہ زندگی ہے اُس اولاد کے لیے​

​

ہے دور اِس غلام سے خود رائی کا خیال​

ایسا گمان بھی ہو یہ میری نہیں مجال​

گر سو برس بھی عمر کو میری نہ ہو زوال​

جو دَین آپ کا ہے ادا ہو یہ ہے محال​

جاتا کہیں نہ چھوڑ کے قدموں کو آپ کے​

مجبور کر دیا مجھے وعدے نے باپ کے​

​

آرام زندگی کا دکھاتا ہے سبز باغ​

لیکن بہارِ عیش کا مجھ کو نہیں دماغ​

کہتے ہیں جس کو دھرم وہ دنیا کا ہے چراغ​

ہٹ جاؤں اس روش سے تو کُل میں لگے کا داغ​

بے آبرو یہ بنس نہ ہو یہ ہراس ہے​

جس گود میں پلا ہوں مجھے اس کا پاس ہے​​

​

بن باس پر خوشی سے جو راضی نہ ہوں گا میں​

کس طرح منہ دکھانے کے قابل رہوں گا میں​

کیوں کر زبانِ غیر کے طعنے سنوں گا میں​

دنیا جو یہ کہے گی تو پھر کیا کروں گا میں​

لڑکے نے بے حیائی کو نقشِ جبیں کیا​

کیا بے ادب تھا باپ کا کہنا نہیں کیا​

​

تاثیر کا طلسم تھا معصوم کا خطاب​

خود ماں کے دل کو چوٹ لگی سن کے یہ جواب​

غم کی گھٹا سے ہٹ گئی تاریکیِ عتاب​

چھاتی بھر آئی صبط کی باقی رہی نہ تاب​

سرکا کے پاؤں گود میں سر کو اٹھا لیا​

سینے سے اپنے لختِ جگر کو لگا لیا​

​

دونوں کے دل بھر آئے ہوا اور ہی سماں​

گنگ و جمن کی طرح سے آنسو ہوئے رواں​

ہر آنکھ کو نصیب یہ اشکِ وفا کہاں​

ان آنسوؤں کا مول اگر ہے تو نقدِ جاں​

ہوتی ہے اِن کی قدر فقط دل کے راج میں​

ایسا گہر نہ تھا کوئی دسرت کے تاج میں​

​

 

برجچکبستدشرترامرامائننارائن
0 comment
0
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail
adbimiras

پچھلی پوسٹ
ذوق و شوق-علامہ اقبال
اگلی پوسٹ
سبا ویراں-ن م راشد

یہ بھی پڑھیں

چمن الفت- ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

جنوری 3, 2026

ایک لڑکا – اختر الایمان

مارچ 20, 2025

کھنڈر آسیب اور پھول – وحید اختر

مارچ 20, 2025

عید مبارک – علی شاہد ؔ دلکش

اپریل 7, 2024

اے فلسطین تیری عزیمت کو سلام – ڈاکٹر...

دسمبر 16, 2023

موت سے عشق – ڈاکٹر سمیہ ساجد

دسمبر 16, 2023

نغمہ وطن کا – علی شاہد ؔ دلکش

اگست 14, 2023

جواب شکوہ – علامہ محمد اقبال

جولائی 26, 2023

شکوہ – علامہ محمد اقبال

جولائی 26, 2023

 آٶ آپس میں بانٹیں خوشی عید کی –...

اپریل 20, 2023

تبصرہ کریں Cancel Reply

اپنا نام، ای میل اور ویبسائٹ اگلے تبصرہ کے لئے اس براؤزر میں محفوظ کریں

زمرہ جات

  • آج کا شعر (59)
  • اداریہ (6)
  • اسلامیات (183)
    • قرآن مجید (آڈیو) (3)
  • اشتہار (2)
  • پسندیدہ شعر (1)
  • تاریخِ تہذیب و ثقافت (12)
  • تحقیق و تنقید (118)
  • تخلیقی ادب (595)
    • افسانچہ (29)
    • افسانہ (201)
    • انشائیہ (19)
    • خاکہ (35)
    • رباعی (1)
    • غزل (141)
    • قصیدہ (3)
    • گلہائے عقیدت (28)
    • مرثیہ (6)
    • نظم (128)
  • تربیت (32)
  • تنقیدات (1,045)
    • ڈرامہ (14)
    • شاعری (536)
      • تجزیے (13)
      • شاعری کے مختلف رنگ (218)
      • غزل شناسی (205)
      • مثنوی کی تفہیم (8)
      • مرثیہ تنقید (7)
      • نظم فہمی (88)
    • صحافت (46)
    • طب (18)
    • فکشن (404)
      • افسانچے (3)
      • افسانہ کی تفہیم (216)
      • فکشن تنقید (13)
      • فکشن کے رنگ (24)
      • ناول شناسی (148)
    • قصیدہ کی تفہیم (15)
  • جامعاتی نصاب (12)
    • پی ڈی ایف (PDF) (6)
      • کتابیں (3)
    • ویڈیو (5)
  • روبرو (انٹرویو) (46)
  • کتاب کی بات (477)
  • گوشہ خواتین و اطفال (99)
    • پکوان (2)
  • متفرقات (2,134)
    • ادب کا مستقبل (113)
    • ادبی میراث کے بارے میں (9)
    • ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف (21)
    • تحفظ مادری زبان (24)
    • تراجم (33)
    • تعلیم (33)
    • خبر نامہ (898)
    • خصوصی مضامین (126)
    • سماجی اور سیاسی مضامین (228)
    • عالمی ادب (1)
    • فکر و عمل (119)
    • نوشاد منظر Naushad Manzar (68)
  • مقابلہ جاتی امتحان (1)
  • نصابی مواد (256)
    • ویڈیو تدریس (7)

ہمیں فالو کریں

Facebook

ہمیں فالو کریں

Facebook

Follow Me

Facebook
Speed up your social site in 15 minutes, Free website transfer and script installation
  • Facebook
  • Twitter
  • Instagram
  • Youtube
  • Email
  • سر ورق
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ

All Right Reserved. Designed and Developed by The Web Haat


اوپر جائیں