مدھیہ پردیش اردو اکادمی،سنسکرتی پریشد،محکمہ ثقافت کے زیر اہتمام
نئی ہواؤں کا موضوع گفتگو کیا ہے، قلم سے اسٹیج تک کے تحت مشاعرہ اور سیمینار کا انعقاد ۳۰ ستمبر ۲۰۲۳ کو شام ۶:۰۰ بجے موہنیا آڈیٹوریم، گاندھی بھون ، بھوپال میں کیا جائے گا۔
اردو اکادمی کی ڈائریکٹر ڈاکٹر نصرت مہدی نے پروگرام کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ یہ پروگرام نوجوان تخلیق کاروں پر مبنی ہے۔ موضوعات ہیں۔ ‘نئے بھارت کی تعمیر میں نوجوان تخلیق کاروں کا کردار اور’ میرے خوابوں کا بھارت نوجوان ادیب کی نظر میں’، دیکھنا اور پرکھنا یہ ہے کہ ادب اور تخلیق کے جو مقاصد ہیں وہ نوجوان تخلیق کاروں کس واضح ہیں کا نہیں، ایسا تو نہیں کہ وہ مقبولیت کے لالچ میں ادب کی درست سمت سے بھٹک رہے ہوں۔”
پروگرام دو اجلاس پر مبنی ہوگا۔ پہلے اجلاس میں سیمینار کے تحت مقررین کے طور پر ڈاکٹر معید رشیدی علی گڑھ، ڈاکٹر قمر جہاں۔ بہرائچ شامل رہیں گے اور اس اجلاس کی نظامت کے فرائض فرائض رضوان الدین فاروقی انجام دیں گے۔
دوسرے اجلاس کے تحت مشاعرہ منعقد کیا جائے گا جس میں ملک کے مشہور شعراء ابرار کاشف – امراوتی، آشو مشرا۔ بریلی، قمر عباس قمر ۔ دلی، عائشہ ایوب لکھنو،کُنال دانش ۔ ناگپور، افضل الہ آبادی۔ لال کو پال گنج نعیم فراز – اکولہ ، چراغ شرما۔ چند وسی،
بھوپال سے: سندیپ شریواستو، فرحان منظر، فاضل فیض، سہیل عمر، پروین پارو، ڈاکٹر پرارتھنا پنڈت اور نعمان غازی اپنا کلام پیش کریں گے۔ مشاعرے کی نظامت کے فرائض معروف ناظم مشاعرہ ابرار کاشف انجام دیں گے۔
ڈاکٹر نصرت مہدی نے بھوپال کے تمام محبانِ ادب سے پروگرام میں شرکت کی درخواست کی ہے.
(اگر زحمت نہ ہو تو ادبی میراث کے یوٹیوب چینل کو ضرور سبسکرائب کریں https://www.youtube.com/@adbimiras710/videos
(مضمون میں پیش کردہ آرا مضمون نگارکے ذاتی خیالات پرمبنی ہیں،ادارۂ ادبی میراث کاان سےاتفاق ضروری نہیں)
| ادبی میراث پر آپ کا استقبال ہے۔ اس ویب سائٹ کو آپ کے علمی و ادبی تعاون کی ضرورت ہے۔ لہذا آپ اپنی تحریریں ہمیں adbimiras@gmail.com پر بھیجنے کی زحمت کریں۔ |

