Adbi Miras
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      فروری 2, 2026

      کتاب کی بات

      فروری 1, 2026

      کتاب کی بات

      دسمبر 14, 2025

      کتاب کی بات

      ستمبر 29, 2025

      کتاب کی بات

      جولائی 12, 2025

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      تانیثی ادب کی شناخت اور تعیّنِ قدر –…

      جنوری 10, 2026

      تحقیق و تنقید

      دبستانِ اردو زبان و ادب: فکری تناظری –…

      جولائی 10, 2025

      تحقیق و تنقید

      جدیدیت اور مابعد جدیدیت – وزیر آغا

      جون 20, 2025

      تحقیق و تنقید

      شعریت کیا ہے؟ – کلیم الدین احمد

      دسمبر 5, 2024

      تحقیق و تنقید

      کوثرمظہری کی تنقیدی کتابوں کا اجمالی جائزہ –…

      نومبر 19, 2024

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      قرآن کو سمجھ کر پڑھنے کا معمول بنائیے!…

      اپریل 11, 2026

      اسلامیات

      قربانی سے ہم کیا سیکھتے ہیں – الف…

      جون 16, 2024

      اسلامیات

      احتسابِ رمضان: رمضان میں ہم نے کیا حاصل…

      اپریل 7, 2024

      اسلامیات

      رمضان المبارک: تقوے کی کیفیت سے معمور و…

      مارچ 31, 2024

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین عالمی ادب فکر و عمل نوشاد منظر Naushad Manzar All
      ادب کا مستقبل

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

      ادب کا مستقبل

      غزل – عقبیٰ حمید

      نومبر 1, 2024

      ادب کا مستقبل

      ہم کے ٹھرے دکن دیس والے – سیدہ…

      اگست 3, 2024

      ادب کا مستقبل

      نورالحسنین :  نئی نسل کی نظر میں –…

      جون 25, 2023

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ایک اہم ادبی حوالہ- عمیرؔ…

      اگست 3, 2024

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      ملک کی تعمیر و ترقی میں اردو زبان و ادب…

      جولائی 1, 2023

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تراجم

      ڈاکٹر محمد ریحان: ترجمہ کا ستارہ – سیّد…

      اکتوبر 13, 2025

      تراجم

      کوثر مظہری کے تراجم – محمد اکرام

      جنوری 6, 2025

      تراجم

      ترجمہ نگاری: علم و ثقافت کے تبادلے کا…

      نومبر 7, 2024

      تراجم

      ماں پڑھتی ہے/ ایس آر ہرنوٹ – وقاراحمد

      اکتوبر 7, 2024

      تعلیم

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      مخلوط نصاب اور دینی اقدار: ایک جائزہ –…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      ڈاکٹر اقبالؔ کے تعلیمی افکار و نظریات –…

      جولائی 30, 2024

      تعلیم

      کاغذ، کتاب اور زندگی کی عجیب کہانیاں: عالمی…

      اپریل 25, 2024

      خبر نامہ

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      خبر نامہ

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      خبر نامہ

      قطر میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی الومنائی ایسوسی ایشن…

      اکتوبر 27, 2025

      خبر نامہ

      بزمِ اردو قطر کے زیرِ اہتمام سالانہ مجلہ…

      اکتوبر 26, 2025

      خصوصی مضامین

      گلوبلائزیشن اور اردو اَدب – ڈاکٹر نسیم احمد نسیم

      جولائی 26, 2025

      خصوصی مضامین

      نفرت انگیز سیاست میں میڈیا اور ٹیکنالوجی کا…

      فروری 1, 2025

      خصوصی مضامین

      لال کوٹ قلعہ: دہلی کی قدیم تاریخ کا…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو :دوست…

      جنوری 21, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:…

      جون 1, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      لٹریچر فیسٹیولز کا فروغ: ادب یا تفریح؟ –…

      دسمبر 4, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      معاشی ترقی سے جڑے کچھ مسائل –  محمد…

      نومبر 30, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      دعوتِ اسلامی اور داعیانہ اوصاف و کردار –…

      نومبر 30, 2024

      عالمی ادب

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      فکر و عمل

      حسن امام درؔد: شخصیت اور ادبی کارنامے –…

      جنوری 20, 2025

      فکر و عمل

      کوثرمظہری: ذات و جہات – محمد اکرام

      اکتوبر 8, 2024

      فکر و عمل

      حضرت مولاناسید تقی الدین ندوی فردوسیؒ – مفتی…

      اکتوبر 7, 2024

      فکر و عمل

      نذرانہ عقیدت ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کے نام…

      جولائی 23, 2024

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      رسالہ ’’شاہراہ‘‘ کے اداریے – ڈاکٹر نوشاد منظر

      دسمبر 30, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      متفرقات

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      متفرقات

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      متفرقات

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      متفرقات

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
مقبول ترین
تحقیق: معنی و مفہوم ۔ شاذیہ بتول
تدوین متن کا معروضی جائزہ – نثار علی...
ترجمہ کا فن :اہمیت اور مسائل – سیدہ...
سر سید کی  ادبی خدمات – ڈاکٹر احمد...
آغا حشر کاشمیری کی ڈراما نگاری (سلور کنگ...
حالیؔ کی حالات زندگی اور ان کی خدمات...
ثقافت اور اس کے تشکیلی عناصر – نثار...
تحقیق کیا ہے؟ – صائمہ پروین
منٹو کی افسانہ نگاری- ڈاکٹر نوشاد عالم
منیرؔنیازی کی شاعری کے بنیادی فکری وفنی مباحث...
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      فروری 2, 2026

      کتاب کی بات

      فروری 1, 2026

      کتاب کی بات

      دسمبر 14, 2025

      کتاب کی بات

      ستمبر 29, 2025

      کتاب کی بات

      جولائی 12, 2025

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      تانیثی ادب کی شناخت اور تعیّنِ قدر –…

      جنوری 10, 2026

      تحقیق و تنقید

      دبستانِ اردو زبان و ادب: فکری تناظری –…

      جولائی 10, 2025

      تحقیق و تنقید

      جدیدیت اور مابعد جدیدیت – وزیر آغا

      جون 20, 2025

      تحقیق و تنقید

      شعریت کیا ہے؟ – کلیم الدین احمد

      دسمبر 5, 2024

      تحقیق و تنقید

      کوثرمظہری کی تنقیدی کتابوں کا اجمالی جائزہ –…

      نومبر 19, 2024

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      قرآن کو سمجھ کر پڑھنے کا معمول بنائیے!…

      اپریل 11, 2026

      اسلامیات

      قربانی سے ہم کیا سیکھتے ہیں – الف…

      جون 16, 2024

      اسلامیات

      احتسابِ رمضان: رمضان میں ہم نے کیا حاصل…

      اپریل 7, 2024

      اسلامیات

      رمضان المبارک: تقوے کی کیفیت سے معمور و…

      مارچ 31, 2024

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین عالمی ادب فکر و عمل نوشاد منظر Naushad Manzar All
      ادب کا مستقبل

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

      ادب کا مستقبل

      غزل – عقبیٰ حمید

      نومبر 1, 2024

      ادب کا مستقبل

      ہم کے ٹھرے دکن دیس والے – سیدہ…

      اگست 3, 2024

      ادب کا مستقبل

      نورالحسنین :  نئی نسل کی نظر میں –…

      جون 25, 2023

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ایک اہم ادبی حوالہ- عمیرؔ…

      اگست 3, 2024

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      ملک کی تعمیر و ترقی میں اردو زبان و ادب…

      جولائی 1, 2023

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تراجم

      ڈاکٹر محمد ریحان: ترجمہ کا ستارہ – سیّد…

      اکتوبر 13, 2025

      تراجم

      کوثر مظہری کے تراجم – محمد اکرام

      جنوری 6, 2025

      تراجم

      ترجمہ نگاری: علم و ثقافت کے تبادلے کا…

      نومبر 7, 2024

      تراجم

      ماں پڑھتی ہے/ ایس آر ہرنوٹ – وقاراحمد

      اکتوبر 7, 2024

      تعلیم

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      مخلوط نصاب اور دینی اقدار: ایک جائزہ –…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      ڈاکٹر اقبالؔ کے تعلیمی افکار و نظریات –…

      جولائی 30, 2024

      تعلیم

      کاغذ، کتاب اور زندگی کی عجیب کہانیاں: عالمی…

      اپریل 25, 2024

      خبر نامہ

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      خبر نامہ

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      خبر نامہ

      قطر میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی الومنائی ایسوسی ایشن…

      اکتوبر 27, 2025

      خبر نامہ

      بزمِ اردو قطر کے زیرِ اہتمام سالانہ مجلہ…

      اکتوبر 26, 2025

      خصوصی مضامین

      گلوبلائزیشن اور اردو اَدب – ڈاکٹر نسیم احمد نسیم

      جولائی 26, 2025

      خصوصی مضامین

      نفرت انگیز سیاست میں میڈیا اور ٹیکنالوجی کا…

      فروری 1, 2025

      خصوصی مضامین

      لال کوٹ قلعہ: دہلی کی قدیم تاریخ کا…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو :دوست…

      جنوری 21, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:…

      جون 1, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      لٹریچر فیسٹیولز کا فروغ: ادب یا تفریح؟ –…

      دسمبر 4, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      معاشی ترقی سے جڑے کچھ مسائل –  محمد…

      نومبر 30, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      دعوتِ اسلامی اور داعیانہ اوصاف و کردار –…

      نومبر 30, 2024

      عالمی ادب

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      فکر و عمل

      حسن امام درؔد: شخصیت اور ادبی کارنامے –…

      جنوری 20, 2025

      فکر و عمل

      کوثرمظہری: ذات و جہات – محمد اکرام

      اکتوبر 8, 2024

      فکر و عمل

      حضرت مولاناسید تقی الدین ندوی فردوسیؒ – مفتی…

      اکتوبر 7, 2024

      فکر و عمل

      نذرانہ عقیدت ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کے نام…

      جولائی 23, 2024

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      رسالہ ’’شاہراہ‘‘ کے اداریے – ڈاکٹر نوشاد منظر

      دسمبر 30, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      متفرقات

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      متفرقات

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      متفرقات

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      متفرقات

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
Adbi Miras
اسلامیاتگوشہ خواتین و اطفال

اسلام میں عورت کی مستقل حیثیت-ڈاکٹر محمد رضی الاسلام ندوی

by adbimiras ستمبر 4, 2020
by adbimiras ستمبر 4, 2020 0 comment

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

اسلام میں حقوق نسواں کے معاملے میں جو سب سے بڑا اعتراض کیا جاتا ہے وہ یہ کہ اس میں عورتوں کو مستقل حیثیت حاصل نہیں ہے۔ وہ مردوں کا ضمیمہ ہیں۔ ہر معاملے میں انھیں مردوں کا تابع اور ماتحت بنا کر رکھا گیا ہے۔ان کی اپنی کوئی مرضی ہوتی ہے نہ اختیار۔ وہ دوسروں کی دست نگر اور ان کے اشاروں پر چلنے کے لیے مجبور ہوتی ہیں۔ مسلمانوں کے زوال پذیر معاشرہ سے چاہے اسی اعتراض کی ترجمانی ہوتی ہو، بلکہ در اصل یہ اعتراض اسی کو دیکھ کر کیا جاتا ہے ، لیکن حقیقت اس سے بالکل مختلف ہے ۔آئندہ سطور میں اس کی کچھ وضاحت کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

عورت مرد ہی کی جنس سے ہے۔

اسلام کے علاوہ بعض دیگر مذاہب اور تہذیبوں میں تو عورت کے ساتھ اس طرح کا برتاؤ کیا جاتا ہے، گویا اس کی تخلیق مرد سے مختلف انداز سے ہوئی ہے اور وہ کوئی دوسری مخلوق ہے۔ اسلام یہ تصور پیش کرتا ہے کہ مرد اور عورت کی تخلیق میں کوئی فرق نہیں ہے۔ اللہ تعالیٰ نے دنیا کے تمام انسانوں کو’ ایک جان‘ سے پیدا کیا ہے اور اسی کی جنس سے اس کا جوڑا بنایا ہے۔اللہ تعالی کا ارشاد ہے:

یٰٓأَیُّہَا النَّاسُ اتَّقُواْ رَبَّکُمُ الَّذِیْ خَلَقَکُم مِّن نَّفْسٍ وَاحِدَۃٍ وَخَلَقَ مِنْہَا زَوْجَہَا وَبَثَّ مِنْہُمَا رِجَالاً کَثِیْراً وَنِسَاء                    (النساء:۱)

’’ لوگو ! اپنے رب سے ڈرو جس نے تم کو ایک جان سے پیدا کیا اور اُسی جان سے اس کا جوڑا بنایا اور ان دونوں سے بہت مرد و عورت دنیا میں پھیلا دیے۔‘‘

’ایک جان‘ سے مراد حضرت آدم علیہ السلام ہیں، جن سے نسل انسانی چلی ہے۔احادیث میں اس کی صراحت کی گئی ہے ۔ اللہ کے رسول ﷺ کاارشادہے:کلّکمبنوآدم(احمد:۱۷۴۴۶) ’’ تم سب آدم کے بیٹے ہو۔‘‘انّ أباکم واحد(احمد:۲۳۴۸۹)’’تم سب کا باپ ایک ہی ہے۔‘‘بائبل میں بیان کیا گیا ہے کہ آدم کی پسلی سے حوّا کو پیدا کیا گیا۔ تالمود میںاس کی اور تفصیل ہے کہ حوّا کو آدم کی دائیں جانب کی تیرہویں پسلی سے پیدا کیا گیا۔یہیں سے یہ اسرائیلی روایت کتبِ تفسیر میں بھی راہ پاگئی ہے، حالاں کہ اس کا حقیقت سے دور کا بھی تعلّق نہیں۔ تخلیق ِحوّا کی تفصیلی کیفیت کا ہمیں علم نہیں ہے۔حدیث میں کہا گیا ہے کہ عورت پسلی سے پیدا کی گئی ہے۔(بخاری:۳۳۳۱، مسلم:۱۴۶۸)لیکن اس میں اس کی کیفیتِ تخلیق کا ذکر نہیں ہے ، بلکہ اس کی فطری خصوصیات کی تشبیہ بیان کی گئی ہے۔’’ اسی جان سے اس کا جوڑا بنایا‘‘ کا مطلب یہ ہے کہ حوّاکی تخلیق آدم کی ہی جنس سے کی۔قرآن کریم میں دوسری جگہ ہے:وَاللّہُ جَعَلَ لَکُم مِّنْ أَنفُسِکُمْ أَزْوَاجاً (النحل:۷۲)’’اور وہ اللہ ہی ہے جس نے تمھارے لیے تمھاری جنس سے ہی بیویاں بنائیں۔‘‘

جیسا مرد، ویسی عورت

مرد اور عورت میں تخلیق کے اعتبار سے کوئی فرق نہیں ہے۔اس کا ذکر ایک حدیث میں بہت خوب صورت انداز میں آیا ہے۔ متعدد صحابہ(ام المومنین حضرت عائشہؓ، حضرت ام سلیم ؓ،حضرت انس بن مالکؓ) سے مروی ہے کہ رسول اللہﷺنےارشادفرمایا: انماالنساءشقائقالرجال( ابوداؤد:۲۳۶،ترمذی:۱۱۳)’’ عورتیں اور مرد ایک جیسے ہیں۔‘‘عربی زبان میں ’الشق‘ نصف حصے کو کہتے ہیں۔ کسی چیز کو لمبائی سے چیر کر اس کے دو ٹکڑے کر دیے جائیں تو ہر ٹکڑا ’شقّۃ‘کہلاتا ہے ۔ اسی معنیٰ میں سگے بھائی کو ’شقیق‘ اور سگی بہن کو ’شقیقۃ‘ کہا جاتا ہے، اس لیے کہ دونوں کے ماں باپ ایک ہوتے ہیں۔ اس حدیث میں تمام عورتوں کو مردوں کے مثل قرار دیا گیا ہے۔

مومنانہ زندگی کے اوصاف

اللہ تعالیٰ نے اپنی کتاب میںحق اور باطل، خیر اور شر،صحیح اور غلط، نیک اور بد، سب کو کھول کھول کر بیان کر دیا ہے۔اس کے رسول نے بھی اپنی تعلیمات کے ذریعے ان چیزوں کی خوب وضاحت کردی ہے۔ اب جو شخص بھی اللہ اور اس کے رسول کے حکموں کے مطابق زندگی گزارے گا وہ اللہ کی رضا سے بہرہ ور ہوگا اور اس کے انعامات کا مستحق ٹھہرے گا،لیکن جو شخص ان کی نافرمانی کرے گا  وہ اس کے غضب کا مستحق ٹھہرے گا اور اس کی سزا جھیلے گا۔ اس معاملے میں مرد اور عورت کی کوئی تفریق نہیں کی گئی ہے۔ چنانچہ قرآن مجید میں صراحت سے کہا گیا ہے:

إِنَّ الْمُسْلِمِیْنَ وَالْمُسْلِمٰتِ وَالْمُؤْمِنِیْنَ وَالْمُؤْمِنٰتِ وَالْقَانِتِیْنَ وَالْقَانِتٰتِ وَالصَّادِقِیْنَ وَالصَّادِقٰتِ وَالصَّابِرِیْنَ وَالصَّابِرٰتِ وَالْخَاشِعِیْنَ وَالْخَاشِعٰتِ وَالْمُتَصَدِّقِیْنَ وَالْمُتَصَدِّقٰتِ وَالصَّائِمِیْنَ وَالصَّائِمٰتِ وَالْحَافِظِیْنَ فُرُوجَہُمْ وَالْحٰفِظٰتِ وَالذَّاکِرِیْنَ اللَّہَ کَثِیْراً وَالذّٰکِرٰتِ أَعَدَّ اللَّہُ لَہُم مَّغْفِرَۃً وَأَجْراً عَظِیْماً ( الاحزاب:۳۵)

’’بالیقین جو مرد اور جو عورتیں مسلم ہیں، مومن ہیں، مطیعِ فرمان ہیں، راست باز ہیں، صابر ہیں، اللہ کے آگے جھکنے والے ہیں، صدقہ دینے والے ہیں،روزہ رکھنے والے ہیں، اپنی شرم گاہوں کی حفاظت کرنے والے ہیں اور اللہ کو کثرت سے یاد کرنے والے ہیں، اللہ نے ان کے لیے مغفرت اور بڑا اجر مہیا کر رکھا ہے۔‘‘

اس آیت میں بتایا گیا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے یہاں کن خوبیوں کی قدر و قیمت ہے۔یہاں دس(۱۰) اوصاف کا بیان ہے۔ یہ اصلاً دین کی بنیادی قدریں ہیں۔ ان پر عمل آوری کے معاملے میں مرد اور عورت کے درمیان کوئی فرق نہیں ہے۔کہا گیا ہے کہ جو شخص بھی، خواہ وہ مرد ہو یا عورت،ان اوصاف کو اختیار کرے گا اور ان سے اپنی زندگی کو آراستہ کرے گااسے اللہ کی رحمت ڈھانپ لے گی اور وہ اس کی مغفرت اور اجر و انعام سے بہرہ ور ہوگا۔اگر مرد اور عورت دونوں یکساں طور پر یہ اوصاف اپنے اندر پیدا کریں گے تو اللہ تعالیٰ کے یہاں ان کا مرتبہ یکساں ہوگا اور دونوں برابر اجر کے مستحق ہوں گے۔ان آیات میں عورتوں کا ذکر ضمناً نہیں، بلکہ مردوں کے پہلو بہ پہلو مستقلاً آیا ہے۔ اس لیے کہ وہ نصف انسانیت ہیں۔ معاشرہ کے بناؤ اور بگاڑمیں ان کا اتنا ہی حصہ ہے جتنا مردوں کا ہے،بلکہ بعض پہلوؤں سے ان کا حصہ مردوں سے کچھ زیادہ ہی ہے۔

کوئی عمل ضائع نہ ہوگا

دنیا میں کوئی شخص جو عمل بھی کرے گا وہ رائیگاں نہ جائے گا۔عمل کرنے والا چاہے مرد ہو یا عورت، اللہ تعالیٰ اسے اس کا بھر پور صلہ عطا فرمائے گا۔قرآن مجید میں ایک جگہ عقل و دانش سے کام لینے والوں کے اوصاف بیان کیے گئے ہیں، جو کائنات میں غور و فکر کرتے ہیں، ہر وقت اللہ کا ذکر کرتے ہیں، ایمان حاصل ہونے پر شکر بجا لاتے ہیں اور آخرت کی رسوائی سے اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگتے ہیں۔ اس کے بعد کی آیت یہ ہے:

فَاسْتَجَابَ لَہُمْ رَبُّہُمْ أَنِّیْ لاَ أُضِیْعُ عَمَلَ عَامِلٍ مِّنکُم مِّن ذَکَرٍ أَوْ أُنثَی بَعْضُکُم مِّن بَعْضٍ( آل عمران:۱۹۵)

’’ جواب میں ان کے رب نے فرمایا: میں تم میں سے کسی کا عمل ضائع کرنے والا نہیں ہوں،خواہ مرد ہو یا عورت، تم سب ایک دوسرے کے ہم جنس ہو۔‘‘

اس آیت میں صراحت کی گئی ہے کہ کوئی شخص چاہے مرد ہو یا عورت، جو بھی عمل کرے گا وہ ضائع نہ ہوگا۔ اس آیت کا یہ ٹکڑا بھی بہت اہم ہے: بَعضُکُم مِن بَعضٍ( تم سب ایک دوسرے کے ہم جنس ہو)، یعنی تم مرد ہو یا عورت ،ایک جیسے ہو، تمھارے درمیان کوئی فرق نہیں ہے۔تم میں سے ہر شخص اپنے اپنے عمل کے مطابق جزا پائے گا۔

آخرت میں برابر اجر کا استحقاق

اللہ تعالیٰ نے وعدہ کیا ہے کہ دنیا میں جو شخص بھی نیک عمل کرے گا وہ آخرت میں اس کی اچھی جزا پائے گا۔اس معاملے میں مرد اور عورت کے درمیان کوئی فرق نہیں کیا گیا ہے۔قرآن مجید میں بہت سے مقامات پر یہ بات اجمالاً بیان کی گئی ہے ، لیکن متعدد آیات میں صراحت سے مرد اور عورت کا الگ الگ تذکرہ کیا گیا ہے: چند آیات درج ذیل ہیں:

مَنْ عَمِلَ صَالِحاً مِّن ذَکَرٍ أَوْ أُنثَی وَہُوَ مُؤْمِنٌ فَلَنُحْیِیَنَّہُ حَیَاۃً طَیِّبَۃً وَلَنَجْزِیَنَّہُمْ أَجْرَہُم بِأَحْسَنِ مَا کَانُواْ یَعْمَلُونَ                                                                            (النحل:۹۷)

’’ جو شخص بھی نیک عمل کرے گا،خواہ وہ مرد ہو یا عورت، بشرطے کہ ہو وہ مومن، اسے ہم دنیا میں پاکیزہ زندگی بسر کرائیں گے اور (آخرت میں) ایسے لوگوں کو ان کے اجر ان کے بہترین اعمال کے مطابق بخشیں گے۔‘‘

لَّیْْسَ بِأَمَانِیِّکُمْ وَلا أَمَانِیِّ أَہْلِ الْکِتٰبِ ، مَن یَعْمَلْ سُوء اً یُجْزَ بِہِ وَلاَ یَجِدْ لَہُ مِن دُونِ اللّہِ وَلِیّاً وَلاَ نَصِیْراً ، وَمَن یَعْمَلْ مِنَ الصّٰلِحٰتَ مِن ذَکَرٍ أَوْ أُنثَی وَہُوَ مُؤْمِنٌ فَأُوْلٰٓـئِکَ یَدْخُلُونَ الْجَنَّۃَ وَلاَ یُظْلَمُونَ نَقِیْراً (النساء:۲۳۔۲۴)

’’ انجامِ کار نہ تمھاری آرزوؤں پر موقوف ہے نہ اہلِ کتاب کی آرزوؤں پر۔ جو بھی برائی کرے گا اس کا پھل پائے گا اور اللہ کے مقابلے میں اپنے لیے کوئی حامی و مدد گار نہ پا سکے گا۔ اور جو نیک عمل کرے گا، خواہ مرد ہو یا عورت،بشرطے کہ ہو وہ مومن ، تو ایسے ہی لوگ جنت میں داخل ہوں گے اور ان کی ذرّہ برابر حق تلفی نہ ہونے پائے گی۔‘‘

مَنْ عَمِلَ سَیِّئَۃً فَلَا یُجْزَی إِلَّا مِثْلَہَا ، وَمَنْ عَمِلَ صَالِحاً مِّن ذَکَرٍ أَوْ أُنثَی وَہُوَ مُؤْمِنٌ فَأُوْلٰٓئِکَ یَدْخُلُونَ الْجَنَّۃَ یُرْزَقُونَ فِیْہَا بِغَیْرِ حِسَابٍ (مومن:۴۰)

’’ جو برائی کرے گا اس کو اتنا ہی بدلہ ملے گا جتنی اس نے برائی کی ہوگی اور جو نیک عمل کرے گا، خواہ وہ مرد ہو یا عورت، بشرطے کہ ہو وہ مومن، ایسے سب لوگ جنت میں داخل ہوں گے، جہاں ان کو بے حساب رزق دیا جائے گا۔‘‘

مذکورہ بالا تینوں آیتوں میں دو باتوںکی تکرار ہے:ایک’خواہ وہ مرد ہو یا عورت‘، دوسرے’ بشرطے کہ ہو وہ مومن‘۔ اس سے یہ وضاحت مقصود ہے کہ دنیا میں مرد اور عورت میں سے جو بھی نیک اعمال کرے گا وہ آخرت میں اس کی جزا پائے گا۔ محض عورت ہونا اللہ تعالیٰ کے انعامات و اکرامات کے استحقاق کے معاملے میں رکاوٹ نہ بنے گا، البتہ اخروی اجر کا مستحق بننے کے لیے ایمان شرط ہے۔ جو شخص ایمان سے بہرہ ور نہ ہو، وہ چاہے مرد ہو یا عورت، وہ جنتوں کی نعمتوں سے شاد کام نہ ہو سکے گا اور اس کا ٹھکانہ جہنم ہوگی۔

بارگاہَ الٰہی میں ذاتی مسئولیت ہوگی

قیامت میں ہر شخص بارگاہِ الٰہی میں ذاتی حیثیت میں پیش ہوگا۔ اس سے اس کے اپنے اعمال کا حساب ہوگا۔ اس کے رشتے داروں یا متعلقین نے دنیا میں اچھے کام کیے ہوں گا تو ان کا فائدہ اسے نہیں ملے گا اور برے کام کیے ہوں گے تو ان کا وبال اسے نہیں پہنچے گا۔ یہ ایک طے شدہ اصول ہے، جسے قرآن مجید میں بار بار دہرایا گیا ہے۔ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے:

مَنِ اہْتَدَی فَإِنَّمَا یَہْتَدیْ لِنَفْسِہِ وَمَن ضَلَّ فَإِنَّمَا یَضِلُّ عَلَیْہَا ، وَلاَ تَزِرُ وَازِرَۃٌ وِزْرَ أُخْرَی (الاسراء:۱۵۔۱۶)

’’ جو کوئی راہ راست اختیار کرے اس کی راست روی اس کے اپنے ہی لیے مفید ہے اور جو گم راہ ہو اس کی گم راہی کا وبال اسی پر ہے۔ کوئی بوجھ اٹھانے والا دوسرے کا بوجھ نہ اٹھائے گا۔‘‘

وَلَا تَزِرُ وَازِرَۃٌ وِزْرَ أُخْرَی ، وَإِن تَدْعُ مُثْقَلَۃٌ إِلَی حِمْلِہَا لَا یُحْمَلْ مِنْہُ شَیْء ٌ وَلَوْ کَانَ ذَا قُرْبٰی ( فاطر:۱۸)

’’ کوئی بوجھ اٹھانے والا کسی دوسرے کابوجھ نہ اٹھائے گا۔ اور اگر کوئی لدا ہوا نفس اپنا بوجھ اٹھانے کے لیے پکارے گا تو اس کے بار کا ایک ادنیٰ حصہ بھی بٹانے کے لیے کوئی نہ آئے گا، چاہے وہ قریب ترین رشتہ دار ہی کیوں نہ ہو۔‘‘

قرآن مجید میں مثالوں کے ذریعے اس اصول کو واضح کر دیا گیا ہے۔حضرت ابراہیم علیہ السلام کا باپ کافر تھا۔ اس کے کفر نے حضرت ابراہیمؑ کو کچھ نقصان پہنچایا نہ ان کے ،اللہ کا محبوب اور جلیل القدر پیغمبر ہونے کی وجہ سے اسے کچھ فائدہ پہنچا۔ حضرت نوح علیہ السلام کا بیٹا ان پر ایمان نہیں لایا اور اللہ کا باغی بنا رہا۔ ایک پیغمبر کا بیٹا ہونے سے اسے کچھ فائدہ حاصل ہوا نہ اس کی سرکشی اور کفر کی وجہ سے حضرت نوحؑ کی نبوت پر کچھ فرق پڑا۔ یہ مثال قرآن مجید میںعورتوں کے سلسلے میں بھی مذکور ہے۔حضرت نوح اور حضرت لوط علیہما السلام کی بیویاں ایمان سے محروم رہیں، چنانچہ عذابِ الٰہی کی مستحق ٹھہریں۔ پیغمبروں کی بیویاں ہونا ان کے کچھ کام نہ آیا۔ فرعون کی بیوی حضرت موسیٰ علیہ السلام پر ایمان لے آئی تو جنت کی حق دار قرار پائی۔ ایک انتہائی ظالم و جابر اور کافربادشاہ کی بیوی ہونا تقرّبِ الٰہی کی راہ میں رکاوٹ نہیں بنا۔ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ ہر شخص، خواہ وہ مرد ہو یا عورت، اللہ تعالیٰ کے رو برو اپنی ذاتی حیثیت میں پیش ہوگا اور اس سے اس کے اپنے اعمال کے بارے میں سوال کیا جائے گا۔

حیثیت برابر، لیکن دائرۂ کار علیٰحدہ

اسلام نے مردوں اور عورتوں کو برابر حیثیت دی ہے۔لیکن ان کا دائرۂ کار علیٰحدہ رکھا ہے۔دونوں کو الگ الگ کام اور الگ الگ ذمے داریاں سونپی ہیں۔ اس نے مرد کو گھر سے باہر کے کام سونپے ہیں اور معاشی تگ و دو کرکے اپنے متعلقین کی کفالت کرنے کا حکم دیا ہے اور عورت کو گھر کے اندر کی ذمے داری دی ہے اور بچوں کی پرورش و پرداخت کا کام اس کے حوالے کیا ہے۔اسی بنا پر گھر سے باہر کے بہت سے کاموں سے اسے رخصت دی گئی ہے۔خاندان کا نظام خوش اسلوبی سے چلانے کے لیے کاموں کی یہ تقسیم ضروری تھی۔

٭٭٭

 

نوٹ: مضمون نگاری جماعت اسلامی ہند، نئی دہلی کے تصنیفی اکیڈمی میں  سکریٹری ہیں۔

 

ادبی میراث پر آپ کا استقبال ہے۔ اس ویب سائٹ کو آپ کے علمی و ادبی تعاون کی ضرورت ہے۔ لہذا آپ اپنی تحریریں ہمیں adbimiras@gmail.com  پر بھیجنے کی زحمت کریں۔

 

 

0 comment
0
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail
adbimiras

پچھلی پوسٹ
انتظار حسین کے افسانوں کا اسطوری بیانیہ-ڈاکٹر عبد الرزاق زیادی
اگلی پوسٹ
مولانا ظفر علی خاں اوراخبار ‘‘ستارۂ صبح’’-ڈاکٹرساجد ذکی فہمی

یہ بھی پڑھیں

قرآن کو سمجھ کر پڑھنے کا معمول بنائیے!...

اپریل 11, 2026

تانیثی ادب کی شناخت اور تعیّنِ قدر –...

جنوری 10, 2026

ہندوستانی معاشرے میں دین کے نام پر خواتین...

جنوری 3, 2026

بچوں کو تعطیلات میں مشغول رکھنے اور شخصیت...

جولائی 9, 2024

قربانی سے ہم کیا سیکھتے ہیں – الف...

جون 16, 2024

احتسابِ رمضان: رمضان میں ہم نے کیا حاصل...

اپریل 7, 2024

رمضان المبارک: تقوے کی کیفیت سے معمور و...

مارچ 31, 2024

ہندوستان کی تاریخ کا ایک اہم کردار’بیگم سمرو‘...

دسمبر 16, 2023

پروین شاکر کی شاعری میں تانیثی آواز اور...

دسمبر 5, 2023

بھارت میں ماحولیاتی تبدیلی: بحران کے” "تخفیف میں...

اکتوبر 20, 2023

تبصرہ کریں Cancel Reply

اپنا نام، ای میل اور ویبسائٹ اگلے تبصرہ کے لئے اس براؤزر میں محفوظ کریں

زمرہ جات

  • آج کا شعر (59)
  • اداریہ (6)
  • اسلامیات (183)
    • قرآن مجید (آڈیو) (3)
  • اشتہار (2)
  • پسندیدہ شعر (1)
  • تاریخِ تہذیب و ثقافت (12)
  • تحقیق و تنقید (118)
  • تخلیقی ادب (595)
    • افسانچہ (29)
    • افسانہ (201)
    • انشائیہ (19)
    • خاکہ (35)
    • رباعی (1)
    • غزل (141)
    • قصیدہ (3)
    • گلہائے عقیدت (28)
    • مرثیہ (6)
    • نظم (128)
  • تربیت (32)
  • تنقیدات (1,045)
    • ڈرامہ (14)
    • شاعری (536)
      • تجزیے (13)
      • شاعری کے مختلف رنگ (218)
      • غزل شناسی (205)
      • مثنوی کی تفہیم (8)
      • مرثیہ تنقید (7)
      • نظم فہمی (88)
    • صحافت (46)
    • طب (18)
    • فکشن (404)
      • افسانچے (3)
      • افسانہ کی تفہیم (216)
      • فکشن تنقید (13)
      • فکشن کے رنگ (24)
      • ناول شناسی (148)
    • قصیدہ کی تفہیم (15)
  • جامعاتی نصاب (12)
    • پی ڈی ایف (PDF) (6)
      • کتابیں (3)
    • ویڈیو (5)
  • روبرو (انٹرویو) (46)
  • کتاب کی بات (477)
  • گوشہ خواتین و اطفال (99)
    • پکوان (2)
  • متفرقات (2,134)
    • ادب کا مستقبل (113)
    • ادبی میراث کے بارے میں (9)
    • ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف (21)
    • تحفظ مادری زبان (24)
    • تراجم (33)
    • تعلیم (33)
    • خبر نامہ (898)
    • خصوصی مضامین (126)
    • سماجی اور سیاسی مضامین (228)
    • عالمی ادب (1)
    • فکر و عمل (119)
    • نوشاد منظر Naushad Manzar (68)
  • مقابلہ جاتی امتحان (1)
  • نصابی مواد (256)
    • ویڈیو تدریس (7)

ہمیں فالو کریں

Facebook

ہمیں فالو کریں

Facebook

Follow Me

Facebook
Speed up your social site in 15 minutes, Free website transfer and script installation
  • Facebook
  • Twitter
  • Instagram
  • Youtube
  • Email
  • سر ورق
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ

All Right Reserved. Designed and Developed by The Web Haat


اوپر جائیں