برہانپور کی علمی و ادبی، سماجی تنظیموں کی جانب سے مرزاعبدالقیوم ندوی کا خدمات اعتراف کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا گیا.*
برہانپور 17/جنوری.
تاریخی،علمی تہذیبی و ثقافتی شہر برہانپور میں ایک پروگرام ماڈل کلب نزد پل کا مدرسہ صبح گیارہ بجے "تحریک کتب بینی” کے عنوان سے شیخ عبدالقادر (مدینہ منورہ والے) کی صدارت میں منعقد کیا گیا . جس میں ریڈ اینڈ لیڈ فاؤنڈیشن کے صدر اور تحریک مریم مرزا محلہ لائبریری کی سربراہ مرزا عبدالقیوم ندوی اورنگ آباد نے شرکت کی جہاں انہیں استقبالیہ دیا گیا اور سپاس نامہ پیش کیا گیا..
ڈاکٹر ارشاد علی نے سپاس نامہ پڑھتے ہوئے کہا کہ مرزا عبدالقیوم ندوی گزشتہ دو دہائیوں سے اورنگ آباد اور مہاراشٹر میں اردو زبان و ادب کے فروغ اور طلباء میں کتب بینی کا جذبہ پیدا کرنے کے لیے کوشاں ہیں. پروگرام میں شہر کی معزز شخصیات، ادبی، سماجی و ملی تنظیموں کے ذمہ داران نے کثیر تعداد میں شرکت کی.. اورنگ آباد سے سنئیر صحافی شیخ اظہر الدین، غازی الدین صدیقی ،عروج احمد بطور مہمانان خصوصی پروگرام میں شریک تھے..
مرزا عبدالقیوم ندوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ بچوں پر یہ سب سے بڑا الزام ہے کہ وہ پٹھتے نہیں… ہم نے کبھی اس طرح کی کوششیں ہی نہیں کہ وہ پڑھیں.. ہم جب بھی بازار سے یا کسی شہر سے گھر میں آتے ہیں تو بچوں کے لیے کھانے پینے، کھیلنے کا سامان وغیرہ وغیرہ ضرور لاتے ہیں کیا کبھی ہم نے ان کے لیے بازار سے کوئی کتاب بھی خرید کر لاتے ہیں…؟ مرزا عبدالقیوم ندوی نے طلباء میں مطالعہ کا شوق پیدا کرنے، خصوصاً اورنگ آباد شہر میں ان کے زریعہ کیے گئے بہت سارے تجربات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بچوں میں کتابوں کے تئیں دلچسپی پیدا کرنے کے لیے 37500 سو گلے بانٹے، جس میں بچے روزانہ جیب خرچ کے لیے دییے گئے پیشے جمع کرتے اور اس سے کتابیں خریدتے.. انہوں نے یہ بھی بتایا کہ کس طرح انہوں قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان دہلی سے شائع بچوں کا مقبول رسالہ ماہنامہ بچوں کی دنیا کے چھ سال میں ساڑھے پانچ لاکھ کاپیاں فروخت کر عالمی ریکارڈ قائم کیا.. ریڈ اینڈ لیڈ فاؤنڈیشن کے کے توسط سے اورنگ آباد شہر میں ان کی بیٹی مریم مرزا کی تحریک محلہ محلہ لائبریری کا تعارف کراتے ہوئے کہا کہ مریم مرزا جو صرف 12 سال کی طالبہ ہے اس نے اپنے نجی کتابوں سے شہر میں پہلی بچوں کی لائبریری قائم کی اور ایک سال سے کم عرصے میں 24 لائبریریاں قائم کر ایک مثالی کارنامہ انجام دیا.. اس وقت سنئیر صحافی شیخ اظہر الدین نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اورنگ آباد میں جاری اردو زبان و ادب کے لیے فروغ کی کوششوں کا تفصیل سے جائزہ پیش کیا.. پروگرام صاحبزادہ آصف خان (فلمی اداکار و ڈائریکٹر) نے بھی خطاب کیا.. مشہور سماجی جہدکار مسعودخان نے برہانپور میں جاری سرگرمیوں سے مہمانوں کو واقف کرایا.. صدر جلسہ نے منتظمین اور مہمانوں کو کامیاب پروگرام پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے مستقبل میں اپنا ہر ممکن تعاون کا وعدہ کیا..
پروگرام کا اہتمام ڈاکٹر ریاست علی، مسعود خان اور ان کے دوست و احباب نے کیا تھا…پروگرام میں مولانا محمد سلیم گنوری، مشہور شاعر و ناظم مشاعرہ نعیم اختر قادری، مشہور صحافی ممتاز میر نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا..
نظامت کے فرائض مشہور شاعر شعور آشنا نے انجام دیئے، شکریہ مسعود خان صاحب نے ادا کیا.. پروگرام کو کامیاب بنانے میں تمام ملی و سماجی تنظیموں کے نمائندوں نے محنت کی..
| ادبی میراث پر آپ کا استقبال ہے۔ اس ویب سائٹ کو آپ کے علمی و ادبی تعاون کی ضرورت ہے۔ لہذا آپ اپنی تحریریں ہمیں adbimiras@gmail.com پر بھیجنے کی زحمت کریں۔ |

