Adbi Miras
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      فروری 5, 2025

      کتاب کی بات

      جنوری 26, 2025

      کتاب کی بات

      ظ ایک شخص تھا – ڈاکٹر نسیم احمد…

      جنوری 23, 2025

      کتاب کی بات

      جنوری 18, 2025

      کتاب کی بات

      دسمبر 29, 2024

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      جدیدیت اور مابعد جدیدیت – وزیر آغا

      جون 20, 2025

      تحقیق و تنقید

      شعریت کیا ہے؟ – کلیم الدین احمد

      دسمبر 5, 2024

      تحقیق و تنقید

      کوثرمظہری کی تنقیدی کتابوں کا اجمالی جائزہ –…

      نومبر 19, 2024

      تحقیق و تنقید

      کوثرمظہری کے نصف درجن مونوگراف پر ایک نظر…

      نومبر 17, 2024

      تحقیق و تنقید

      کوثرمظہری کا زاویۂ تنقید – محمد اکرام

      نومبر 3, 2024

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      قربانی سے ہم کیا سیکھتے ہیں – الف…

      جون 16, 2024

      اسلامیات

      احتسابِ رمضان: رمضان میں ہم نے کیا حاصل…

      اپریل 7, 2024

      اسلامیات

      رمضان المبارک: تقوے کی کیفیت سے معمور و…

      مارچ 31, 2024

      اسلامیات

      نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تعدد…

      ستمبر 23, 2023

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین فکر و عمل نوشاد منظر Naushad Manzar All
      ادب کا مستقبل

      غزل – عقبیٰ حمید

      نومبر 1, 2024

      ادب کا مستقبل

      ہم کے ٹھرے دکن دیس والے – سیدہ…

      اگست 3, 2024

      ادب کا مستقبل

      نورالحسنین :  نئی نسل کی نظر میں –…

      جون 25, 2023

      ادب کا مستقبل

      اجمل نگر کی عید – ثروت فروغ

      اپریل 4, 2023

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ایک اہم ادبی حوالہ- عمیرؔ…

      اگست 3, 2024

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      ملک کی تعمیر و ترقی میں اردو زبان و ادب…

      جولائی 1, 2023

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تراجم

      کوثر مظہری کے تراجم – محمد اکرام

      جنوری 6, 2025

      تراجم

      ترجمہ نگاری: علم و ثقافت کے تبادلے کا…

      نومبر 7, 2024

      تراجم

      ماں پڑھتی ہے/ ایس آر ہرنوٹ – وقاراحمد

      اکتوبر 7, 2024

      تراجم

      مکتی/ منو بھنڈاری – ترجمہ: ڈاکٹرفیضان حسن ضیائی

      جنوری 21, 2024

      تعلیم

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      مخلوط نصاب اور دینی اقدار: ایک جائزہ –…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      ڈاکٹر اقبالؔ کے تعلیمی افکار و نظریات –…

      جولائی 30, 2024

      تعلیم

      کاغذ، کتاب اور زندگی کی عجیب کہانیاں: عالمی…

      اپریل 25, 2024

      خبر نامہ

      پروفیسر خالد جاوید کی حیثیت شعبے میں ایک…

      اپریل 16, 2025

      خبر نامہ

      پروفیسر نجمہ رحمانی کی شخصیت اورحیات انتہائی موثر:…

      مارچ 25, 2025

      خبر نامہ

      مارچ 15, 2025

      خبر نامہ

      جے این یو خواب کی تعبیر پیش کرتا…

      فروری 26, 2025

      خصوصی مضامین

      نفرت انگیز سیاست میں میڈیا اور ٹیکنالوجی کا…

      فروری 1, 2025

      خصوصی مضامین

      لال کوٹ قلعہ: دہلی کی قدیم تاریخ کا…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو :دوست…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو –…

      جنوری 21, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:…

      جون 1, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      لٹریچر فیسٹیولز کا فروغ: ادب یا تفریح؟ –…

      دسمبر 4, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      معاشی ترقی سے جڑے کچھ مسائل –  محمد…

      نومبر 30, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      دعوتِ اسلامی اور داعیانہ اوصاف و کردار –…

      نومبر 30, 2024

      فکر و عمل

      حسن امام درؔد: شخصیت اور ادبی کارنامے –…

      جنوری 20, 2025

      فکر و عمل

      کوثرمظہری: ذات و جہات – محمد اکرام

      اکتوبر 8, 2024

      فکر و عمل

      حضرت مولاناسید تقی الدین ندوی فردوسیؒ – مفتی…

      اکتوبر 7, 2024

      فکر و عمل

      نذرانہ عقیدت ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کے نام…

      جولائی 23, 2024

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      رسالہ ’’شاہراہ‘‘ کے اداریے – ڈاکٹر نوشاد منظر

      دسمبر 30, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      اردو کا پہلا عوامی اور ترقی پسند شاعر…

      نومبر 2, 2022

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جہاں خوشبو ہی خوشبو تھی: ایک فکشن –…

      اکتوبر 5, 2022

      متفرقات

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

      متفرقات

      صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:…

      جون 1, 2025

      متفرقات

      مخلوط نصاب اور دینی اقدار: ایک جائزہ –…

      جون 1, 2025

      متفرقات

      پروفیسر خالد جاوید کی حیثیت شعبے میں ایک…

      اپریل 16, 2025

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
مقبول ترین
تدوین متن کا معروضی جائزہ – نثار علی...
ترجمہ کا فن :اہمیت اور مسائل – سیدہ...
تحقیق: معنی و مفہوم ۔ شاذیہ بتول
سر سید کی  ادبی خدمات – ڈاکٹر احمد...
حالیؔ کی حالات زندگی اور ان کی خدمات...
ثقافت اور اس کے تشکیلی عناصر – نثار...
تحقیق کیا ہے؟ – صائمہ پروین
منٹو کی افسانہ نگاری- ڈاکٹر نوشاد عالم
منیرؔنیازی کی شاعری کے بنیادی فکری وفنی مباحث...
آغا حشر کاشمیری کی ڈراما نگاری (سلور کنگ...
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      فروری 5, 2025

      کتاب کی بات

      جنوری 26, 2025

      کتاب کی بات

      ظ ایک شخص تھا – ڈاکٹر نسیم احمد…

      جنوری 23, 2025

      کتاب کی بات

      جنوری 18, 2025

      کتاب کی بات

      دسمبر 29, 2024

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      جدیدیت اور مابعد جدیدیت – وزیر آغا

      جون 20, 2025

      تحقیق و تنقید

      شعریت کیا ہے؟ – کلیم الدین احمد

      دسمبر 5, 2024

      تحقیق و تنقید

      کوثرمظہری کی تنقیدی کتابوں کا اجمالی جائزہ –…

      نومبر 19, 2024

      تحقیق و تنقید

      کوثرمظہری کے نصف درجن مونوگراف پر ایک نظر…

      نومبر 17, 2024

      تحقیق و تنقید

      کوثرمظہری کا زاویۂ تنقید – محمد اکرام

      نومبر 3, 2024

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      قربانی سے ہم کیا سیکھتے ہیں – الف…

      جون 16, 2024

      اسلامیات

      احتسابِ رمضان: رمضان میں ہم نے کیا حاصل…

      اپریل 7, 2024

      اسلامیات

      رمضان المبارک: تقوے کی کیفیت سے معمور و…

      مارچ 31, 2024

      اسلامیات

      نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تعدد…

      ستمبر 23, 2023

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین فکر و عمل نوشاد منظر Naushad Manzar All
      ادب کا مستقبل

      غزل – عقبیٰ حمید

      نومبر 1, 2024

      ادب کا مستقبل

      ہم کے ٹھرے دکن دیس والے – سیدہ…

      اگست 3, 2024

      ادب کا مستقبل

      نورالحسنین :  نئی نسل کی نظر میں –…

      جون 25, 2023

      ادب کا مستقبل

      اجمل نگر کی عید – ثروت فروغ

      اپریل 4, 2023

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ایک اہم ادبی حوالہ- عمیرؔ…

      اگست 3, 2024

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      ملک کی تعمیر و ترقی میں اردو زبان و ادب…

      جولائی 1, 2023

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تراجم

      کوثر مظہری کے تراجم – محمد اکرام

      جنوری 6, 2025

      تراجم

      ترجمہ نگاری: علم و ثقافت کے تبادلے کا…

      نومبر 7, 2024

      تراجم

      ماں پڑھتی ہے/ ایس آر ہرنوٹ – وقاراحمد

      اکتوبر 7, 2024

      تراجم

      مکتی/ منو بھنڈاری – ترجمہ: ڈاکٹرفیضان حسن ضیائی

      جنوری 21, 2024

      تعلیم

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      مخلوط نصاب اور دینی اقدار: ایک جائزہ –…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      ڈاکٹر اقبالؔ کے تعلیمی افکار و نظریات –…

      جولائی 30, 2024

      تعلیم

      کاغذ، کتاب اور زندگی کی عجیب کہانیاں: عالمی…

      اپریل 25, 2024

      خبر نامہ

      پروفیسر خالد جاوید کی حیثیت شعبے میں ایک…

      اپریل 16, 2025

      خبر نامہ

      پروفیسر نجمہ رحمانی کی شخصیت اورحیات انتہائی موثر:…

      مارچ 25, 2025

      خبر نامہ

      مارچ 15, 2025

      خبر نامہ

      جے این یو خواب کی تعبیر پیش کرتا…

      فروری 26, 2025

      خصوصی مضامین

      نفرت انگیز سیاست میں میڈیا اور ٹیکنالوجی کا…

      فروری 1, 2025

      خصوصی مضامین

      لال کوٹ قلعہ: دہلی کی قدیم تاریخ کا…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو :دوست…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو –…

      جنوری 21, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:…

      جون 1, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      لٹریچر فیسٹیولز کا فروغ: ادب یا تفریح؟ –…

      دسمبر 4, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      معاشی ترقی سے جڑے کچھ مسائل –  محمد…

      نومبر 30, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      دعوتِ اسلامی اور داعیانہ اوصاف و کردار –…

      نومبر 30, 2024

      فکر و عمل

      حسن امام درؔد: شخصیت اور ادبی کارنامے –…

      جنوری 20, 2025

      فکر و عمل

      کوثرمظہری: ذات و جہات – محمد اکرام

      اکتوبر 8, 2024

      فکر و عمل

      حضرت مولاناسید تقی الدین ندوی فردوسیؒ – مفتی…

      اکتوبر 7, 2024

      فکر و عمل

      نذرانہ عقیدت ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کے نام…

      جولائی 23, 2024

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      رسالہ ’’شاہراہ‘‘ کے اداریے – ڈاکٹر نوشاد منظر

      دسمبر 30, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      اردو کا پہلا عوامی اور ترقی پسند شاعر…

      نومبر 2, 2022

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جہاں خوشبو ہی خوشبو تھی: ایک فکشن –…

      اکتوبر 5, 2022

      متفرقات

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

      متفرقات

      صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:…

      جون 1, 2025

      متفرقات

      مخلوط نصاب اور دینی اقدار: ایک جائزہ –…

      جون 1, 2025

      متفرقات

      پروفیسر خالد جاوید کی حیثیت شعبے میں ایک…

      اپریل 16, 2025

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
Adbi Miras
غزل شناسی

خوابوں کے مرثیے اور خوش گوار ماتم – صابر

by adbimiras اکتوبر 4, 2024
by adbimiras اکتوبر 4, 2024 0 comment

صابر

اورنگ آباد

 

سفیر صدیقی کی دو چار غزلیں پہلی بار پڑھنے والا قاری بہت سارے سوالوں، اندیشوں اور خدشوں سے اس قدر بھر جاتا ہے کہ لطف و نشاط کے وہ جذبات، جو دورانِ قرأت اس کے اندرون میں پاؤں پسارنے لگے تھے، اپنی جگہیں خالی کرنے لگتے ہیں۔ ایک بے پناہ قسم کی تشنگی لاحق ہوتی ہے اور قاری کا سارا وجود ہل من مزید، ہل من مزید کے شور سے گونجنے لگتا ہے۔ ایسے قاری کے لیے اس سے بہتر کیا ہو سکتا ہے کہ وہ سفیر کی چالیس پچاس غزلیں ایک نشست میں پڑھ ڈالے۔ سفیر کا شعری مجموعہ ’’خوابوں کے مرثیے‘‘ ایسا ہی ایک موقع مذکورہ قاری کو عنایت کرتا ہے۔ کم و بیش ستر غزلوں اور چند متفرقات پر مشتمل یہ کتاب، کتابوں کی بھیڑ میں آسانی سے پہچانی جا سکتی ہے، صوری و معنوی دونوں اعتبار سے۔ کتاب کے بیک کور پر یہ دو شعر ایک اشارے کا کام انجام دیتے ہیں:

 

قضا کے خواب ہمیں اس قدر سہانے لگے

ہم اپنے ہاتھوں ہی اپنا گلا دبانے لگے

 

ڈھلی جو شام تو سب اپنے اپنے گھر کو چلے

سو ہم بھی موت کا دروازہ کھٹکھٹانے لگے

 

اگر سفیر نے اس کتاب کی ترتیب کی ذمہ داری مجھے سونپی ہوتی تو میں بیک کور پر اس شعر کو ترجیح دیتا:

 

یہ سہولت تو ملنی چاہیے تھی

خودکشی کس لیے حرام ہے یار

 

موت کی خواہش اردو شاعری میں پہلے بھی گاہے بگاہے داخل ہوتی رہی ہے۔

 

جینے میں اختیار نہیں ورنہ ہم نشیں

ہم چاہتے ہیں موت تو اپنی خدا سے آج

(میرؔ)

 

 

مرتے ہیں آرزو میں مرنے کی

موت آتی ہے پر نہیں آتی

(غالبؔ)

 

فانیؔ اور جذبیؔ کے یہاں نسبتاً زیادہ اشعار اور نظمیں اس موضوع پر مل جاتی ہیں۔ فانیؔ کو تو ہم نے یاسیت کا امام قرار دے رکھا ہے۔ یہ معروف سوچ بھی غلط مبحث کا نتیجہ ہی ہے کہ اردو شاعری میں سب سے پہلے میرؔ نے یاسیت کو موضوع بنایا اور فانیؔ نے اسے درجۂ کمال تک پہنچایا۔ خیر، ابھی ہم میرؔ و فانیؔ و جذبیؔ کی دنیا میں بھٹکنے سے گریز کرتے ہیں۔ کیا سفیر دورِ جدید میں یاسیت کا شاعر ہے؟ اس کا مثبت جواب دینےمیں مجھے تردّد ہے کیونکہ یاسیت کی پیش رو شاعری ناکامی، محرومی، اداسی، مایوسی اور ناامیدی کو بار بار اور براہ راست موضوع ضرور بناتی ہے لیکن موت کی خواہش کا اظہار اس شدت سے نہیں کرتی جیسی ہمیں سفیر کے یہاں ملتی ہے۔ فطری موت کی خواہش تو پھر بھی مل جاتی ہے لیکن خودکشی جیسی غیر فطری موت کی کشش کے اتنے سارے موڈز اردو تو چھوڑیے کسی دوسری زبان کی شاعری میں بھی شاید نہ ملیں۔ انگریزی میں suicide poems لکھی جاتی ہیں لیکن ان میں بھی بیشتر منظوم suicide notes سے آگے بڑھنے نہیں پاتیں۔ سفیر نے پیش لفظ میں اپنے اس اختصاص کے بارے میں کچھ وضاحتیں پیش کی ہیں:

 

’’ہمارا کوئی بھی عمل خواہ جسمانی ہو یا روحانی خوابوں پر ہی مبنی ہے۔ اور میں ان خوابوں کے مرثیے لکھ کر موت سے لڑتے رہنے کی کوشش کرتا رہتا ہوں، اس موت سے جو ہر وقت ہمارے پاس ہی رہتی ہے لیکن ہم اسے دیکھ نہیں پاتے، اور جب وہ ہمیں ساتھ لے جارہی ہوتی ہے تب ہمیں اس کے آنے کا احساس ہوتا ہے۔‘‘

 

خوابوں کا اعمال پر اثر انداز ہونا حقیقت سے بعید نہیں ہے اس لیے اس دعوے سے جزوی اتفاق ممکن ہے کہ جسمانی اور روحانی اعمال خوابوں پر مبنی ہوتے ہیں۔ شکستِ خواب کو مرگِ خواب سے تعبیر کرنا اور پھر ان کے مرثیے لکھنا بھی خوب ہے۔ ہر وقت آس پاس منڈلاتی موت کی موجودگی کو محسوس کرنا ایک تجربہ ہے لیکن ساتھ لے جانے والی موت پر یقین ایک عقیدہ ہے۔ ان دیکھی موت سے یا اس کی موجودگی کے احساس سے نبرد آزما ہونے کا نتیجہ خوابوں کے مرثیوں کی صورت میں ظاہر ہوا ہے۔ یہ توجیہ جتنی فلسفیانہ ہے اتنی ہی شاعرانہ ہے اور سفیر کی غزلوں کے قاری کے خدشات کا بہت حد تک ازالہ بھی کر دیتی ہے۔ خلاصہ یہ کہ سفیر کی شاعری موت کے آگے پسپائی سے نہیں بلکہ معرکہ آرائی سے عبارت ہے۔

 

انسانی تاریخ میں خودکشی کو کبھی بھی مستحسن یا پسندیدہ فعل نہیں سمجھا گیا بلکہ اسے ہمیشہ قابلِ نفریں، مذموم اور قبیح ترین مانا گیا ہے۔ بعض مذاہب و مسالک خود اذیتی کے تصور، کوشش یا ارتکاب کی حوصلہ شکنی نہیں کرتے لیکن خودکشی سبھی بڑے مذاہب میں حرام ہے لہٰذا اسے تخلیقی تجربے میں شامل کرنا بلکہ وصفِ خاص بنانے کی سعی کرنا بڑے دل گردے کا کام ہے۔ سفیر اس مسئلے کی نزاکت سے کماحقہ واقف ہیں لیکن ایک خلاق ذہن اپنے گرد و پیش سے بے نیاز بھی نہیں رہ سکتا۔ خودکشی کے تئیں دلفریب جمالیاتی رویے کی حامل بظاہر غیر مصدقہ آبادی کے وجود سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔ یہ وابستگی انفرادی کشش کے سبب بھی ہو سکتی ہے اور توہم پرستانہ بھی۔ اس محدود یا اقلِ قلیل آبادی کے لیے خودکشی ایک محبوبہ ہے جس تک رسائی یا حصول ممکن نہ ہو تب بھی اس کا ذکر فرحت بخش اور باعثِ انبساط ہوتا ہے۔ اس تناظر میں سفیر کے یہ دو شعر ملاحظہ کیجیے:

 

یہ لوگ صرف تیری آرزو میں جی رہے ہیں

جو ابتدا سے مشتاقِ خود کشی رہے ہیں

 

خود کشی روز میری روح کو چھو جاتی ہے

اور پھر دیر تلک زندگی شرماتی ہے

 

نئے اور تقریباً ان چھوئے موضوع کو برتنے کی عجلت میں فن کے ساتھ سمجھوتہ کرنا ایک عام بات ہے لیکن سفیر نے بڑی مہارت سے اپنے آپ کو اس قباحت سے محفوظ رکھا ہے۔ کتاب کی پہلی غزل کی ردیف میں ’’دیوار‘‘ کا استعمال دیکھیے:

 

ایک ہی سایہ نظر آتا تھا ہر دیوار پر

میں نے بھی جھلا کے دے مارا ہے سر دیوار پر

 

کس کے زخموں کی نمائش ہے نمی دیوار کی

ٹانک دی ہے کس نے اپنی چشمِ تر دیوار پر

 

خون کے دھبوں سے کھینچا ہے ترے چہرے کا خط

عشق نے کیا ظلم ڈھایا بے ضرر دیوار پر

 

مطلع میں جو ابہام ہے اس تک شاید ہر قاری کی رسائی ممکن نہ ہو۔ سفیر کے بیشتر قاری کے لیے ’’سایہ‘‘ اسی بے وفا معشوق کا رہے گا جس کے لیے سفیر نے کہیں کہا ہے کہ

 

اس کا دھوکا بھی وفا کی کوئی صورت ہو گی

 

دوسرے مفہوم کی طرف آئیے۔ یہ بھی ممکن ہے کہ یہ سایہ عاشق ہی کا ہو جس نے تنہائی کے خاتمے اور دیوار پر کسی دوسرے سائے کے اُبھر آنے کی امید چھوڑ دی ہے۔ یہ سماجی تعامل کے ساتھ تنہائی محسوس کرنے کا واقعہ نہیں ہے بلکہ حقیقتاً سماجی علاحدگی اختیار کرنے کے بعد پیدا ہونے والی تنہائی ہے جو شدید مایوسی اور وجودی اضطراب کا سبب بنتی ہے اور پھر خودکشی کا محرک بھی۔

 

دوسرے شعر میں مضمون کی روح ’’نمائش‘‘ میں قید ہے۔ کمروں کی جمالیاتی قدر اور بصری خوبصورتی بڑھانے کے لیے دیواروں کو آراستہ کیا جاتا ہے۔ بہ اندازِ دیگر سوچیے تو دیواروں کی سجاوٹ میں استعمال ہونے والا وال آرٹ دراصل مکین کی ذاتی ترجیحات اور مزاج و مذاق کی نمائش ہے۔ چشمِ تر دیوار پر ٹانک کر دیوار کو نم کرنا اور اس طرح اپنے زخموں کی نمائش کرنا کیسا انوکھا خیال ہو سکتا ہے۔

 

تیسرے شعر کی قرأت پر ہمیں شکیب جلالی یاد آجاتے ہیں لیکن شکیب کے یہاں پرندہ ’’اپنی تصویر‘‘ چٹان پر چھوڑتا ہے، شاید اس لیے کہ وہ واقعہ قتل کا ہے لیکن سفیر کے یہاں عاشق کی خودکشی ہے جو دیوار پر لہو سے اپنی تصویر نہیں چھوڑتا بلکہ اپنے معشوق کی تصویر کھینچتا ہے۔ بلاشبہ یہ بھی ایک suicide note کے طرز پر اپنی خودکشی کے لیے ذمہ دار شخص سے دنیا کو واقف کروانے جیسا ہی ہے لیکن خون سے نام لکھ دینا کوئی فنکاری نہیں۔ تخلیقیت تو خون کے دھبوں سے معشوق کی شبیہ بنانے میں ہے۔

 

یہ تو سامنے کی بات ہے کہ دیوار کے علاوہ پنکھا، رسّی، ڈوپٹہ، میز اور کرسی بھی خود کشی کی شاعری میں قرار واقعی مقام کے مستحق ہیں لہٰذا سفیر کی تخلیقی کارگزاری میں ان کا نمایاں ہونا عین فطری ہے۔ داخلی ارادے کا کچا پن اور خارجی مہمیز کی زور آوری میں پنکھے کی کارآمدگی پر نظر ڈالیے:

 

ہجر میں کچھ دن تو امیدیں رہیں پیشِ نظر

اور پھر آنکھوں کا مرکز کمرے کا پنکھا رہا

 

اگر تری آنکھ کے سمندر نے غم بہانا بھلا دیا ہے

تو روک پنکھا، ڈھکیل کرسی، گلے کی خشکی میں دل ڈبو لے

 

پہلے شعر کے مصرعِ اولیٰ میں محاورہ ’’پیشِ نظر رہنا‘‘ نہایت خوبی سے برتا گیا ہے، جیسے امید کوئی مرئی شے تھی جسے عاشق تاکتا رہا ہو۔ پھر اس کے آگے ’’آنکھوں‘‘ کی فعالیت اس مغالطے کو مزید ہوا دیتی ہے۔ یہ سب اپنے آپ میں بہت پرلطف ہے۔دوسرے شعر کے مصرعِ ثانی میں تیسرا فقرہ ’’گلے کی خشکی میں دل ڈبو لے‘‘ استعاراتی ہونے کے باوجود سیدھا سینے میں اتر جاتا ہے۔

 

سفیر نے پنکھے کے حوالے سے دو مضامین ایسے بھی باندھے ہیں جو ہر کسی کے روزمرہ کے تجربے میں شامل ہوتے ہیں۔ میری مراد پنکھے کی آواز سے ہے۔ پنکھا ’’عمر رسیدہ‘‘ ہو تو شور بھی کرنے لگتا ہے لیکن اس شور میں بھی ایک مستقل آہنگ ہوتا ہے جو سننے والے کی تخلیقی حس کے لحاظ سے کچھ بامعنی الفاظ کی تکرار پیدا کرتا ہے۔ اشعار ملاحظہ کیجیے اور سفیر کے شاعرانہ تخیل کی داد دیجیے:

 

ہم اپنے آپ کو روکیں گے رقص سے کب تک

ہمارا پنکھا اگر تیرا نغمہ خواں ہو گا

 

سر پٹکتا ہوں تو آتی ہے صدا پنکھے سے

تو اگر تنگ ہے اس سے تو ہمارا کر دے

 

رسّی کے ساتھ توازن، سہارا، جھولنا، کھینچنا جیسے تلازموں کا استعمال زبان و بیان پر سفیر کی فنی دسترس کا مظہر ہے۔ کیفیت سے محظوظ ہونے کے ساتھ ساتھ فنی پختگی کی داد دیتے ہی بنتی ہے:

 

کیا خبر شدتِ غم مجھ سے توازن مانگے

اور کسی جھولتی رسّی کو سہارا کر دے

 

بے خودی میں رفتہ رفتہ کھینچ لائی اپنے ساتھ

ایک رسّی پیڑ کے جھولے سے پنکھے تک مجھے

 

’’خوابوں کے مرثیے‘‘ میں اچھی خاصی تعداد ایسے اشعار کی بھی ہے جو قدرے مختلف رنگ لیے ہوئے ہیں۔ بعض ٹھیٹ عاشقانہ اور خالص خطیبانہ اشعار بھی ہیں۔ یہاں وہاں کچھ اشعار بھرتی کے بھی نظر آجاتے ہیں لیکن مجموعی طور یہ شعری مجموعہ ایک نئے اسلوب، ایک نئے طرزِ فکر اور روشن امکانات کی شاعری سے بھرا پڑا ہے۔ آخر میں سفیر کے منفرد لہجے کی بھر پور عکاس ایک مکمل غزل پیش ہے:

 

جی میں آتا تو ہے مر جائیں، مگر کیسے مریں

سینکڑوں مشورے ہیں، ایسے مریں ویسے مریں

 

شیشۂ خواب کو دے ماریں کسی پتھر پر

اور اس شور کی جھلائی ہوئی لَے سے مریں

 

عشق میں مرنے کے آداب سے واقف نہیں شہر

دشت اپنائیں، کسی ہجر نما شے سے مریں

 

ان کو اس جشن میں آنے کا کوئی شوق نہیں

آپ کی مرضی ہے جب چاہیں، جہاں، جیسے مریں

 

ہم کو تو نشۂ آزارِ فنا کی ہے طلب

ایسے غم کب ہیں ہمیں جو قدحِ مے سے مریں

 

 

(اگر زحمت نہ ہو تو ادبی میراث کے یوٹیوب چینل کو ضرور سبسکرائب کریں    https://www.youtube.com/@adbimiras710/videos

 

 

(مضمون میں پیش کردہ آرا مضمون نگارکے ذاتی خیالات پرمبنی ہیں،ادارۂ ادبی میراث کاان سےاتفاق ضروری نہیں)

 

 

ادبی میراث پر آپ کا استقبال ہے۔ اس ویب سائٹ کو آپ کے علمی و ادبی تعاون کی ضرورت ہے۔ لہذا آپ اپنی تحریریں ہمیں adbimiras@gmail.com  پر بھیجنے کی زحمت کریں۔

 

Home Page

 

 

adabi meerasadabi miraasadabi miraskhawabon ke marsiyesabirsafeer siddiquiادبی میراث
0 comment
0
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail
adbimiras

پچھلی پوسٹ
اگلی پوسٹ
ناصر مصباحی: روایت اور جدت کا معتبر شاعر – مجتبیٰ نجم

یہ بھی پڑھیں

صاحب ذوق قاری اور شعر کی سمجھ –...

مئی 5, 2025

 ایک اسلوب ساز شاعر اور نثر نگار شمیم...

جنوری 20, 2025

حسرت کی سیاسی شاعری – پروفیسر شمیم حنفی

جنوری 15, 2025

غالب اور تشکیک – باقر مہدی

جنوری 15, 2025

غالب: شخصیت اور شاعری: نئے مطالعے کے امکانات...

دسمبر 17, 2024

غالب اور جدید فکر – پروفیسر شمیم حنفی

دسمبر 9, 2024

اردو شاعری میں تصوف کی روایت – آل...

دسمبر 5, 2024

غالب کی شاعری کی معنویت – آل احمد...

دسمبر 5, 2024

بلند ؔ اقبال کی شاعری میں حسیاتی پہلو:...

نومبر 24, 2024

ناصر مصباحی: روایت اور جدت کا معتبر شاعر...

اکتوبر 4, 2024

تبصرہ کریں Cancel Reply

اپنا نام، ای میل اور ویبسائٹ اگلے تبصرہ کے لئے اس براؤزر میں محفوظ کریں

زمرہ جات

  • آج کا شعر (59)
  • اداریہ (6)
  • اسلامیات (182)
    • قرآن مجید (آڈیو) (3)
  • اشتہار (2)
  • پسندیدہ شعر (1)
  • تاریخِ تہذیب و ثقافت (12)
  • تحقیق و تنقید (116)
  • تخلیقی ادب (592)
    • افسانچہ (29)
    • افسانہ (200)
    • انشائیہ (18)
    • خاکہ (35)
    • رباعی (1)
    • غزل (141)
    • قصیدہ (3)
    • گلہائے عقیدت (28)
    • مرثیہ (6)
    • نظم (127)
  • تربیت (32)
  • تنقیدات (1,037)
    • ڈرامہ (14)
    • شاعری (531)
      • تجزیے (13)
      • شاعری کے مختلف رنگ (217)
      • غزل شناسی (203)
      • مثنوی کی تفہیم (7)
      • مرثیہ تنقید (7)
      • نظم فہمی (88)
    • صحافت (46)
    • طب (18)
    • فکشن (401)
      • افسانچے (3)
      • افسانہ کی تفہیم (213)
      • فکشن تنقید (13)
      • فکشن کے رنگ (24)
      • ناول شناسی (148)
    • قصیدہ کی تفہیم (15)
  • جامعاتی نصاب (12)
    • پی ڈی ایف (PDF) (6)
      • کتابیں (3)
    • ویڈیو (5)
  • روبرو (انٹرویو) (46)
  • کتاب کی بات (471)
  • گوشہ خواتین و اطفال (97)
    • پکوان (2)
  • متفرقات (2,124)
    • ادب کا مستقبل (112)
    • ادبی میراث کے بارے میں (9)
    • ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف (21)
    • تحفظ مادری زبان (24)
    • تراجم (32)
    • تعلیم (33)
    • خبر نامہ (894)
    • خصوصی مضامین (125)
    • سماجی اور سیاسی مضامین (228)
    • فکر و عمل (119)
    • نوشاد منظر Naushad Manzar (66)
  • مقابلہ جاتی امتحان (1)
  • نصابی مواد (256)
    • ویڈیو تدریس (7)

ہمیں فالو کریں

Facebook

ہمیں فالو کریں

Facebook

Follow Me

Facebook
Speed up your social site in 15 minutes, Free website transfer and script installation
  • Facebook
  • Twitter
  • Instagram
  • Youtube
  • Email
  • سر ورق
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ

All Right Reserved. Designed and Developed by The Web Haat


اوپر جائیں