Adbi Miras
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      فروری 2, 2026

      کتاب کی بات

      فروری 1, 2026

      کتاب کی بات

      دسمبر 14, 2025

      کتاب کی بات

      ستمبر 29, 2025

      کتاب کی بات

      جولائی 12, 2025

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      تنقید اور عملی تنقید – سید احتشام حسین

      مئی 20, 2026

      تحقیق و تنقید

      کیا نقاد کا وجود ضروری ہے؟ – شمس…

      مئی 5, 2026

      تحقیق و تنقید

      تانیثی ادب کی شناخت اور تعیّنِ قدر –…

      جنوری 10, 2026

      تحقیق و تنقید

      دبستانِ اردو زبان و ادب: فکری تناظری –…

      جولائی 10, 2025

      تحقیق و تنقید

      جدیدیت اور مابعد جدیدیت – وزیر آغا

      جون 20, 2025

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      قرآن کو سمجھ کر پڑھنے کا معمول بنائیے!…

      اپریل 11, 2026

      اسلامیات

      قربانی سے ہم کیا سیکھتے ہیں – الف…

      جون 16, 2024

      اسلامیات

      احتسابِ رمضان: رمضان میں ہم نے کیا حاصل…

      اپریل 7, 2024

      اسلامیات

      رمضان المبارک: تقوے کی کیفیت سے معمور و…

      مارچ 31, 2024

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین عالمی ادب فکر و عمل نوشاد منظر Naushad Manzar All
      ادب کا مستقبل

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

      ادب کا مستقبل

      غزل – عقبیٰ حمید

      نومبر 1, 2024

      ادب کا مستقبل

      ہم کے ٹھرے دکن دیس والے – سیدہ…

      اگست 3, 2024

      ادب کا مستقبل

      نورالحسنین :  نئی نسل کی نظر میں –…

      جون 25, 2023

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ایک اہم ادبی حوالہ- عمیرؔ…

      اگست 3, 2024

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      ملک کی تعمیر و ترقی میں اردو زبان و ادب…

      جولائی 1, 2023

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تراجم

      ڈاکٹر محمد ریحان: ترجمہ کا ستارہ – سیّد…

      اکتوبر 13, 2025

      تراجم

      کوثر مظہری کے تراجم – محمد اکرام

      جنوری 6, 2025

      تراجم

      ترجمہ نگاری: علم و ثقافت کے تبادلے کا…

      نومبر 7, 2024

      تراجم

      ماں پڑھتی ہے/ ایس آر ہرنوٹ – وقاراحمد

      اکتوبر 7, 2024

      تعلیم

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      مخلوط نصاب اور دینی اقدار: ایک جائزہ –…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      ڈاکٹر اقبالؔ کے تعلیمی افکار و نظریات –…

      جولائی 30, 2024

      تعلیم

      کاغذ، کتاب اور زندگی کی عجیب کہانیاں: عالمی…

      اپریل 25, 2024

      خبر نامہ

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      خبر نامہ

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      خبر نامہ

      قطر میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی الومنائی ایسوسی ایشن…

      اکتوبر 27, 2025

      خبر نامہ

      بزمِ اردو قطر کے زیرِ اہتمام سالانہ مجلہ…

      اکتوبر 26, 2025

      خصوصی مضامین

      گلوبلائزیشن اور اردو اَدب – ڈاکٹر نسیم احمد نسیم

      جولائی 26, 2025

      خصوصی مضامین

      نفرت انگیز سیاست میں میڈیا اور ٹیکنالوجی کا…

      فروری 1, 2025

      خصوصی مضامین

      لال کوٹ قلعہ: دہلی کی قدیم تاریخ کا…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو :دوست…

      جنوری 21, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:…

      جون 1, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      لٹریچر فیسٹیولز کا فروغ: ادب یا تفریح؟ –…

      دسمبر 4, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      معاشی ترقی سے جڑے کچھ مسائل –  محمد…

      نومبر 30, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      دعوتِ اسلامی اور داعیانہ اوصاف و کردار –…

      نومبر 30, 2024

      عالمی ادب

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      فکر و عمل

      حسن امام درؔد: شخصیت اور ادبی کارنامے –…

      جنوری 20, 2025

      فکر و عمل

      کوثرمظہری: ذات و جہات – محمد اکرام

      اکتوبر 8, 2024

      فکر و عمل

      حضرت مولاناسید تقی الدین ندوی فردوسیؒ – مفتی…

      اکتوبر 7, 2024

      فکر و عمل

      نذرانہ عقیدت ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کے نام…

      جولائی 23, 2024

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      رسالہ ’’شاہراہ‘‘ کے اداریے – ڈاکٹر نوشاد منظر

      دسمبر 30, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      متفرقات

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      متفرقات

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      متفرقات

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      متفرقات

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
مقبول ترین
تحقیق: معنی و مفہوم ۔ شاذیہ بتول
تدوین متن کا معروضی جائزہ – نثار علی...
ترجمہ کا فن :اہمیت اور مسائل – سیدہ...
سر سید کی  ادبی خدمات – ڈاکٹر احمد...
آغا حشر کاشمیری کی ڈراما نگاری (سلور کنگ...
حالیؔ کی حالات زندگی اور ان کی خدمات...
ثقافت اور اس کے تشکیلی عناصر – نثار...
تحقیق کیا ہے؟ – صائمہ پروین
منٹو کی افسانہ نگاری- ڈاکٹر نوشاد عالم
منیرؔنیازی کی شاعری کے بنیادی فکری وفنی مباحث...
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      فروری 2, 2026

      کتاب کی بات

      فروری 1, 2026

      کتاب کی بات

      دسمبر 14, 2025

      کتاب کی بات

      ستمبر 29, 2025

      کتاب کی بات

      جولائی 12, 2025

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      تنقید اور عملی تنقید – سید احتشام حسین

      مئی 20, 2026

      تحقیق و تنقید

      کیا نقاد کا وجود ضروری ہے؟ – شمس…

      مئی 5, 2026

      تحقیق و تنقید

      تانیثی ادب کی شناخت اور تعیّنِ قدر –…

      جنوری 10, 2026

      تحقیق و تنقید

      دبستانِ اردو زبان و ادب: فکری تناظری –…

      جولائی 10, 2025

      تحقیق و تنقید

      جدیدیت اور مابعد جدیدیت – وزیر آغا

      جون 20, 2025

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      قرآن کو سمجھ کر پڑھنے کا معمول بنائیے!…

      اپریل 11, 2026

      اسلامیات

      قربانی سے ہم کیا سیکھتے ہیں – الف…

      جون 16, 2024

      اسلامیات

      احتسابِ رمضان: رمضان میں ہم نے کیا حاصل…

      اپریل 7, 2024

      اسلامیات

      رمضان المبارک: تقوے کی کیفیت سے معمور و…

      مارچ 31, 2024

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین عالمی ادب فکر و عمل نوشاد منظر Naushad Manzar All
      ادب کا مستقبل

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

      ادب کا مستقبل

      غزل – عقبیٰ حمید

      نومبر 1, 2024

      ادب کا مستقبل

      ہم کے ٹھرے دکن دیس والے – سیدہ…

      اگست 3, 2024

      ادب کا مستقبل

      نورالحسنین :  نئی نسل کی نظر میں –…

      جون 25, 2023

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ایک اہم ادبی حوالہ- عمیرؔ…

      اگست 3, 2024

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      ملک کی تعمیر و ترقی میں اردو زبان و ادب…

      جولائی 1, 2023

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تراجم

      ڈاکٹر محمد ریحان: ترجمہ کا ستارہ – سیّد…

      اکتوبر 13, 2025

      تراجم

      کوثر مظہری کے تراجم – محمد اکرام

      جنوری 6, 2025

      تراجم

      ترجمہ نگاری: علم و ثقافت کے تبادلے کا…

      نومبر 7, 2024

      تراجم

      ماں پڑھتی ہے/ ایس آر ہرنوٹ – وقاراحمد

      اکتوبر 7, 2024

      تعلیم

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      مخلوط نصاب اور دینی اقدار: ایک جائزہ –…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      ڈاکٹر اقبالؔ کے تعلیمی افکار و نظریات –…

      جولائی 30, 2024

      تعلیم

      کاغذ، کتاب اور زندگی کی عجیب کہانیاں: عالمی…

      اپریل 25, 2024

      خبر نامہ

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      خبر نامہ

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      خبر نامہ

      قطر میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی الومنائی ایسوسی ایشن…

      اکتوبر 27, 2025

      خبر نامہ

      بزمِ اردو قطر کے زیرِ اہتمام سالانہ مجلہ…

      اکتوبر 26, 2025

      خصوصی مضامین

      گلوبلائزیشن اور اردو اَدب – ڈاکٹر نسیم احمد نسیم

      جولائی 26, 2025

      خصوصی مضامین

      نفرت انگیز سیاست میں میڈیا اور ٹیکنالوجی کا…

      فروری 1, 2025

      خصوصی مضامین

      لال کوٹ قلعہ: دہلی کی قدیم تاریخ کا…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو :دوست…

      جنوری 21, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:…

      جون 1, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      لٹریچر فیسٹیولز کا فروغ: ادب یا تفریح؟ –…

      دسمبر 4, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      معاشی ترقی سے جڑے کچھ مسائل –  محمد…

      نومبر 30, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      دعوتِ اسلامی اور داعیانہ اوصاف و کردار –…

      نومبر 30, 2024

      عالمی ادب

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      فکر و عمل

      حسن امام درؔد: شخصیت اور ادبی کارنامے –…

      جنوری 20, 2025

      فکر و عمل

      کوثرمظہری: ذات و جہات – محمد اکرام

      اکتوبر 8, 2024

      فکر و عمل

      حضرت مولاناسید تقی الدین ندوی فردوسیؒ – مفتی…

      اکتوبر 7, 2024

      فکر و عمل

      نذرانہ عقیدت ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کے نام…

      جولائی 23, 2024

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      رسالہ ’’شاہراہ‘‘ کے اداریے – ڈاکٹر نوشاد منظر

      دسمبر 30, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      متفرقات

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      متفرقات

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      متفرقات

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      متفرقات

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
Adbi Miras
غزل شناسینصابی مواد

کلاسیکی اردو غزل اور اکبر الٰہ آبادی – پروفیسر احمد محفوظ

by adbimiras مارچ 3, 2021
by adbimiras مارچ 3, 2021 0 comment

اس میں کوئی شک نہیں کہ اکبر الہٰ آبادی (1846 تا1921) ہمارے سب سے بڑے طنز و مزاح نگار شاعر ہیں۔ چنانچہ ان کی اصل شہرت اور مقبولیت کا بنیادی حوالہ بھی ان کا طنزیہ اور مزاحیہ انداز و اسلوب ہی قرار پاتا ہے۔ اس انداز شعر گوئی کو اکبر نے جس عہد میں اختیار کیا وہ کلاسیکی طرز کے اواخر اور جدید طرز کے اوائل کا زمانہ تھا۔ انھوں نے جس طرزِ خاص میں اپنے غیر معمولی کمالات کا اظہار کیا وہ اس وقت بھی انھی سے مخصوص تھا اور آج بھی اس طرز میں ان کا کوئی ہمسر نظر نہیں آتا۔ مختصر یہ کہ اکبر نے طنزیہ اور مزاحیہ شاعری کو معراج کمال تک پہنچا دیا۔

اکبر الٰہ آبادی کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے عموماً مذکورہ بالا باتیں کہی جاتی ہیں اور یہ باتیں بڑی حد تک صحیح بھی ہیں لیکن ان باتوں کی تہہ میں جو بنیادی اور عام خیال نظر آتا ہے وہ یہی ہے کہ اکبر اصلاً طنز و مزاح نگار ہیں اور یہ بھی کہ اس میدان میں ان کا کوئی ثانی نہیں ہے۔ یہ تصور اکبر کی حقیقی قدر و قیمت کو سمجھنے میں ایک حد تک ضرور مانع رہا ہے۔ اس کا بنیادی سبب یہ ہے کہ ان کی شاعری کا بڑا حصہ ایسا ہے جس میں افکار و خیالات اور مخصوص قسم کے تصورات کی ایسی دنیا آباد ہے جو ہمیں نہ صرف غور و فکر پر مائل کرتی ہے بلکہ قدیم اور جدید زمانے کے ایسے حقائق سے پردہ اٹھاتی ہے کہ ہم ان مناظر کے مختلف پہلوؤں سے نظر ہٹانے کی ہمت نہیں کر پاتے۔ اس طرح اکبر کے شعری کمالات اور فنکارانہ خصوصیات ہماری نظروں سے عموماً اوجھل رہ جاتی ہیں۔ شاید مخصوص افکار و تصورات کی حامل شاعری کے ساتھ عموماً ایسا ہی ہوتا رہا ہے۔ چنانچہ اس سلسلے میں علامہ اقبال کی مثال بھی ہمارے سامنے ہے۔ اقبال کے مختلف افکار اور فلسفیانہ خیالات کے بارے میں جتنی گفتگو ہوئی ہے اور ہوتی رہتی ہے اس کے مقابلے میں ان کے فنکارانہ امتیازات اور شعری خوبیوں کے بارے میں بہت کم باتیں ہوئی ہیں۔ اقبال کا مصلحانہ مزاج ان پر اس قدر حاوی تھا کہ وہ جوش میں یہ بھی کہہ بیٹھے کہ شاعری میرا اصل مقصد نہیں ہے۔ لیکن جیسا کہ ہم دیکھتے ہیں، اس باب میں ان کا قول و فعل ایک دوسرے سے حد درجہ متناقض ہے۔ بہر حال اقبال والا ہی معاملہ اس سلسلے میں عموماً اکبر کے ساتھ بھی دکھائی دیتا ہے۔

اس میں شاید ہی کسی کو کلام ہو کہ اکبر اپنے شعری مزاج اور میلان ِطبع کے لحاظ سے پکے کلاسیکی شاعر ہیں۔ اس کا ایک ثبوت تو یہی ہے کہ انھوں نے اگرچہ نظمیں اور قطعات بھی بہت کہے ہیں لیکن ان کی مجموعی شاعری کا سب سے بڑا حصہ غزلوں پر مشتمل ہے۔ اس کے علاوہ رباعیات کا معتدبہ حصہ اس پر مستزاد ہے۔ فنی نقطۂ نگاہ سے اکبر خاص کر اپنی غزلوں میں پوری طرح کلاسیکی طرز کے مالک نظر آتے ہیں۔ ان کے یہاں غزل کی کلاسیکی رسومیات کے ساتھ ساتھ وہ فنی طریقۂ کار بھی حد درجہ نمایاں ہیں جو عموماً کلاسیکی غزل گو شعرا کے یہاں دکھائی دیتے ہیں۔ لیکن یہاں یہ سوال بھی پیدا ہوتا ہے کہ اکبر کے معاصرین میں حالی بھی کلاسیکی طرز کے اہم غزل گویوں میں ہیں اور اپنی جدید طرز فکر کی حامل شاعری بالخصوص نظموں کی بنیاد پر بے حد اہم جدید شاعر بھی ٹھہرتے ہیں۔ اگر صرف غزلوں ہی کے پیش نظر دیکھا جائے تو اکبر کے امتیازات کی کیا کیا بنیادیں ہیں ؟ اس سلسلے میں پہلی بات تو یہ عرض کرنی ہے کہ یہاں حالی کی مثال پیش کر کے اکبر سے ان کا موازنہ اور تقابل مقصود نہیں ہے بلکہ اس امر کی طرف توجہ دلانا مقصود ہے کہ ایک ہی وقت میں دونوں شعرا کلاسیکی طرز کی حامل غزلیں کہہ رہے تھے اور اپنے مخصوص افکار و تصورات کے سبب جدید طرز احساس کی بھی نمائندگی کر رہے تھے۔ تاہم ان کی غزلیں الگ الگ رنگ کا اظہار کرتی ہیں۔ دوسری بات یہ کہ حالی اپنی غزلوں میں روایتی مضامین کی پاسداری روایتی اصول شعر کے ساتھ کرتے ہیں جب کہ اکبر کے یہاں غزل روایتی ہوتے ہوئے بھی کچھ نئی طرح کی معلوم ہوتی ہے۔ یہ نیاپن محض اس سبب سے نہیں ہے کہ انھوں نے غزلوں میں ایسی لفظیات داخل کیں جو ان سے پہلے نظر نہیں آئیں بلکہ اس کے اور بھی اسباب ہیں جن کا اجمالی  ذکر آگے آتا ہے۔

اکبر کی غزلیہ شاعری کے حقیقی ادراک کے لیے ضروری ہے کہ ہم پہلے کلاسیکی تصور غزل کے بنیادی پہلوؤں کو پیش نظر رکھیں۔ اس سلسلے میں یہ عرض کرنا نا مناسب نہ ہوگا کہ کلاسیکی غزل کے بارے میں عام اور رائج تصورات غزل کی صحیح تفہیم اور حقیقی تعین قدر کی راہ میں حائل رہے ہیں اور اس کی مکمل تصویر پیش نہیں کرتے۔ ان تصورات کی حامل کچھ مشہور باتیں حسب ذیل ہیں۔ یہاں غزل سے عموماً کلاسیکی غزل ہی مراد لیا گیا ہے :

                (1)         غزل عشقیہ خیالات کا اظہار کرتی ہے ۔

                (2)         غزل کا لہجہ نہایت نرم اور سوز و گداز سے مملو ہوتا ہے۔

                (3)         غزل میں شاعر خود اپنے جذبات و احساسات کا بیان کرتا ہے۔

                (4)         اسی لیے غزل داخلی اور قلبی واردات کے اظہار پر اصرار کرتی ہے۔

                (5)         سچی غزل وہی ہے جس میں حد درجہ غنائیت ہو اور جس میں نرم و ملائم الفاظ کا استعمال کیا گیا ہو۔

                (6)         شاعر پر جو کچھ گذرتی ہے چونکہ اسی کا اظہار وہ غزل میں کرتا ہے اس لیے وہ اپنی شاعری کے

                                تئیں مخلص سمجھا جاتا ہے۔

مذکورہ بالا باتیں اس قدر مشہور و معروف ہیں کہ ان کے بارے میں مزید کسی وضاحت یا تشریح  کی ضرورت نہیں ہے لیکن اسی کے ساتھ یہ حقیقت بھی اپنی جگہ ہے کہ یہ باتیں غزل بالخصوص کلاسیکی غزل کو سمجھنے اور سمجھانے میں نہ صرف یہ کہ ہماری مدد نہیں کرتیں بلکہ عموماً گمراہی کا سبب بنتی ہیں۔ اگر انھی باتوں کو اول و آخر درست سمجھ لیا جائے جیسا کہ عام طور سے سمجھا گیا ہے تو ہمیں اپنے سرمایۂ غزل کے بہت بڑے حصے سے ہاتھ دھونا پڑے گا، کیونکہ ان باتوں کی رو سے وہ غزل کے زمرے میں داخل ہی نہ ہوں گے۔ ( یہ بھی پڑھیں کشش اور گریز – سید کامی شاہ )

اوپر جن باتوں کا ذکرکیا گیا ان میں سے یہاں صرف پہلی بات کی طرف توجہ کرتے ہیں یعنی یہ کہ غزل عشقیہ خیالات اور عشقیہ جذبات و احساسات کا اظہار کرتی ہے۔ اس بات کے ثبوت میں اس صورت حال کو پیش کیا جا سکتا ہے کہ جب آج بھی غزل سنائی جاتی ہے اور شاعر شعر پڑھ رہا ہوتا ہے تو کسی شعر سے پہلے کہتا ہے کہ غزل یا خاص غزل کا شعر ملاحظہ کریں ۔ یہ شعر لازماًعشقیہ مضمون کا حامل ہوتا ہے۔ اب آپ خود بتائیں کہ اس مثال سے کیا ظاہر ہوتا ہے۔ یہی کہ شاعر نے اگر پانچ یا سات اشعار پر مشتمل غزل پڑھی اور ان میں ایک یا دو شعر کو خاص غزل کا شعر کہہ کر سنایا تو کیا اس کا مطلب یہ نہیں ہوا کہ باقی اشعار خاص غزل کے نہ تھے یا ان میں غزلیت نہیں تھی۔ ظاہرہے یہ بات اسی لیے کہی گئی کیوں کہ عموماً یہ سمجھ لیا گیا کہ حقیقی غزل وہی ہے جس میں نام نہاد خالص عشقیہ جذبات و احساسات یا عشق سے متعلق معاملات کا بیان کیا جائے۔ اس سلسلے میں اس حقیقت کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا کہ غزل اگرچہ بنیادی طور پر عشقیہ شاعری ہے اور اس کے مضامین کا بہت بڑا حصہ عشقیہ خیالات، جذبات اور احساسات پر مبنی ہے لیکن اپنے موضوع کے لحاظ سے غزل صرف عشق تک محدود نہیں، اس میں حیات و کائنات اور انسان سے متعلق کوئی بھی بات بیان کی جا سکتی ہے۔ اس شرط کے ساتھ کہ غزل کے فنی اصولوں کی پابندی کرتے ہوئے محض دو مصرعوں میں اس کا بیان کیا جائے۔ اس طرح ہم کہہ سکتے ہیں کہ صنفی لحاظ سے اختصار کے باوجود غزل اپنے موضوعات میں دیگر تمام اصناف سے زیادہ وسعت رکھتی ہے۔ چنانچہ کلاسیکی غزل گویوں کے یہاں قدم قدم پر اس کی مثالیں دیکھی جا سکتی ہیں۔ ہم ایسے اشعار کثرت سے نکال سکتے ہیں جن کا عشقیہ مضامین سے دور کا بھی واسطہ نہیں لیکن ہیں وہ غزل کے نمائندہ اشعار۔ مثلاً یہ اشعار دیکھیے :

رب کہیں جنگلوں میں ملتے ہیں

حضرت خضرؑ مر گئے شاید

میر

نہیں ہے مرجع آدم اگر خاک

کدھر جاتا ہے قدّ خم ہمارا

میر

پہنچا جو آپ کو تو میں پہنچا خدا کے تئیں

معلوم اب ہوا کہ بہت میں بھی دور تھا

میر

عیال و مال نے روکا ہے دم کو آنکھوں میں

یہ ٹک ہٹیں تو ملے راستہ مسافر کو

مصحفی

پہنچے کیا گوشہ نشینوں کو ضرر دشمن سے

آتشِ سنگ کو کچھ خوف نہیں پانی کا

ناسخ

زندگی زندہ دلی کا ہے نام

مردہ دل کیا خاک جیا کرتے ہیں

ناسخ

اکبر الہٰ آبادی اس حقیقت سے خوب واقف تھے کہ غزل کے موضوعات کی دنیا بہت وسیع و عریض ہے۔ چنانچہ انھوں نے غزل میں ایسے مضامین پر مبنی اشعار وافر تعداد میں کہے ہیں جنھیں عام طور سے لوگ غزل سے باہرکے مضامین کہیںگے۔ اکبر کے یہ اشعار دیکھیے :

جب مانتے ہو تم کہ خدا بھی ہے کوئی چیز

پھر کیوں نہیں کہتے کہ دعا بھی ہے کوئی چیز

شکر ہے راہ ترقی میں اگر بڑھتے ہو

یہ تو بتلاؤ کہ قرآں بھی کبھی پڑھتے ہو

شیخ صاحب کا تعصب ہے جو فرماتے ہیں

اونٹ موجود ہے پھر ریل پہ کیوں چڑھتے ہو

دین کو سیکھ کے دنیا کے کرشمے دیکھو

مذہبی درس الف بے ہو علی گڑھ تے ہو

ایمان بیچنے پہ ہیں اب سب تلے ہوئے

لیکن خرید ہو جو علی گڑھ کے بھاؤ سے

امید حور میں مسلم تو ہو گیا ہوں میں

خدا ہی ہے کہ جو مجھ سے یہ پنجگانہ چلے

اہل عدم نہ پوچھو کچھ ہم سے حال دنیا

رہ آئے ہم بھی دو دن اک میہماں سرا ہے

غزلوں میں موضوعات کی وسعت اور تنوع کے ساتھ ساتھ نئے انداز بیان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اکبر نے اپنے ایک مقطع میں کہا کہ :

کیوں کر نہ شعراکبر آئے پسند سب کو

یہ رنگ ہی نیا ہے کوچہ ہی دوسرا ہے

یہ نیا رنگ اکبر نے غزل کے حقیقی ادراک اور اپنے مخصوس طرز بیان کے ذریعے ہی حاصل کیا ہے۔ ان کے مخصوص طرز بیان میں ان خاص لفظیات کا بڑا دخل ہے جو اکبر سے مخصوص ہیں۔ یہاں میں یہ بھی کہنا چاہتا ہوں کہ اکبر اگر طنز نگار نہ ہوتے تو بھی ان کی غزلیں حصہ درجہ لائق توجہ قرار پاتیں۔ کیوں کہ ان غزلوں میں ہمیں وہ سب کچھ نظر آتا ہے جو کلاسیکی غزل میں ہم دیکھتے ہیں۔ علاوہ ازیں اکبر کا خاص انداز و اسلوب اور لفظیات کی سطح پر غیر معمولی جدت پسندی نے ان غزلوں کو بالکل نئے رنگ و آہنگ سے ہمکنار کر دیا ہے۔ اس طرح یہ رنگ و آہنگ صرف اکبر سے مخصوص ہوگیا ہے۔

جہاں تک غزل میں عشقیہ مضامین کا تعلق ہے تو ہمیں کلاسیکی شعرا کے یہاں یہ مضامین حد درجہ تنوع اور وسعت کے ساتھ نظر آتے ہیں۔ ان کے یہاں عشق کے مضامین کا بیان محض اس طرح نہیں ہوا ہے کہ اس سے داخلی جذبات و احساس کا ہی اندازہ ہو بلکہ ان مضامین کو مختلف لہجے اور پہلو کے ساتھ باندھا گیا ہے۔ ان میں سے ایک پہلو شوخی و ظرافت اور خوش طبعی کا بھی ہے۔ اس پہلو کو اکبر نے اپنی غزلوں میں نہایت خوبی اور مہارت کے ساتھ پیش کیا ہے۔ پہلے اس فن میں یہاں کچھ اشعار کلاسیکی شعرا کے دیکھیے، بالخصوص میر کے یہ اشعار ملاحظہ ہوں :

میں جو نرمی کی تو دونا سر چڑھا وہ بد معاش

کھانے ہی کو دوڑتا ہے اب مجھے حلوا سمجھ

لگا آگ، پانی کو دوڑے ہے تو

یہ گرمی تری اس شرارت کے بعد

باچھیں پھٹ پھٹ گئی ہیں گھگھیاتے

بے اثر ہو گئی دعا افسوس

ہنستے ہی ہنستے مار کھا تھے جو ہم ظریفِ

ہے یار بھی ہمارا قیامت ستم ظریف

مر مر گئے نظر کر اس کے برہنہ تن میں

کپڑے اتارے ان نے سر کھینچا ہم کفن میں

اب مصحفی کو سنیے :

شوخ چشموں کے جو ہوتا ہے مقابل کوئی شخص

گھور گھور اس کو یہ نظروں میں ہی کھا جاتے ہیں

یہ وہ کوچہ ہے جہاں گالیاں کھانے والے

سیکڑوں سنتے ہیں اور لاکھوں سنا جاتے ہیں

سینے پہ میرے ہر دم رکھتے ہیں ہاتھ خوباں

دل لے چکے پھر اس میں کیا یہ ٹٹولتے ہیں

اس کے کوچے میں پکارے گا اگر مجھ کو رقیب

میں بھی عیار ہوں آواز بدل جاؤں گا

ظاہر ہے یہ ایسے اشعار ہیں جو عشقیہ مضامین پر مبنی ہیں لیکن ان میں داخلی کیفیات اور سوز و گداز کے بجائے خوش طبعی، چھیڑ چھاڑ اور اپنے اوپر ہنسنے کا انداز صاف نمایاں ہے۔ چونکہ اکبر کے مزاج کو اس پہلو سے خاص مناسبت تھی اس لیے انھوں نے اس رنگ کو خوب چمکایا ہے۔ اکبر خوب جانتے تھے کہ غزل میں یہ اسلوب لطف پیدا کرنے کا ایک بڑا وسیلہ ہے۔ لہٰذا انھوں نے اس اسلوب کو خوب خوب استعمال کیا اور اپنے مخصوص رنگ میں اسے نہایت کامیابی کے ساتھ برتا ہے۔ اب اکبر کے یہ اشعار ملاحظہ کریں :

کبھی جو ہوتی ہے تکرار غیر سے ہم سے

تو دل سے ہوتے ہو در پردہ تم اسی کی طرف

افلاک تو اس عہد میں ثابت ہوئے معدوم

اب کیا کہوں جاتی ہے مری آہ کہاں تک

مل گیا شرع سے شراب کا رنگ

خوب بدلا غرض جناب کا رنگ

چل دیے شیخ صبح سے پہلے

اڑ چلا تھا ذرا خضاب کا رنگ

حضرت ہوش ہیں گو دل کے وفادار رفیق

آپ کی یاد جو آتی ہے تو چل دیتے ہیں

کفر کی رغبت بھی ہے دل میں بتوں کی چاہ بھی

کہتے جاتے ہیں مگر منھ سے معاذ اللہ بھی

ان اشعار کا حاوی لہجہ خوش طبعی اور ظرافت کا ہے۔ اکبر نے اپنی غزلوں میں اس لہجے کو بڑی خوبی اور توانائی کے ساتھ برتا ہے۔

کلاسیکی غزل کی روشنی میں اکبر کی غزلوں کو بہت سے اور پہلوؤں سے بھی دیکھا جا سکتا ہے، لیکن تنگیِ وقت کا تقاضا انھیں بیان کرنے کی اجازت نہیں دیتا۔ ان پہلوؤں پر آئندہ پھر گفتگو ہوگی۔

پتہ:

احمد محفوظ

Deptt. of Urdu

Jamia Millia Islamia

Jamia Nagar, Okhla,

 

 

 

(مضمون میں پیش کردہ آرا مضمون نگارکے ذاتی خیالات پرمبنی ہیں،ادارۂ ادبی میراث کاان سےاتفاق ضروری نہیں)

 

 

 

ادبی میراث پر آپ کا استقبال ہے۔ اس ویب سائٹ کو آپ کے علمی و ادبی تعاون کی ضرورت ہے۔ لہذا آپ اپنی تحریریں ہمیں adbimiras@gmail.com  پر بھیجنے کی زحمت کریں۔

 

 

adabi meerasadabi miraasadabi mirasاحمد محفوظادبی میراثاکبر الہ آبادی
0 comment
1
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail
adbimiras

پچھلی پوسٹ
شکیل الرحمن سے ادبی مکالمہ – حقانی القاسمی
اگلی پوسٹ
ذوق کا رنگ سخن: اعجاز و امتیاز – امتیاز رومی

یہ بھی پڑھیں

برگِ سخن کی بات ہے دل تھام لیجیے...

جنوری 31, 2026

نوجوان شعراء کی نئی نسل: سفر، سفیر اور...

اکتوبر 11, 2025

صاحب ذوق قاری اور شعر کی سمجھ –...

مئی 5, 2025

 ایک اسلوب ساز شاعر اور نثر نگار شمیم...

جنوری 20, 2025

حسرت کی سیاسی شاعری – پروفیسر شمیم حنفی

جنوری 15, 2025

غالب اور تشکیک – باقر مہدی

جنوری 15, 2025

غالب: شخصیت اور شاعری: نئے مطالعے کے امکانات...

دسمبر 17, 2024

غالب اور جدید فکر – پروفیسر شمیم حنفی

دسمبر 9, 2024

اردو شاعری میں تصوف کی روایت – آل...

دسمبر 5, 2024

غالب کی شاعری کی معنویت – آل احمد...

دسمبر 5, 2024

تبصرہ کریں Cancel Reply

اپنا نام، ای میل اور ویبسائٹ اگلے تبصرہ کے لئے اس براؤزر میں محفوظ کریں

زمرہ جات

  • آج کا شعر (59)
  • اداریہ (6)
  • اسلامیات (183)
    • قرآن مجید (آڈیو) (3)
  • اشتہار (2)
  • پسندیدہ شعر (1)
  • تاریخِ تہذیب و ثقافت (12)
  • تحقیق و تنقید (120)
  • تخلیقی ادب (596)
    • افسانچہ (29)
    • افسانہ (201)
    • انشائیہ (20)
    • خاکہ (35)
    • رباعی (1)
    • غزل (141)
    • قصیدہ (3)
    • گلہائے عقیدت (28)
    • مرثیہ (6)
    • نظم (128)
  • تربیت (32)
  • تنقیدات (1,048)
    • ڈرامہ (14)
    • شاعری (537)
      • تجزیے (13)
      • شاعری کے مختلف رنگ (219)
      • غزل شناسی (205)
      • مثنوی کی تفہیم (8)
      • مرثیہ تنقید (7)
      • نظم فہمی (88)
    • صحافت (46)
    • طب (18)
    • فکشن (406)
      • افسانچے (3)
      • افسانہ کی تفہیم (217)
      • فکشن تنقید (13)
      • فکشن کے رنگ (25)
      • ناول شناسی (148)
    • قصیدہ کی تفہیم (15)
  • جامعاتی نصاب (12)
    • پی ڈی ایف (PDF) (6)
      • کتابیں (3)
    • ویڈیو (5)
  • روبرو (انٹرویو) (46)
  • کتاب کی بات (477)
  • گوشہ خواتین و اطفال (99)
    • پکوان (2)
  • متفرقات (2,134)
    • ادب کا مستقبل (113)
    • ادبی میراث کے بارے میں (9)
    • ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف (21)
    • تحفظ مادری زبان (24)
    • تراجم (33)
    • تعلیم (33)
    • خبر نامہ (898)
    • خصوصی مضامین (126)
    • سماجی اور سیاسی مضامین (228)
    • عالمی ادب (1)
    • فکر و عمل (119)
    • نوشاد منظر Naushad Manzar (68)
  • مقابلہ جاتی امتحان (1)
  • نصابی مواد (256)
    • ویڈیو تدریس (7)

ہمیں فالو کریں

Facebook

ہمیں فالو کریں

Facebook

Follow Me

Facebook
Speed up your social site in 15 minutes, Free website transfer and script installation
  • Facebook
  • Twitter
  • Instagram
  • Youtube
  • Email
  • سر ورق
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ

All Right Reserved. Designed and Developed by The Web Haat


اوپر جائیں