"کشمیری پنڈتوں کی اردو زبان و ادب میں حصہ داری” موضوع پر سیمینار، افسانوں کی قرات، مشاعرہ اور تقریب رسم اجراء 16 مئی 2022 کو شام 4 بجے گورانجنی آڈیٹوریم، رویند بھون کنونشن سینٹر، بھوپال میں”
مدھیہ پردیش اردو اکادمی ،محکمہ ثقافت کے زیر اہتمام ” کشمیری پنڈتوں کی اردو زبان و ادب میں حصہ داری” موضوع پر سیمینار، افسانوں کی قرات، مشاعرہ اور تقریب رسم اجراء کا انعقاد 16 مئی 2022 کو شام 4 بجے گورانجنی آڈیٹوریم، رویند بھون کنونشن سینٹر، بھوپال میں کیا جائے گا.
اردو اکادمی کی ڈائریکٹر ڈاکٹر نصرت مہدی نے پروگرام کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ جیسا کہ ہم سبھی جانتے ہیں کہ کشمیری پنڈت کئی دہائیوں سے اردو ادب کی مختلف اصناف پر لگاتار کام کررہے ہیں اور انھوں نے اردو زبان کو اپنی تخلیقی صلاحیتوں کے ذریعے مزید ثروت مند بنایا ہے لیکن اردو زبان میں ان کی حصہ داری پر کبھی کہیں گفتگو نہیں ہوئی ہے. اس لیے اس موضوع پر گفتگو کی اہمیت کو محسوس کرتے ہوئے مدھیہ پردیش اردو اکادمی ،محکمہ ثقافت کے زیر اہتمام متذکرہ پروگرام کا انعقاد کیا جا رہا ہے. سیمینار میں شرکت کرنے والے خصوصی مقررین میں راجیش رینا کشمیر، دیپک بدکی شری نگر، خالد حسین جموں، ڈاکٹر محمد نعمان خان بھوپال، ڈاکٹر عزیز عرفان اندور، ڈاکٹر مہتاب عالم بھوپال، برج ناتھ بیتاب جموں اور رافیعہ محی الدین اننت ناگءوغیرہ اپنے خیالات کا اظہار کریں گے. اس موقع پر کل ہند مشاعرے کا انعقاد سید صلاح الدین دبئی، کی صدارت میں کیا جائے گا اور مدھیہ پردیش اردو اکادمی کے مالی تعاون سے شائع ہونے والی کتابوں کا رسم اجرا بھی کیا جائے گا. ساتھ ہی کشمیر کے معروف فکشن نگار دیپک بدکی کے نئے ناول "اپنا اپنا سچ” کا اجرا بھی عمل میں آئے گا.
ڈاکٹر نصرت مہدی نے محبان اردو سے پروگرام میں شرکت کی درخواست کی ہے.
(مضمون میں پیش کردہ آرا مضمون نگارکے ذاتی خیالات پرمبنی ہیں،ادارۂ ادبی میراث کاان سےاتفاق ضروری نہیں)
| ادبی میراث پر آپ کا استقبال ہے۔ اس ویب سائٹ کو آپ کے علمی و ادبی تعاون کی ضرورت ہے۔ لہذا آپ اپنی تحریریں ہمیں adbimiras@gmail.com پر بھیجنے کی زحمت کریں۔ |
Home Page

