غالب انسٹی ٹیوٹ کے ڈائرکٹر ڈاکٹر ادریس احمدنے بیگم عابدہ علی احمد کے یومِ وفات پر ان کے مزارپر حاضری دی اور فاتحہ خوانی فرمائی۔ ۷دسمبر بیگم عابدہ علی احمد کایوم وفات ہے۔ ڈاکٹر ادریس احمد نے کہاکہ بیگم صاحبہ سابق صدر جمہورۂ ہند جناب فخرالدین علی احمد کی اہلیہ اور ایک فعال ممبر پارلیمنٹ تھیں۔ غالب انسٹی ٹیوٹ کے قیام اوریہاں کی ثقافتی سرگرمیوں میں ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ وہ ۱۹۸۲ سے ۲۰۰۳ تک غالب انسٹی ٹیوٹ کی چیئرمین رہیں۔ انہیں اپنی ثقاف کی بقااور فروغ کا بہت خیال تھااسی مقصد کے پیش نظر انہوں نے غالب انسٹی ٹیوٹ میں ’ہم سب ڈرامہ گروپ‘ کا قیام کیاجو آج عالمی شہرت کا حامل ہے۔ اس موقع پر جناب عبدالتوفیق نے بھی مزارپرگل پوشی اور فاتحہ خوانی کی۔ غالب انسٹی ٹیوٹ کے تمام عملے نے بیگم عابدہ احمدکو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے حق میں دعائیں کیں۔
| ادبی میراث پر آپ کا استقبال ہے۔ اس ویب سائٹ کو آپ کے علمی و ادبی تعاون کی ضرورت ہے۔ لہذا آپ اپنی تحریریں ہمیں adbimiras@gmail.com پر بھیجنے کی زحمت کریں۔ |

