Adbi Miras
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      جون 6, 2026

      کتاب کی بات

      فروری 2, 2026

      کتاب کی بات

      فروری 1, 2026

      کتاب کی بات

      دسمبر 14, 2025

      کتاب کی بات

      ستمبر 29, 2025

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      تنقید اور عملی تنقید – سید احتشام حسین

      مئی 20, 2026

      تحقیق و تنقید

      کیا نقاد کا وجود ضروری ہے؟ – شمس…

      مئی 5, 2026

      تحقیق و تنقید

      تانیثی ادب کی شناخت اور تعیّنِ قدر –…

      جنوری 10, 2026

      تحقیق و تنقید

      دبستانِ اردو زبان و ادب: فکری تناظری –…

      جولائی 10, 2025

      تحقیق و تنقید

      جدیدیت اور مابعد جدیدیت – وزیر آغا

      جون 20, 2025

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      سنت ابراہیمی کی حقیقی روح اور اس کا…

      جون 6, 2026

      اسلامیات

      آبِ زمزم کے طبی ، روحانی اور سائنسی…

      جون 6, 2026

      اسلامیات

      قربانی صرف رسم نہیں، اللہ کے حکم کی…

      جون 6, 2026

      اسلامیات

      قرآن کو سمجھ کر پڑھنے کا معمول بنائیے!…

      اپریل 11, 2026

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین عالمی ادب فکر و عمل نوشاد منظر Naushad Manzar All
      ادب کا مستقبل

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

      ادب کا مستقبل

      غزل – عقبیٰ حمید

      نومبر 1, 2024

      ادب کا مستقبل

      ہم کے ٹھرے دکن دیس والے – سیدہ…

      اگست 3, 2024

      ادب کا مستقبل

      نورالحسنین :  نئی نسل کی نظر میں –…

      جون 25, 2023

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ایک اہم ادبی حوالہ- عمیرؔ…

      اگست 3, 2024

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      ملک کی تعمیر و ترقی میں اردو زبان و ادب…

      جولائی 1, 2023

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تراجم

      دو گھنٹے کا مسلمان – ترجمہ: وسیم احمد…

      مئی 24, 2026

      تراجم

      ڈاکٹر محمد ریحان: ترجمہ کا ستارہ – سیّد…

      اکتوبر 13, 2025

      تراجم

      کوثر مظہری کے تراجم – محمد اکرام

      جنوری 6, 2025

      تراجم

      ترجمہ نگاری: علم و ثقافت کے تبادلے کا…

      نومبر 7, 2024

      تعلیم

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      مخلوط نصاب اور دینی اقدار: ایک جائزہ –…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      ڈاکٹر اقبالؔ کے تعلیمی افکار و نظریات –…

      جولائی 30, 2024

      تعلیم

      کاغذ، کتاب اور زندگی کی عجیب کہانیاں: عالمی…

      اپریل 25, 2024

      خبر نامہ

      بزمِ اردو قطر کے زیرِ اہتمام بشیر بدر،…

      جون 7, 2026

      خبر نامہ

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      خبر نامہ

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      خبر نامہ

      قطر میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی الومنائی ایسوسی ایشن…

      اکتوبر 27, 2025

      خصوصی مضامین

      گلوبلائزیشن اور اردو اَدب – ڈاکٹر نسیم احمد نسیم

      جولائی 26, 2025

      خصوصی مضامین

      نفرت انگیز سیاست میں میڈیا اور ٹیکنالوجی کا…

      فروری 1, 2025

      خصوصی مضامین

      لال کوٹ قلعہ: دہلی کی قدیم تاریخ کا…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو :دوست…

      جنوری 21, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:…

      جون 1, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      لٹریچر فیسٹیولز کا فروغ: ادب یا تفریح؟ –…

      دسمبر 4, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      معاشی ترقی سے جڑے کچھ مسائل –  محمد…

      نومبر 30, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      دعوتِ اسلامی اور داعیانہ اوصاف و کردار –…

      نومبر 30, 2024

      عالمی ادب

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      فکر و عمل

      حسن امام درؔد: شخصیت اور ادبی کارنامے –…

      جنوری 20, 2025

      فکر و عمل

      کوثرمظہری: ذات و جہات – محمد اکرام

      اکتوبر 8, 2024

      فکر و عمل

      حضرت مولاناسید تقی الدین ندوی فردوسیؒ – مفتی…

      اکتوبر 7, 2024

      فکر و عمل

      نذرانہ عقیدت ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کے نام…

      جولائی 23, 2024

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      رسالہ ’’شاہراہ‘‘ کے اداریے – ڈاکٹر نوشاد منظر

      دسمبر 30, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      متفرقات

      بزمِ اردو قطر کے زیرِ اہتمام بشیر بدر،…

      جون 7, 2026

      متفرقات

      دو گھنٹے کا مسلمان – ترجمہ: وسیم احمد…

      مئی 24, 2026

      متفرقات

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      متفرقات

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
مقبول ترین
تحقیق: معنی و مفہوم ۔ شاذیہ بتول
تدوین متن کا معروضی جائزہ – نثار علی...
ترجمہ کا فن :اہمیت اور مسائل – سیدہ...
سر سید کی  ادبی خدمات – ڈاکٹر احمد...
آغا حشر کاشمیری کی ڈراما نگاری (سلور کنگ...
حالیؔ کی حالات زندگی اور ان کی خدمات...
ثقافت اور اس کے تشکیلی عناصر – نثار...
تحقیق کیا ہے؟ – صائمہ پروین
منٹو کی افسانہ نگاری- ڈاکٹر نوشاد عالم
منیرؔنیازی کی شاعری کے بنیادی فکری وفنی مباحث...
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      جون 6, 2026

      کتاب کی بات

      فروری 2, 2026

      کتاب کی بات

      فروری 1, 2026

      کتاب کی بات

      دسمبر 14, 2025

      کتاب کی بات

      ستمبر 29, 2025

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      تنقید اور عملی تنقید – سید احتشام حسین

      مئی 20, 2026

      تحقیق و تنقید

      کیا نقاد کا وجود ضروری ہے؟ – شمس…

      مئی 5, 2026

      تحقیق و تنقید

      تانیثی ادب کی شناخت اور تعیّنِ قدر –…

      جنوری 10, 2026

      تحقیق و تنقید

      دبستانِ اردو زبان و ادب: فکری تناظری –…

      جولائی 10, 2025

      تحقیق و تنقید

      جدیدیت اور مابعد جدیدیت – وزیر آغا

      جون 20, 2025

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      سنت ابراہیمی کی حقیقی روح اور اس کا…

      جون 6, 2026

      اسلامیات

      آبِ زمزم کے طبی ، روحانی اور سائنسی…

      جون 6, 2026

      اسلامیات

      قربانی صرف رسم نہیں، اللہ کے حکم کی…

      جون 6, 2026

      اسلامیات

      قرآن کو سمجھ کر پڑھنے کا معمول بنائیے!…

      اپریل 11, 2026

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین عالمی ادب فکر و عمل نوشاد منظر Naushad Manzar All
      ادب کا مستقبل

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

      ادب کا مستقبل

      غزل – عقبیٰ حمید

      نومبر 1, 2024

      ادب کا مستقبل

      ہم کے ٹھرے دکن دیس والے – سیدہ…

      اگست 3, 2024

      ادب کا مستقبل

      نورالحسنین :  نئی نسل کی نظر میں –…

      جون 25, 2023

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ایک اہم ادبی حوالہ- عمیرؔ…

      اگست 3, 2024

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      ملک کی تعمیر و ترقی میں اردو زبان و ادب…

      جولائی 1, 2023

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تراجم

      دو گھنٹے کا مسلمان – ترجمہ: وسیم احمد…

      مئی 24, 2026

      تراجم

      ڈاکٹر محمد ریحان: ترجمہ کا ستارہ – سیّد…

      اکتوبر 13, 2025

      تراجم

      کوثر مظہری کے تراجم – محمد اکرام

      جنوری 6, 2025

      تراجم

      ترجمہ نگاری: علم و ثقافت کے تبادلے کا…

      نومبر 7, 2024

      تعلیم

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      مخلوط نصاب اور دینی اقدار: ایک جائزہ –…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      ڈاکٹر اقبالؔ کے تعلیمی افکار و نظریات –…

      جولائی 30, 2024

      تعلیم

      کاغذ، کتاب اور زندگی کی عجیب کہانیاں: عالمی…

      اپریل 25, 2024

      خبر نامہ

      بزمِ اردو قطر کے زیرِ اہتمام بشیر بدر،…

      جون 7, 2026

      خبر نامہ

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      خبر نامہ

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      خبر نامہ

      قطر میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی الومنائی ایسوسی ایشن…

      اکتوبر 27, 2025

      خصوصی مضامین

      گلوبلائزیشن اور اردو اَدب – ڈاکٹر نسیم احمد نسیم

      جولائی 26, 2025

      خصوصی مضامین

      نفرت انگیز سیاست میں میڈیا اور ٹیکنالوجی کا…

      فروری 1, 2025

      خصوصی مضامین

      لال کوٹ قلعہ: دہلی کی قدیم تاریخ کا…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو :دوست…

      جنوری 21, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:…

      جون 1, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      لٹریچر فیسٹیولز کا فروغ: ادب یا تفریح؟ –…

      دسمبر 4, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      معاشی ترقی سے جڑے کچھ مسائل –  محمد…

      نومبر 30, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      دعوتِ اسلامی اور داعیانہ اوصاف و کردار –…

      نومبر 30, 2024

      عالمی ادب

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      فکر و عمل

      حسن امام درؔد: شخصیت اور ادبی کارنامے –…

      جنوری 20, 2025

      فکر و عمل

      کوثرمظہری: ذات و جہات – محمد اکرام

      اکتوبر 8, 2024

      فکر و عمل

      حضرت مولاناسید تقی الدین ندوی فردوسیؒ – مفتی…

      اکتوبر 7, 2024

      فکر و عمل

      نذرانہ عقیدت ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کے نام…

      جولائی 23, 2024

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      رسالہ ’’شاہراہ‘‘ کے اداریے – ڈاکٹر نوشاد منظر

      دسمبر 30, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      متفرقات

      بزمِ اردو قطر کے زیرِ اہتمام بشیر بدر،…

      جون 7, 2026

      متفرقات

      دو گھنٹے کا مسلمان – ترجمہ: وسیم احمد…

      مئی 24, 2026

      متفرقات

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      متفرقات

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
Adbi Miras
متفرقات

رشید امجد – ڈاکٹر ناصر عباس نیّر

by adbimiras مارچ 4, 2021
by adbimiras مارچ 4, 2021 0 comment

"رشید امجد”

کلیم عثمانی نے موت کی ارزانی کوسادہ مگر لازوال امیج کی مدد سے بیان کیا تھا :” خشک پتوں کی طرح لوگ اڑے جاتے ہیں”۔ انھی دو ایک سالوں میں اردو ادب کے شجر سے کتنے پتے جھڑے ہیں۔شمار مشکل ہے ۔ شمار کرتے ہوئے روح پر خنجر سا چلتا ہے۔ کیا ستم ہے کہ اس درخت پر خشک، بے برگ ٹہنیاں بڑھتی جارہی ہیں۔سوکھے نوکیلے کانٹے افراط سے ظاہر ہونے لگے ہیں۔وحشت اور تنہائی میں اضافہ ہورہا ہے ،ایسی وحشت جس کا علاج صحر ا کی وسعت میں بھی نہیں ۔ رشید امجد کے جانے کی خبر اس قدر اچانک تھی کہ کئی پہر اعصاب شل رہے۔ ایک عرب شاعر نے موت کو بلبلاتی اونٹنی سے تشبیہ دی تھی۔کہیں سے کوئی ہلکا سا اشارہ بھی نہیں تھا کہ اس اونٹنی نے راولپنڈی کی گلستاں کالونی کا رخ کر لیا ہے۔موت ، زندگی سے بڑھ کر سربستہ راز ہے۔

رشید امجدافسانہ نگار، نقاد، مدیر اور استاد تھے۔ وہ ان تھک آدمی تھے،جیسا کہ اس ملک کے عام آدمی (خوا ہ وہ بڑا ادیب ہی کیوں نہ بن جائے ) کو آخری لمحے تک ان تھک ہونا پڑتا ہے ۔ میراجی پر ان کی کتاب(جو ان کے پی ایچ ڈی کے مقالے کا کتابی روپ ہے)اہم کتاب ہے ۔انتظار حسین و انور سجا د کے بعد کی نسل کے وہ سب سے اہم افسانہ نگارتھے۔ اپنے معاصرین منشایاد، احمد جاوید ، اعجازراہی ،مرزا حامد بیگ ودیگرسے الگ اور منفرد اسلوب کے حامل تھے۔ افسانہ مسلسل لکھا۔گزشتہ سال ہی ان کا نیا افسانوی مجموعہ "کہانی نے خواب دیکھا” شایع ہوا۔ کئی رسالوں کی ادارت کی۔ سرسیدین کے پاکستانی ادب کی چھ جلدیں ایک کارنامہ ہیں۔ مزاحمتی ادب تین جلدوں میں مرتب کیا ۔ دریافت، تخلیقی ادب، معیار اور کچھ دیگرجامعات کے رسائل کی ادارت بھی کی۔ طویل عرصے تک نہ صرف ادب کی تدریس کی بلکہ آج کے کئی معروف ادبا کی ذہنی و ادبی تربیت بھی کی۔

زاہد ڈار خود کو دستو فسکی کے لفظوں میں "بیمار آدمی ” کہتے تھے۔ رشید امجد نے ستر کی دہائی میں آدمی کو بے زار آدم کے بیٹے کے طور پر پہچاناتھا۔جدید ادب، بیماری اور بے زاری اور ان کے نو بہ نو مظاہر سے جھوجھتا رہا ہے۔ سرد جنگ، نو آبادیاتی بوجھ، آمریتوں کے تسلسل اور سنتالیس میں دیکھے گئے خواب کی شکست کے ہمہ وقت احساس نے یہاں کے عام آدمی کو بیمار اور بے زار ہی کرنا تھا ۔رفتہ رفتہ رشید امجد نے بے زار آدم کے بیٹے کو عام آدمی کے طور پر پہچاننا شروع کیا۔ وہ اپنے افسانوںکو عام آدمی کے خواب کہتے تھے، ایسے خواب جو پوری جدوجہد کے باوجود تعبیر نہ پاسکے اور اگلے نسل کو منتقل ہوگئے۔ عام آدمی نے اپنی اگلی نسل کو بس یہی کچھ ورثے میں دیا۔ ایک تخلیق کار کے طور پر یہی رشید امجد کا گہرا دکھ تھا۔

رشید امجد جانتے تھے کہ عام آدمی ،بیسویں صدی کی آزادی کی تحریکوں کی ایک ’ تشکیل‘ اور لازمی ضرورت رہا ہے ۔آزادی کی کوئی تحریک ،عام آدمی کی آزادی کو منشور بنائے بغیر ممکن نہیںمگر اس تحریک کے قائد عام طور پر عام آدمی نہیں ہوتے یا جب وہ قائد بنتے ہیں تو وہ عام آدمی نہیں رہتے۔اس طور عام آدمی اپنی آزادی کا خواب،خاص ؍بورژوا؍اشرافیہ طبقے لفظوں ،بیانیوں،کلامیوں میں دیکھتا ہے۔یہ کوئی معمولی تناقض نہیں ہے۔ یہی تناقض عام آدمی کو اس کی آزادی سے دور رکھتا ہے اور اس کی جدوجہد کو مشقت میں تبدیل کرتا ہے۔رشید امجد کے یہاں یہ الم ناک احساس موجود تھا کہ عام آدمی اپنی آزادی کی ذمہ داری خود لینے کے بجائے دوسروں کے سپرد کرتا ہے۔ آسٹریائی ماہر نفسیات ولہلم رائخ کا اپنی کتاب’ سن ! بالشتیے (1946) ‘ میں یہ نکتہ کہ ’صرف تم ہی اپنے نجات دہندہ ہوسکتے ہو‘‘ رشید امجد کے افسانوں کی تہ میں کارفرما ہے۔عام آدمی کی پیہم بے اطمینانی اسے خواب دیکھنے یعنی اپنی حقیقی صورت ِ حال سے خلاصی پانے کی تخیلی مہم جوئی کی تحریک دیتی ہے ،مگر وہ اپنے تخیل کو حقیقت سے ہم آہنگ نہیں کر پاتا اور خواب دیکھنے کی تخیلی مہم جوئی جاری رکھتا ہے ۔یہی اس کی تقدیر ہے ۔ رائخ کے یہاں عام آدمی کو اس کی صورت ِ حال کا ذمہ دار قرار دیا گیا جو اپنے بجائے مسولینی ،نپولین ،ہٹلر اور سٹالن کو اپنا نجات دہندہ سمجھتا ہے ،جب کہ رشید امجدکے یہاں عام آدمی(جہاں تک وہ سماجی سیاسی صورت حال میں اپنی تلاش کا سفر جاری رکھتا ہے ) کی بد ترصورتِ حال کی ذمہ داری اس دنیا پر ہے جس میں وہ اپنے خوابوں کی تعبیر پانے کی جدو جہد کرتا ہے۔رشید امجد کے افسانوں کے عام آدمی کے تصوراورآزادی کی تحریکوں (خواہ وہ سیاسی ہو ں یا ادبی) کے عام آدمی کے تصور میں ایک قدر مشترک یہ ہے کہ دونوں میں عام آدمی کو اوج و رفعت سے ہمکنار کرنے کی کوشش ہے ۔مگر ایک اہم فرق اس ضمن میں یہ ہے کہ آزادی کی تحریکوں کے عام آدمی کو خارجی طور پرexalt کیا جاتا ہے ،تاکہ اسے متحرک کیا جاسکے جب کہ رشید امجد کے یہاں داخلی طور پر عام آدمی کوexalt کرنے کی سعی ہے تا کہ وہ اپنے خوابوں کی تعبیر پاسکے اور شناخت حاصل کر سکے۔

رشید امجد کا عام آدمی تیسری دنیا کے ایک نو آزاد ملک کے بڑے شہر میں مقیم ہے۔وہ زیادہ تر ایک سرکاری دفتر کا ملازم ہے؛استاد ہے ،بگل والا ہے اورسب سے بڑھ کر خواب دیکھنے والاہے۔یوں تو اس کے خواب کئی ہیں:ترقی،خوشحالی،عزت نفس اور اپنی ذات کی تکمیل ؛بنیادی خواہشوں سے لے کر خواہشوں کے جبر سے آزادی کے خواب،مگر ان سب خوابوں کی تہ میں شناخت کے ایک رفیع تصور کو اپنا حقیقی تجربہ بنانے کی شدید آرزو پائی جاتی ہے۔ان کے ابتدائی افسانوں میں شناخت کا مسئلہ ،سماجی ،سیاسی جبر سے آزادی کی کوشش میں اپنا اظہار کرتا ہے۔آگے چل کر شناخت کا سوال مابعد الطبیعیاتی حدوں میں داخل ہوتا ہے۔ان کا افسانہ عام آدمی کی جذباتی ،ذہنی اور روحانی جدوجہد اورنشوونما کا بیانیہ بنتا ہے۔

رشید امجدکےعام آدمی کے خواب اسے بالآخر الذکر مرشد اور شیخ کے تصور تک لے گئے۔ مرشد کا کردار بڑی حد تک حلاج کا پروٹو تائپ ہے ۔شاید اس لیے کہ حلاج بھی ایک عام آدمی، دھنیا تھا۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ مرشد کا کردار، ان کے عام آدمی کے کردار ہی کا ایک رخ ہے۔’شب ِ مراقبہ کے اعترافات کی کہانیاں ‘ میں مرشد اچانک ظاہر ہوتا ہے؛ صاف محسوس ہوتا ہے کہ وہ مراقبہ کی کیفیت میں کشف کی صورت نمودار ہوتا اور عام آدمی کی راہ نمائی کرتا ہے۔دوسرے لفظوں میں عام آدمی کے اندر ہی اس کا راہ نما موجود ہے۔وہ خود ہی اپنا ہادی و رہبر ہے۔’’مرشد اسی شام مل گیا ۔لمبی سیر کے بعد ذرا سستانے کو وہ سیمنٹ کی بنچ پربیٹھ گیا ،مرشد ساتھ آ بیٹھا۔دونوں نے ایک دوسرے کو دیکھا۔میں تو تمھیں جانتا ہوں۔ اس نے مرشد سے کہا۔”

رائخ کا بالشتیہ سماجی و ثقافتی تناظر میں اپنے وجود کی رمز سے آشنا ہوتا ہے اور رشید امجد کا عام آدمی مابعد الطبیعیاتی سیاق میں اپنی ہستی کی رمز تک رسائی کی کوشش کرتا ہے۔مرشد سے ملاقات کے بعد بہ ظاہر لگتا ہے کہ رشید امجد کے عام آدمی نےاپنی شناخت کے اس رفیع تصور کی منزل سر کر لی ہے جس کا وہ ہمیشہ خواب دیکھتا رہا ہے۔مگراصل یہ ہے کہ ان کا عام آدمی اپنے خوابوں کی کھڑکی کھلی رکھنا چاہتا تھا ۔ایک ایسے زخم ،ایک ایسی صورت ِ حال کو برقرار رکھنا چاہتا ہے جو اسے اس کی انسانی سطح پر قائم رکھےاور اس کے دل میں مسلسل سفر کی آرزو کا چراغ جلائے رکھے!

رشید امجد کا بہ طور تخلیق کار یہ سارا سفر ایک مکمل اوڈیسی تھا!

 

نوٹ: یہ مضمون ڈاکٹر ناصر عباس نیر ّصاحب کے فیس بک سے لیا گیا ہے۔ ہم ان کے شکر گزار ہیں۔

 

(مضمون میں پیش کردہ آرا مضمون نگارکے ذاتی خیالات پرمبنی ہیں،ادارۂ ادبی میراث کاان سےاتفاق ضروری نہیں)

 

 

 

ادبی میراث پر آپ کا استقبال ہے۔ اس ویب سائٹ کو آپ کے علمی و ادبی تعاون کی ضرورت ہے۔ لہذا آپ اپنی تحریریں ہمیں adbimiras@gmail.com  پر بھیجنے کی زحمت کریں۔

 

رشید امجدناصر عباس نیر
0 comment
0
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail
adbimiras

پچھلی پوسٹ
اردو شاعری کی کلاسیکی شعریات – پروفیسر ابو الکلام قاسمی
اگلی پوسٹ
پریم چند اور منٹو- چند مماثلتیں -ایس معشوق احمد

یہ بھی پڑھیں

میں پٹاخے سے ہی مر جاؤں گا بم...

دسمبر 14, 2024

شبلی کا مشن اور یوم شبلی کی معنویت – محمد...

نومبر 24, 2024

تھوک بھی ایک نعمت ہے!! – عبدالودود انصاری

نومبر 19, 2024

اردو میں غیر زبانوں کے الفاظ  – شمس...

نومبر 9, 2024

غربت  و معاشی پسماندگی کا علاج اسلامی نقطہ...

مئی 6, 2024

اقبال ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

نومبر 7, 2023

طائر بامِ فکر و فن : ڈاکٹر دبیر...

نومبر 3, 2023

جدید معاشرے اور طلباء کے لیے ادب (...

ستمبر 28, 2023

موبائل فون ایڈکشن اور بچوں کا مستقبل –...

اگست 30, 2023

نیرنگِ خیال کی جلوہ نمائی شعر و ادب...

اگست 29, 2023

تبصرہ کریں Cancel Reply

اپنا نام، ای میل اور ویبسائٹ اگلے تبصرہ کے لئے اس براؤزر میں محفوظ کریں

زمرہ جات

  • آج کا شعر (59)
  • اداریہ (6)
  • اسلامیات (186)
    • قرآن مجید (آڈیو) (3)
  • اشتہار (2)
  • پسندیدہ شعر (1)
  • تاریخِ تہذیب و ثقافت (12)
  • تحقیق و تنقید (120)
  • تخلیقی ادب (599)
    • افسانچہ (29)
    • افسانہ (202)
    • انشائیہ (20)
    • خاکہ (35)
    • رباعی (1)
    • غزل (143)
    • قصیدہ (3)
    • گلہائے عقیدت (28)
    • مرثیہ (6)
    • نظم (128)
  • تربیت (32)
  • تنقیدات (1,050)
    • ڈرامہ (14)
    • شاعری (537)
      • تجزیے (13)
      • شاعری کے مختلف رنگ (219)
      • غزل شناسی (205)
      • مثنوی کی تفہیم (8)
      • مرثیہ تنقید (7)
      • نظم فہمی (88)
    • صحافت (46)
    • طب (19)
    • فکشن (407)
      • افسانچے (3)
      • افسانہ کی تفہیم (218)
      • فکشن تنقید (13)
      • فکشن کے رنگ (25)
      • ناول شناسی (148)
    • قصیدہ کی تفہیم (15)
  • جامعاتی نصاب (12)
    • پی ڈی ایف (PDF) (6)
      • کتابیں (3)
    • ویڈیو (5)
  • روبرو (انٹرویو) (46)
  • کتاب کی بات (478)
  • گوشہ خواتین و اطفال (100)
    • پکوان (2)
  • متفرقات (2,136)
    • ادب کا مستقبل (113)
    • ادبی میراث کے بارے میں (9)
    • ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف (21)
    • تحفظ مادری زبان (24)
    • تراجم (34)
    • تعلیم (33)
    • خبر نامہ (899)
    • خصوصی مضامین (126)
    • سماجی اور سیاسی مضامین (228)
    • عالمی ادب (1)
    • فکر و عمل (119)
    • نوشاد منظر Naushad Manzar (68)
  • مقابلہ جاتی امتحان (1)
  • نصابی مواد (256)
    • ویڈیو تدریس (7)

ہمیں فالو کریں

Facebook

ہمیں فالو کریں

Facebook

Follow Me

Facebook
Speed up your social site in 15 minutes, Free website transfer and script installation
  • Facebook
  • Twitter
  • Instagram
  • Youtube
  • Email
  • سر ورق
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ

All Right Reserved. Designed and Developed by The Web Haat


اوپر جائیں