Adbi Miras
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      فروری 2, 2026

      کتاب کی بات

      فروری 1, 2026

      کتاب کی بات

      دسمبر 14, 2025

      کتاب کی بات

      ستمبر 29, 2025

      کتاب کی بات

      جولائی 12, 2025

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      تانیثی ادب کی شناخت اور تعیّنِ قدر –…

      جنوری 10, 2026

      تحقیق و تنقید

      دبستانِ اردو زبان و ادب: فکری تناظری –…

      جولائی 10, 2025

      تحقیق و تنقید

      جدیدیت اور مابعد جدیدیت – وزیر آغا

      جون 20, 2025

      تحقیق و تنقید

      شعریت کیا ہے؟ – کلیم الدین احمد

      دسمبر 5, 2024

      تحقیق و تنقید

      کوثرمظہری کی تنقیدی کتابوں کا اجمالی جائزہ –…

      نومبر 19, 2024

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      قرآن کو سمجھ کر پڑھنے کا معمول بنائیے!…

      اپریل 11, 2026

      اسلامیات

      قربانی سے ہم کیا سیکھتے ہیں – الف…

      جون 16, 2024

      اسلامیات

      احتسابِ رمضان: رمضان میں ہم نے کیا حاصل…

      اپریل 7, 2024

      اسلامیات

      رمضان المبارک: تقوے کی کیفیت سے معمور و…

      مارچ 31, 2024

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین عالمی ادب فکر و عمل نوشاد منظر Naushad Manzar All
      ادب کا مستقبل

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

      ادب کا مستقبل

      غزل – عقبیٰ حمید

      نومبر 1, 2024

      ادب کا مستقبل

      ہم کے ٹھرے دکن دیس والے – سیدہ…

      اگست 3, 2024

      ادب کا مستقبل

      نورالحسنین :  نئی نسل کی نظر میں –…

      جون 25, 2023

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ایک اہم ادبی حوالہ- عمیرؔ…

      اگست 3, 2024

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      ملک کی تعمیر و ترقی میں اردو زبان و ادب…

      جولائی 1, 2023

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تراجم

      ڈاکٹر محمد ریحان: ترجمہ کا ستارہ – سیّد…

      اکتوبر 13, 2025

      تراجم

      کوثر مظہری کے تراجم – محمد اکرام

      جنوری 6, 2025

      تراجم

      ترجمہ نگاری: علم و ثقافت کے تبادلے کا…

      نومبر 7, 2024

      تراجم

      ماں پڑھتی ہے/ ایس آر ہرنوٹ – وقاراحمد

      اکتوبر 7, 2024

      تعلیم

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      مخلوط نصاب اور دینی اقدار: ایک جائزہ –…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      ڈاکٹر اقبالؔ کے تعلیمی افکار و نظریات –…

      جولائی 30, 2024

      تعلیم

      کاغذ، کتاب اور زندگی کی عجیب کہانیاں: عالمی…

      اپریل 25, 2024

      خبر نامہ

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      خبر نامہ

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      خبر نامہ

      قطر میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی الومنائی ایسوسی ایشن…

      اکتوبر 27, 2025

      خبر نامہ

      بزمِ اردو قطر کے زیرِ اہتمام سالانہ مجلہ…

      اکتوبر 26, 2025

      خصوصی مضامین

      گلوبلائزیشن اور اردو اَدب – ڈاکٹر نسیم احمد نسیم

      جولائی 26, 2025

      خصوصی مضامین

      نفرت انگیز سیاست میں میڈیا اور ٹیکنالوجی کا…

      فروری 1, 2025

      خصوصی مضامین

      لال کوٹ قلعہ: دہلی کی قدیم تاریخ کا…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو :دوست…

      جنوری 21, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:…

      جون 1, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      لٹریچر فیسٹیولز کا فروغ: ادب یا تفریح؟ –…

      دسمبر 4, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      معاشی ترقی سے جڑے کچھ مسائل –  محمد…

      نومبر 30, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      دعوتِ اسلامی اور داعیانہ اوصاف و کردار –…

      نومبر 30, 2024

      عالمی ادب

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      فکر و عمل

      حسن امام درؔد: شخصیت اور ادبی کارنامے –…

      جنوری 20, 2025

      فکر و عمل

      کوثرمظہری: ذات و جہات – محمد اکرام

      اکتوبر 8, 2024

      فکر و عمل

      حضرت مولاناسید تقی الدین ندوی فردوسیؒ – مفتی…

      اکتوبر 7, 2024

      فکر و عمل

      نذرانہ عقیدت ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کے نام…

      جولائی 23, 2024

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      رسالہ ’’شاہراہ‘‘ کے اداریے – ڈاکٹر نوشاد منظر

      دسمبر 30, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      متفرقات

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      متفرقات

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      متفرقات

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      متفرقات

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
مقبول ترین
تحقیق: معنی و مفہوم ۔ شاذیہ بتول
تدوین متن کا معروضی جائزہ – نثار علی...
ترجمہ کا فن :اہمیت اور مسائل – سیدہ...
سر سید کی  ادبی خدمات – ڈاکٹر احمد...
آغا حشر کاشمیری کی ڈراما نگاری (سلور کنگ...
حالیؔ کی حالات زندگی اور ان کی خدمات...
ثقافت اور اس کے تشکیلی عناصر – نثار...
تحقیق کیا ہے؟ – صائمہ پروین
منٹو کی افسانہ نگاری- ڈاکٹر نوشاد عالم
منیرؔنیازی کی شاعری کے بنیادی فکری وفنی مباحث...
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      فروری 2, 2026

      کتاب کی بات

      فروری 1, 2026

      کتاب کی بات

      دسمبر 14, 2025

      کتاب کی بات

      ستمبر 29, 2025

      کتاب کی بات

      جولائی 12, 2025

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      تانیثی ادب کی شناخت اور تعیّنِ قدر –…

      جنوری 10, 2026

      تحقیق و تنقید

      دبستانِ اردو زبان و ادب: فکری تناظری –…

      جولائی 10, 2025

      تحقیق و تنقید

      جدیدیت اور مابعد جدیدیت – وزیر آغا

      جون 20, 2025

      تحقیق و تنقید

      شعریت کیا ہے؟ – کلیم الدین احمد

      دسمبر 5, 2024

      تحقیق و تنقید

      کوثرمظہری کی تنقیدی کتابوں کا اجمالی جائزہ –…

      نومبر 19, 2024

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      قرآن کو سمجھ کر پڑھنے کا معمول بنائیے!…

      اپریل 11, 2026

      اسلامیات

      قربانی سے ہم کیا سیکھتے ہیں – الف…

      جون 16, 2024

      اسلامیات

      احتسابِ رمضان: رمضان میں ہم نے کیا حاصل…

      اپریل 7, 2024

      اسلامیات

      رمضان المبارک: تقوے کی کیفیت سے معمور و…

      مارچ 31, 2024

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین عالمی ادب فکر و عمل نوشاد منظر Naushad Manzar All
      ادب کا مستقبل

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

      ادب کا مستقبل

      غزل – عقبیٰ حمید

      نومبر 1, 2024

      ادب کا مستقبل

      ہم کے ٹھرے دکن دیس والے – سیدہ…

      اگست 3, 2024

      ادب کا مستقبل

      نورالحسنین :  نئی نسل کی نظر میں –…

      جون 25, 2023

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ایک اہم ادبی حوالہ- عمیرؔ…

      اگست 3, 2024

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      ملک کی تعمیر و ترقی میں اردو زبان و ادب…

      جولائی 1, 2023

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تراجم

      ڈاکٹر محمد ریحان: ترجمہ کا ستارہ – سیّد…

      اکتوبر 13, 2025

      تراجم

      کوثر مظہری کے تراجم – محمد اکرام

      جنوری 6, 2025

      تراجم

      ترجمہ نگاری: علم و ثقافت کے تبادلے کا…

      نومبر 7, 2024

      تراجم

      ماں پڑھتی ہے/ ایس آر ہرنوٹ – وقاراحمد

      اکتوبر 7, 2024

      تعلیم

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      مخلوط نصاب اور دینی اقدار: ایک جائزہ –…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      ڈاکٹر اقبالؔ کے تعلیمی افکار و نظریات –…

      جولائی 30, 2024

      تعلیم

      کاغذ، کتاب اور زندگی کی عجیب کہانیاں: عالمی…

      اپریل 25, 2024

      خبر نامہ

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      خبر نامہ

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      خبر نامہ

      قطر میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی الومنائی ایسوسی ایشن…

      اکتوبر 27, 2025

      خبر نامہ

      بزمِ اردو قطر کے زیرِ اہتمام سالانہ مجلہ…

      اکتوبر 26, 2025

      خصوصی مضامین

      گلوبلائزیشن اور اردو اَدب – ڈاکٹر نسیم احمد نسیم

      جولائی 26, 2025

      خصوصی مضامین

      نفرت انگیز سیاست میں میڈیا اور ٹیکنالوجی کا…

      فروری 1, 2025

      خصوصی مضامین

      لال کوٹ قلعہ: دہلی کی قدیم تاریخ کا…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو :دوست…

      جنوری 21, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:…

      جون 1, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      لٹریچر فیسٹیولز کا فروغ: ادب یا تفریح؟ –…

      دسمبر 4, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      معاشی ترقی سے جڑے کچھ مسائل –  محمد…

      نومبر 30, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      دعوتِ اسلامی اور داعیانہ اوصاف و کردار –…

      نومبر 30, 2024

      عالمی ادب

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      فکر و عمل

      حسن امام درؔد: شخصیت اور ادبی کارنامے –…

      جنوری 20, 2025

      فکر و عمل

      کوثرمظہری: ذات و جہات – محمد اکرام

      اکتوبر 8, 2024

      فکر و عمل

      حضرت مولاناسید تقی الدین ندوی فردوسیؒ – مفتی…

      اکتوبر 7, 2024

      فکر و عمل

      نذرانہ عقیدت ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کے نام…

      جولائی 23, 2024

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      رسالہ ’’شاہراہ‘‘ کے اداریے – ڈاکٹر نوشاد منظر

      دسمبر 30, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      متفرقات

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      متفرقات

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      متفرقات

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      متفرقات

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
Adbi Miras
غزل شناسی

محسوسات کا شاعر: زبیر الحسن غافل – خان محمد رضوان

by adbimiras دسمبر 19, 2020
by adbimiras دسمبر 19, 2020 0 comment

 میں جانتا ہوں تمہارا وعدہ فریب ہے اور کچھ نہیں ہے

مگر ہمارا بھی ظرف دیکھو فریب کھاکر بہل گئے ہیں

 

زبیر الحسن غافل کا یہ شعر ایک بڑی سچائی کے کتنا قریب ہے، یہ محل غور وفکر  ہے- یہ فریب خوردہ دنیا جس کے فریب میں انسان بہت حد تک اسیر ہے، اس پر فریب دنیا سے کوئی انسان بغیر فریب کھائے کیسے گز ر سکتاہے؟

سچ تو یہی ہے کہ دنیا داروں کے لیے یہ ایک فریب ہے اور مومن کے لیے دارالعمل-اس لیے ہمارے بننے بگڑنے اور ہماری خوشحالی وبدحالی میں قصور دنیا کا نہیں بلکہ ہماری کوتاہ عملی کاہے- چوں کہ ہماری اکثریت اچھے اور برے کی تمیز سے بے بہرہ ہے،نفع اورنقصان سے بے نیاز اور فطری حس سے محروم ہوتی چلی جارہی ہے- جب کہ ایک ادیب اور شاعر کا سب سے بنیادی آلہ اس کا احساس ہوتاہے،کہ وہ جس ملک اور جس سماج میں رہتا ہے اس کے متعلق وہ کیا سوچتا ہے- وہ خود اپنے تئیں کیا سوچتا ہے، اس کے محسوسات کی دنیا کیا کہتی ہے-

ایک سچا شاعر نہ صرف دنیا پر نظر رکھتاہے بلکہ  اس کی پہلی نظر اپنی ذات پر پڑتی ہے،وہ اپنی ذات کو پڑھنے کے ساتھ اپنے گردوپیش کا مطالعہ کرتاہے، سماجی اورسیاسی حالات کا جائزہ لیتاہے،انسان اورانسان کی جبلتوں کا باریک بینی سے مطالعہ کرتاہے،اور سماج ومعاشرے میں در آ نے والی تبدیلیوں کے مثبت اور منفی دونوں پہلووں سے اس کا غیر جانب دارانہ جائزہ پیش کرتا ہے-

زبیر الحسن غافل نے بھی اپنے گردوپیش کا بہت ہی قریب سے مطالعہ کیا، اور ناپید ہوتی تہذیب پر اپنا کرب بیان کیاہے-نمونے کے چند اشعار ملاحظہ کریں:

سوال یہ نہیں کیوں قتل ہوگیا میرا

سوال یہ ہےکہ الزام کس کے سر آئے

…………………………..

وہی بستی وہی چہرے مگر ایسی فضابدلی

کہ سب کے ہاتھ میں خنجر ہے کس کوآشنا کہیے

…………………………..

شرم آنکھوں سے رخ سے حیا لے گئی

جانے تہذیب نو اورکیا لے گئی

…………………………..

پھر پکی فصلوں کی صورت کاٹ کرلے جائے گا

جانے یہ موسم جنوں کاکتنے سرلے جائے گا

…………………………..

مرے قتل کا کیا سبب ہوایہ بحث یار فضول ہے

چلو دفن کردو کہیں مجھے مری مغفرت کی دعا کرو

…………………………..

ان اشعار کا اگر ہم غائر مطالعہ کریں تو ہمیں محسوس ہوگا کہ ان میں شاعرنے اپنے سوزِ جگر اور سوزش جگر دونوں کو سمو کر رکھ دیا ہے- غم والم اور یہ کرب شاعر کو صرف اپنی ذات کا ہی نہیں بلکہ زوال آمادہ تہذیب و معاشرت کا بھی ہے-

سماج ومعاشرے میں پھیلی بے حیائی وعریانیت،ظلم وجبر، انارکی،خود غرضی،بے مروتی، قتل وغارت گری،بےوفائی اور تہذیبی قدروں کی زبوں حالی کو دیکھنے اورمحسوس کرنے کے بعد شاعر مجبور ہوا کہ اپنے مشاہدات ومحسوسات اور باطنی کرب کو قلم بند کرے- ( یہ بھی پڑھیں مولانا عرشی کی غزلیں – پروفیسر کوثر مظہری )

زبیر الحسن غافل نے اپنے احساسات کو بڑی خوب صورتی اور ہنرمندی کے ساتھ رقم کیاہے-یہ وہ احساسات ہیں جو انسانی دنیا کی حقائق ہیں،جس کو محسوس کر کے حساس طبیعت شاعر بے چین ہوجاتا ہے،اور اس کا باطن اسے مجبور کرتاہے کہ وہ اس بے ترتیب زندگی کے خلاف آواز بلند کرے – در اصل یہ انسانی فطرت اور نفسیاتی معاملہ بھی ہے، ماہرین نفسیات جانتے ہیں کہ انسانی نفسیات کس طرح سماجی اتھل پتھل سے بیدارہوتی ہے،جولوگ اپنے اس انسانی اور فطری عمل کو دباکر رکھتے ہیں اور سماج ومعاشرے میں روز بروز پروان چڑھ رہے غیر فطری رویہ کے خلاف اپنا ردعمل ظاہر کرتے گویا وہ انسانی اور طبعی میلانات کو کچل دیتے ہیں جوکہ فطرت کے عین خلاف ہے-انسانی فطرت یہ نہیں ہے کہ ہر سردوگرم کو گورا کرلیاجائے بلکہ یہ ہے کہ اس کے احساس کا اظہار بھی کرایاجائے-

…………………………..

وہ ذات میں اپنی خود اک محفل رنگیں ہے

وہ شخص مجھے کتنا تنہا نظر آتا ہے

…………………………..

یہ شور، یہ ظلمت یہ بھاگتے سائے

تمہارا ہاتھ نہ ہوتا تو ڈرگئے ہوتے

…………………………..

کس کو فرصت تھی جو دیتا مرے قاتل کا پتہ

لاش ہم اپنی لیے کاندھے  پہ  پھرتے ہی رہے

…………………………..

کل تک زمیں پہ تھا جو خداؤں کی طرح

اج اس کو دیکھے کہ خلا میں بکھر گیا

…………………………..

مذکورہ بالا اشعار میں زبیر الحسن غافل نے نفسیات کے طالب علم کی صورت میں انسانی نفسیات کا مطالعہ پیش کیا ہے،انسانی فطرت کو اس طور پر بے نقاب کیاہے کہ انسان کی اپنی ذات، اس کا علم، اس کا عمل، اس کی دولت،اس کی بیوی اور اس کے بچے ہی اس کا سرمایہ ہیں باقی یہ سب جو ہم دیکھ رہے ہیں صرف نظر کا دھوکا ہے، انسان تنہا آتا ہے اور تنہا چلا جاتاہے،یہ دنیا تو صرف دھوکے کی ٹٹی ہے،نظر کا فریب ہے-دوسرے شعر میں ایک روشن حقیقت کی جانب سے ہمارا ذہن مبذول کرنے کی سعی کی  ہے کہ یہ دنیا اور اس دنیا کا ہاؤ ہو بس ایک تماشہ ہے اور کچھ نہیں-اسی طرح تیسرے اور چوتھے شعر میں بھی اہم مسائل اور ازلی حقیقت کی جانب اشارہ ہے کہ انسان اپنے دکھ کا خود مداواہے دنیا اور وسائل دنیا اس کا مداوا نہیں بن سکتیں،کیوں کہ اقبال علیہ الرحمہ نے کہاتھا کہ:

عمل سے زندگی بنتی ہے جنت بھی جہنم بھی

‘یہ خاکی اپنی فطرت میں نہ نوری ہے نہ ناری ہے’-

انسانی سوچ جب تک فطرت سے ہم آہنگ نہیں ہوگی تب تک انسان مسائل ومشکلات سے دوچار ہوتا رہے گا-ضروری ہے کہ انسان اپنے احساس کو زندہ کرے کیونکہ

جب یہ حس مرجاتی ہے تو پھر انسان ایک لاشہ کی مانند ہوجاتاہے، پھر سرد وگرم کا اس بے حس انسان پر کچھ بھی اثر نہیں ہوتا-اور پھر وہ اپنے موافق اور ناموافق ہر طرح کے حالات کو گوراکرتا چلا جاتاہے-اور یہی انسان کی طبعی موت ہے-

احساس ہی انسان کو  زبان عطاکرتا ہے،ایک شاعر اسی احساس کے سہارے اپنی باطنی کیفیات کو قلم بند کرتاہے-احساس انسان کا زیور ہے،

احساس نہ ہو تو زندہ اور مردہ میں کیا فرق ہے؟احساس ہی نہ ہو تو ایک بے حس انسان اور ایک حساس انسان میں آپ کیسے تمیز کریں گے؟ ( یہ بھی پڑھیں نازؔ قادری کی شاعری ــــــــــ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ایک تجزیاتی مطالعہ – انور ایرجؔ )

زندگی کی ایک سچی اور بڑی حقیقت احساس ذات وکائنات ہے- اور یہی ایک شاعر اورادیب کا جوہر ہے-سائنس اور ٹیکنالوجی خواہ کتنی ہی ترقی کیوں نہ کرجائیں لیکن ہماری شاندار ماضی کی یادوں پر خاک نہیں ڈال سکتیں، آج کے اس گلوبلائز دنیا میں بھی ہر انسان کا ماضی اس کے سامنے ہے، وہ اپنے ماضی کے لوٹنے کا آرزومند ہے، وہ اپنے ماضی میں پھر سے جینا چاہتاہے اور ہر انسان اپنے ماضی کو اتنا ہی شدت سے یاد کرتاہے جتنا اس کا ماضی روشن اور تابناک تھا-بلکہ زمانہ ہمیشہ سے گردش میں ہے اور یہ بعید نہیں کہ دنیا اپنی خرابی حالات کے بعد اپنے ماضی کی روایات پر لوٹ آئے چونکہ سائنس انسان کی صرف  وقتی  ضرورت ہے دائمی نہیں-اور سائنس کے ذریعہ وجود میں آنے والی اختراعات و ایجادات فطرت کا تقاضا ہیں عین فطرت نہیں-دراصل مادیت نے انسان کو اپنی فطرت اور اصلیت سے کوسوں دورکردیاہے،جب کہ مادہ انسان کی صرف ضرورت ہے، کل نہیں ہے، جس طرح ایک شاعر اپنے باطن کی تسکین کے لیے شاعری کرتاہے، اس کا مطلب یہ نہیں کہ شاعری ہی اس کا باطن ہے بلکہ شاعری تو اس کے باطن کے احساسات کی صرف ترجمان ہے-

شاعر نے اپنے باطن میں ڈوب کر اپنے رب سے کس طرح دست طلب دراز کیاہے، یہ اشعار باطن کے احساس کی خوب صورت دلیل ہیں، حمد کے دوشعر ملاحظہ کیجیے:

اتنی ہمت مجھے خدا دےدے

غم اٹھانے کا حوصلہ دے دے

……………………………

میرے جذبات چھین لے مجھ سے

میرے احساس کو فنادےدے

……………………………

حمدیہ کلام کا یہ وہ اسلوب بیان اور انداز طلب ہے جو مسائل حیات اور مسائل روزگار کی خوب صورت عکاس ہیں-زبیر الحسن غافل نے سنجیدہ کلام کے ساتھ طنزیہ ومزاحیہ کلام بھی کہے ہیں بلکہ بعض لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ بنیادی طور پر طنزومزاح کے ہی شاعر تھے، حقانی القاسمی نے اپنے ایک مضمون”صرصر الجھتی صبا:زبیر الحسن غافل کا تخلیقی مدوجزر ” جوکہ غافل کے شعری مجموعہ کلام "اجنبی شہر”  میں شامل ہے لکھا ہے کہ:

غافل(زبیر الحسن) بنیادی طور پر طنزومزاح نگار اور ضمیر جعفری، دلاور فگار، سید محمد جعفری، شوق بہرائچی، شہباز امروہوی، ماچس لکھنوی، ٹی این راز، ساغر خیامی، رضانقوی واہی، بلال سیوہاروی، کے سلسلۃ الذہب کی ایک اہم کڑی ہیں ”

فن شاعری کوئی آسان فن نہیں،یہ مشکل ترین کاموں میں سے ایک ہے،انسانی زندگی میں کچھ کام ایسے ہیں جو مکمل طور پر سنجیدگی،متانت،ظرافت اور زود حسی کے طلب گار ہوتے ہیں ان میں ایک طنز ومزاح ہے-کمال فن یہ ہے کہ شاعر ہنر مندی، چابک دستی اور ذہانت سے کام لے کر مزاح کے ساتھ طنزکا پہلو پیداکرے-اس فن میں شاعر کو بیک وقت دو کام لینے ہوتے ہیں ایک ہے طنز اور ایک ہے مزاح اور دونوں ہی مشکل ترین کام ہیں-عموما اس طرح کی شاعری کو آسان، عام فہم اور سہل کام تصورکیا جاتاہے، اور سمجھاجاتاہے کہ یہ کوئی غیر سنجیدہ کام ہے بلکہ میں سمجھتا ہوں کہ یہ سنجیدہ کام سے بھی زیادہ مشکل ہے، کیوں کہ اس میں سنجیدگی کے ساتھ طنز اور مزاح پیدا کرناہوتاہے-

زبیر الحسن غافل نے اس کام کو بحسن وخوبی کرکے دکھایاہے-

ان کی ایک نظم ہے”مسئلہ”اس کے اشعار بطورنمونہ پیش کرتاہوں ملاحظہ کریں:

بھاؤ آٹے دال کا معلوم ہوگا تب میاں

رکن ہاؤس کی بنیں گی جب گھریلو بیویاں

عورتوں کے ہاتھ میں جب اقتدا آجائے گا

گھر کے اندر قید پھر مردوں کو رکھا جائے گا

جا نہیں سکتی کچن میں کوئی بھی خاتون اب

پاس ہوگا دیش میں ایسا ہی اک قانون اب

بیویوں کے آگے اپنا سراٹھاسکتا نہیں

حکم ان پر اب کوئی شوہر چلا سکتا نہیں

لازمی سینا پرونا ہوگا لڑکوں کو اگر

لڑکیوں کو سیکھنا ہوگا سیاست کاہنر

اب تلک کی مانگ لڑکوں سے کریں گی لڑکیاں

نان ونفقہ پائے گا بیوی سے اب اس کا میاں

مرد ہی اب سے کریں گے عورتوں کے سارے کام

چھین لیں گی عورتیں اب مردسے ان کا مقام

الغرض الٹا ہی سارا معاملہ ہوجائے گا

دردِ زہ سہنا ہے کس کو مسئلہ ہوجائے گا

…………………………

اس نظم میں شاعر نے صارفیت اور سماجی و معاشرتی نظام، ذہنی اور فکری میلان پر زبردست ضرب لگائی ہے-قرآن میں مرد کو قوام کہا گیا ہے،یعنی مرد کو عورتوں کے بالمقابل ساختیاتی اعتبارسے قدر مختلف پیدا کیا گیا ہے-ویسے بھی عورتوں کو مردوں کے مقابلےمیں  ذہنی اور جسمانی اعتبار سے حساس،نازک اندام،اورپرکشش بنایاگیا ہے،مگر فیمینسٹ ذہنیت کے حاملین اسے عورتوں کی کمزوری سے تعبیر کرتے ہیں جوکہ سراسر غلط اور کج فہمی پر مبنی ہے،-یہی وجہ ہے کہ حقوق نسواں کی علم بردار تحریکیں  عورتوں کو مردوں کے بالمقابل لاکھڑاکرنا چاہتی ہیں،جس کی وجہ سے آج سماجی انتشار آسمان پر پہنچ چکا ہے،عورتوں میں احساس برتری اس قدر پیدا کرنے کی کوشش کی گئی کہ آج عورتیں اپنے عضو نازک کو مردوں کے عضو خاص سے مبدل کر رہی ہیں، اپنے جسم کو عریاں کرنا فیشن سمجھنے لگی ہیں،نتیجتاً حیا بے حیائی میں بدل گئی اور زیادہ تر عورتیں مردوں کی طرح آزاد اور بےلگام رہنے کی آرزو میں تنہا رہنے لگیں، جوکہ ہندوستانی تہذیب اور معاشرت کے مغائر ہے-شاعر نے ایسی ذہنیت رکھنے والوں پر طنز کے تیرونشتر چلائے ہیں اور نہایت سنجیدگی سے ان کی تضحیک بھی کی ہے-

زبیر الحسن غافل نے سماج کا گہرائی سے مطالعہ کیا ہے،یہی وجہ ہے کہ وہ معاشرے کی ایک ایک چیز پر باریکی کےساتھ نظر رکھتے ہیں-ان کے یہاں طنز اور مزاح صرف تفریح طبع کی غرض سے نہیں ہے بلکہ  تعمیری اور اصلاحی غرض سے برتے گئے ہیں- اس ضمن میں قطعہ  کے اشعار ملاحظہ کیجے:

شیخ جی جب سے میونسپلٹی کے ممبر ہوگئے

دیکھتے ہی دیکھتے ان کا مقدر پھر گیا

ایک بھی تنکا کہیں رہنے نہ پائے اس لیے

شہر میں  جھاڑو پھرا ڈاڑھی پہ ریزر پھر گیا

…………………………..

گوپراناہے مقولہ پھر بھی کتنا سچ ہے یہ

اس کی سچائی میں ہر گز ہونہیں سکتا کلام

اسپ سرکش ہوکہ ہوں ارباب اقتدار

دونوں کے واسطے ہے ضروری مگر لگام

…………………………….

غافل کی خاص بات یہ کہ معاملہ چاہے سیاسی ہویا سماجی اسے سنجیدگی کے ساتھ شعر کے قالب میں ڈھال دیتے ہیں، اور مضحک پہلووں میں بھی  اصلاحی پہلو تلاش کر لیتے ہیں-در اصل یہ مشکل عمل ہے کہ شاعر بے خوف ہو کر سماج کے مختلف پہلوؤں کو اپنے حیطہ احساس کا حصہ بنائے-یہ وہی شاعر کرسکتا ہے جو حساس ہونے کے ساتھ زیرک بھی ہو تاکہ ان تمام سیاسی اور معاشرتی مسائل کو من وعن پیش کرسکے-دلیل کے طور پر میں یہاں ان کی نظم”نام پر دھرم کے کٹ جاتے ہیں لاکھوں گردن”

کے چند اشعار پیش کرتا ہوں:

ہم نے سوچا تھا کہ جمہور کا مطلب ہے یہی

کوئی انسان نہ توڑے گا کبھی بھوک سے دم

عصمتیں اب نہ بکیں گی کہیں روٹی کے عوض

گیت افلاس کے چھیڑے گا نہ شاعر کا قلم

مفلسی آج بھی اگتی ہے یہاں کھیتوں میں

نام پر دھرم کے کٹ جاتے ہیں لاکھوں گردن

مخملیں فرش کہیں بچھتے ہیں ایوانوں میں

لاش انسان کی رہ جاتی ہے بے گورو کفن

آج بھی ملک میں ہر روز کروڑوں انساں

کھردرے فرش پہ سوجاتے ہیں آکاش تلے

کوئی گھر کوئی آنگن نہیں جن کی تقدیر

زندگی آج بھی ہے ایک سزا جن کے لیے

کل جو جائز تھا وہی رسم کہن آج بھی ہے

تھا جن ہاتھوں میں کبھی دیش کا دھن آج بھی ہے

…………………………..

زبیر الحسن غافل کا شعری مجموعہ”اجنبی شہر” پڑھ کر دلی خوشی ہوئی-اور احساس  ہوا کہ انھوں نے اپنی روایت کی پاسداری کرتے ہوئے اپنے شعری سفر کو جاری رکھا-یہی نہیں بلکہ کلاسیکی روایات کی توسیع کا فریضہ انجام دیاہے- خواہ سنجیدہ شاعری ہو، طنزیہ یا مزاحیہ شاعری ہو یا پھر پیروڈی-ہر میدان میں مستحسن سعی کی ہے-

پیروڈی کا آغاز اودھ پنج سے ہواتھا اور یہی دور  اس کاسنہری دور بھی تھا-موجودہ عہد میں پیروڈیکل شاعری کی  حالت زار پر ہنسی تک نہیں آتی- مگر ایسے ناگفتہ بہ دور میں بھی غافل نے اپنے بزرگوں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے طنز ومزاح کی زریں روایات کی توسیع کی عمدہ کوشش کی ہے-انھوں نے غالب، اقبال اور مجروح کی شاعری کی پیروڈی کرکے شعری رویے کو نہ صرف پر لطف بنایا ہے بلکہ ان کے کلام میں تازگی اور چاشنی پیدا کردی ہے-زبیر الحسن غافل لائق ستائش ہیں کہ انھوں نے فنون لطیفہ کے جس فن کو بھی مس کیا اس کے نباہ کی حتی الوسع سعی کی ہے-

 

 

(مضمون میں پیش کردہ آرا مضمون نگارکے ذاتی خیالات پرمبنی ہیں،ادارۂ ادبی میراث کاان سےاتفاق ضروری نہیں)

 

 

 

ادبی میراث پر آپ کا استقبال ہے۔ اس ویب سائٹ کو آپ کے علمی و ادبی تعاون کی ضرورت ہے۔ لہذا آپ اپنی تحریریں ہمیں adbimiras@gmail.com  پر بھیجنے کی زحمت کریں۔

 

adabi meerasadabi miraasadabi mirasادبی میراثشاعریغزل
0 comment
0
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail
adbimiras

پچھلی پوسٹ
غزل – احمد علی برقی اعظمی
اگلی پوسٹ
شموئل احمدکے تین ناول:تجزیاتی مطالعہ -محمد غالب نشتر

یہ بھی پڑھیں

برگِ سخن کی بات ہے دل تھام لیجیے...

جنوری 31, 2026

نوجوان شعراء کی نئی نسل: سفر، سفیر اور...

اکتوبر 11, 2025

صاحب ذوق قاری اور شعر کی سمجھ –...

مئی 5, 2025

 ایک اسلوب ساز شاعر اور نثر نگار شمیم...

جنوری 20, 2025

حسرت کی سیاسی شاعری – پروفیسر شمیم حنفی

جنوری 15, 2025

غالب اور تشکیک – باقر مہدی

جنوری 15, 2025

غالب: شخصیت اور شاعری: نئے مطالعے کے امکانات...

دسمبر 17, 2024

غالب اور جدید فکر – پروفیسر شمیم حنفی

دسمبر 9, 2024

اردو شاعری میں تصوف کی روایت – آل...

دسمبر 5, 2024

غالب کی شاعری کی معنویت – آل احمد...

دسمبر 5, 2024

تبصرہ کریں Cancel Reply

اپنا نام، ای میل اور ویبسائٹ اگلے تبصرہ کے لئے اس براؤزر میں محفوظ کریں

زمرہ جات

  • آج کا شعر (59)
  • اداریہ (6)
  • اسلامیات (183)
    • قرآن مجید (آڈیو) (3)
  • اشتہار (2)
  • پسندیدہ شعر (1)
  • تاریخِ تہذیب و ثقافت (12)
  • تحقیق و تنقید (118)
  • تخلیقی ادب (595)
    • افسانچہ (29)
    • افسانہ (201)
    • انشائیہ (19)
    • خاکہ (35)
    • رباعی (1)
    • غزل (141)
    • قصیدہ (3)
    • گلہائے عقیدت (28)
    • مرثیہ (6)
    • نظم (128)
  • تربیت (32)
  • تنقیدات (1,045)
    • ڈرامہ (14)
    • شاعری (536)
      • تجزیے (13)
      • شاعری کے مختلف رنگ (218)
      • غزل شناسی (205)
      • مثنوی کی تفہیم (8)
      • مرثیہ تنقید (7)
      • نظم فہمی (88)
    • صحافت (46)
    • طب (18)
    • فکشن (404)
      • افسانچے (3)
      • افسانہ کی تفہیم (216)
      • فکشن تنقید (13)
      • فکشن کے رنگ (24)
      • ناول شناسی (148)
    • قصیدہ کی تفہیم (15)
  • جامعاتی نصاب (12)
    • پی ڈی ایف (PDF) (6)
      • کتابیں (3)
    • ویڈیو (5)
  • روبرو (انٹرویو) (46)
  • کتاب کی بات (477)
  • گوشہ خواتین و اطفال (99)
    • پکوان (2)
  • متفرقات (2,134)
    • ادب کا مستقبل (113)
    • ادبی میراث کے بارے میں (9)
    • ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف (21)
    • تحفظ مادری زبان (24)
    • تراجم (33)
    • تعلیم (33)
    • خبر نامہ (898)
    • خصوصی مضامین (126)
    • سماجی اور سیاسی مضامین (228)
    • عالمی ادب (1)
    • فکر و عمل (119)
    • نوشاد منظر Naushad Manzar (68)
  • مقابلہ جاتی امتحان (1)
  • نصابی مواد (256)
    • ویڈیو تدریس (7)

ہمیں فالو کریں

Facebook

ہمیں فالو کریں

Facebook

Follow Me

Facebook
Speed up your social site in 15 minutes, Free website transfer and script installation
  • Facebook
  • Twitter
  • Instagram
  • Youtube
  • Email
  • سر ورق
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ

All Right Reserved. Designed and Developed by The Web Haat


اوپر جائیں