Adbi Miras
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      فروری 2, 2026

      کتاب کی بات

      فروری 1, 2026

      کتاب کی بات

      دسمبر 14, 2025

      کتاب کی بات

      ستمبر 29, 2025

      کتاب کی بات

      جولائی 12, 2025

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      تانیثی ادب کی شناخت اور تعیّنِ قدر –…

      جنوری 10, 2026

      تحقیق و تنقید

      دبستانِ اردو زبان و ادب: فکری تناظری –…

      جولائی 10, 2025

      تحقیق و تنقید

      جدیدیت اور مابعد جدیدیت – وزیر آغا

      جون 20, 2025

      تحقیق و تنقید

      شعریت کیا ہے؟ – کلیم الدین احمد

      دسمبر 5, 2024

      تحقیق و تنقید

      کوثرمظہری کی تنقیدی کتابوں کا اجمالی جائزہ –…

      نومبر 19, 2024

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      قرآن کو سمجھ کر پڑھنے کا معمول بنائیے!…

      اپریل 11, 2026

      اسلامیات

      قربانی سے ہم کیا سیکھتے ہیں – الف…

      جون 16, 2024

      اسلامیات

      احتسابِ رمضان: رمضان میں ہم نے کیا حاصل…

      اپریل 7, 2024

      اسلامیات

      رمضان المبارک: تقوے کی کیفیت سے معمور و…

      مارچ 31, 2024

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین عالمی ادب فکر و عمل نوشاد منظر Naushad Manzar All
      ادب کا مستقبل

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

      ادب کا مستقبل

      غزل – عقبیٰ حمید

      نومبر 1, 2024

      ادب کا مستقبل

      ہم کے ٹھرے دکن دیس والے – سیدہ…

      اگست 3, 2024

      ادب کا مستقبل

      نورالحسنین :  نئی نسل کی نظر میں –…

      جون 25, 2023

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ایک اہم ادبی حوالہ- عمیرؔ…

      اگست 3, 2024

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      ملک کی تعمیر و ترقی میں اردو زبان و ادب…

      جولائی 1, 2023

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تراجم

      ڈاکٹر محمد ریحان: ترجمہ کا ستارہ – سیّد…

      اکتوبر 13, 2025

      تراجم

      کوثر مظہری کے تراجم – محمد اکرام

      جنوری 6, 2025

      تراجم

      ترجمہ نگاری: علم و ثقافت کے تبادلے کا…

      نومبر 7, 2024

      تراجم

      ماں پڑھتی ہے/ ایس آر ہرنوٹ – وقاراحمد

      اکتوبر 7, 2024

      تعلیم

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      مخلوط نصاب اور دینی اقدار: ایک جائزہ –…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      ڈاکٹر اقبالؔ کے تعلیمی افکار و نظریات –…

      جولائی 30, 2024

      تعلیم

      کاغذ، کتاب اور زندگی کی عجیب کہانیاں: عالمی…

      اپریل 25, 2024

      خبر نامہ

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      خبر نامہ

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      خبر نامہ

      قطر میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی الومنائی ایسوسی ایشن…

      اکتوبر 27, 2025

      خبر نامہ

      بزمِ اردو قطر کے زیرِ اہتمام سالانہ مجلہ…

      اکتوبر 26, 2025

      خصوصی مضامین

      گلوبلائزیشن اور اردو اَدب – ڈاکٹر نسیم احمد نسیم

      جولائی 26, 2025

      خصوصی مضامین

      نفرت انگیز سیاست میں میڈیا اور ٹیکنالوجی کا…

      فروری 1, 2025

      خصوصی مضامین

      لال کوٹ قلعہ: دہلی کی قدیم تاریخ کا…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو :دوست…

      جنوری 21, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:…

      جون 1, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      لٹریچر فیسٹیولز کا فروغ: ادب یا تفریح؟ –…

      دسمبر 4, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      معاشی ترقی سے جڑے کچھ مسائل –  محمد…

      نومبر 30, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      دعوتِ اسلامی اور داعیانہ اوصاف و کردار –…

      نومبر 30, 2024

      عالمی ادب

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      فکر و عمل

      حسن امام درؔد: شخصیت اور ادبی کارنامے –…

      جنوری 20, 2025

      فکر و عمل

      کوثرمظہری: ذات و جہات – محمد اکرام

      اکتوبر 8, 2024

      فکر و عمل

      حضرت مولاناسید تقی الدین ندوی فردوسیؒ – مفتی…

      اکتوبر 7, 2024

      فکر و عمل

      نذرانہ عقیدت ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کے نام…

      جولائی 23, 2024

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      رسالہ ’’شاہراہ‘‘ کے اداریے – ڈاکٹر نوشاد منظر

      دسمبر 30, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      متفرقات

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      متفرقات

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      متفرقات

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      متفرقات

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
مقبول ترین
تحقیق: معنی و مفہوم ۔ شاذیہ بتول
تدوین متن کا معروضی جائزہ – نثار علی...
ترجمہ کا فن :اہمیت اور مسائل – سیدہ...
سر سید کی  ادبی خدمات – ڈاکٹر احمد...
آغا حشر کاشمیری کی ڈراما نگاری (سلور کنگ...
حالیؔ کی حالات زندگی اور ان کی خدمات...
ثقافت اور اس کے تشکیلی عناصر – نثار...
تحقیق کیا ہے؟ – صائمہ پروین
منٹو کی افسانہ نگاری- ڈاکٹر نوشاد عالم
منیرؔنیازی کی شاعری کے بنیادی فکری وفنی مباحث...
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      فروری 2, 2026

      کتاب کی بات

      فروری 1, 2026

      کتاب کی بات

      دسمبر 14, 2025

      کتاب کی بات

      ستمبر 29, 2025

      کتاب کی بات

      جولائی 12, 2025

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      تانیثی ادب کی شناخت اور تعیّنِ قدر –…

      جنوری 10, 2026

      تحقیق و تنقید

      دبستانِ اردو زبان و ادب: فکری تناظری –…

      جولائی 10, 2025

      تحقیق و تنقید

      جدیدیت اور مابعد جدیدیت – وزیر آغا

      جون 20, 2025

      تحقیق و تنقید

      شعریت کیا ہے؟ – کلیم الدین احمد

      دسمبر 5, 2024

      تحقیق و تنقید

      کوثرمظہری کی تنقیدی کتابوں کا اجمالی جائزہ –…

      نومبر 19, 2024

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      قرآن کو سمجھ کر پڑھنے کا معمول بنائیے!…

      اپریل 11, 2026

      اسلامیات

      قربانی سے ہم کیا سیکھتے ہیں – الف…

      جون 16, 2024

      اسلامیات

      احتسابِ رمضان: رمضان میں ہم نے کیا حاصل…

      اپریل 7, 2024

      اسلامیات

      رمضان المبارک: تقوے کی کیفیت سے معمور و…

      مارچ 31, 2024

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین عالمی ادب فکر و عمل نوشاد منظر Naushad Manzar All
      ادب کا مستقبل

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

      ادب کا مستقبل

      غزل – عقبیٰ حمید

      نومبر 1, 2024

      ادب کا مستقبل

      ہم کے ٹھرے دکن دیس والے – سیدہ…

      اگست 3, 2024

      ادب کا مستقبل

      نورالحسنین :  نئی نسل کی نظر میں –…

      جون 25, 2023

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ایک اہم ادبی حوالہ- عمیرؔ…

      اگست 3, 2024

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      ملک کی تعمیر و ترقی میں اردو زبان و ادب…

      جولائی 1, 2023

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تراجم

      ڈاکٹر محمد ریحان: ترجمہ کا ستارہ – سیّد…

      اکتوبر 13, 2025

      تراجم

      کوثر مظہری کے تراجم – محمد اکرام

      جنوری 6, 2025

      تراجم

      ترجمہ نگاری: علم و ثقافت کے تبادلے کا…

      نومبر 7, 2024

      تراجم

      ماں پڑھتی ہے/ ایس آر ہرنوٹ – وقاراحمد

      اکتوبر 7, 2024

      تعلیم

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      مخلوط نصاب اور دینی اقدار: ایک جائزہ –…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      ڈاکٹر اقبالؔ کے تعلیمی افکار و نظریات –…

      جولائی 30, 2024

      تعلیم

      کاغذ، کتاب اور زندگی کی عجیب کہانیاں: عالمی…

      اپریل 25, 2024

      خبر نامہ

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      خبر نامہ

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      خبر نامہ

      قطر میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی الومنائی ایسوسی ایشن…

      اکتوبر 27, 2025

      خبر نامہ

      بزمِ اردو قطر کے زیرِ اہتمام سالانہ مجلہ…

      اکتوبر 26, 2025

      خصوصی مضامین

      گلوبلائزیشن اور اردو اَدب – ڈاکٹر نسیم احمد نسیم

      جولائی 26, 2025

      خصوصی مضامین

      نفرت انگیز سیاست میں میڈیا اور ٹیکنالوجی کا…

      فروری 1, 2025

      خصوصی مضامین

      لال کوٹ قلعہ: دہلی کی قدیم تاریخ کا…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو :دوست…

      جنوری 21, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:…

      جون 1, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      لٹریچر فیسٹیولز کا فروغ: ادب یا تفریح؟ –…

      دسمبر 4, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      معاشی ترقی سے جڑے کچھ مسائل –  محمد…

      نومبر 30, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      دعوتِ اسلامی اور داعیانہ اوصاف و کردار –…

      نومبر 30, 2024

      عالمی ادب

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      فکر و عمل

      حسن امام درؔد: شخصیت اور ادبی کارنامے –…

      جنوری 20, 2025

      فکر و عمل

      کوثرمظہری: ذات و جہات – محمد اکرام

      اکتوبر 8, 2024

      فکر و عمل

      حضرت مولاناسید تقی الدین ندوی فردوسیؒ – مفتی…

      اکتوبر 7, 2024

      فکر و عمل

      نذرانہ عقیدت ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کے نام…

      جولائی 23, 2024

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      رسالہ ’’شاہراہ‘‘ کے اداریے – ڈاکٹر نوشاد منظر

      دسمبر 30, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      متفرقات

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      متفرقات

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      متفرقات

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      متفرقات

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
Adbi Miras
غزل شناسی

غزلیاتِ نازؔ قادری ذات سے کائنات کا سفر – پروفیسر قمر جہاں

by adbimiras فروری 19, 2021
by adbimiras فروری 19, 2021 0 comment

نازؔ قادری کی غزلیات پر لکھنے کے لیے جب میں نے قلم اٹھا لیا ہے تو دیر سے سوچ رہی ہوں کہ کیا لکھوں؟ جب پروفیسر وہاب اشرفی اور پروفیسر لطف الرحمن جیسے جید عالم ونقاد نے نازؔ قادری کے کلام پر اپنی پسندیدگی کی مُہر ثبت کردی ہے تو ایسے میں مجھ ناچیز کی کیا بساط؟ مگر وہ جو برابر سنتے آئے ہیں کہ اچھی شاعری پڑھنے کے بعد خود قاری پر بھی کچھ ایسی کیفیت طاری ہوجاتی ہے کہ وہ چاہتے اور نہ چاہتے ہوئے بھی قلم ہاتھ میں اٹھا ہی لیتا ہے یا پھر کچھ گنگنانے لگتا ہے، اندر کی یہ تحریک بڑی چیز ہے، تو میں بھی اب اسی قطار میں ہوں  ع

دیکھیں کیا گزرے ہے قطرے پہ گُہر ہونے تک

موصوف کی ارسال کردہ کتاب ’صحرا میں ایک بوند‘ جو میری میز پر دھری ہے برسوں پرانے نازؔ قادری کی یاددلا رہی ہے۔ پیش نظر مجموعہ کی زیادہ تر غزلیں اُسی دور کی یادگار ہیں، کچھ نئی بھی ہیں، اس طرح ۱۹۷۵ء سے ۲۰۱۰ تک کے کلام کے تفصیلی مطالعے اور تاریخی ترتیب کو مد نظر رکھتے ہوئے یہ کہا جاسکتا ہے کہ ان کے یہاں تخلیقی ارتفاع ہے۔ موصوف اُس وقت ٹی۔این۔ بی کالج، بھاگل پور جوائن کیے تھے اور شعبۂ اردو پوسٹ گریجویٹ میں کلاس لینے جاتے تھے۔ اُس وقت میں اور پروفیسر آصفہ واسع (انٹرنیشنل باجی) سندروتی مہیلا کالج سے کلاس لینے کے لیے ہفتہ میں دو دن جایا کرتی تھی، شعبۂ اردو کا یہ بالکل ابتدائی زمانہ تھا اور شعبے کے استحکام کے لیے ہمارے پُرخلوص تعاون کی ضرورت تھی۔ نازؔ قادری کو دیکھ کر یہ احساس ہوا تھا کہ وہ زندگی کی محرومی و محزونیت کے شکار ہیں اور اندر سے بے حد حساس بھی:

نہ کوئی عکس منوّر نہ منظرِ خوش رنگ

یہ کیسے خواب کے بستر پر سورہا ہوں میں

 

عجیب آندھی ہے یہ جسم و جاں کی آندھی بھی

مجھے سنبھال ، بکھرنے سے ڈر ہا ہوں میں

 

کبھی نہ چھو سکی باب اثر دُعا میری

عجیب قہرِ مُسلسل میں متبلا ہوں میں

بلا تخصیص یہ تینوں اشعار ایک ہی غزل سے مقتبس ہیں، اس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ موصوف کی ذہنی نہج کیا ہے۔یہ ۲۰۰۸ ء کی غزل ہے۔ آج ان اشعار کو پڑھتے ہوئے برسوں بیتے وہ لمحے یاد آرہے ہیں جب نازؔ قادری شہر بھاگلپور کے مکیں ہوکر بھی اجنبیوں کی طرح بکھرے بکھرے اور اداس اداس سے تھے اور خود اپنے شعر کی مثال:

سکوں نہ تھا مگر اتنا بھی انتشار نہ تھا

ہمارے چاروں طرف خوف کا حصار نہ تھا

 

تمام عُمر خزاں میں جھلستے گزری ہے

ہمارے سر پہ کبھی سایۂ بہار نہ تھا

 

میں اپنے شہر میں رہتا ہوں اجنبی کی طرح

زمیں یہاں کی تو اک آسماں ہے میرے لیے

۲؍نومبر ۱۹۷۶ء میں انہوں نے بھاگلپور میں T.N.B. Collegeجوائن کیا تھا اور یکم نومبر ۱۹۸۲ء میں ایل۔ ایس۔ کالج مظفرپور چلے گئے تھے پھر شعبۂ اردو، بہار یونیورسٹی  (مظفرپور) میں داخل ہوئے اور وہیں سے جولائی ۲۰۰۴ء میں ریٹائرڈ بھی ہوئے۔ اس اثنا میں جب جب وہ بھاگلپور تشریف لائے ہم لوگوں کے یہاں ذرا دیر کے لیے ہی سہی ملاقات کرنے ضرور آئے مگر میں نے کبھی ان کے چہرے پر وہ بھرپور مُسکراہٹ نہیں دیکھی جو عام طور سے ایک خوش حال زندگی کی پہچان ہوتی ہے۔ شاید اس انتشار اور اضمحلال میں ان کے مخصوص ومنفرد مزاج وماحول کا بیحد دخل تھا اور وہ جو کہتے ہیں کہ فن اور فنکار ایک دوسرے سے وابستہ ہوتے ہیں سو ناز قادری بھی تمام عمر ایک فنکار کی طرح خونِ دل سے اپنی تحریر کو رنگین کرتے رہے۔ اُن کی شاعری کی اثر آفرینی میں ان کی ذات کا عکس بہت نمایاں ہے، میں ان کی شاعری کو اظہارِ ذات کی شاعری کہوں تو کچھ بیجا نہ ہوگا، یہ دوسری بات ہے کہ حصارِ ذات کا دائرہ عموماً اس قدر وسیع ہوتا ہے کہ اس کے اندر بسا اوقات ساری کائنات سما جاتی ہے، آپ بیتی سے جگ بیتی کا رشتہ نیا نہیں ہے، ہر زمانے میں اس کے نمونے اچھی شاعری میں دیکھنے کو مل جاتے ہیں، محمد تقی میرؔ ہوں، اختر الایمان ہوں، جمیل مظہری ہوں یا کلیم عاجزؔ سبھوں نے اپنی گھائل شخصیت زندگی کو فن میں درشایا ہے، کہیں علامتوں کے سہارے، کبھی پیکروں میں، کبھی بلا واسطہ اور کبھی بالواسطہ طور پر فن اور فنکار کی یکجائی دیکھنے کو مل جاتی ہے، اکثر تو ایسا بھی ہوتا ہے کہ حرفِ انکار ہی حرفِ اقرار بن جاتا ہے اور جامہ پوشی کی ہر کوشش ناکام رہ جاتی ہے، نازؔ قادری کے الفاظ میں سنئے:

 

سب اپنے آپ میں گم ہو کے رہ گئے اے نازؔ

حصارِ ذات عجب دائرہ لگے ہے مجھے

میں کہ اپنے آپ میں گم ہوں نہ اوروں پر عیاں

لفظ بے معنٰی ، صدائے بے صدا کہئے مجھے

عمر بھر اپنے تعاقب میں بھٹکتا ہی رہا

نازؔ! کرب و درد کا اک سلسلہ کہیے مجھے

 

لمحہ لمحہ اپنے اندر ٹوٹتا جاتا ہوں میں

تجھ کو ایسی زندگی کا شاید اندازا نہیں

 

میں ٹوٹ ٹوٹ کے لمحوں میں بٹ گیا اے نازؔ

مرا شمار بھی اوراقِ منتشر میں تھا

بقول پروفیسر عنوانؔ چشتی’انہوں نے (نازؔ قادری نے) جو کچھ کہا ہے اپنی شخصیت کے حوالے سے کہا ہے، اس سے اُن کی شاعری میں جذبوں کی کہکشاں کے ساتھ فکرِ بلیغ کی کرنیں سی پھوٹتی ہوئی محسوس ہوتی ہیں۔۔۔۔۔‘

ان کے لہجے میں نیاپن ہے، گھسا پٹا، سُنا سُنایا روایتی لہجہ نہیں بلکہ اس میں شاعر کی شخصیت کا عکس ہے اور غالباً تازگی کا انحصار بھی انھیں باتوں میں مضمر ہے۔ اکثر اوقات اکہرے اُسلوب میں انہوں نے اپنے خیال کا اظہار کیا ہے لیکن موضوع کی معنویت نے سہل ممتنع کے اشعار کو بھی ایک خاص رنگ میں ڈبو دیا ہے:

ہر لمحہ اپنے آپ سے مصروفِ جنگ ہوں

تفصیل کیا بتائوں تمہیں حادثات کی

 

خواہ پتھر ، خواہ شیشہ آدمی

ریزہ ریزہ ہو کے بکھرا آدمی

لمحہ لمحہ دھوپ سے تپ کر ہوا

دشتِ غربت میں سُنہرا آدمی

ایک دو شعر ہی نہیں، پوری غزل ایک رنگ اور ایک کیف میں ڈوبی ہوئی ہے، جہاں کہیں استعاراتی اسلوب ہے وہاں تو لاجواب انداز ہے:

آنکھ لگتی ہے تو خوابوں کا نگر جاگتا ہے

رات سوتی ہے مگر دیدۂ تر جاگتا ہے

 

مرے وجود میں در آیا کیسا سناٹا

کہ ریگ زار میں گُم گشتہ اک صدا ہوں میں

 

نازؔ کے لہجے میں ہے بند اک جہانِ اضطراب

عہدِ نو کے استعارے ہیں تمہارے نام سب

 

یہ پاش پاش تمنا یہ ریزہ ریزہ حیات

لُٹا لُٹا سا کوئی قافلہ لگے ہے مجھے

 

یہ موج موج ہوا ، یہ بھنور بھنور پانی

ڈبو نہ دے یہ سفینہ ، یہ بادباں مجھ کو

 

نہ کوئی عکس نیا ہے نہ آئینہ ہے نیا

مری نگاہ کا ہر ایک زاویہ ہے نیا

 

لوحِ احساس پہ بکھرا ہوا منظر ہوں میں

اپنے ہی خواب پریشاں پہ نظر ہے میری

 

برائے نام سہی حاصل طلب ٹھہرا

وہ ایک لمحہ جو سرمایۂ طرب ٹھہرا

حالاں کہ اس قماش کے اشعار کی تعداد ابھی کم ہے مگر امید کی جاتی ہے کہ اگر یہی تیور رہا اور وقت نے اظہارِ ہُنر کے لیے مہلت دی تو مستقبل میں مزید تیکھے رنگ دیکھنے کوملیں گے اور انشاء اللہ تعالیٰ خود شاعر کا یہ شعر ان پر صادق آئے گا:

شہر در شہر بہ اندازِ دگر روشن ہے

ہر طرف اپنی صدا اپنا ہنر روشن ہے

٭٭٭

پروفیسر قمر جہاں

سابق صدر شعبۂ اردو

تلکا مانجھی بھاگلپور یونیورسٹی، بھاگلپور

 

(مضمون میں پیش کردہ آرا مضمون نگارکے ذاتی خیالات پرمبنی ہیں،ادارۂ ادبی میراث کاان سےاتفاق ضروری نہیں)

 

 

 

ادبی میراث پر آپ کا استقبال ہے۔ اس ویب سائٹ کو آپ کے علمی و ادبی تعاون کی ضرورت ہے۔ لہذا آپ اپنی تحریریں ہمیں adbimiras@gmail.com  پر بھیجنے کی زحمت کریں۔
قمر جہاںناز قادریناز قادری کی شاعری
0 comment
0
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail
adbimiras

پچھلی پوسٹ
سید امجد ربانی کے نعتیہ کلام کا جمالیاتی کینوس – طفیل احمد مصباحی
اگلی پوسٹ
گیان چند جین ،جموں اور غالب – ڈاکٹرشاہ نواز فیاض

یہ بھی پڑھیں

برگِ سخن کی بات ہے دل تھام لیجیے...

جنوری 31, 2026

نوجوان شعراء کی نئی نسل: سفر، سفیر اور...

اکتوبر 11, 2025

صاحب ذوق قاری اور شعر کی سمجھ –...

مئی 5, 2025

 ایک اسلوب ساز شاعر اور نثر نگار شمیم...

جنوری 20, 2025

حسرت کی سیاسی شاعری – پروفیسر شمیم حنفی

جنوری 15, 2025

غالب اور تشکیک – باقر مہدی

جنوری 15, 2025

غالب: شخصیت اور شاعری: نئے مطالعے کے امکانات...

دسمبر 17, 2024

غالب اور جدید فکر – پروفیسر شمیم حنفی

دسمبر 9, 2024

اردو شاعری میں تصوف کی روایت – آل...

دسمبر 5, 2024

غالب کی شاعری کی معنویت – آل احمد...

دسمبر 5, 2024

تبصرہ کریں Cancel Reply

اپنا نام، ای میل اور ویبسائٹ اگلے تبصرہ کے لئے اس براؤزر میں محفوظ کریں

زمرہ جات

  • آج کا شعر (59)
  • اداریہ (6)
  • اسلامیات (183)
    • قرآن مجید (آڈیو) (3)
  • اشتہار (2)
  • پسندیدہ شعر (1)
  • تاریخِ تہذیب و ثقافت (12)
  • تحقیق و تنقید (118)
  • تخلیقی ادب (595)
    • افسانچہ (29)
    • افسانہ (201)
    • انشائیہ (19)
    • خاکہ (35)
    • رباعی (1)
    • غزل (141)
    • قصیدہ (3)
    • گلہائے عقیدت (28)
    • مرثیہ (6)
    • نظم (128)
  • تربیت (32)
  • تنقیدات (1,045)
    • ڈرامہ (14)
    • شاعری (536)
      • تجزیے (13)
      • شاعری کے مختلف رنگ (218)
      • غزل شناسی (205)
      • مثنوی کی تفہیم (8)
      • مرثیہ تنقید (7)
      • نظم فہمی (88)
    • صحافت (46)
    • طب (18)
    • فکشن (404)
      • افسانچے (3)
      • افسانہ کی تفہیم (216)
      • فکشن تنقید (13)
      • فکشن کے رنگ (24)
      • ناول شناسی (148)
    • قصیدہ کی تفہیم (15)
  • جامعاتی نصاب (12)
    • پی ڈی ایف (PDF) (6)
      • کتابیں (3)
    • ویڈیو (5)
  • روبرو (انٹرویو) (46)
  • کتاب کی بات (477)
  • گوشہ خواتین و اطفال (99)
    • پکوان (2)
  • متفرقات (2,134)
    • ادب کا مستقبل (113)
    • ادبی میراث کے بارے میں (9)
    • ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف (21)
    • تحفظ مادری زبان (24)
    • تراجم (33)
    • تعلیم (33)
    • خبر نامہ (898)
    • خصوصی مضامین (126)
    • سماجی اور سیاسی مضامین (228)
    • عالمی ادب (1)
    • فکر و عمل (119)
    • نوشاد منظر Naushad Manzar (68)
  • مقابلہ جاتی امتحان (1)
  • نصابی مواد (256)
    • ویڈیو تدریس (7)

ہمیں فالو کریں

Facebook

ہمیں فالو کریں

Facebook

Follow Me

Facebook
Speed up your social site in 15 minutes, Free website transfer and script installation
  • Facebook
  • Twitter
  • Instagram
  • Youtube
  • Email
  • سر ورق
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ

All Right Reserved. Designed and Developed by The Web Haat


اوپر جائیں