کیا محرم؟ کیا صفر؟ شوال کیا رمضان کیا؟
محترم سب ماہ ہیں ذی قعدہ اور شعبان کیا؟
کوئی بھی منحوس دن اور ماہ ہوسکتا نہیں
سعد اور یہ نحس ہے؟ مومن کا یہ شیوہ نہیں
جاہلیت کے زمانے کا عقیدہ تھا برا
بد عقیدہ اور وہمی لوگ کیا جانیں بھلا؟
وہ سمجھتے تھے کہ یہ ماہ صفر منحوس ہے
وہ سمجھتے ہی نہ تھے کہ عقل ہی معکوس ہے
وہ سمجھتے تھے صفر ہے پیٹ میں کیڑا کوئی
بھوک سے بیتاب ہوکر لاۓ بیماری بڑی
اس میں وہ شادی نہیں کرتے تھے ڈرتے تھے بہت
وہ صفر کو نحس کہہ کر اس سے بچتے تھے بہت
سید الکونین نے فرمادیا کہ۔ لا صفر۔
آپ کی اس بات نے دل پر کیا سیدھا اثر
یعنی یہ ماہ صفر منحوس بالکل بھی نہیں
مشرکانہ بات اب اسلام میں اچھی نہیں
دل میں جو بیٹھی ہوئی تھی بات وہ مٹتی گئی
جاہلانہ بات کی تاثیر سب چھٹتی گئی


1 comment
الســـلام علیکم
آپ نے ادبی میراث کے تحت میری نظم۔ ماہ صفر۔ شائع کی۔ اس کے لیے آپ کا مشکور ہوں۔
انصار احمد معروفی