میرٹھ13؍جون2022
اردو پڑھنے والوں کے لیے یہ ایک بڑی خوش خبری ہے کہ اب شعبۂ اردو ، چودھری چرن سنگھ یو نیورسٹی، میرٹھ ایم اے اردو کے ساتھ ساتھ بی اے بھی شروع کر نے جا رہا ہے اور یہ نئی تعلیمی پالیسی 2020کے تحت ہو گا۔اس کے علاوہ ایک سالہ کورس ڈپلومہ ان اردو ،اور خواتین کے لیے مخصوص ششماہی کورس اردو سرٹیفیکیٹ کورس ان اردو اسکرپٹ رائٹنگ اوراردو سرٹیفیکیٹ کورس ان اردو کمپوزنگ کا بھی آ غاز کیا جارہا ہے۔
خواہش مند طلبہ و طالبات یونیورسٹی پورٹل پر اپنا رجسٹریشن کرائیں یا شعبۂ اردو سے رابطہ کریں۔
واضح ہو کہ شعبۂ اردو، چودھری چرن سنگھ یو نیورسٹی میرٹھ اپنے قیام کے 20سال مکمل کررہا ہے اور گذشتہ بیس سالوں میں شعبۂ اردو نے نہ صرف قومی بلکہ بین الاقوامی سطح پراپنی منفرد شنا خت قائم کی ہے۔
(مضمون میں پیش کردہ آرا مضمون نگارکے ذاتی خیالات پرمبنی ہیں،ادارۂ ادبی میراث کاان سےاتفاق ضروری نہیں)
ادبی میراث پر آپ کا استقبال ہے۔ اس ویب سائٹ کو آپ کے علمی و ادبی تعاون کی ضرورت ہے۔ لہذا آپ اپنی تحریریں ہمیں adbimiras@gmail.com پر بھیجنے کی زحمت کریں۔ |
Home Page