غالب انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام ایوان غالب نئی دہلی میں دو روزہ قومی سمینار بعنوان ’غالب کاسفر کلکتہ‘ آج سے شروع ہو رہا ہے۔ غالب انسٹی ٹیوٹ کے ڈائرکٹر ڈاکٹر ادریس احمد نے اطلاع دی کہ آج بتاریخ 26 اگست کو شام 5 بجے ایوان غالب میں سمینار کا افتتاحی اجلاس ہوگا۔ اس اجلاس کی صدارت اردو انگریزی کی معروف اسکالر محترمہ ڈاکٹر رخشندہ جلیل صاحبہ فرمائیں گی۔ غالب انسٹی ٹیوٹ کے سکریٹری پروفیسر صدیق الرحمٰن قدوائی انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے استقبالیہ کلمات ادا کریں گے۔پروفیسر قاضی افضال حسین صاحب سمینار کا افتتاح فرمائیں گے۔ سمینار کا کلیدی خطبہ اردو کے ممتاز ادیب و نقاد پروفیسر قاضی جمال حسین صاحب پیش کریں گے۔ ہندی انجمن ترقی پسند مصنفین کے صدر جناب وبھوتی نرائن رائے(رٹائرڈ آئی پی ایس) سمینار میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت فرمائیں گے۔ دوسرے دن 27 اگست کو صبح 10 بجے سے شام 5 بجے تک مقالات پیش کیے جائیں گے جس میں ملک کے مختلف گوشوں سے تشریف لائے مقالہ نگار حضرات مقالے پیش کریں گے۔ سمینار کا موضوع اور اہم مقالہ نگاروں کی شرکت کی وجہ سے کثیر تعداد میں لوگوں کی شرکت متوقع ہے۔
Ghalib Institute,
New Delhi -110002 (INDIA)
Ph. 91-11-23232583 , 23236518
(مضمون میں پیش کردہ آرا مضمون نگارکے ذاتی خیالات پرمبنی ہیں،ادارۂ ادبی میراث کاان سےاتفاق ضروری نہیں)
| ادبی میراث پر آپ کا استقبال ہے۔ اس ویب سائٹ کو آپ کے علمی و ادبی تعاون کی ضرورت ہے۔ لہذا آپ اپنی تحریریں ہمیں adbimiras@gmail.com پر بھیجنے کی زحمت کریں۔ |
Home Page

