Adbi Miras
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      فروری 2, 2026

      کتاب کی بات

      فروری 1, 2026

      کتاب کی بات

      دسمبر 14, 2025

      کتاب کی بات

      ستمبر 29, 2025

      کتاب کی بات

      جولائی 12, 2025

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      تانیثی ادب کی شناخت اور تعیّنِ قدر –…

      جنوری 10, 2026

      تحقیق و تنقید

      دبستانِ اردو زبان و ادب: فکری تناظری –…

      جولائی 10, 2025

      تحقیق و تنقید

      جدیدیت اور مابعد جدیدیت – وزیر آغا

      جون 20, 2025

      تحقیق و تنقید

      شعریت کیا ہے؟ – کلیم الدین احمد

      دسمبر 5, 2024

      تحقیق و تنقید

      کوثرمظہری کی تنقیدی کتابوں کا اجمالی جائزہ –…

      نومبر 19, 2024

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      قرآن کو سمجھ کر پڑھنے کا معمول بنائیے!…

      اپریل 11, 2026

      اسلامیات

      قربانی سے ہم کیا سیکھتے ہیں – الف…

      جون 16, 2024

      اسلامیات

      احتسابِ رمضان: رمضان میں ہم نے کیا حاصل…

      اپریل 7, 2024

      اسلامیات

      رمضان المبارک: تقوے کی کیفیت سے معمور و…

      مارچ 31, 2024

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین عالمی ادب فکر و عمل نوشاد منظر Naushad Manzar All
      ادب کا مستقبل

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

      ادب کا مستقبل

      غزل – عقبیٰ حمید

      نومبر 1, 2024

      ادب کا مستقبل

      ہم کے ٹھرے دکن دیس والے – سیدہ…

      اگست 3, 2024

      ادب کا مستقبل

      نورالحسنین :  نئی نسل کی نظر میں –…

      جون 25, 2023

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ایک اہم ادبی حوالہ- عمیرؔ…

      اگست 3, 2024

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      ملک کی تعمیر و ترقی میں اردو زبان و ادب…

      جولائی 1, 2023

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تراجم

      ڈاکٹر محمد ریحان: ترجمہ کا ستارہ – سیّد…

      اکتوبر 13, 2025

      تراجم

      کوثر مظہری کے تراجم – محمد اکرام

      جنوری 6, 2025

      تراجم

      ترجمہ نگاری: علم و ثقافت کے تبادلے کا…

      نومبر 7, 2024

      تراجم

      ماں پڑھتی ہے/ ایس آر ہرنوٹ – وقاراحمد

      اکتوبر 7, 2024

      تعلیم

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      مخلوط نصاب اور دینی اقدار: ایک جائزہ –…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      ڈاکٹر اقبالؔ کے تعلیمی افکار و نظریات –…

      جولائی 30, 2024

      تعلیم

      کاغذ، کتاب اور زندگی کی عجیب کہانیاں: عالمی…

      اپریل 25, 2024

      خبر نامہ

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      خبر نامہ

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      خبر نامہ

      قطر میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی الومنائی ایسوسی ایشن…

      اکتوبر 27, 2025

      خبر نامہ

      بزمِ اردو قطر کے زیرِ اہتمام سالانہ مجلہ…

      اکتوبر 26, 2025

      خصوصی مضامین

      گلوبلائزیشن اور اردو اَدب – ڈاکٹر نسیم احمد نسیم

      جولائی 26, 2025

      خصوصی مضامین

      نفرت انگیز سیاست میں میڈیا اور ٹیکنالوجی کا…

      فروری 1, 2025

      خصوصی مضامین

      لال کوٹ قلعہ: دہلی کی قدیم تاریخ کا…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو :دوست…

      جنوری 21, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:…

      جون 1, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      لٹریچر فیسٹیولز کا فروغ: ادب یا تفریح؟ –…

      دسمبر 4, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      معاشی ترقی سے جڑے کچھ مسائل –  محمد…

      نومبر 30, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      دعوتِ اسلامی اور داعیانہ اوصاف و کردار –…

      نومبر 30, 2024

      عالمی ادب

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      فکر و عمل

      حسن امام درؔد: شخصیت اور ادبی کارنامے –…

      جنوری 20, 2025

      فکر و عمل

      کوثرمظہری: ذات و جہات – محمد اکرام

      اکتوبر 8, 2024

      فکر و عمل

      حضرت مولاناسید تقی الدین ندوی فردوسیؒ – مفتی…

      اکتوبر 7, 2024

      فکر و عمل

      نذرانہ عقیدت ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کے نام…

      جولائی 23, 2024

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      رسالہ ’’شاہراہ‘‘ کے اداریے – ڈاکٹر نوشاد منظر

      دسمبر 30, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      متفرقات

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      متفرقات

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      متفرقات

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      متفرقات

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
مقبول ترین
تحقیق: معنی و مفہوم ۔ شاذیہ بتول
تدوین متن کا معروضی جائزہ – نثار علی...
ترجمہ کا فن :اہمیت اور مسائل – سیدہ...
سر سید کی  ادبی خدمات – ڈاکٹر احمد...
آغا حشر کاشمیری کی ڈراما نگاری (سلور کنگ...
حالیؔ کی حالات زندگی اور ان کی خدمات...
ثقافت اور اس کے تشکیلی عناصر – نثار...
تحقیق کیا ہے؟ – صائمہ پروین
منٹو کی افسانہ نگاری- ڈاکٹر نوشاد عالم
منیرؔنیازی کی شاعری کے بنیادی فکری وفنی مباحث...
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      فروری 2, 2026

      کتاب کی بات

      فروری 1, 2026

      کتاب کی بات

      دسمبر 14, 2025

      کتاب کی بات

      ستمبر 29, 2025

      کتاب کی بات

      جولائی 12, 2025

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      تانیثی ادب کی شناخت اور تعیّنِ قدر –…

      جنوری 10, 2026

      تحقیق و تنقید

      دبستانِ اردو زبان و ادب: فکری تناظری –…

      جولائی 10, 2025

      تحقیق و تنقید

      جدیدیت اور مابعد جدیدیت – وزیر آغا

      جون 20, 2025

      تحقیق و تنقید

      شعریت کیا ہے؟ – کلیم الدین احمد

      دسمبر 5, 2024

      تحقیق و تنقید

      کوثرمظہری کی تنقیدی کتابوں کا اجمالی جائزہ –…

      نومبر 19, 2024

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      قرآن کو سمجھ کر پڑھنے کا معمول بنائیے!…

      اپریل 11, 2026

      اسلامیات

      قربانی سے ہم کیا سیکھتے ہیں – الف…

      جون 16, 2024

      اسلامیات

      احتسابِ رمضان: رمضان میں ہم نے کیا حاصل…

      اپریل 7, 2024

      اسلامیات

      رمضان المبارک: تقوے کی کیفیت سے معمور و…

      مارچ 31, 2024

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین عالمی ادب فکر و عمل نوشاد منظر Naushad Manzar All
      ادب کا مستقبل

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

      ادب کا مستقبل

      غزل – عقبیٰ حمید

      نومبر 1, 2024

      ادب کا مستقبل

      ہم کے ٹھرے دکن دیس والے – سیدہ…

      اگست 3, 2024

      ادب کا مستقبل

      نورالحسنین :  نئی نسل کی نظر میں –…

      جون 25, 2023

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ایک اہم ادبی حوالہ- عمیرؔ…

      اگست 3, 2024

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      ملک کی تعمیر و ترقی میں اردو زبان و ادب…

      جولائی 1, 2023

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تراجم

      ڈاکٹر محمد ریحان: ترجمہ کا ستارہ – سیّد…

      اکتوبر 13, 2025

      تراجم

      کوثر مظہری کے تراجم – محمد اکرام

      جنوری 6, 2025

      تراجم

      ترجمہ نگاری: علم و ثقافت کے تبادلے کا…

      نومبر 7, 2024

      تراجم

      ماں پڑھتی ہے/ ایس آر ہرنوٹ – وقاراحمد

      اکتوبر 7, 2024

      تعلیم

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      مخلوط نصاب اور دینی اقدار: ایک جائزہ –…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      ڈاکٹر اقبالؔ کے تعلیمی افکار و نظریات –…

      جولائی 30, 2024

      تعلیم

      کاغذ، کتاب اور زندگی کی عجیب کہانیاں: عالمی…

      اپریل 25, 2024

      خبر نامہ

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      خبر نامہ

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      خبر نامہ

      قطر میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی الومنائی ایسوسی ایشن…

      اکتوبر 27, 2025

      خبر نامہ

      بزمِ اردو قطر کے زیرِ اہتمام سالانہ مجلہ…

      اکتوبر 26, 2025

      خصوصی مضامین

      گلوبلائزیشن اور اردو اَدب – ڈاکٹر نسیم احمد نسیم

      جولائی 26, 2025

      خصوصی مضامین

      نفرت انگیز سیاست میں میڈیا اور ٹیکنالوجی کا…

      فروری 1, 2025

      خصوصی مضامین

      لال کوٹ قلعہ: دہلی کی قدیم تاریخ کا…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو :دوست…

      جنوری 21, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:…

      جون 1, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      لٹریچر فیسٹیولز کا فروغ: ادب یا تفریح؟ –…

      دسمبر 4, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      معاشی ترقی سے جڑے کچھ مسائل –  محمد…

      نومبر 30, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      دعوتِ اسلامی اور داعیانہ اوصاف و کردار –…

      نومبر 30, 2024

      عالمی ادب

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      فکر و عمل

      حسن امام درؔد: شخصیت اور ادبی کارنامے –…

      جنوری 20, 2025

      فکر و عمل

      کوثرمظہری: ذات و جہات – محمد اکرام

      اکتوبر 8, 2024

      فکر و عمل

      حضرت مولاناسید تقی الدین ندوی فردوسیؒ – مفتی…

      اکتوبر 7, 2024

      فکر و عمل

      نذرانہ عقیدت ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کے نام…

      جولائی 23, 2024

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      رسالہ ’’شاہراہ‘‘ کے اداریے – ڈاکٹر نوشاد منظر

      دسمبر 30, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      متفرقات

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      متفرقات

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      متفرقات

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      متفرقات

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
Adbi Miras
افسانہ کی تفہیم

منٹو ،فسادات اور حیوانیت – وسیم عقیل شاہ

by adbimiras دسمبر 13, 2022
by adbimiras دسمبر 13, 2022 0 comment

سعادت حسن منٹو کی انفرادیت ان کا نظریہ ہے ـ منٹو نے حقیقت کو جو زاویے عطا کیے، جن پردوں سے اسے دیکھا اور جس فکر پر اسے منتج کیا ہے وہ صرف انھی کا خاصہ ہے ـ انھوں نے زندگی کے کئی رنگوں کو دیکھا اور بیانیہ کے اسکرین سے ایک جہاں کو دکھایا ـ وقت اور حالات کی سچی تصویر کشی کی اور آدمی کی درون میں اتر کر نفسیاتی سطح پر اس کا کامیاب تجزیہ کیا ـ منٹو نے اپنے مطمح نظر کے مناسب اظہار کے لیے اپنے افسانوی فارمیٹ میں کوئی خاص تبدیلی نہیں کی ـ لیکن ان کے افسانوں کی لینتھ کم زیادہ ہوتی رہی ـ منٹو کے بعض خیال اور مضامین ان کی طویل تحریر کا تقاضا نہیں کرتے تھے، ممکن ہو اسی لیے انھوں نے ایسی کہانیوں کو اختصاری صورت بخشی ـ اور یوں لگتا ہے انھوں نے ان مختصر مختصر کہانیوں کو ویسی سنجیدگی سے لکھا نہ شاید انھیں اتنا اہم جانا ـ البتہ حقیقت یہ بھی ہے کہ ان کی ان چھوٹی چھوٹی کہانیوں میں بعض کہانیاں ان کی طویل کہانیوں کے برابر اہمیت رکھتی ہیں ـ ان میں سے چند ایک تو اس قدر اہم ہیں کہ منٹو کا حوالہ بن جاتی ہیں ـ ان مختصر ترین کہانیوں میں بھی انھوں نے بڑے اور اہم موضوعات کو برتا ، اور جس فن کاری سے برتا وہ واقعی بڑا کمال ہے ـ سعادت حسن منٹو اردو فکشن میں موضوع کے ساتھ ساتھ بیان پر قدرت کے لیے پہچانے جاتے ہیں ـ انھوں نے عمومی اور گھسے پٹے موضوعات کے برخلاف اپنے لیے نئے موضوعات تلاش کیے ـ لیکن فکشن صرف موضوعات کے سہارے قائم نہیں ہوتا بلکہ زبان و بیان پر قدرت اور دیگر فنی لوازمات بھی بہت ضروری ہیں ـ منٹو کی عظمت کا راز بھی یہی ہے کہ انھوں نے موضوعات کے انتخاب کے علاوہ فن پر اپنی قدرت کا مظاہرہ بھی کیا ہے ـ ان کا یہ اختصاص طویل کہانیوں کے ساتھ ہی "سیاہ حاشیے” میں شایع ان کی مختصر ترین کہانیوں میں بھی واضح طور پر نظر آتا ہے ـ

” سیاہ حاشیے ” سعادت حسن منٹو کی منی کہانیوں کا مجموعہ ہے ـ ان کہانیوں کے متعلق عام خیال ہے کہ یہ مجموعہ فسادات پر لکھی گئی منی کہانیوں کا ایک سیٹ ہے، تاہم بغور مطالعہ کیا جائے تو یہ کہانیاں درحقیقت فسادات سے جھوجھ رہے انسانوں کی دلی کیفیات کا دردمندانہ اظہار ہیں ـ سیاہ حاشیے کی کہانیوں کو ایک انفرادی اہمیت یہ بھی حاصل ہے کہ یہ کہانیاں اردو کی پہلی منی کہانیاں کہلاتی ہیں ـ بعد میں اس کے کئی نام بدلے اور آخر میں اس کا ایک نام ‘افسانچہ’ سب سے زیادہ مقبول ہوا، جو جوگندر پال نے اسے دیا تھا ـ سیاہ حاشیے کے افسانچے ایک طرح سے اردو میں افسانچہ نگاری کی روایت کا آغاز ہیں ـ لیکن اس ابتدائی کاوش میں بھی فن کی پختگی بلا شبہ بے مثال ہے ـ اس مجموعے میں ایک کہانی "حیوانیت "ہے جو منٹو کی فکر اور بے مثال فن کاری کا عمدہ نمونہ پیش کرتی ہے ـ

‘حیوانیت ‘ فسادات میں کچھ اثاثہ بچا کر بے گھر ہوجانے والے اور جوان بیٹی کو کھو دینے والے انتہائی مظلوم افراد خانہ کی دلدوز کہانی ہے ـ ان کے ساتھ ایک گاے بھی ہے جو خوش قسمتی سے بلوائیوں کے ہاتھ نہ لگی، مگر اس کا بچھڑا لاپتہ ہے ـ ظاہر ہے کہانی کے یہ کردار اور ان کی کہانی فساد کے ہولناکی کا واضح اشارہ دے رہی ہے ـ نیز اس سے منافرت کے مختلف دل سوز پہلو اور اتحاد و سالمیت کے بکھیرنے کا روح فرسا منظر صاف نظر آتا ہے ـ ممکن ہے اس میں قاری ہر دور کے فساد کا عکس نہ دیکھ پائے لیکن کرداروں کی نفسیاتی سطح بالکل عمومی چیز ہے، اور ایسے حالات میں انسانوں کا رویہ زیادہ مختلف نہیں ہوتا ـ اوپر تذکرہ کیا گیا کہ ان منی کہانیوں کا پس منظر فسادات ہے، البتہ ان کا بنیادی تھیم انسانی ذات کی نفسیاتی کشمکش اور ایسے حالات میں اس کے سوچنے سمجھنے اور اس کے درون میں چل رہے انسانی جذبوں کو آشکار کرنے کی ایک جہت ، ایک کوشش ہے ـ سعادت حسن منٹو جس زاویے سے سوچتے ہیں اور اپنے کردار کو جس پس منظر میں رکھ کر اس کا نفسیاتی معائنہ کرتے وہ ان کی تخلیق کاری کا سب سے امتیازی پہلو ہے ـ

کہانی کے یہ چند کردار جہاں چھپے بیٹھے ہیں وہاں گھور اندھیرا ہے ـ یہ جگہ انھوں نے ہی منتخب کی تھی کہ دنگائیوں کی نظر ان پر نہ پڑ سکے ـ اس سکوت بھرے اندھیرے میں بیوی کی چھاتی سے لگی چھوٹی بیٹی کے رونے کی آواز جب خاموش فضا میں ارتعاش پیدا کرنا شروع کرتی ہے تو ماں اپنے ہاتھ سے اس کا منہ دبا دیتی ہے، تاکہ بلوائیوں کو خبر نہ ہوجائے کہ یہ لوگ یہاں اپنی جان بچائے چھپے بیٹھے ہیں ـ اس میں وہ کامیاب بھی ہوجاتی ہے ـ لیکن کچھ دیر بعد جب آس پاس کہیں سے ایک بچھڑے کی آواز آتی ہے تو گاے بے قابو ہو کر ڈکرانے لگتی ہے ـ نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ دشمن ان تک پہنچنے میں کامیاب ہوجاتا ہے ـ

یہاں دو باتیں اہمیت کی حامل ہیں، پہلی، دو مائیں، ایک انسانی ماں اور دوسری جانور کی یا حیوانی ماں ـ دونوں کا رویہ توجہ طلب ہے ـ عورت بہ حیثیت ماں بچی کے رونے کی آواز پر اس کا منہ دبا دیتی ہے کہ کہیں بلوائیوں کو ان کی خبر نہ ہوجائے ـ اس عمل کی انجام دہی میں اس پر خوف طاری ہے اور اسی عالم میں وہ کس زور سے بچی کے منہ کو دبائے ہوئی ہے،اسے اس کا اندازہ نہیں ہے ـ بھلے ہی خوف کے مارے وہ یہ بھول گئی ہو کہ آیا اس عمل سے بچے کی سانس رک سکتی ہے، دم گھٹ سکتا یا پھر اس کی جان بھی جا سکتی ہے ـ لیکن کیا کسی ماں پر خوف اس طرح بھی حاوی ہو سکتا ہے کہ اس کا ماں والا احساس ہی متاثر ہو جائے ـ جبکہ دوسری طرف گاے ہے جو کہ ایک حیوان ہے لیکن ماں کا احساس اور ماں کی مامتا اس کے اندر اس انسانی عورت سے زیادہ نظر آتی ہے ـ جیسے ہی آس پاس کہیں سے ایک بچھڑے کی آواز گاے کو سنائی پڑتی ہے تو گاے بلا خوف و خطر اپنے بچھڑے کے لیے بے قابو ہو کر ڈکرانے لگتی ہے ـ دوسری بات، یہاں بیوی کا وہ جملہ بھی ہماری توجہ اپنی طرف مبذول کرواتا ہے جو وہ اپنے شوہر سے کہتی ہے کہ، "تم کیوں اس حیوان کو اپنے ساتھ لے آئے!” یہی ایک جملہ کہانی کا پنچ لائِن ثابت ہوتا ہے ـ

حیوان کا معنی ذی روح کا ہوتا ہے ـ لیکن ہماری لسانی ثقافت میں کسی لفظ کے ایک سے زائد معنی لکھے تو ہوتے ہیں لیکن کچھ مزید معنی صرف سمجھے بھی جاتے ہیں ـ حیوان کا ایک معنی جو ہم خیال کرتے رہے ہیں وہ یہ کہ حیوان معنی وہ ذی روح جس کا رویہ انسانوں کے فطری رویے کے برخلاف ہو ـ بظاہر وہ اپنے اندر زندگی رکھتا ہے لیکن اس کی زندگی انسانی حیات ، اس کے معاملات اور انسانوں کی عقل و فہم سے یکسر الٹ ہوتی ہے ـ اس لفظ کا یہاں ایک اور پہلو یہ بھی ہے کہ ہم اپنے مویشیوں کو جن میں گاے، بیل، بکری وغیرہ ہوتے ہیں؛ جانور کہتے ہیں، حیوان نہیں ـ حیوان کو لے کر ہمارا تصور یہ رہا ہے کہ جو انسانی جان کو نقصان پہنچائے وہ دراصل حیوان ہوتا ہے ـ اس لیے اکثر ہم خونخوار جنگلی جانوروں ہی کو حیوان کے زمرے میں رکھتے ہیں ـ منٹو زبان دان تھے ـ انھوں نے زبان کا مطالعہ اس کی ثقافت کے ساتھ کیا تھا ـ لہذا کب، کہاں کس لفظ سے نئی تخلیقی معنویت پیدا کرنا ہے، یا کسی لفظ کے معنی کا احیا کرنا ہے، وہ خوب جانتے تھے ـ بہر حال جو بھی ہو ‘گاے’ اس عورت کے نزدیک اب اپنا مویشی نہیں بلکہ ایک حیوان ہے ـ

فسادات کی وجوہات سے پرے فسادات برپا کرنے والوں کو اس کہانی کا ویلن بتایا گیا ہے ـ نیز بڑی فن کاری سے یہ بھی باور کروایا گیا کہ فسادی اور فسادات سے متاثر لوگ کسی مذہب سے متعلق نہیں ہے بلکہ وہ صرف انسان نظر آ رہے ہیں ـ فسادی وہ خواہ سیاسی، سماجی یا کسی بھی نسلی بنیاد پر مشتعل ہیں یا وہ کسی بھی ذات دھرم کے ماننے والے ہوں؛ وہ قطعی خیال نہیں کرتے کہ ان کے ذریعے ہونے والی فسطائیت اور بربریت کا نشانہ عام اور معصوم لوگ بھی بن سکتے ہیں ـ کسی کی جان جائے، کسی کو جلا دیا جائے، کوئی یتیم ہوجائے، کسی عورت کا سہاگ اجڑ جائے، یا کسی پاکباز خاتون کی عزت لٹ جائے؛ ان کے ضمیر پر کسی بھی چیز کا احساس نہیں ہوتا ـ بالکل کسی حیوان کی طرح کہ اسے خدا نے عقل دی ہے نہ درد، غم اور نہ کسی کی تکلیف کو محسوس کرنے کی حس؛ بالکل ان لوگوں کی گاے کی طرح جو دراصل ایک حیوان ہے ـ درحقیقت منٹو نے انسانوں کے افعالِ بد پر حیوانیت کی ایک کامیاب ضرب لگائی ہے ـ

بغور جائزہ لیں تو اس افسانچے میں فکشن کی بنیادی شرائط کو بخوبی نبھایا گیا ہے ـ صرف سات آٹھ سطروں میں منٹوں نے پلاٹ، کردار، مکالمہ اور وحدت تاثر؛ سبھی کچھ سمو دیا ہے ـ اس چھوٹی سی تحریر میں اس پورے منظر نامے کو سلیقہ مندی سے پیش کر دینا منٹو کی فن کاری کی عمدہ مثال ہے ـ علاوہ ازیں منی کہانی یا افسانچے کے لیے پنچ لائین بہت اہم ہوتی ہے ـ منٹو نے اس افسانچے کو جس پنچ لائین کے ساتھ ختم کیا ہے وہ اس کہانی کی سب سے بڑی کامیابی ہے ـ

 

ختم شدہ ـ

 

 

(مضمون میں پیش کردہ آرا مضمون نگارکے ذاتی خیالات پرمبنی ہیں،ادارۂ ادبی میراث کاان سےاتفاق ضروری نہیں)

 

 

ادبی میراث پر آپ کا استقبال ہے۔ اس ویب سائٹ کو آپ کے علمی و ادبی تعاون کی ضرورت ہے۔ لہذا آپ اپنی تحریریں ہمیں adbimiras@gmail.com  پر بھیجنے کی زحمت کریں۔

 

Home Page

 

 

adabi meerasadabi mirasmantoادبی میراثنوشاد منظروسیم
0 comment
0
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail
adbimiras

پچھلی پوسٹ
اگلی پوسٹ

یہ بھی پڑھیں

آج کی اردو کہانی: زبان اور ساخت –...

فروری 2, 2026

شموئل احمد کا افسانہ ’’سنگھار دان‘‘ – طارق...

فروری 1, 2026

منٹو اور نیا افسانہ – پروفیسر شمیم حنفی

اکتوبر 11, 2025

عزیز احمد کی افسانہ نگاری! وارث علوی

اپریل 12, 2025

اکیسویں صدی کی افسانہ نگارخواتین اور عصری مسائل...

مارچ 21, 2025

ہمہ جہت افسانہ نگار: نسیم اشک – یوسف...

جنوری 15, 2025

ڈاکٹر رُوحی قاضی : ایک فراموش کردہ افسانہ...

نومبر 25, 2024

اکیسویں صدی کے افسانے – ڈاکٹر عظیم اللہ...

ستمبر 15, 2024

افسانہ ‘ عید گاہ’ اور ‘عید گاہ سے...

اگست 7, 2024

اندھیری آنکھوں کے سامنے سورج اُگانے والا افسانہ...

اگست 4, 2024

تبصرہ کریں Cancel Reply

اپنا نام، ای میل اور ویبسائٹ اگلے تبصرہ کے لئے اس براؤزر میں محفوظ کریں

زمرہ جات

  • آج کا شعر (59)
  • اداریہ (6)
  • اسلامیات (183)
    • قرآن مجید (آڈیو) (3)
  • اشتہار (2)
  • پسندیدہ شعر (1)
  • تاریخِ تہذیب و ثقافت (12)
  • تحقیق و تنقید (118)
  • تخلیقی ادب (595)
    • افسانچہ (29)
    • افسانہ (201)
    • انشائیہ (19)
    • خاکہ (35)
    • رباعی (1)
    • غزل (141)
    • قصیدہ (3)
    • گلہائے عقیدت (28)
    • مرثیہ (6)
    • نظم (128)
  • تربیت (32)
  • تنقیدات (1,045)
    • ڈرامہ (14)
    • شاعری (536)
      • تجزیے (13)
      • شاعری کے مختلف رنگ (218)
      • غزل شناسی (205)
      • مثنوی کی تفہیم (8)
      • مرثیہ تنقید (7)
      • نظم فہمی (88)
    • صحافت (46)
    • طب (18)
    • فکشن (404)
      • افسانچے (3)
      • افسانہ کی تفہیم (216)
      • فکشن تنقید (13)
      • فکشن کے رنگ (24)
      • ناول شناسی (148)
    • قصیدہ کی تفہیم (15)
  • جامعاتی نصاب (12)
    • پی ڈی ایف (PDF) (6)
      • کتابیں (3)
    • ویڈیو (5)
  • روبرو (انٹرویو) (46)
  • کتاب کی بات (477)
  • گوشہ خواتین و اطفال (99)
    • پکوان (2)
  • متفرقات (2,134)
    • ادب کا مستقبل (113)
    • ادبی میراث کے بارے میں (9)
    • ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف (21)
    • تحفظ مادری زبان (24)
    • تراجم (33)
    • تعلیم (33)
    • خبر نامہ (898)
    • خصوصی مضامین (126)
    • سماجی اور سیاسی مضامین (228)
    • عالمی ادب (1)
    • فکر و عمل (119)
    • نوشاد منظر Naushad Manzar (68)
  • مقابلہ جاتی امتحان (1)
  • نصابی مواد (256)
    • ویڈیو تدریس (7)

ہمیں فالو کریں

Facebook

ہمیں فالو کریں

Facebook

Follow Me

Facebook
Speed up your social site in 15 minutes, Free website transfer and script installation
  • Facebook
  • Twitter
  • Instagram
  • Youtube
  • Email
  • سر ورق
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ

All Right Reserved. Designed and Developed by The Web Haat


اوپر جائیں