Adbi Miras
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      ستمبر 29, 2025

      کتاب کی بات

      جولائی 12, 2025

      کتاب کی بات

      جولائی 12, 2025

      کتاب کی بات

      فروری 5, 2025

      کتاب کی بات

      جنوری 26, 2025

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      دبستانِ اردو زبان و ادب: فکری تناظری –…

      جولائی 10, 2025

      تحقیق و تنقید

      جدیدیت اور مابعد جدیدیت – وزیر آغا

      جون 20, 2025

      تحقیق و تنقید

      شعریت کیا ہے؟ – کلیم الدین احمد

      دسمبر 5, 2024

      تحقیق و تنقید

      کوثرمظہری کی تنقیدی کتابوں کا اجمالی جائزہ –…

      نومبر 19, 2024

      تحقیق و تنقید

      کوثرمظہری کے نصف درجن مونوگراف پر ایک نظر…

      نومبر 17, 2024

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      قربانی سے ہم کیا سیکھتے ہیں – الف…

      جون 16, 2024

      اسلامیات

      احتسابِ رمضان: رمضان میں ہم نے کیا حاصل…

      اپریل 7, 2024

      اسلامیات

      رمضان المبارک: تقوے کی کیفیت سے معمور و…

      مارچ 31, 2024

      اسلامیات

      نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تعدد…

      ستمبر 23, 2023

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین فکر و عمل نوشاد منظر Naushad Manzar All
      ادب کا مستقبل

      غزل – عقبیٰ حمید

      نومبر 1, 2024

      ادب کا مستقبل

      ہم کے ٹھرے دکن دیس والے – سیدہ…

      اگست 3, 2024

      ادب کا مستقبل

      نورالحسنین :  نئی نسل کی نظر میں –…

      جون 25, 2023

      ادب کا مستقبل

      اجمل نگر کی عید – ثروت فروغ

      اپریل 4, 2023

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ایک اہم ادبی حوالہ- عمیرؔ…

      اگست 3, 2024

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      ملک کی تعمیر و ترقی میں اردو زبان و ادب…

      جولائی 1, 2023

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تراجم

      ڈاکٹر محمد ریحان: ترجمہ کا ستارہ – سیّد…

      اکتوبر 13, 2025

      تراجم

      کوثر مظہری کے تراجم – محمد اکرام

      جنوری 6, 2025

      تراجم

      ترجمہ نگاری: علم و ثقافت کے تبادلے کا…

      نومبر 7, 2024

      تراجم

      ماں پڑھتی ہے/ ایس آر ہرنوٹ – وقاراحمد

      اکتوبر 7, 2024

      تعلیم

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      مخلوط نصاب اور دینی اقدار: ایک جائزہ –…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      ڈاکٹر اقبالؔ کے تعلیمی افکار و نظریات –…

      جولائی 30, 2024

      تعلیم

      کاغذ، کتاب اور زندگی کی عجیب کہانیاں: عالمی…

      اپریل 25, 2024

      خبر نامہ

      قطر میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی الومنائی ایسوسی ایشن…

      اکتوبر 27, 2025

      خبر نامہ

      بزمِ اردو قطر کے زیرِ اہتمام سالانہ مجلہ…

      اکتوبر 26, 2025

      خبر نامہ

      پروفیسر خالد جاوید کی حیثیت شعبے میں ایک…

      اپریل 16, 2025

      خبر نامہ

      پروفیسر نجمہ رحمانی کی شخصیت اورحیات انتہائی موثر:…

      مارچ 25, 2025

      خصوصی مضامین

      گلوبلائزیشن اور اردو اَدب – ڈاکٹر نسیم احمد نسیم

      جولائی 26, 2025

      خصوصی مضامین

      نفرت انگیز سیاست میں میڈیا اور ٹیکنالوجی کا…

      فروری 1, 2025

      خصوصی مضامین

      لال کوٹ قلعہ: دہلی کی قدیم تاریخ کا…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو :دوست…

      جنوری 21, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:…

      جون 1, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      لٹریچر فیسٹیولز کا فروغ: ادب یا تفریح؟ –…

      دسمبر 4, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      معاشی ترقی سے جڑے کچھ مسائل –  محمد…

      نومبر 30, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      دعوتِ اسلامی اور داعیانہ اوصاف و کردار –…

      نومبر 30, 2024

      فکر و عمل

      حسن امام درؔد: شخصیت اور ادبی کارنامے –…

      جنوری 20, 2025

      فکر و عمل

      کوثرمظہری: ذات و جہات – محمد اکرام

      اکتوبر 8, 2024

      فکر و عمل

      حضرت مولاناسید تقی الدین ندوی فردوسیؒ – مفتی…

      اکتوبر 7, 2024

      فکر و عمل

      نذرانہ عقیدت ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کے نام…

      جولائی 23, 2024

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      رسالہ ’’شاہراہ‘‘ کے اداریے – ڈاکٹر نوشاد منظر

      دسمبر 30, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      متفرقات

      قطر میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی الومنائی ایسوسی ایشن…

      اکتوبر 27, 2025

      متفرقات

      بزمِ اردو قطر کے زیرِ اہتمام سالانہ مجلہ…

      اکتوبر 26, 2025

      متفرقات

      ڈاکٹر محمد ریحان: ترجمہ کا ستارہ – سیّد…

      اکتوبر 13, 2025

      متفرقات

      گلوبلائزیشن اور اردو اَدب – ڈاکٹر نسیم احمد نسیم

      جولائی 26, 2025

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
مقبول ترین
تدوین متن کا معروضی جائزہ – نثار علی...
تحقیق: معنی و مفہوم ۔ شاذیہ بتول
ترجمہ کا فن :اہمیت اور مسائل – سیدہ...
سر سید کی  ادبی خدمات – ڈاکٹر احمد...
حالیؔ کی حالات زندگی اور ان کی خدمات...
ثقافت اور اس کے تشکیلی عناصر – نثار...
تحقیق کیا ہے؟ – صائمہ پروین
منٹو کی افسانہ نگاری- ڈاکٹر نوشاد عالم
آغا حشر کاشمیری کی ڈراما نگاری (سلور کنگ...
منیرؔنیازی کی شاعری کے بنیادی فکری وفنی مباحث...
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      ستمبر 29, 2025

      کتاب کی بات

      جولائی 12, 2025

      کتاب کی بات

      جولائی 12, 2025

      کتاب کی بات

      فروری 5, 2025

      کتاب کی بات

      جنوری 26, 2025

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      دبستانِ اردو زبان و ادب: فکری تناظری –…

      جولائی 10, 2025

      تحقیق و تنقید

      جدیدیت اور مابعد جدیدیت – وزیر آغا

      جون 20, 2025

      تحقیق و تنقید

      شعریت کیا ہے؟ – کلیم الدین احمد

      دسمبر 5, 2024

      تحقیق و تنقید

      کوثرمظہری کی تنقیدی کتابوں کا اجمالی جائزہ –…

      نومبر 19, 2024

      تحقیق و تنقید

      کوثرمظہری کے نصف درجن مونوگراف پر ایک نظر…

      نومبر 17, 2024

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      قربانی سے ہم کیا سیکھتے ہیں – الف…

      جون 16, 2024

      اسلامیات

      احتسابِ رمضان: رمضان میں ہم نے کیا حاصل…

      اپریل 7, 2024

      اسلامیات

      رمضان المبارک: تقوے کی کیفیت سے معمور و…

      مارچ 31, 2024

      اسلامیات

      نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تعدد…

      ستمبر 23, 2023

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین فکر و عمل نوشاد منظر Naushad Manzar All
      ادب کا مستقبل

      غزل – عقبیٰ حمید

      نومبر 1, 2024

      ادب کا مستقبل

      ہم کے ٹھرے دکن دیس والے – سیدہ…

      اگست 3, 2024

      ادب کا مستقبل

      نورالحسنین :  نئی نسل کی نظر میں –…

      جون 25, 2023

      ادب کا مستقبل

      اجمل نگر کی عید – ثروت فروغ

      اپریل 4, 2023

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ایک اہم ادبی حوالہ- عمیرؔ…

      اگست 3, 2024

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      ملک کی تعمیر و ترقی میں اردو زبان و ادب…

      جولائی 1, 2023

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تراجم

      ڈاکٹر محمد ریحان: ترجمہ کا ستارہ – سیّد…

      اکتوبر 13, 2025

      تراجم

      کوثر مظہری کے تراجم – محمد اکرام

      جنوری 6, 2025

      تراجم

      ترجمہ نگاری: علم و ثقافت کے تبادلے کا…

      نومبر 7, 2024

      تراجم

      ماں پڑھتی ہے/ ایس آر ہرنوٹ – وقاراحمد

      اکتوبر 7, 2024

      تعلیم

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      مخلوط نصاب اور دینی اقدار: ایک جائزہ –…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      ڈاکٹر اقبالؔ کے تعلیمی افکار و نظریات –…

      جولائی 30, 2024

      تعلیم

      کاغذ، کتاب اور زندگی کی عجیب کہانیاں: عالمی…

      اپریل 25, 2024

      خبر نامہ

      قطر میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی الومنائی ایسوسی ایشن…

      اکتوبر 27, 2025

      خبر نامہ

      بزمِ اردو قطر کے زیرِ اہتمام سالانہ مجلہ…

      اکتوبر 26, 2025

      خبر نامہ

      پروفیسر خالد جاوید کی حیثیت شعبے میں ایک…

      اپریل 16, 2025

      خبر نامہ

      پروفیسر نجمہ رحمانی کی شخصیت اورحیات انتہائی موثر:…

      مارچ 25, 2025

      خصوصی مضامین

      گلوبلائزیشن اور اردو اَدب – ڈاکٹر نسیم احمد نسیم

      جولائی 26, 2025

      خصوصی مضامین

      نفرت انگیز سیاست میں میڈیا اور ٹیکنالوجی کا…

      فروری 1, 2025

      خصوصی مضامین

      لال کوٹ قلعہ: دہلی کی قدیم تاریخ کا…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو :دوست…

      جنوری 21, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:…

      جون 1, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      لٹریچر فیسٹیولز کا فروغ: ادب یا تفریح؟ –…

      دسمبر 4, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      معاشی ترقی سے جڑے کچھ مسائل –  محمد…

      نومبر 30, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      دعوتِ اسلامی اور داعیانہ اوصاف و کردار –…

      نومبر 30, 2024

      فکر و عمل

      حسن امام درؔد: شخصیت اور ادبی کارنامے –…

      جنوری 20, 2025

      فکر و عمل

      کوثرمظہری: ذات و جہات – محمد اکرام

      اکتوبر 8, 2024

      فکر و عمل

      حضرت مولاناسید تقی الدین ندوی فردوسیؒ – مفتی…

      اکتوبر 7, 2024

      فکر و عمل

      نذرانہ عقیدت ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کے نام…

      جولائی 23, 2024

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      رسالہ ’’شاہراہ‘‘ کے اداریے – ڈاکٹر نوشاد منظر

      دسمبر 30, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      متفرقات

      قطر میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی الومنائی ایسوسی ایشن…

      اکتوبر 27, 2025

      متفرقات

      بزمِ اردو قطر کے زیرِ اہتمام سالانہ مجلہ…

      اکتوبر 26, 2025

      متفرقات

      ڈاکٹر محمد ریحان: ترجمہ کا ستارہ – سیّد…

      اکتوبر 13, 2025

      متفرقات

      گلوبلائزیشن اور اردو اَدب – ڈاکٹر نسیم احمد نسیم

      جولائی 26, 2025

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
Adbi Miras
سماجی اور سیاسی مضامین

کانگریس پارٹی کیا پورے ملک میں اپنے وجود کو مٹا کر ہی دم لے گی؟ – ڈاکٹر صفدر امام قادری

by adbimiras اپریل 17, 2022
by adbimiras اپریل 17, 2022 0 comment

ایک مدت سے کانگریس کی قیادت کا کوئی ایسا عمل سامنے نہیں آرہا ہے جس سے یہ ثابت ہوسکے کہ اسے ملک میں اقتدار کی طلب ہے!!

        بنگال اور پھر اترپردیش میں کانگریس نے جس طرح دوسری جماعتوں سے سمجھوتا کیے بغیر آزادانہ طورپر خود کو حوصلے کے ساتھ میدان میں اتارا ا ور سَو شرم ساری کے ساتھ بے آبرو ہوکر میدانِ انتخاب سے باہر ہوئی؛ اس کا کئی زاویوں سے تجزیہ کیا جانا ضروری تھا۔ سب سے بڑی بات یہ ہے کہ خود انڈین نیشنل کانگریس یا اس کے روایتی قائدین بھی کب یہ چاہتے ہیں کہ وہ الیکشن میں کامیاب ہوں۔ان کے اعمال، ساری سیاسی سرگرمیاں، تنظیمی کوششیں اور عملی سطح پر لوگوںکو جوڑنے کے بجاے توڑنے کا جو سلسلہ ہے، اس سے ایک لمحے کے لیے بھی اس بات کا یقین نہیں ہوتا ہے کہ یہ پارٹی ماضی میں پچاس برسوں تک مرکزی حکومت کی کمان سنبھال چکی ہے اور اسی طرح ہندستان کے اکثر صوبوں میں تیس سے چالیس سال کی حکومت کا اسے تجربہ ہے۔ کبھی کبھی محسوس ہوتا ہے کہ اس پارٹی کو نہ اپنی تاریخ یاد رہتی ہے نہ ہی ہندستانی سیاست میں اپنے مقام و مرتبے کی کچھ خبر رہتی ہے۔ سب سے مشکل مرحلہ یہ ہے کہ اس پارٹی کو یہ بھی نہیں معلوم کہ عوامی سطح پر اس کے لیے کون سی توقعات پیدا ہورہی ہیں اور ان کے مطابق اپنی پارٹی کو کون سا نیا مزاج اور زاویۂ نظر بخشنا چاہیے؟

        ہندستان کی گذشتہ چالیس برسوں کی سیاست میں محاذی رویے کی صداقت قائم ہوئی۔ ایک وسیع و عریض ملک میں جہاں بھانت بھانت کے لوگ اور طرح طرح کی زندگیاں موجود ہوں، وہاں کسی ایک سیاسی پارٹی کی طاقت اگر حکومت بنانے کے مطابق نہیں تو یہ کوئی تعجب کی بات نہیں ۔ جب سے بھارتیہ جنتا پارٹی کی طاقت کے بڑھنے کا دور شروع ہوا، اس وقت سے کانگریس اور اس کی مخالف دونوںجماعتوں نے محاذ قائم کرنے کا سلسلہ شروع کیا۔ محاذ میں اکثر بڑی سیاسی جماعتوں کو فائدے حاصل ہوتے رہے ہیں مگر یہ بھی سچائی ہے کہ کبھی کبھی بڑی پارٹیوں کے سامنے محاذ میں بہت چھوٹے قد کا سیاسی آدمی بڑی جگہ تک پہنچ جاتا ہے۔ اس کے برعکس یہ بھی ہوتا ہے ک حکومت سازی کے پیچیدہ عمل میں بڑی جماعتوں کو قربانیاں بھی دینی پڑتی ہیں۔ بھارتیہ جنتا پارٹی نے اپنی بڑی تعداد کے باوجود بہار میں نتیش کمار کو وزیر اعلیٰ بنائے رکھا ہے۔ چندرشیکھر وزیر اعظم ہوئے، ان کے پاس صرف چھتیس ممبرانِ پارلیامنٹ تھے۔ انھیں کانگریس نے باہر سے مدد کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ بھارتیہ جنتا پارٹی پچھلے انتخاب سے ہی مرکز میں سیٹوں کی تعداد کے مطابق آسانی سے حکمرانی کرسکتی ہے مگر اس نے محاذی سیاست کو اپنی حکمتِ عملی کا حصہ بنائے رکھا ہے اور حکومت میں تمام حلیف جماعتوں کو حصہ دینے سے گریز نہیں کرتی ہے۔

        اس کے برعکس ایسا محسوس ہوتا ہے کہ کانگریس کو محاذی سیاست پر دل سے کوئی اعتبار نہیں ہے جس کی وجہ سے وہ ہمیشہ پارٹی کو آگے رکھتی ہے اور بار بار مات کھانے کے باوجود شہہ زوری کے آداب کے ساتھ میدان میں آزمانے کے لیے خود کو قائم رکھتی ہے۔ پچھلے دنوں مغربی بنگال میں کانگریس کو تمام سیٹوں پر لڑنے کے لیے آخر کس سیاسی حوصلے سے میدان میں آنا چاہیے تھا۔ اترپردیش میں بھی اسمبلی ا نتخاب میں کانگریس نے جس طرح سے خود کو میدان میں اتارا ؛ ہر کس و ناکس اس بات کا اظہار کرنے لگا تھا کہ کانگریس بھارتیہ جنتاپارٹی کو جیتنے کے لیے اور راستہ دے رہی ہے۔ پورے پانچ برس یہ پارٹی نہ کوئی نیا تنظیمی ڈھانچہ تیار کرتی ہے، نہ ہی اس کے سیاسی بازیگر کبھی دور دراز کے علاقوں میں عوامی بیداری کی مہم چلاتے ہیں۔ مگر جیسے ہی الیکشن قریب آئے گا، اس پارٹی کے قائدین کی باتیں پھیلنے لگتی ہیں اور ایسا لگتا ہے کہ سیکولر ہندستان کو بچانے کی حقیقی جواب دہی کانگریس ہی ادا کررہی ہے۔

        کانگریس میں قیادت کا کھیل اور تماشہ عجیب بچکانا طریقے سے چلتا رہا ہے۔ راجیو گاندھی کی وفات کے بعد سونیا گاندھی میدان میں تو آگئیں مگروہ بیراگی کی طرح برتائو کرنے لگیں۔ وہ تو خیر منموہن سنگھ نے دس برس ایسے نبھا دیے کہ سرکار بھی قائم رہی اور سونیا گاندھی اور ان کے بچوں کی سیاسی پرورش اور دخل اندازی بھی چلتی رہی۔ مگر ان دس برسوں میں سیاسی تربیت کے نام پہ راہل گاندھی، پرینکا گاندھی اور سونیا گاندھی کبھی بھی نہ اپنی کارکردگی ابھار سکیں اور نہ ہی ملک کو کبھی یہ محسوس ہوا کہ ان لوگوں کے دم سے منموہن سنگھ ملک چلا رہے ہیں۔ منموہن سنگھ کی شخصیت کی چھاپ اور روایتی قیادت کے تئیں خود سپردگی نے حکومت کو تو بچا لیا مگر کانگریس کی نئی نسل یا سونیا اور راہل گاندھی کس طرح اس سیڑھی سے اقتدار کی بلندی تک پہنچ پائیں گے، اس میں بہت طرح کی توقعات نہ پیدا ہوسکیں۔ نتیجے کے طور پر نریندر مودی نہ صرف یہ کہ منموہن سنگھ سے اقتدار چھیننے میں کامیاب ہوئے بلکہ رفتہ رفتہ کانگریس اور دوسری مخالف جماعتوں کی کمر توڑنے میں بھی کسی سے پیچھے نہیں رہے۔ اب دیکھنے میں یہ آرہا ہے کہ کانگریس پارٹی کے دل سے اقتدار کے حصول اور اس کے لیے مشقتیں اٹھانے کا شوق پورے طور پر مٹ چکا ہے۔ اب جو بچا ہے، وہ دکھاوا ہے یا وقت گزاری کی ایک کوشش۔

        ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال کا تقاضہ یہ ہے کہ فرقہ واریت کی بنیاد پر سیاست کرنے والی بھارتیہ جنتا پارٹی کے محاذ سے مقابلہ کرنے کے لیے کانگریس کی قیادت میں ایک مضبوط محاذ تیار ہونا چاہیے۔ محاذ کے قیام میں ایک لچیلا رخ بھی ہو اور الگ الگ صوبوںمیں الگ الگ طریقے سے پارٹیوں کو جوڑا جائے تاکہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے مقابلے میں ایک متبادل حکومت کا تصور سامنے آسکے۔ کانگریس کے ساتھ مشکل یہ ہے کہ بڑی پارٹی اور اقتدار کے پرانے تجربے کا اس میں ایک ایسا نشہ ہے جس سے وہ اپنے طور پر مست ہاتھی کی طرح خود پہ فدا رہتی ہے۔ اسے ممتا بنرجی سے بھی دشواری ہے، لالو یادو سے بھی پریشانی ہے، اکھیلیش یادو یا مایاوتی سے بھی رہ رہ کر بیر ہوجاتا ہے۔ پھر الیکشن میں شکست کھانے کے فوراً بعد استعفا دینا، استعفا لینا اور آپسی رنجشوں کا ایک ایسا سلسلہ شروع ہوتا ہے جس کے بعد وہاں سیکھنے کا عمل اور اپنی شکستوں سے نکلنے کا طور اور بے لگام ہوتا ہے۔ محاذ بنانے میں جہاں اسے بڑے بھائی اورسرپرست کا کردار ادا کرنا چاہیے، وہاں ہر جگہ مقابلِ اول کی طرح سے وہ میدا ن میں آتی ہے۔ اس کے پاس کوئی تنظیمی ڈھانچہ نہ ہو، کوئی قائد نہ ہو مگر سمجھوتہ نہ ہونے کی صورت میں وہ ساری سیٹوںپر میدان پر اترنے کے لیے تیار ہوجاتی ہے۔ کانگریس نہ ہوئی کوئی جادوئی چھڑی اس کے ہاتھ میں آگئی کہ جہاں اس کے کارکن نہ گئے، جہاں اس کے لیڈر خوف میں مبتلا پڑے ہوئے ہیںمگر وہ ہر حلقۂ انتخاب سے ضمانت ضبط کرائے گی اور اپنی حقیقی طاقت کے بغیر کانگریس میں بیان دینے، اعلان کرنے یا محاذ بنانے کی ایک ہوڑ ہوتی ہے۔ راہل گاندھی کی کورونا کے دوران کی ان میٹنگوں کو یاد کیجیے جب وہ کسی نئے موضوع پر یا ملک کے کسی نئے مسئلے پر سرگرم تھے اور لوگوں سے محوِ گفتگو تھے۔ یہ سلسلہ آگے بھی چلتا ہی رہا۔ محدود پیمانے پر عوام سے رابطہ کرنا اور قوم و ملت کے مسائل کے سلسلے سے تبادلۂ خیال کرنا کانگریس کا میدانِ عمل سے بھاگنے کے دوران کا ایسا نسخۂ کیمیا ہے جس نے اسے زوال کی ان حدوں تک پہنچا دیا۔ راہل گاندھی کی بڑی بہن محترمہ پرینکا گاندھی پچھلے کئی انتخابات میں اترپردیش کی کمان سنبھالتی رہی ہیں۔ وہ راہل گاندھی سے بھی زیادہ اَن گڑھ سیاست داں ہیں۔ ماں کے ساتھ بھائی بہن نے مل کر ایسا لگتا ہے کہ یہ طے کرلیا ہے کہ انھیں پھر سے اقتدار نہیں چاہیے۔ اس لیے محاذ قائم کریںگے تو ڈھیلا ڈھالا، سمجھوتے کرنے میں اتنی دیر کریںگے کہ مخالف سیاسی جماعتیں تب تک اپنی منزل تک پہنچ چکی ہوتی ہے۔

        سیاست دانوں کے بارے میں سنجیدہ حلقے میں یہ بات کہی جاتی ہے کہ یہ سب سے بے اعتبار قوم ہے۔ کب کس سے سمجھوتہ کرلیں گے اور کب کون کہاں چلا جائے گا، اس کا اندازہ مشکل ہے۔ سونیا گاندھی اور راہل کی قیادت والی کانگریس کے بارے میں ایک حلقہ اب یہ کہنے لگا ہے کہ انھیں معلوم ہے کہ ملک میں ان کی کارکردگی پر کوئی ووٹ نہیں دے گا۔ پرانی پارٹی ہونے کی وجہ سے ہر صوبے سے دو چار سیٹیں پارلیامنٹ میں مل ہی جائیںگی اور دو چار ریاستوں میںبھولے بھٹکے سے حکومت بھی قائم ہوجائے گی۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے بعد دوسرے مقام پر رہ کر وہ اپنی آسان سیاست کو جاری رکھ سکتی ہے۔ ایسے میں اسے اپنی جان لگانے یا ہر صوبے میں محاذ قائم کرنے اور بھارتیہ جنتاپارٹی کو اقتدار سے روکنے سے کیا مل جائے گا، اگر یہ درست ہے تو ملک کے وہ لوگ جو ہر سیکولر سیاسی کام کے لیے کانگریس کی طرف دیکھتے رہتے ہیں، ان کی مایوسی کا اندازہ نہیں کیا جاسکتا ۔ خدا کرے کہ کانگریس کی اس پوزیشن کو دوسری سیاسی جماعتی سنجیدگی سے دیکھیں اور بغیر کانگریس کے غیر فرقہ وارانہ حکومت سازی کے خوابوں کو مستحکم کرنے کے لیے کسی نئی پہلی کی کوشش کرنی ہی چاہیے۔

[مقالہ نگار کالج آف کامرس، آرٹس اینڈ سائنس، پٹنہ میں اردو کے استاد ہیں]

safdarimamquadri@gmail.com

                                                              

(مضمون میں پیش کردہ آرا مضمون نگارکے ذاتی خیالات پرمبنی ہیں،ادارۂ ادبی میراث کاان سےاتفاق ضروری نہیں)

 

 

 

ادبی میراث پر آپ کا استقبال ہے۔ اس ویب سائٹ کو آپ کے علمی و ادبی تعاون کی ضرورت ہے۔ لہذا آپ اپنی تحریریں ہمیں adbimiras@gmail.com  پر بھیجنے کی زحمت کریں۔

 

Home Page

 

0 comment
0
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail
adbimiras

پچھلی پوسٹ
آڑها پنچایت میں نوجوانوں نے افطار پارٹی پر سماجی کارکن کو بلایا اور بھائی چارے کا پیغام دیا۔
اگلی پوسٹ
کتاب دوست: سید شاہد مہدی – پروفیسر ابن کنول

یہ بھی پڑھیں

صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:...

جون 1, 2025

لٹریچر فیسٹیولز کا فروغ: ادب یا تفریح؟ –...

دسمبر 4, 2024

معاشی ترقی سے جڑے کچھ مسائل –  محمد...

نومبر 30, 2024

دعوتِ اسلامی اور داعیانہ اوصاف و کردار –...

نومبر 30, 2024

باکو میں موسمیاتی ایجنڈے کا تماشا – مظہر...

نومبر 24, 2024

سپریم کورٹ کا حالیہ فیصلہ اور مدارس اسلامیہ...

نومبر 8, 2024

مسلمانوں کے خلاف منفی رویہ: اسباب اور حل...

اکتوبر 3, 2024

وقف کی موجودہ صورت حال اور ہندوستانی حکومت...

اکتوبر 1, 2024

مدارس اسلامیہ کا خود کفیل ہونا مفید یا...

جولائی 31, 2024

نہ سنبھلوگے تو مٹ جاؤگے – مفتی محمد...

جون 2, 2024

تبصرہ کریں Cancel Reply

اپنا نام، ای میل اور ویبسائٹ اگلے تبصرہ کے لئے اس براؤزر میں محفوظ کریں

زمرہ جات

  • آج کا شعر (59)
  • اداریہ (6)
  • اسلامیات (182)
    • قرآن مجید (آڈیو) (3)
  • اشتہار (2)
  • پسندیدہ شعر (1)
  • تاریخِ تہذیب و ثقافت (12)
  • تحقیق و تنقید (117)
  • تخلیقی ادب (593)
    • افسانچہ (29)
    • افسانہ (201)
    • انشائیہ (18)
    • خاکہ (35)
    • رباعی (1)
    • غزل (141)
    • قصیدہ (3)
    • گلہائے عقیدت (28)
    • مرثیہ (6)
    • نظم (127)
  • تربیت (32)
  • تنقیدات (1,041)
    • ڈرامہ (14)
    • شاعری (534)
      • تجزیے (13)
      • شاعری کے مختلف رنگ (217)
      • غزل شناسی (204)
      • مثنوی کی تفہیم (8)
      • مرثیہ تنقید (7)
      • نظم فہمی (88)
    • صحافت (46)
    • طب (18)
    • فکشن (402)
      • افسانچے (3)
      • افسانہ کی تفہیم (214)
      • فکشن تنقید (13)
      • فکشن کے رنگ (24)
      • ناول شناسی (148)
    • قصیدہ کی تفہیم (15)
  • جامعاتی نصاب (12)
    • پی ڈی ایف (PDF) (6)
      • کتابیں (3)
    • ویڈیو (5)
  • روبرو (انٹرویو) (46)
  • کتاب کی بات (474)
  • گوشہ خواتین و اطفال (97)
    • پکوان (2)
  • متفرقات (2,130)
    • ادب کا مستقبل (112)
    • ادبی میراث کے بارے میں (9)
    • ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف (21)
    • تحفظ مادری زبان (24)
    • تراجم (33)
    • تعلیم (33)
    • خبر نامہ (896)
    • خصوصی مضامین (126)
    • سماجی اور سیاسی مضامین (228)
    • فکر و عمل (119)
    • نوشاد منظر Naushad Manzar (68)
  • مقابلہ جاتی امتحان (1)
  • نصابی مواد (256)
    • ویڈیو تدریس (7)

ہمیں فالو کریں

Facebook

ہمیں فالو کریں

Facebook

Follow Me

Facebook
Speed up your social site in 15 minutes, Free website transfer and script installation
  • Facebook
  • Twitter
  • Instagram
  • Youtube
  • Email
  • سر ورق
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ

All Right Reserved. Designed and Developed by The Web Haat


اوپر جائیں