*« عید مبارک »*
کہتی ہے محبت کی ہوا عید مبارک
لو آ گئی فرحت کی فضا عید مبارک
انعام ملے گا سبھی صائم کو خدا سے
پیغام یہ لے آئی صبا عید مبارک
شکوے گِلے سب بھول کے مِل جائیں گلے ہم
کہتی ہے محبت کی رِدا عید مبارک
جب چاند نظر عید کا آتا ہے کسی سمت
ہر سمت سے آتی ہے نِدا عید مبارک
دل جھوم اُٹھا یار نے جب پیار سے آ کر
شرما کے کہا جانِ وفا عید مبارک
روٹھے بھی کئی بار گلے تجھ سے ملیں گے
اِک بار انھیں کہہ دیں ذرا عید مبارک
الفت نے یہ نفرت سے کہا عید کے دن چل
نفرت کی یہ یوار گِرا عید مبارک
نفرت نے بھی الفت سے کہا عید کے دن یہ
دیوار محبت کی اٹھا عید مبارک
جب یاد فلسطیں کے ستم آتے ہیں شاہد ؔ
من کہتا ہے مت شور مچا عید مبارک
*علی شاہد ؔ دلکش،*
مغربی بنگال ، بھارت
رابطہ : 8820239345
(اگر زحمت نہ ہو تو ادبی میراث کے یوٹیوب چینل کو ضرور سبسکرائب کریں https://www.youtube.com/@adbimiras710/videos
(مضمون میں پیش کردہ آرا مضمون نگارکے ذاتی خیالات پرمبنی ہیں،ادارۂ ادبی میراث کاان سےاتفاق ضروری نہیں)
ادبی میراث پر آپ کا استقبال ہے۔ اس ویب سائٹ کو آپ کے علمی و ادبی تعاون کی ضرورت ہے۔ لہذا آپ اپنی تحریریں ہمیں adbimiras@gmail.com پر بھیجنے کی زحمت کریں۔ |