Adbi Miras
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      جولائی 5, 2022

      کتاب کی بات

      جولائی 1, 2022

      کتاب کی بات

      جون 24, 2022

      کتاب کی بات

      جون 17, 2022

      کتاب کی بات

      جون 15, 2022

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      اسلوبیاتِ میر:گوپی چند نارنگ – پروفیسر سرورالہدیٰ

      جون 16, 2022

      تحقیق و تنقید

      املا، ہجا، ہکاری، مصمتے اور تشدید کا عمل…

      جون 9, 2022

      تحقیق و تنقید

      بیدل ،جدیدیت اور خاموشی کی جمالیات – پروفیسر…

      جون 7, 2022

      تحقیق و تنقید

      "تدوین تحقیق سے آگے کی منزل ہے” ایک…

      مئی 11, 2022

      تحقیق و تنقید

       موجودہ اردو لسانیاتی تحقیق میں ہمارے معاشرتی رویے…

      فروری 22, 2022

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      فتاویٰ قربانی و حج (3) – ڈاکٹر محمد…

      جولائی 4, 2022

      اسلامیات

      فتاویٰ قربانی و حج (2) – ڈاکٹر محمد…

      جولائی 4, 2022

      اسلامیات

      فتاویٰ قربانی و حج (1) – ڈاکٹر محمد…

      جولائی 4, 2022

      اسلامیات

      تقسیمِ وراثت کا ایک مسئلہ – ڈاکٹر محمد…

      مئی 12, 2022

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خصوصی مضامین فکر و عمل All
      ادب کا مستقبل

      شاعر مشرق اور ان کے اسلامی افکار – اسامہ…

      جون 22, 2022

      ادب کا مستقبل

      شکستِ خواب – ایم اے صابری

      جون 22, 2022

      ادب کا مستقبل

      فیضِ رمضان – ثریّا بی بی مہنگر

      اپریل 4, 2022

      ادب کا مستقبل

      آزادی مبارک – زیبا گلزار

      مارچ 23, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث اور نوشاد منظر- ڈاکٹر عمیر منظر

      ستمبر 10, 2021

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      خطرہ میں ڈال کر کہتے ہیں کہ خطرہ…

      مئی 13, 2022

      تحفظ مادری زبان

      مادری زبان’ اردو‘ کی اہمیت – حافظ معراج…

      فروری 20, 2022

      تراجم

      نظم  "باپ” / پروفیسر سنتوش بھدوريہ – مترجم…

      جون 22, 2022

      تراجم

      رحمٰن-پرسادا: مسلمانوں کے لیے مندر کی تعمیر کا…

      جون 20, 2022

      تراجم

      ابن ِ عربی کے دو نایاب رسائل کا…

      فروری 11, 2022

      تراجم

      تضحیک کے لیے اردو الفاظ کا استعمال: تاریخی…

      جنوری 29, 2022

      تعلیم

      مسلمانوں کی تعلیمی صورتحال – تسنیم فردوس 

      جون 9, 2022

      تعلیم

      کلیہ التربیہ السلفیہ للبنات: ایک تعارف – اظہر…

      جون 3, 2022

      تعلیم

      نئی زبان سیکھنے کے فوائد – محمد ریحان

      جون 1, 2022

      تعلیم

      علم شخصیت نکھارتا ہے – سیدہ مریم الٰہی

      اپریل 20, 2022

      خصوصی مضامین

      گوپی چند نارنگ:  ایک تاریخی کردار – علیزے…

      جون 23, 2022

      خصوصی مضامین

      اردو اگر ’صوت‘ ہے تو نارنگ اس کے…

      جون 18, 2022

      خصوصی مضامین

      گنگا جمنی تہذیب کے ایک اہم ستون تھے…

      جون 18, 2022

      خصوصی مضامین

      روشن جہاں میں پیار کی قندیل کر گئے…

      جون 17, 2022

      فکر و عمل

      اور سایہ دار درخت کٹ گیا – منہاج الدین…

      فروری 22, 2022

      فکر و عمل

      ابّو جان (شیخ الحدیث مولانا محمد الیاس بارہ…

      فروری 22, 2022

      فکر و عمل

       مولانا عتیق الرحمن سنبھلی – مفتی محمد ثناء الہدیٰ…

      فروری 15, 2022

      فکر و عمل

      ابوذر غفاری ؓ- الطاف جمیل آفاقی

      جنوری 19, 2022

      متفرقات

      گوپی چند نارنگ:  ایک تاریخی کردار – علیزے…

      جون 23, 2022

      متفرقات

      شاعر مشرق اور ان کے اسلامی افکار – اسامہ…

      جون 22, 2022

      متفرقات

      شکستِ خواب – ایم اے صابری

      جون 22, 2022

      متفرقات

      نظم  "باپ” / پروفیسر سنتوش بھدوريہ – مترجم…

      جون 22, 2022

  • اہم لنکس
    • Jamia Millia Islamia
    • Banaras Hindu University, BHU
    • Jamia Hamdard
    • Aligarh Muslim University
    • Delhi University
    • JNU
    • Patna University
    • Magadh University
    • Lalit Narayan Mithila University
    • MaulanamazharulHaq university
    • BBA Bihar University MuzaffarPur
    • NCPUL
    • Delhi Urdu Academy
    • SahityaAkademy
    • UGC
    • MANNU
    • Osmania University
    • University of Hyderabad
    • Central University of Bihar
    • Ranchi University
    • Aliah University
    • University of Calcutta
    • West Bengal Urdu Academy
مقبول ترین
تحقیق: معنی و مفہوم ۔ شاذیہ بتول
سر سید کی  ادبی خدمات – ڈاکٹر احمد...
ترجمہ کا فن :اہمیت اور مسائل – سیدہ...
حالیؔ کے حالات زندگی اور ان کی خدمات...
آخر شب کے ہم سفر میں منعکس مشترکہ...
اردو ادب میں نعت گوئی – ڈاکٹر داؤد...
تحقیقی خاکہ نگاری – نثار علی بھٹی
غالبؔ کی قصیدہ گوئی: ایک تنقیدی مطالعہ –...
ثقافت اور اس کے تشکیلی عناصر – نثار...
تدوین متن کا معروضی جائزہ – نثار علی...
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      جولائی 5, 2022

      کتاب کی بات

      جولائی 1, 2022

      کتاب کی بات

      جون 24, 2022

      کتاب کی بات

      جون 17, 2022

      کتاب کی بات

      جون 15, 2022

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      اسلوبیاتِ میر:گوپی چند نارنگ – پروفیسر سرورالہدیٰ

      جون 16, 2022

      تحقیق و تنقید

      املا، ہجا، ہکاری، مصمتے اور تشدید کا عمل…

      جون 9, 2022

      تحقیق و تنقید

      بیدل ،جدیدیت اور خاموشی کی جمالیات – پروفیسر…

      جون 7, 2022

      تحقیق و تنقید

      "تدوین تحقیق سے آگے کی منزل ہے” ایک…

      مئی 11, 2022

      تحقیق و تنقید

       موجودہ اردو لسانیاتی تحقیق میں ہمارے معاشرتی رویے…

      فروری 22, 2022

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      فتاویٰ قربانی و حج (3) – ڈاکٹر محمد…

      جولائی 4, 2022

      اسلامیات

      فتاویٰ قربانی و حج (2) – ڈاکٹر محمد…

      جولائی 4, 2022

      اسلامیات

      فتاویٰ قربانی و حج (1) – ڈاکٹر محمد…

      جولائی 4, 2022

      اسلامیات

      تقسیمِ وراثت کا ایک مسئلہ – ڈاکٹر محمد…

      مئی 12, 2022

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خصوصی مضامین فکر و عمل All
      ادب کا مستقبل

      شاعر مشرق اور ان کے اسلامی افکار – اسامہ…

      جون 22, 2022

      ادب کا مستقبل

      شکستِ خواب – ایم اے صابری

      جون 22, 2022

      ادب کا مستقبل

      فیضِ رمضان – ثریّا بی بی مہنگر

      اپریل 4, 2022

      ادب کا مستقبل

      آزادی مبارک – زیبا گلزار

      مارچ 23, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث اور نوشاد منظر- ڈاکٹر عمیر منظر

      ستمبر 10, 2021

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      خطرہ میں ڈال کر کہتے ہیں کہ خطرہ…

      مئی 13, 2022

      تحفظ مادری زبان

      مادری زبان’ اردو‘ کی اہمیت – حافظ معراج…

      فروری 20, 2022

      تراجم

      نظم  "باپ” / پروفیسر سنتوش بھدوريہ – مترجم…

      جون 22, 2022

      تراجم

      رحمٰن-پرسادا: مسلمانوں کے لیے مندر کی تعمیر کا…

      جون 20, 2022

      تراجم

      ابن ِ عربی کے دو نایاب رسائل کا…

      فروری 11, 2022

      تراجم

      تضحیک کے لیے اردو الفاظ کا استعمال: تاریخی…

      جنوری 29, 2022

      تعلیم

      مسلمانوں کی تعلیمی صورتحال – تسنیم فردوس 

      جون 9, 2022

      تعلیم

      کلیہ التربیہ السلفیہ للبنات: ایک تعارف – اظہر…

      جون 3, 2022

      تعلیم

      نئی زبان سیکھنے کے فوائد – محمد ریحان

      جون 1, 2022

      تعلیم

      علم شخصیت نکھارتا ہے – سیدہ مریم الٰہی

      اپریل 20, 2022

      خصوصی مضامین

      گوپی چند نارنگ:  ایک تاریخی کردار – علیزے…

      جون 23, 2022

      خصوصی مضامین

      اردو اگر ’صوت‘ ہے تو نارنگ اس کے…

      جون 18, 2022

      خصوصی مضامین

      گنگا جمنی تہذیب کے ایک اہم ستون تھے…

      جون 18, 2022

      خصوصی مضامین

      روشن جہاں میں پیار کی قندیل کر گئے…

      جون 17, 2022

      فکر و عمل

      اور سایہ دار درخت کٹ گیا – منہاج الدین…

      فروری 22, 2022

      فکر و عمل

      ابّو جان (شیخ الحدیث مولانا محمد الیاس بارہ…

      فروری 22, 2022

      فکر و عمل

       مولانا عتیق الرحمن سنبھلی – مفتی محمد ثناء الہدیٰ…

      فروری 15, 2022

      فکر و عمل

      ابوذر غفاری ؓ- الطاف جمیل آفاقی

      جنوری 19, 2022

      متفرقات

      گوپی چند نارنگ:  ایک تاریخی کردار – علیزے…

      جون 23, 2022

      متفرقات

      شاعر مشرق اور ان کے اسلامی افکار – اسامہ…

      جون 22, 2022

      متفرقات

      شکستِ خواب – ایم اے صابری

      جون 22, 2022

      متفرقات

      نظم  "باپ” / پروفیسر سنتوش بھدوريہ – مترجم…

      جون 22, 2022

  • اہم لنکس
    • Jamia Millia Islamia
    • Banaras Hindu University, BHU
    • Jamia Hamdard
    • Aligarh Muslim University
    • Delhi University
    • JNU
    • Patna University
    • Magadh University
    • Lalit Narayan Mithila University
    • MaulanamazharulHaq university
    • BBA Bihar University MuzaffarPur
    • NCPUL
    • Delhi Urdu Academy
    • SahityaAkademy
    • UGC
    • MANNU
    • Osmania University
    • University of Hyderabad
    • Central University of Bihar
    • Ranchi University
    • Aliah University
    • University of Calcutta
    • West Bengal Urdu Academy
Adbi Miras
افسانہ کی تفہیم

معاصراردو افسانے کاتجزیاتی وتقابلی مطالعہ – ڈاکٹر عظیم اللہ ہاشمی

by adbimiras جون 22, 2022
by adbimiras جون 22, 2022 0 comment

صعبتوں کی آندھی جب تیز ہوتی ہے تب ادب کے چہرے پر نکھار آتاہے اور روح کی دریدہ صدائیں بلند ہوتی ہیں۔یہ مغموم صدائیں قوت پرواز رکھتی ہیں جو ایک عہد کو متاثرہی نہیں بلکہ کبھی کبھی روایت کی تہہ و بالگی کا سبب بھی بن جاتی ہیں اور زمانہ ایک نئی کروٹ لیتاہے ۔اس کروٹ سے زوال آمادہ سماجی ،معاشی،ثقافتی اور اخلاقی اقدار کو آکسیجن مل جاتی ہے جس میں زندگی بسر کرنے والے افراد ناسٹلجیائی کیفیت سے باہر نکلتے ہیں اور زندگی کی بساط پر اپنی کھوئی ہوئی عظمت کی واپسی کی بھرپورکوشش کرتے ہیں۔اس کار خیر میں قلم کاروں کی تخلیقات معاون ہوتی ہیں ۔چونکہ قلم زندگی کی امانت ہے اوراس پرایمان کی حد تک تیقن ہے کہ اس کے حسب ونسب کاجواب آخرت میں دینا ہوگا اس لیے اس کے پیش نظرقلم کاراس کی عظمت کو برقراررکھنا چاہتے ہیں۔ لہذا ان کے سامنے یہ نشان واضح رہتا ہے کہ جب تک تخلیقات میں زندگی اور اس کے مسائل سے آنکھ میں آنکھ ڈال کر بات کرنے کی جرات رندانہ کی کوشش نہیں ہوگی تب تک قلم کی آبرو وحرمت کو بحال نہیں رکھا جاسکتا ہے اور نہ ہی فن پارے کی قیمت واہمیت واضح ہوگی۔اس کار خیر کے سلسلے کو جاری رکھنے کے لیے ممتاز افسانہ نگارطارق شبنم ،راجہ یوسف کی زیر سرپرستی اورایس معشوق(ایڈمن)،میڈیاپارٹنرآزادشکیل،(شہربین)،معراج الدین (ندائے کشمیر)،ڈاکٹر غلام نبی کار(نیا نظریہ)کی زیر نگرانی نیز پروفیسرڈاکٹرریاض توحیدی کاشمیری کی صدارت میں 15 مئی 2022 سے ۲۰جون ۲۰۲۲ تک ولرادبی فورم کا افسانہ ایونٹ  ۲۰۲۲ منعقد ہواجس کا مقصداردو افسانے کا فروغ ہے۔اس ایونٹ میں نئے لکھنے والے اور سنیئر معتبرافسانہ نگاروں کے افسانے یکے بعددیگرے پیش ہوئے جس پر مبصرین اورقارئین حضرات نے دل کھول کر اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیااور بہت ہی موادب ماحول میں یہ ایونٹ اپنے خوشگوارلمحوں کی یادوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے اپنے اختتام کو پہنچا۔

مورخہ۱۵مئی کی شام پانچ بجے ایونٹ کا پہلا افسانہ’’ ہجرکے فیصلے‘‘ کو پیش کیاگیا۔جس کا ایک ایک جملہ رومانیت کی چاشنی سے شرابور ہے لیکن جب اس کی مقصدیت پر نظر مرکوز ہوتی ہے تو ٹھہرکرکہنا پڑتاہے کہ جب داخلی کیفیات کی عکاسی میں خارجی مسائل کینوس کی زینت بنتے ہیں تو قاری اس کی حدت کو زیادہ محسوس کرتاہے ۔یہ حدت زندگی جینے کی راہ متعین کرنے میں معاون ہوتی ہے۔اس نظریے کے پیش نظریہ افسانہ رومانی فضا میں والدین کی قدر وقیمت کو اجاگر کرتاہے ۔بقول شہناز فاطمہ :

’’اس پورے افسانے کے سب سے قیمتی گراں قدر الفاظ یہ ہیں۔

’’سلونا میرے ڈیڈ اور مم نے مجھے یہاں تک پہنچنے کے لیے ہی اتنی محنت و مشقت کرکے پڑھایا لکھایا۔۔!‘‘

جب سلونا نے کہا تھا کہ

’ ’کیا تم میرے لیے نوکری جوائیں کرنے کے فیصلے کو ٹال نہیں سکتے ہو؟‘‘

اس میں آج کے نوجوان کے لیے یہ پیغام پنہاں ہے کہ محبت میں’ ہجر کے فیصلے‘ ہوسکتے ہیں لیکن والدین کی خواہش نہیں ٹالی جاسکتی اس کی قدر اور احترام ذیادہ ضروری ہے اور محبت کی قربانی دے دی۔اس افسانے میں تشبیہات بھی بہت خو بصورت استعمال کی گئی ہیں۔جزئیات اور منظر کشی کا بھی مرقع ہے افسانہ۔!ڈاکٹر عظیم اللہ ہاشمی صاحب نے ایک نیا پوائنٹ لایاہے افسانے میں۔ ہجر کے فیصلے عنوان بھی زبردست ہے ۔‘‘

آج ہم جس دور سے گذررہے ہیں اس میں بنی نوع متعدد مسائل سے نبردآزما ہے ۔نت نئے مسائل سے گھری انسانیت بے بسی کے ساتھ سب کچھ دیکھ رہی ہے۔صرف دیکھ ہی نہیں رہی ے بلکہ اس کی تپش سے اس کی روح تک جھلس رہی ہے ۔ایسے ہی چند مسائل میں ایک مسائل کالج کی لڑکیوں کے ساتھ ہے جہاں استاد جیسے معتبر پیشے کے افراد پروفیسر کا چغہ پہنے اپنے طلبہ کا جنسی استحصال کرتے ہیں۔یہ تعلیم یافتہ استحصالی طبقہ شرم و حیا کوبالاے طاق رکھتے ہوئے اپنے طلبہ و طالبات سے تعلیم کے مندر میں دلسوزحرکتیں کرتے ہیں ۔محمدارشد کسانہ کا افسانہ’’ منزل ابھی دور ہے‘‘مذکورہ مسائل  کے محورپر گردش کرتاہے لیکن افسانے کا اختتام یہ سوال قاری کے ذہن وفکر میں چھوڑ جاتاہے کہ اس شیطان صفت پروفیسر کی وہ کون سی خوبی تھی کہ اس کو کالج کی دوسری لڑکی خداکا درجہ دے رکھی تھی۔؟المختصر اس افسانے کو پڑھ کر ایساہی لگاکہ شیطان صفت رکھنے والے انسان اندر سے منٹو کے افسانوں اور باہر سے الطاف حسین حالی کی مسدس حالی جیساہوتے ہیں۔!

’’پروفیسر کے ہاتھ اب عظمیٰ کی پیٹھ پر تیزی سے گھوم رہے تھے مگر وہ صدمے میں اس قدر ڈوب گئی تھی کہ اسے کچھ محسوس نہ ہورہا تھا۔البتہ اس کی آنکھوں سے آنسو ضرور بہہ رہے تھے۔پروفیسر کا ایک ہاتھ عظمی کی پیٹھ سے گذرتاہوا سرکے بالوں تک پہنچ گیا لیکن عظمیٰ کے ہاتھ لٹک رہے تھے۔’’ٹیبل پر آئو ٹیبل پر‘‘اچانک پروفیسر نے کہا۔یہ سن کر عظمیٰ کے پورے جسم میں ایک لہر سی دوڑ گئی۔اس کے ہوش ٹھکانے پر آئے ۔پروفیسرجلدی سے کھڑا ہوااور کرسیاں ہٹاکر ٹیبل ٹھیک کرنے لگا۔اچانک عظمیٰ کے اندر پتہ نہیں کہاں سے بلا کی قوت پیدا ہوگئی اور وہ جھٹ سے اٹھ کر بھاگی اور دروازے سے باہر ہوگئی‘‘

واجدہ تبسم گور کی کا افسانہ ’’کسکول کی قیمت‘‘ معاشرے کی ایک ایسی حقیقت سے پردہ اٹھاتاہے جہاں کالج اور یونیورسٹی کے احاطے کا استحصالی طبقہ معاشرے کی گلیوں میں آیا ہے اور یہاں بھی اس کے اندر کا لکڑبگھا لڑکیوں کا جنسی استحصال کرتاہے فرق یہ ہے کہ ارشد کسانہ کے یہاںیہ طبقہ تعلیم کے مندر میں براجمان ہے جبکہ گورکی کے یہاں معاشرے کی گلیوں میں !،لیکن دونوں اپنی حیثیت  کے مطابق نسائیت کا استحصال کرتے ہیں ۔اس اخلاق سوز حرکت کے دوران ارشد کسانہ کے یہاں یونیورسٹی کی تعلیم یافتہ لڑکی اس کی مزاحمیت کرتی ہے جبکہ گورکی کے یہاں غربت کے سبب خودسپردگی اختیار کرتی ہے اور دو مہینے بعدالٹی کرکے کشکول کی قیمت چکاتی ہے۔ ان دوکرداروں کے تقابلی مطالعے سے یہ حقیقت کھل کرسامنے آتی ہے کہ لڑکیوں کے اندر تعلیم کی روشنی اپنے استحصال کی مزاحمت اورغربت،جہالت اپنے عصمت کا سودا کرتی ہے۔اگر’’ ہجر کے فیصلے‘‘ کے نسائی کردار سے ان کا موازنہ کیا جائے تو وہاں ابھی محبت کی پاکیزگی سانس لے رہی ہے اور دروازے پر ابھی بھی محبت کی نشانی شیولی کا پودا سبزوشاداب ہے۔ یعنی سماج کے ایک طبقے کے اندر ابھی بھی احترام محبت باقی ہے۔’’کسکول کی قیمت‘‘ کی دل سوزی موضوع کی حساسیت کی نشاندہی کرتی ہے۔

’’ٹینٹ سے نکلی تو وہ میرا انتظار برابر کرتادکھائی دیا۔میںنے بھی ایک مسکراہٹ کے ساتھ اس کا خیر مقدم کیا۔پھر اس کے ساتھ میٹھی میٹھی باتیں کرتے کرتے نکل پڑی، مگر آج وہ مجھے رکشے میں بیٹھا کر کسی نامعلوم جگہ پر لے گیا۔کھلایا،پلایا اور پھر نازیبا حرکتیں کرنے لگا۔۔۔۔۔۔اب میں نہ وہ بڑی بڑی عمارتیں دیکھنے کی تمنارکھتی ہوں اور نہ میرے اس خوشحال پیوند لگے ٹینٹ میں میرا جی لگتاہے کیونکہ میں میرے کشکول کی قیمت آج دو مہینے سے الٹیاں کر کے چکارہی ہوں‘‘

ناہید نسیم کاافسانہ’’خنجر‘‘ایک رومانی افسانہ ہے جس کا اسلوب سادہ بیانیہ ہے جس کا محورعشق ومحبت کے محورپر گھومتاہے۔آغاز سے آج تک محبت کا تلازمہ اردو ادب کا سب سے مرغوب موضوع رہا ہے جس میں دو آنکھیں ایک ساتھ ایک ہی سپنا دیکھتی ہیں نیز اس میں صرف اور صرف دل کی باتیں زیادہ ہوتی ہیں۔ عشق ومحبت کی کائنات میں دل ایک مندراور پیار اس کی پوجاہے۔اس دنیا میں پریت کی ڈوری دل سے جب الجھ جاتی ہے تو دل بے قابو ہوجاتا ہے اور جس کو من کا میت مل جاتاہے اس کی دنیا سورگ بن جاتی ہے ورنہ تاعمرملال ،کسک ،دردجدا ئی کا کرب سہنے پڑتاہے۔ زیرنظر افسانے کے مرکزی کرداروں کے ساتھ بھی ایسا ہی کچھ ہوا ہے۔اگر ہم اس بزم کا پہلا افسانہ’’ ہجر کے فیصلے ‘‘کے ساتھ اس افسانے کا تقابلی مطالعہ کریں تو یہ نتیجہ نکل کر سامنے آتاہے کہ’’ ہجر کے فیصلے ‘‘میں معشوقہ کے دل پر پریت کا جورنگ چڑھاہے اس پرعمرکے آخری پڑائوتک دوسرا رنگ  غالب نہیں آیاہے جبکہ’’ خنجر‘‘ اور’’اورشاہ الدین مرگیا‘‘میں کیفیت الٹی ہے ۔’’ہجر کے فیصلے‘‘ میں معشوقہ عاشق کو ٹو ٹ کر چاہتی ہے جبکہ’’ خنجر‘‘اور ’’اورشاہ الدین مرگیا‘‘ میں عاشق معشوقہ کو ٹوٹ کرچاہتے ہیں۔ ’’ہجرکے فیصلے‘‘ میں معشوقہ تاعمر کنواری رہ جاتی ہے اور شیولی کا پودا دروازے پر لگا کرعاشق کے لیے منتظر رہتی ہے جب کہ’’ خنجر‘‘میں لڑکی ماں باپ کے فیصلے کے سامنے سپر ڈال دیتی ہے اور اپنا گھر بسالیتی ہے لیکن ’’اور شاہ الدین مرگیا ‘‘میں کمسن حسینہ بوڑھے عاشق کو چھوڑکر محبت کی نئی دنیا بسانے کا خواب دیکھنے لگتی ہے۔’’ہجر کے فیصلے‘‘ میں معشوقہ کا دل بہت حساس اور کومل ہے جبکہ’’ خنجر‘‘ میں لڑکی زیادہ حساس نہیں ہے ۔’’ہجر کے فیصلے‘‘ میں درد جدائی کا سبب مادیت اور والدین کے مرتبے کا خیال دونوں ہے جب کہ ’’ خنجر‘‘ میں والدین کا جبر ہے اور ’’اور شاہ الدین مرگیا ‘‘میں عمرکا تقاظہ ہے۔’’ہجر کے فیصلے‘‘ میں عاشق سخت دل ہے جبکہ’’ خنجر‘‘ میں لڑکے کے دل میں ابھی بھی تڑپ اور محبت کے لمس کی یاد یں تازہ ہیں۔ تینوں افسانوں میں دوہنسوں کا جوڑا بچھڑجاتاہے ۔ تینوں افسانے کی فضا رومانی ہے ۔صرف ’’ہجر کے فیصلے ‘‘ اور’’خنجر‘‘کے نسائی کردارمیں محبت کی ناکامی پر ملال شدید ہے۔ اس تقابلی مطالعے کے بعداس نکتے پر پہنچا جاسکتا ہے کہ ’’ہجر کے فیصلے ‘‘ اور’’خنجر‘‘ کے کردار اس حقیقت پر متفق ہیں کہ:

وہ افسانہ جسے انجام تک لانا نہ ہو ممکن  اسے ایک خوبصورت موڑدے کر چھوڑنا اچھا

اسلم جمشید پوری کا قلم ایک معتبر قلم ہے۔معاصر اردو افسانہ نگاروں میں موصوف کا ایک مقام ہے۔ان کا افسانہ’’ غار والے‘‘سورہ کہف کا احاطہ کرتاہے جس کا پیغام یہ ہے کہ محافظ صرف اور صرف وحدلاشریک ہے جس پر ایمان رکھنا شرط اوّل ہے۔افسانے کا آخری متن ایک اسلامی تاریخی واقعے کو فکشن کا رنگ دے گیا ۔مایوس کن صورت حال میں یہ افسانہ قاری کے اندر صبر واستقلال کی شمع روشن کرتاہے۔افسانے کی فضا حالات سے بنردآزمائی کا سبق پڑھاتاہے جس کا اسلوب داستانی ہے ۔اس میں تجسس کی لہریںموجزن ہیں ۔ رودادِواقعہ میںحضور اکرم کی نبوت کا ہلکا ساتذکرہ بھی شامل ہے۔’’تم بتائو ہم کتنی دیر سوئے‘‘یہ جملہ بڑی معنی خیز ہے۔اس میں کئی صدیوں کے لیکھاجوکھا کوطلب کیا گیاہے۔افسانے میں ایک تاریخی واقعے کو حال سے جوڑنے کی کوشش ہوئی ہے اور یہ یقین دلایا گیا ہے کہ اس پرآشوب دور میں ان کی حفاظت کرنے ولاوہی ہے جس نے غاروالے نوجوانوں کی حفاظت کی تھی۔ مختصراًافسانے کی صدایہ ہے کہ عصرویسے ہی دور سے گذررہا ہے جس کا سامنا غار والے نوجوانوں نے کیا تھا۔لہذاغاروالوں کی نگہبانی جس نے کی وہی اس عصر میں بھی پل سراط پر چلنے والوں کانگہبان ہوگا لیکن اس پر ایمان رکھنا ہوگا کہ اللہ جب اپنے بندوں سے ناراض ہوتاہے تو ایک نشانی ضرورظاہر کرتاہے۔افسانے کو پڑھ کر مجھے ایسا لگاجیسے کہیں ایساتو نہیں کہ ہم غار والے کم اور نشانی والے زیادہ ہوگئے ہیں۔!

ڈاکٹر ذاکرفیضی کا افسانہ’’اسٹوری میں دم نہیں‘‘ معاصر میڈیا کی بدیانتی کی چغلی کھاتاہے۔ اس افسانے میں بھی جنس ہی محور ہے لیکن اس کا شکار لڑکی نہیں بلکہ نوعمر ۱۷سال کا لڑکا ہوتاہے۔اس طرح یہ افسانہ اس حقیقت سے پردہ اٹھاتاہے کہ معاصر سماج میں صرف لڑکیوں کا ہی جنسی استحصال نہیں ہوتاہے بلکہ معصوم لڑکے بھی ایسے درندوں کے چنگل میں پھنستے ہیں یعنی جنسی درندگی معاشرے میں کرونا کی طرح پھیلی ہوئی ہے۔کہیں سنیما گھروں میں کہیںفٹ پات پر تو کہیں کالج ویونیورسٹی کے احاطے میں ۔ اس کریہہ فعل پرسے پردہ اٹھانے کا کام معاصر افسانے کررہے ہیں یعنی رواں صدی کی تیسری دہائی کے نصف اول میںاردو افسانہ اپنے عصر کا ترجمان ہے۔

’’فلم چل رہی تھی۔پردے کے علاوہ تمام ہال میں اندھیراتھا۔بڑے بابو کا لڑکے کے ساتھ کھیل شروع ہوئے چندمنٹ ہی ہوئے ہوں گے کہ دوسرے شکاریوں نے جال کس دیا۔نجانے کہاں سے اور کیسے دونوں ٹکٹ چیکرپرکٹ ہوگئے۔دونوں کی ٹارچ کی روشنی ٹھیک اپنے ٹارگیٹ پر تھی۔لڑکا اور بڑے بابو بوکھلا گئے۔زبان پر الفاظ نہ تھے۔صفائی دینے کا موقع نہ تھا۔‘‘

کنیز باہو کا افسانہ’’ نم آنکھوں کے خواب‘‘ ایک نفسیاتی افسانہ ہے جو اختتام تک آتے آتے قاری کونم دیدہ کردیتاہے کہ زمانہ اس ڈگر سے گذر رہاہے جہاں اپنے مفاد کے لیے پاکیزہ رشتے بھی داغ دار ہوجاتے ہیں۔افسانے کا اختتامی اقتباس ایک پیغام ہے دنیا والوں کے لیے کہ عورت اور مرد اپنے درمیان شیطان کو حائل نہ ہونے دیں ورنہ اس کے بہکا وے میں زندگی بربادی کے ڈگر پر چل پڑتی ہے یہ وہی شطان ہے جس نے حوااور آدم کو بہکا کر جنت بدر کروایا۔ افسانہ عہد حاضر میں موبائل کے ڈارک پہلو کو بھی خاموشی سے اجاگر کرتاہے کہ معاشرتی نظام میں اس کے جہاں فوائد ہیں وہیں نئی نسل کو تباہی کی راہ پر ڈھکیل دیا ہے کیونکہ شیطان صفت افراداس کا غلط استعمال کرتے ہیں۔ ابتدائی آفرنیش سے شیطان ابن آدم کو گمراہ کیاہے اور آج تک یہ سلسہ جاری ہے اور جب تک دنیا رہے گی یہ اپنی شیطنیت سے باز نہیں آئے گا۔افسانہ قاری کو زمانہ شناسی کا سبق پڑھاتاہے لیکن افسانہ کچھ تبلیغی ہوگیا ہے اور افسانہ نگار خود افسانے میں کہیں کہیں داخل ہوجاتی ہیں جو کہ افسانے کی ایک بڑی کمزوری ہے۔

معاشرتی موضوع پر نیلو فر رفیع کا افسانہ’’ امیدوں کے چراغ‘‘ ایک ایسے درپیش مسائل سے پردہ اٹھانے کی جرات کرتاہے جہاں افراد خانہ مالی منفعت کے لیے اپنے گھر کی لڑکی کی شادی کرنے سے آنا کانی کرتے ہیں تاکہ اس کی کمائی سے ان کے اوارے نیارے ہوتے رہیں۔بھائی اور بھابھی کی مکاری مرکزی کردار روشن آرائی اور پروفیسر کاظم کے درمیان مہر کی خطررقم کی مانگ رکھ کر شادی روک دیتی ہے اور بارات واپس لوٹ جاتی ہے۔اس کے بعد روشن آرائی شاعری سے شغف بڑھاتی ہے اور ایک فرضی نام سے رسالوں میں چھپتی ہے اور ادب کی دنیا میں شہرت کی بلندی کو چھوتی ہے۔پھر اس کی ملاقات ایک مشاعرے میں پروفیسرکاظم سے ہوتی ہے اور دنوں کے دلوں میں امید کے چراغ روشن ہوجاتے ہیں۔یہ وہی کاظم صاحب ہیں جو سات سال قبل مہر کی خطیررقم چکانے سے انکارکرکے روشن آرائ کو دلہن بناکر چھوڑآئے تھے۔ افسانے میں تانیثی شعور کواجاگر کرنے کی کوشش ہوئی ہے۔ افسانے کی بنت میں ڈرامائی عنصر درآئے ہیں۔اسی بزم میں ارشد کسانہ صاحب (منزل دورہے)کے یہاں پروفیسر کے رتبے کی جو دھجی اڑی تھی اس کا کچھ سنبھالا اس افسانے میں ملا ہے۔واجدہ تبسم گورکی کے یہاں خوابوں کے تعاقب میں زندگی کا سب سے زیادہ قیمتی اثاثہ لٹ جاتاہے جبکہ نیلوفررفیع کے یہاں امیدوں کے چراغ روشن ہیں۔

سلیم سرفراز رواں عصر کے ایک معتبر افسانہ نگار و کہنہ مشق شاعر ہیں۔موصوف کے دونوں صنفوں کے فن پاروں کو دیکھ کر اندازہ لگانا مشکل ہوجاتاہے کہ ان کو کس خانے میں رکھا جائے ۔زیر نظر افسانہ’’ سگ گذیدہ ‘‘سماجی تلخیوں اور حقیقتوں کا عکاس ہے جس کی پنہائیوں میں معاشرتی زندگی کے کئی پہلو بہ یک وقت سمٹ آئے ہیں ۔افسانے کا متن عمدہ تخلیقی شعورکی مثال ہے۔افسانے کے بیانوی نظام میں منظرنگاری جب کردارکی نفسیاتی فضا کو ہموار کرتی ہے تو قاری کی جہاں اس سے دلچسپی بڑھتی ہے وہیں افسانے کی شعریات مستحکم ہوتی ہے ۔اس کے ست رنگی جلو میں معاشرے کی وہ عکاسی ہے جو قاری کے ذہن وفکر کو تا دیر سوچنے پر مجبورکرتی ہے۔بقول عشرت ناہید:

’’افسانہ شروع ہوتاہے والدین کی بے اعتنائی سے کہ وہ ایک فاضل اولاد کے خواہش مند نہیں ہیں لیکن لاکھ کوشیشوں کے باوجود وہ دنیا میں آجاتی ہے۔ایسی اولاد ایک نفسیاتی کیس بن جاتی ہے۔پھر اس کردار کے ذریعے مقدس پیشے کے گھنونے روپ کو بہت اچھے طریقے سے پیش کیا سماج کا سیاسی منظر نامہ اور آج کی عورت کی بدلتی ہوئی تصویر کی رونمائی کروادی لیکن افسانے کا حسن یہ ہے کہ اتنے سارے پہلو کہیں بھی قاری کو الجھاتے نہیں ہیں۔‘‘

چودھری قاضی نثار کا افسانہ ’’آخری سہارا‘‘اولاد کی بے توجہی کے شکار والدین کی کہانی ہے جس میں درد کے سوتے پھوٹ پڑتے ہیں۔کسمپرسی کی زندگی جینے والے والدین آج بھی ہمارے معاشرے میں گھٹ گھٹ کر جی رہے ہیں اور ان کے خون پی کر جوان ہونے والی اولاد شاہانہ زندگی گذار رہی ہے۔اس ناقدری کا شکوہ ہر زمانے میں ہوا ہے لیکن جدید دور میں اس کی شدت بڑھ گئی ہے خصوصاً  جب سے انسانی سماج نے اولڈ ایز ہوم کا تصور پیش کیا ہے۔دردِ دل اور درد ِغم کی بوجھل داستان سنانے کے دوران قواعد اور املے کی غلطیاں در آئی ہیں لیکن مفہوم کی ترسیل میں کوئی قباہت نہیں ہوتی ہے اور یہی افسانے کی چند خوبیوں میں سے ایک ہے۔ افسانے میں مقامی زبان کے چھینٹے پڑے ہیں۔ اس کے کینوس پراولاد نرینہ کی ناخلفی اور بیٹی کے لیے کسک سنائی دے رہی ہے جس کے اختتام پر استفہامی لب و لہجے سے ایسا لگتا ہے جیسے افسانہ نگار خودافسانے میں داخل ہوگیا ہے جو افسانے کا ایک کمزور پہلو ہے۔

صوفیہ شیریں کا شمارنئی نسل کی خواتین افسانہ نگاروں کی صف میں ہوتاہے۔ افسانہ’’ سپھل یاترا‘‘ کا لوکیشن با مبے روڈ پر واقع ایک پارکنگ کا گرد ونواح ہے۔افسانہ یہ تاثر دینے میں کامیاب ہے کہ انسانی زندگی مختلف خواہشوں کا ملغبوبہ ہے۔بعض دفعہ روزانہ کی زندگی میںان کو پوراکرنے کے لیے سیکڑوں حیلے بہانے ،گھڑاگ پھیلائے جاتے ہیں جس کا  مذہب اور عقیدے سے کوئی واسطہ نہیں ہوتا ہے۔صرف کمائی اس کا مقصد ہوتاہے ۔افسانے کے کینوس پرپارکنگ کے گردونواح میں مزار اور ہنومان مندرکے نام پر جو خرافات کیے جا رہے ہیں اس کا ایک ہی مقصد معاشیات ہے کیونکہ اسی کے محور پر زندگی گردش کرتی ہے۔جس عصر میں ہم سانس لے رہے ہیں اس میں بے روزگاری بہت زیادہ ہے لیکن خواہشیں تو اپنی تکمیلیت چاہتی ہیں۔ ان خواہشوں کو آسودگی چا ہیے اور اس کے لیے پیسہ !!۔لہذاسماج کا ایک طبقہ مذہب کی آڑمیں اسی پیسے کے لیے لوگوں کے مذہبی ایموشن کا استحصال کرتاہے۔دبے لفظوں میں اس کا عکس افسانے میں دکھاکراس گورکھ دھندے کی مخالفت ہوئی ہے نیزافسانے میں اندھی تقلید پر انگلی بھی اٹھی ہے جہاںخرافات سے کچھ لوگ اپنا الو سیدھاکر تے ہیں۔بہرحال افسانہ ایک شعلہ بارموضوع کا احاطہ چند لسانی خامیوں کے ساتھ کرتاہے اور قاری کے ذہن پر ایک تاثر چھوڑنے میں کامیابی کاپرچم نصب کرتاہے۔

’’قاتل‘‘ شاہنہ یوسف کا مختصر بیانیہ افسانہ ہے جس میںایک واقعے کو من وعن تین کرداروں کی مد دسے پیش کیا گیا ہے۔نہ کوئی استعارہ نہ کوئی علامت نہ کوئی پیچ وخم ؛بس سلیس زبان میں ایک ضعیف باپ کے کرب کو قاری کے سامنے پیش کیا گیا ہے جس کا بیٹا  بری صحبت کی وجہ سے ڈرگس کا عادی ہوجاتاہے اور جب پیسے کی قلت سے اس کو یہ نشہ نہیں ملتاہے اس وقت جوش جنوں میں چھلانگ لگا کر گاؤں کی ندی میں خودکشی کرلیتاہے۔اس کے بعد اس کے ضعیف باپ پر مصائب کا پہاڑ ٹوٹ پڑتاہے۔ اس کی روداد افسانے میں بیان کی گئی ہے۔اس بیان میں ایک درد ہے جس سے قاری بھی متاثر ہوتاہے۔افسانہ خاموشی سے اس جانب اشارہ کرتاہے کہ بیٹے اور بیٹیوں کی پرورش کے دوران ان پر نظر رکھنا چاہئے ورنہ ذراسی غفلت اس کو برے راستے پر ڈال دیتی ہے خصوصاًسن بلوغ میں ان کو غلط راستے پر بھٹک جانے کا امکان زیادہ ہوتاہے۔افسانے کا اختتام استفہامی ہے کہ آخر اس کے بیٹے کا قاتل کون ہے؟اس سوال کا جواب ملٹی ڈائمینشنل ہے۔کہا جاتاہے نہ کہ اکیلا چنابھاڑ نہیں پھوڑتا ہے ۔ ایساہی کچھ اس افسانے کے کلیدی کردارکے ساتھ بھی ہوتاہے۔بہ غائردیکھاجائے تو نظام حکومت کی لاپرواہی،غلط صحبت اور گارجین کی ڈھیل تینوں اس کے لیے ذمہ وار ہیں۔ان تینوں میں سے کسی ایک نے بھی اگر اپنا شکنجہ سختی سے کساہوتا تو اس کا بیٹا ماں کا کنگن چوری کرکے ڈرگس جیسے موذی نشہ کا عادی ہوکر موت کی نیند نہیں سوتا۔بہرحال ضعف العمری کا درد سناتایہ افسانہ اس معنوں میں منفرد ہے کہ نشہ آوری کے خلاف مہم میں یہ لوگوں کے اندر سماجی شعورو بیداری پیداکرتاہے۔

قیوم خالد کا افسانہ’’ سنگ میل ‘‘وجودی کرب کا اظہاریہ ہے جہاں مرکزی کردار نفسیاتی الجھن کا شکار ہے۔افسانہ پہلودار ہے۔افسانے سے یہی تاثر ابھرا کہ خاموش زبان اور بے دار احساس زندگی کو عذاب کے پل سراط سے گذارتے ہیں۔افسانہ یہ بھی سبق پڑھاتا ہے کہ والدین کو اپنے تمام بچوں کی پرورش مساوی کرناچاہے۔ امتیازی سلوک سے ان کی نفسیات پر برااثر پڑتاہے جس سے اس کی  شخصیت متاثر ہوتی ہے۔ اس کے اثرات تب دیکھنے میں آتے ہیں جب وہ عملی زندگی کے پادان پر قدم رکھتے ہیں۔افسانے میں زندگی کے قوس قزح کے رنگ سمونے کی بھرپور کوشش ہوئی ہے۔جن ناسوروں کی نشاندہی اس افسانے میں کی گئی ہے وہ تمام کے تمام ہمارے معاشرے کے ہیں۔افسانے میں تذبذب کی کیفیت ہے ۔گرچہ افسانے کا موضوع قابل توجہ ہے لیکن اس کی طوالت ذہن پر بارگراں  لگتی ہے۔اس طوالت سے بچا جاسکتا تھا۔کل ملا کر افسانہ ذہن پرتاثر چھوڑنے میں کامیاب ہے۔افسانے کا پنچ لائن بہت خوب ہے۔

’’اسے مجرمانہ احساس ہواکہ جیسے وہ سنگ میل سمجھ رہا ہے وہ سنگ میل نہیں بلکہ ایک قبر ہے ۔ایک کچی تازہ قبر‘‘

پرویز یوسف کا افسانہ’’ جہاں دھوپ وہاں چھائوں‘‘ایک کم پختہ فن پارہ ہے جس کاموضوع اصلاحی ہے۔زندگی کے شب وروز میں ایسے حالات کا سامنا اکثر کرنے پڑتا ہے۔اس افسانے کا تھیم قاری کے ذہن میں اس خیال کو منتقل کرنے کی کوشش کرتا ہے کہ دنیا میں وہی لوگ اچھے ہیں جو دوسروں کے کام آتے ہیں ۔افسانے کے کینوس پرایک یتیم بچے کو سہارا دے کر گزٹیڈ آفیسر بنادینا واقعی انسانیت کی معراج ہے۔آبصارفاطمہ کا افسانہ’’ یخ بستہ‘‘ معاشی اور معاشرتی ناہمواری کے محور پرگھومتاہے۔افسانے میں پسماندہ لوگوں پرثروت مندوں کی حقارت نگاہی کاانعکاس صاف صاف دکھائی دیتاہے۔انسانی فطرت کے اس کریہہ پہلوکا نظارہ کف افسوس ملنے پر مجبور کرتاہے کہ انسان اپنے اخلاقی ارتقائی کے کئی مرحلے عبورکرکے اکیسویں صدی کی دہلیز پر دستک دے چکاہے لیکن اس کے اندر کی خباثت تکبر،اور فرعونیت کاخاتمہ نہیں ہوا ہے۔افسانے میں اپنے اے سی کمرے کے دروازے کے نیچے کاغذلگاکر بند کرناتاکہ کمرے کی سرد ہوا سے فیض نوکرنہ اٹھاے اس جانب اشارہ کرتاہے کہ آج بھی سماج میں ایک طبقہ ایسا ہے جو اپنے سے کمزوروں کو ہیچ نگاہ سے دیکھتاہے ۔حالانکہ اسلام اپنے غلاموں سے مساوی رویہ اپنانے کی تعلیم دیتاہے۔افسانہ اس جانب بھی اشارہ کرتاہے کہ ہمارے سماج میں ایک طبقہ ایسا بھی ہے جو اللہ کی دی ہوئی سب نعمتوں سے فیض نہیں اٹھاپاتاہے۔افسانے میں نسائی نفسیات کی گرہ کھولنے کی کوشش ہوئی ہے جس سے ایک مثبت  پیغام قاری تک پہنچتاہے۔زاہدہ اس افسانے میں ایسی کردار کے روپ میں سامنے آتی ہے جس کو روزن کے نیچے سے آنے والی ٹھندی ہوا سے بھی محروم کردیا جاتاہے ۔افسانے کا آغاز کردارکے تکبرانہ انداز سے ہوتا ہے۔ ایک بدمزاج عورت کی تنک مزاجی کے کئی کریہہ پہلوکو بھی سامنے لانے میں افسانہ کامیاب ہے۔ا س کے کینوس پر ڈپٹی نذیراحمدکے تراشے کرداراصغری اور اکبری کے عکس کو منعکس کرنے کا منصوبہ افسانے کو اصلاحی صف میں کھڑا کرتا ہے تاکہ بدمزاجی سے ہماری نئی نسل کی لڑکیوں کو دور رکھاجائے۔

رئیس احمدکمار کا افسانہ’’ تسکین دل‘‘کا پیغام یہ ہے کہ برے بچوں سے بے اولاد ہونا بہتر ہے۔ان کی بری خصلتوں کی وجہ سے سماج ،معاشرے میں والدین کو سبکی کا سامنا کرنے پڑتاہے۔صرف یہی نہیں بلکہ خاندان کی شاخ بھی سماج میں متاثر ہوتی ہے۔لسانی خامیوں کو اپنے دامن میں سمیٹے چند نکتے قاری کے ذہن وفکر تک منتقل کرنے میں افسانہ ترسیل کا شکار نہیں ہوتاہے لیکن افسانے کی شعریات مجروح ہوتی ہے ۔افسانہ سماج کے بعض رویوں سے پردہ اٹھانے میں کامیاب ہے ۔ ایک صالح اور نیک اولاد سے والدین کو زندگی کی حقیقی خوشی میسر ہوتی ہے۔اس لیے افسانہ زیریں سطح پر صالح اولاد کی تلاش میں سرگرداں ہے۔شمع اختر انصاری کا افسانہ ’’سیدھے پیر کی چپل ‘‘میں معصوم بچی کی نفسیات اور غربت کی بے بسی کی عکاسی کا بھرپور مظاہرہ ہواہے۔افسانے کے کینوس پر نصیحت کی شعاعیں بھی پھوٹتی ہیں۔افسانے کا زماں ومکاں کا پس منظر ماضی ہے جودرد کے سمندر میں ڈوبا ہے۔ غربت کی لکیریں کس طرح انسان کو کرب سے دوچار کرتی ہیں ا س کا عکس اس افسانے میں ہے۔دلکش اسلوب اور دلگداز افسانہ اپنے دامن میں بچوں کی معصومیت اورغربت کا کرب سمیٹے اپنے انجام کو پہنچتاہے اس وقت دل کی دھڑکن تیز ہوتی ہے کیونکہ نہ چپل گرتے دکھائی دیتی ہے نہ ہی اس کے گرنے کی دھپ کی آواز آتی ہے اور جب چپل کے گرنے کی آواز نہیں آئی تو دل میں ایک ہوک سی اٹھتی ہے اور دل ملول بھی ہوجاتاہے۔افسانے کا متن یہ انکشاف کرتاہے کہ غربت کے آنگن میں جینے والی مائیں اپنے بچوں کو یہ نصیحت کرتی ہیں۔

’’’اماں شانو کی چپل ہے نا۔۔۔۔۔‘ اگلے دن مدرسے سے واپسی پر زرین نے  جوں ہی اماں سے کہا۔زرین کسی کی چیز دیکھ کر مانگتے ہیں تو اسے حرص کہتے ہیں۔اللہ کو اچھا نہیں لگتا حرص کرنااوراب تم اپنے ابا سے شانو کی چپل کی کوئی بات نہیں کرو گی ۔حرص کرنا بری بات ہے بس سبق میں آگے نکلنے میں حرص کرو سب سے آگے نکل جاؤ۔‘‘

اقرا یونس کا افسانہ’’ التجا‘‘ انسانی نفسیات کی کرب انگیزی کا مرقع ہے جس میں راوی کی زبانی کرداروں کی زندگی کے واقعیات  اور زندگی کی دردانگیزگھٹن کی داستان رقم ہوئی ہے جس میں ماں کی ذمہ داریوںکو لفظی شکل دینے کی کوشش ہوئی ہے نیز یہ بھی دکھانے کی کوشش ہوئی ہے کہ جب انسان دنیاوی طاقت کے سامنے ہتھیار ڈالتاہے تو توکل صرف ا للہ پر رہ جاتاہے ۔یہی پیغام اسلم جمشید پوری کے افسانے(غاروالے) میں بھی ملاہے۔افسانے کی دل سوز فضا میں ماں کی ممتاکی رو داد ہنرمندی سے سمیٹی گئی ہے جس میں جذبے کی عکاسی ہے۔

’’اس کی بیٹی وہی لال جوڑا پہنے اب زمین پر بیٹھی تھی اور آنسووں کے قطرے اس کے ننھے ہاتھوں پہ گر رہے تھے۔جب اس کی خالہ نے اسے اٹھاکے اپنے گلے لگایااور پھوٹ پھوٹ کر رودی ۔کہانی کار نے کہا وہ قادر ہے موت لکھنے پراور موت اس کے حکم کی غلام ہے کوئی آنسو کوئی التجا اس کو حکم عدولی پہ اکسا نہیں سکتی ۔کسی کردار کے جانے پہ کہانی رکتی نہیں مڑجاتی ہے کسی اور سمت۔۔۔‘‘

مسرت آرائی کا افسانہ ’’اندھیرے کا راز‘‘ کا تھیم معاشرے کی بے راہ روی اور خونی رشتوں کی بے حرمتی اور ان کا استحصال ہے جو اسلامی تعلیم کے فقعدان کی وجہ سے ہوتاہے ۔افسانہ اس کا پیغامبر ہے کہ اگر انسان کے دل میں خوف خداہو تو برے فعل کا ارتکاب نہیں ہوتاہے۔یہ افسانہ اس جانب بھی اشارہ کررہا ہے کہ آج ہمارا معاشرہ جس ڈگر سے گذررہا ہے اس پر ایک معصوم لڑکی کی زندگی غارعمیق میں گرتی جا رہی ہے۔یہ المیہ ہر دور کا رہاہے کہ صنف نازک کا استحصال ہواہے اور حیوان صفت انسان اپنے گھناونے فعل سے انسانیت کا سر شرم سے جھکاتے رہے ہیں۔لسانی کمزوری کے باوجود افسانہ اپنے پیغام کی ترسیل میں کامیاب ہے کہ عصر حاضر میں حرمت والے رشتے پامال ہورہے ہیں۔آج ہم جس معاشرے میں رہتے ہیں اس میں شیطان صفت انسان جس کے دل میں خوف خدانہیں ہوتا، کسی فرد کی بدحالی اور اس کی لاچاری کا خوب خوب فائدہ اٹھاتاہے اور اپنی چالاکی وعیاری کے شادیانے بجاتاہے۔ان کو نہیں پتہ کہ اللہ پہلے رسی ڈھیل دیتاہے اور جب کھنچتاہے تو کریہہ فعل انجام دینے والوں کے چودہ طبق روشن ہوجاتے ہیں۔اس کہانی میں اصل مجرم باپ ہے جو افسانے کے کینوس پراندھیرے کا ستعارہ بن کر ابھراہے۔

اویناش امن کا افسانہ’’ بکھرے آشیانے‘‘اس موضوع کو اپنے دامن میں سمٹیتاہے کہ سماج و معاشرے میں کمزور طبقے کو اشرافیہ طبقہ کیڑے مکوڑے سمجھتاہے اور سیاسی لیڈر ان کو سماج کا زنگ آلود پرزہ سمجھ کر اس کو درخواعتنا سمجھتے ہیں ۔افسانے میں بے آسرالوگوں کے سرچھپانے کے لیے جگہ فراہم کرنے کی وکالت ہوئی ہے جس سے انسانیت کو سربلندی ملتی ہے لیکن افسانے کے کینوس پر باغی تیور کی نشاندہی بھی ملتی ہے کیونکہ ظلمت کے اندھیرے میں جب جب فرعون کا سر اٹھتاہے کوئی موسیٰ پیدا ہوتاہے۔اس افسانے میں بھی ایک موسیٰ آگے بڑھتاہے اور لیڈر کے بت کا سر کاٹ دیتاہے جو اس بات کی طرف اشارہ کرتاہے کہ ظلم جب اپنی حد کو فرلانگتاہے تو اس کا حشر یہی ہوتاہے جو افسانے میں لیڈر کے مجسمے کے ساتھ ہواہے۔افسانے میں منظر نگاری اور جزیات نگاری قاری کو متاثرکرتی ہیں ۔افسانے کا یہ اقتباس دل میں تیر کی طرح پیوست ہوجاتاہے جو اس معصوم ذہن کا سوال ہے جس پر ابھی زمانے کی عیاری اور مکاری کا ملمہ نہیں چڑھا ہے:

’’باپو ایک بات بتاتو تو کہتاتھا بھگوان سب کو دھرتی پر بھیجا ہے اور دھرتی بھگوان کا ہے تو سب کو جمین کھریدنا کہے پرتاہے ؟جس کے پاس پیشہ نہیں ہے وہ دنیا میں نہیں رہ سکتاہے؟بھگوان ہم کو دھرتی پر بھیجا تورہنے کا انتجام کاہے نہیں کیا؟‘‘

فریدہ نثار احمد کا افسانہ’’شب گزیدہ کی پاک محبت‘‘  اصلاحی پیغام کی ترسیل کرتاہے جو قاری کے ذہن میں اس نکتے کو اجاگر کرتاہے کہ اخلاقی تنزولی جب کسی قوم کی سرشت میں داخل ہوتی ہے تو اس کو اس کی اوقات دکھانے کے لیے کوئی نہ کوئی قوت سامنے آتی ہے۔داستانی پیرہن میں سچی محبت کی کہانی ذہن کے پردے پر ایک نقش چھوڑجاتی ہے ۔سچی محبت کے دامن میں تہہ وبالگی کی قوت پوشیدہ رہتی ہے ایسا ہی کچھ افسانے کے کینوس پرمحسوس کیا جاسکتاہے جو حقیقی زندگی کا عکاس ہے۔عرفان احمد ڈار کا افسانہ’’ آخری ملاقات ‘‘میں زمانے کی مکرو فریبی کی گاتھا ہے جس میں مرکزی کردارکی خوشگوار زندگی پابندسلاسل ہوگئی ہے ۔صرف یہی نہیں بلکہ موت کو بھی گلے لگانا پڑتاہے ۔درد کے ابر افسانے کی فضا پر مڈلارہے ہیں لیکن افسانے کی شعریات سے اس کا دامن خالی ہے۔مشتاق احمد وانی کا افسانہ ’’آئو نکاح کرلیں‘‘ایک سماجی افسانہ ہے جس میں ایک ایسے موضوع کو عام فہم زبان میں پیش کیا گیا ہے جو جدیدٹکنالوجی کا دین ہے لیکن نشان خاطررہے کہ جدید ٹکنالوجی کے مثبت اور منفی دونوں پہلوہیں۔اس افسانے میں اس کے منفی پہلو کو پیش کیاگیا ہے۔افسانے میںموبائل پر دو اجنبی ایک دوسرے سے ملتے ہیں۔ہائے ہو ہوتاہے۔نزدیکیاں بڑھتی ہیں۔ایک دوسرے کے قریب آتے ہیں اور معاملہ جب نکاح تک پہنچتاہے تو صدائے سحر کی رومانی زندگی کی کشتی غرقاب ہونے کے دہانے پر پہنچ جاتی ہے۔ایسا اس لیے کہ:

’’میں تین بچوں کا باپ ہوں۔آپ سے نکاح کرنے کے بعد اپنے بیوی اور بچوں کوکیا منہ دکھاؤں گا۔‘‘صداے سحر نے جب پھول محبوب کا یہ دل دہلا دینے والا انکشاف سناتو اسے یوں محسوس ہوا کہ جیسے اس کے خوبصورت وجود پر آسمان سے بجلی گری ہو۔!

اس افسانے میں ایک شادی شدہ مرد جس طرح ایک نوخیز دوشیزہ کے جذبات کا استحصال اورعصمت سے کھلواڑ کرتاہے وہ قابل مذمت ہی نہیں بلکہ قابل سزابھی ہے۔اس طرح یہ افسانہ معاصر سماجی زندگی کے ایک کریہہ پہلوپر روشنی ڈالتاہے اور یہ پیغام دیتاہے کہ موبائل کا استعمال نئی نسل مثبت کام کے لیے کرے کیونکہ سماج میں ہوس پرست بھیڑیے چہرے پر شرافت کا نقاب لگائے نوخیز لڑکیوں کو اپنے دام الفت میں گرفتار کرتے ہیں پھر ان کا جنسی استحصال۔!اس ناصحانہ افسانے میں زبان اورتکنیک کے سقم موجودہیں اور افسانے کی شعریات مجروح ہوئی ہے۔

ناہید اختر کا فسانہ’’دھند میں لپٹی کرن‘‘عشق مجازی سے عشق حقیقی کا سفر ہے۔افسانے میںابہام در آیا ہے جس میں اخلاق کا سبق بھی پڑھایا گیا ہے۔افسانے کے چند اقتباس رومانیت کے رس میں ڈوبے ہوئے ہیں۔ اس کے کینوس پر پوجا کی بے باکی اور اس کے حرکات و سکنات اس حقیقت پر مہر ثبت کرتے ہیں کہ محبت اندھی ہوتی ہے ۔وہ نہ عمر دیکھتی ہے نہ مذہب۔!یہ افسانہ ایک مخصوص مذہب کی تبلیغ کررہاہے ۔

’’اس نے آواز دے کر اسی امام کو قریب بلایا جن کے خطبے سے میں بہت متاثر تھا۔میری آنکھوں سے بے اختیار آنسورواں ہوئے۔یہ دھند میں لپتی پتلی سی کرن نے چہار سو توحید کا اجالاپھیلا رکھا تھا۔‘‘

ترنم جہاں شبنم کا افسانہ’’ چاند گہن کے بعد‘‘ کے کینوس پر امید کا چراغ روشن ہے۔یہ افسانہ زندگی کے حوصلہ شکن لمحوں میں امید کی جوت جگاتاہے۔ افسانے میں خداکی خدائی پر تیقن ہے جس میں نفسیات کا عنصر زیادہ ہے۔اس کے کینوس پر ایک بیوہ کی ذات کا کرب بہت پراثر اور پردرد طریقے سے پیش کرنے کی شعوری کوشش ہوئی ہے۔ بیوہ کی کسمپرسی جب اپنے حدود کو فرلانگتی ہے اس وقت فلک سے فرشتہ آکررہبری کا تیقن دلاتاہے اورپھر آسمان کے خلائوں میں روپوش ہو جاتا ہے جس کے بعدگہنایاچاند پہلے سے زیادہ روشن نظر آتاہے جس کی دودھیا روشنی میں صاف وشفاف سڑک نور انی ہوجاتی ہے۔افسانہ اپنے مقصدکی ترسیل میں کامیاب ہے جس کا بیانیہ متاثر کن ہے۔ایک بیوہ کا دردکچھ یوں بیان ہواہے جس کے لفظ لفظ سے احساس قنوطیت کا قطرہ ٹپکتاہے۔

’’اے میرے احساس کے فرشتے تمہیں معلوم ہے ایک بیوہ کے لیے چار  مہینے کچھ دن کا عرصہ چارصدیوں سے بڑا ہوتاہے۔غم کالے ناگ کی طرح کمرسے لپٹ جاتاہے۔نہ مارتا ہے نہ مرنے دیتاہے۔‘‘

محمد شمشاد کا افسانہ’’ اندھ وشواش ‘‘معاشرے میں اوہام ،اندھ وشواش سے بچنے کا پاٹھ پڑھاتاہے نیز یہ بھی کہ سماجی سطح پر اس جہالت کو تعلیم یافتہ طبقہ دورکرنے میں معاون ہے۔افسانے میں ایک گائوں کا واقعہ سادہ اسلوب میں بیان کیا گیاہے جہاں دسویں کلاس کے امتحان پاس کرکے گاؤں والے تعلیم کاسلسلہ اس خوف سے منقطع کردیتے ہیں کہ مزید تعلیم حاصل کرنے سے ان کی موت ہوجائے گی۔اس ضعیف الاعتقادی کو ڈاکٹر نہال اپنی دانش مندی سے توڑنے کی کوشش کرتے ہیں۔اس طرح تعلیم کی روشنی تاریک ذہن کو جلائ بخشتی ہے۔افسانے میں زبان و بیان کی خامیاں در آئی ہیں۔ افسانہ خواندگی کی تبلیغ کرتاہے۔ادب کے ہتھیارسے ناخواندگی کو دور کرنے کے لیے یہ ایک اچھی کوشش ہے۔یہ افسانہ معاشرے میں ناخواندگی دور کرنے کا ایک نسخہ کیمیاہے جو تاریک ذہن اور اندھ وشواشی کی زنجیروں کو توڑتا ہے اور تعلیم کے اجالے تاریک ذہن کے گوشے کو روشن کر تاہے۔

’’اب انہیں یقین ہوگیا تھا کہ تعلیم حاصل کرنے یا نہ کرنے سے کوئی مرتا اور جیتا نہیں ہے بلکہ یہ ایک گمراہی ہے۔وہاں سے اٹھنے والا ہر شخص یہ قصد کرکے اٹھ رہا تھا کہ آج کے بعد اس کا ہر بچہ تعلیم یافتہ ہوگا اور اس کے گھر میں کوئی جاہل نہیں رہے گا۔‘‘

اردوافسانے میں مرد اور عورت کی نفسیات ہردور میں موضوع بنی ہے۔چاہے سعادت حسن منٹو ہوں یا راجندرسنگھ بیدی انہوں نے اس موضوع کوجس طرح پیش کیا وہ اب تک خال خال نظرآتے ہیں لیکن اس کو پیش کرنے کی کوشش ہردور میں ہوئی ہے۔ ڈاکٹر نیلوفرناز نحوی اور ڈاکٹر نذیرمشتاق نے اپنے اپنے افسانوں میں اس موضوع کو اپنی طرح سے سمیٹنے کی کوشش کی ہے۔ ڈاکٹرنیلوفر ناز نحوی نے بھی اس کو افسانہ ’’خوشبو ‘‘میں پیش کیاہے جو اختتام پر مرد کی کمزور نفسیات کا انکشاف کرتا ہے اور عورت (رقیہ)کو ہرجائی کے روپ میں پیش کرتاہے ۔افسانے کا نصف سے زیادہ حصہ ملک صاحب اور پرنسپل بیگم صاحبہ کو ایک مثالی شوہر اور بیوی بناکر پیش کرنے میں صرف ہواہے لیکن اختتام تک آتے آتے اس رشتے میں دراڑ آجاتی ہے جس کا اشارہ افسانے میں قاری کو اسی وقت مل جاتاہے جب ملک صاحب رقیہ سے نفرت کا اظہار کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ اس سے بدبوآتی ہے لیکن جیسے ہی تنہائی ملتی ہے ملک صاحب رقیہ کے دام فریب میں آجاتے ہیں اور قصہ یہاں پر آکر ختم ہوجاتاہے۔

’’وہ سوچنے لگی جانے کس نے اپنی تشریف آوری سے میراسارا گھر مہکا دیا۔وہ ابھی اس مہمان کو ڈھونڈہی رہی تھی کہ کسی کی آہٹ نے اسے چونکادیااور ۔۔۔رقیہ۔۔۔دبے پاؤں اس کے گھر سے نکل رہی تھی اور خوشبو کا ریلااس کے پیچھے پیچھے جارہا تھا۔‘‘

ڈاکٹر نذیر مشتاق نے افسانہ’’ دوسراشوہر ‘‘میں ایک عورت کی نفسیات کا مطالعہ کرکے افسانوی رنگ دینے کی کوشش کی ہے۔اس کوشش کے دوران ایک ذہنی مریضہ کے کیس ہسٹری کو جس طرح پیش کیا گیاہے ایسالگتاہے جیسے تمام منظر نامے کو ہم اپنی آنکھوں سے دیکھ رہے ہیں جس کو پڑھ کر حیرت ہوئی کہ عملی زندگی میں کیا ایسا بھی ممکن ہے کہ شوہر نہ ہو اور خواب وخیال میں اس کے ساتھ زندگی کے شب وروز پورے ہورہے ہوں۔؟ ڈاکٹر کے مطابق اس کے دوسرے شوہر کی موجودگی اس کا دماغی خلل تھاجس کو میڈیکل میںہیلوشینیشن کہتے ہیں۔افسانے کا اسلوب سادہ بیانیہ ہے جو ایک معاشرتی مسائل کو پیش کرتاہے ۔ڈاکٹر نیلوفرناز نحوی کاافسانہ’’ خوشبو‘‘ اورڈاکٹر مشتاق کے اس افسانے کا موازنہ کیا جائے تویہ نکتہ سامنے آتاہے کہ ان دونوں افسانوں کے نسائی کردارجنس زدہ ہیں اور افتراق یہ کہ دونوں کا کیس ہسٹری مختلف ہے۔نحوی کے یہاں جومسلہ ہے وہ خالص ذاتی نوعیت کا ہے جبکہ نذیر مشتاق کے یہاں ایسا نہیں ہے بلکہ اس کی ڈورسماجی سطح سے بھی جڑی ہوئی ہے  اوراس کا شوہر دہشت گردی میں ماراجاتاہے جس کے بداثرات اس کی بیوی پر پڑتے ہیں اور وہ ہیلو شینیشن کا شکار ہوجاتی ہے۔   اصغر شمیم کا افسانہ ’’شب وحشت‘‘ کا اسلوب کم وبیش وہی ہے جو جدید رجحان کے بینر تلے خوب پھلاپھولا۔افسانے میں ذات کی تنہائی اور شناخت کی گمشدگی کا کرب خلاقانہ طور پر پیش ہوا ہے۔ افسانہ بے ذائقہ زندگی کا استعارہ ہے جس کی تمام خوش رنگیاں زمانے کی تپش سے اڑگئی ہیں۔لہذا افسانے کا ’میں‘قبر کی آغوش میں خاموشی سے سونا عافیت سمجھتاہے۔

’’‘بھاگتے بھاگتے میں کب اسی قبرستان میں پہنچ جاتاہوں مجھے اس کا ذرابھی احساس نہیں ہوتا۔قبرستان پہنچ کر خود کو ہلکاپھلکا محسوس کرنے لگتاہوں۔پھرمیں دھیرے دھیرے کب نیند کی آغوش میں چلاجاتاہوں پتہ ہی نہیں چلتاہے۔‘‘

زاہد ظفر کا افسانہ’’ الماری‘‘ کچی محبت کی کہانی ہے جس میں مرکزی کردار کو یادوں کی پری خیالوں کے اس پرستان میں لے جاتی ہے جہاں الماری عید اور نئے سال کے مبارکبادی کارڈسے اٹی پڑی ہے۔ جب اس کی نظران کارڈوں پر پڑتی ہے تو ماضی حال کے مانندسامنے بکھر جاتاہے اور وہ نئے ،پرانے،رنگ،بے رنگ سب کارڈوں کو اپنے ہاتھوں میں تھام لیتاہے جس کو دینے والے ہاتھ کب کے کسی اور کی انگوٹھی پہن چکے تھے۔اس کی بے کیف زندگی میں ایک اور حسینہ اس کی بکھری زندگی کو سنوارنے کا عہدکرکے اس کے قریب آتی ہے اور زندگی کی تنہائی کو دور کرنا چاہتی ہے۔ قربت کے ان لمحوں میں اس کی سانس تیز ہوجاتی ہے۔اس کے پہلے کہ دونوں کے ہونٹوں کا تصادم ہوجائے وہ خود کوسنبھالتاہے اور ایکبار پھر نسائت پر اعتماد کرکے اس کے بڑھے ہاتھ کوگرفت میں لیناچاہتاہے تاکہ زندگی میں بہاروں کا جھونکا آئے اور بے کیف زندگی کا آنگن خوشبوسے بھرجائے لیکن یہ وہ خوشبو نہیں ہے جو ڈاکٹر نیلوفر نحوی کے افسانے(خوشبو) کے کینوس پر مہکاہے جس کی حرکت سے ایک ناری (بیگم صاحبہ)کی خوشگوارزندگی میں پت جھڑ کا بسیراہوجاتاہے۔اصغر شمیم کے افسانے میں بھی قاری نے ایک بے قرارروح کی تڑپ کو محسوس کیاہے اور’’ الماری‘‘ میں بھی ایسا ہی کچھ ہے لیکن فرق یہ ہے کہ اوّل الذکرکوبے رنگ زندگی سے عافیت قبر کی آغوش میں ملتی ہے جب کہ ثانی الذکر افسانے میں بے چین آتما اپنی آسودگی کے لیے پیار بھرا کارڈ ایک بار پھر یہ سوچ کرلینے جارہی ہے کہ ایک غلطی اور سہی!اس طرح  اصغرشمیم کے یہاں زندگی مایوس اور ظفر کے یہاں پرامیدہے۔

دانش علی رائوکا افسانہ’’ انسان اور پرندے‘‘ میں یہ نکتہ اجاگر کیا گیا ہے کہ ترقی کے اس دور میں درختوں کے جنگل کٹ گئے اور اس کی جگہ فلیٹوں کے جنگل اگ آئے ہیں ۔اشرف المخلوقات نے درختوں کی شاخوں پربسیراکرنے والے معصوم پرندوں کے گھرکو اجاڑ کر  اپناگھر بسالیااور بے چارے پرندوں کی زندگی بنجا روں کی سی ہوگئی۔پرندوں کے تیئںرحمدلی کی تبلیغ کرتایہ افسانہ اس لیے سائنسی ہوکر رہ گیا ہے کہ یہ قدرتی وسائل کی تحفظ کا سبق پڑھاتاہے۔شمیمہ صدیق شمی کا افسانہ’’ اذیتوں کا سفر‘‘ساس اور بہوکے درمیان رشتے کی کھٹاس کو پیش کرتاہے۔ایک عورت سماجی رتبے میں کبھی بیٹی ،کبھی بیوی ،کبھی بہو اورآخرمیں ساس کا رول ادا کرتی ہے لیکن یہ اس کی بدقسمتی ہے کہ ہر دور میں اس کو اذیت کا سفرطے کرنے پڑتا ہے۔افسانہ پڑھ کر ایسا ہی محسوس ہواجیسے لکھنے والے مالک کائنات نے اس کا مقدر اذیت کی روشنائی سے لکھاہے۔افسانہ’’ دست کوزہ گر‘‘میں محمد عرفان ثمین نے صحافت کے تقدس کی پامالی،ذرائع ابلاغ کی منافقت کو موضوع بحث بنایاہے جس پر صحافتی رنگ غالب آگیاہے۔افسانے کا پنچ لائین حالات حاضرہ کاترجمان ہے۔

’’ایک آکسیجن سیلنڈ کی ضرورت میڈیا ہاوسیز کو بھی ہے۔‘‘

نازیہ آصف کا افسانہ’’ چلم ‘‘بھی متاثر کرنے والاافسانہ ہے ۔شگفتہ یاسمین کو افسانہ بننا آتاہے زیر نظر افسانہ سفید چادر میں انہوں نے جذبات نگاری،منظر نگاری کا کمال د ِکھایا ہے۔افسانہ اس بات کا پیغامبر ہے کہ ہردور میں عورت دروپدی بنی ہے۔اس افسانے میں بھی  زرمینے کو دروپدی بنناپڑا ہے اور مختلف ہتھوں سے چڑھتے ہوئے غربت کی لکیر سے اوپر اٹھی ہے۔ڈھابے والے کے در سے اٹھ کر اب اس کی حالت قابل رحم ہوگئی ہے۔افسانہ نسائیت کے استحصال کو قاری کے سامنے پیش کرتاہے ۔آج زرمینے جیسی ہزاروں لاکھوں لڑکیاں روزانہ اس استحصال کا شکار ہوتی ہیں۔’’خوابوں سے پرے‘‘میں شفا چودھری نے درد کی مٹی پر محبت کے بیج بوئی ہیں۔اس افسانے میں نسایت کی محرومی اس قدر اجاگر ہوئی ہے کہ دل خون کا آنسو روتا ہے۔اس جہاں میں بھی’’ چلم ‘‘کی طرح صنف نازک محرومیوں اور فریبیوں کا شکار ہوئی ہے جس کا عکس افسانے کے کینوس پر نمایاں ہے۔دراصل یہ ہمارے معاشرے کی ایک کڑوی سچائی ہے کہ وقت پڑنے پر سب کے سب  اپنے سماجی رتبے اورمرتبے کے پیش نظرمنہ موڑ لیتے ہیں۔ایسا ہی کچھ اس افسانے میں بھی ہواہے۔عورت کی نفسیات کی ایک ایسی روداد جس میں اس کی مجبوری وبے بسی کو لفظوں کا لبادہ عطاگیا گیا ہے۔افسانہ نیم رومانی ہے جس میں منظر نگاری جادو بکھر تی ہے۔اسلوب سادہ بیانیہ ہے جس کی سبک موج پر قاری بہتا چلاجاتاہے۔افسانے میں زندگی کی سیاہی اجالے کی سمت بڑھنے کی کوشش کرتی ہے لیکن اس کا مقدرسیاہی کی بستی ہے اس لیے تقدیر کا لکھا کون ٹال سکتاہے ؟مختصراًافسانہ مظلوم عورت پرزمانے کی ستم گری کا نوحہ ہے۔

منیر فراز کا افسانہ’’ایک اور ناقبل اشاعت افسانہ‘‘سائیکو کیس ہسٹری کے فارم میں لکھا گیا سادہ بیانیہ فن پارہ ہے جس میں نفسیاتی انتشار کے سبب کردار کا ذ ہن عدم تواز ن کا شکار ہے جس کے سبب قاری اس کی حساسیت سے زیادہ متاثر ہوتاہے ۔افسانہ عصر کی پرآشوب صورت حالات کوپیش کرتاہے۔افسانے میں عصرکے مسائل سے تخلیق کارکاذہن وفکر متاثر ہوتے ہیں جس کے سبب تخلیق کار پر نفسیاتی اور ذہنی انتشار کا غلبہ بڑھ جاتاہے نتیجتًاتخلیق کارزندگی کی رومانی کہانی رقم کرنے سے قاصر رہ جاتاہے اور اس کی رقم کی گئی کہانی ’’ایک اور ناقبل اشاعت افسانہ‘‘ بن جاتی ہے۔افسانہ یہ کہنا چاہتا کہ معاصر زندگی کے گرداب میں انسان اپنی رومانی زندگی کو بھول گیا ہے ۔شفیع احمد کا افسانہ ’’کچے پتھرکی مورت‘‘ہے ۔عنوان تھوڑی دیر کے لیے چونکایا۔کہانی کے اندرداخل سے پراندازہ ہواکہ افسانے کاپیغام انسانیت کے خمیر سے تیار ہواہے جو یہ صدالگارہا ہے کہ صاحب ثروت حضرات کو اپنی نگاہ کرم غریب و مستحق افراد پر مرکوز کرناچاہئے کیونکہ غریب ونادارکی زندگی جب دردکا کفن پہن لیتی ہے تواس وقت یہ دنیااس کے لیے دنیانہیں رہتی ہے بلکہ دوزخ بن جاتی ہے دوزخ ہے۔!!

محبت کی راہوں میںعہد وپیماں کے پھول جب راس نہیں آتے ہیں اس وقت ا ن حسین لمحوں کی یادیں تحت الشعور کا ایک حصہ بن کر جمالیاتی حس کو موتیے کی خوشبو سے مہکاتی ہیں ۔اورکبھی کبھی ایسابھی ہوتاہے کہ دل وجگر کو کریدتی ہیں جس کا نتیجہ یہ ہوتاہے کہ اعصاب کے سبھی تار ٹوٹ جاتے ہیںاور زندگی اپاہیج ہوجاتی ہے۔ایسے میں شوہر کے ہاتھوں گوندھے موتیے کا گجرابھی اچھا نہیں لگتاہے۔ان ہی خیالوں کے محور پر اسمااختر انصاری کا افسانہ ’’اماں کی پائل ‘‘محوئے رقص ہے۔ماں کا پائل کے ساتھ صندوقچی میں دوموتیے کا پھول رکھناخالص رومانیت کا اشاریہ ہے۔اس افسانے میںایک ناکام محبت کی رومانی نفسیات کی عکاسی خوب ہوئی ہے جس سے یادوں کی خوشبو آتی ہے لیکن پائل کی جھنکار سنائی نہیں دیتی ہے۔ویسے بھی بغیر گھونگروکی پائل اس بات کی علامت ہے کہ محبت کی راہوں میں اس پائل سے چھم چھم کی آواز نہیں گونجی ہے۔! محمدشفیع ساگر کا افسانہ’’ سرحد کے اس پار‘‘میں جہاں نئی نسل کی بیداری کا اشارہ ملتاہے وہیں یہ ماں کے مقدس جذبے کے احترام اور احترام آدمیت کے لیے ہمسائیگی کے رشتے کو مضبوط کر نے کی ترغیب دیتا ہے۔ اسما اختر اور محمد شفیع ساگر دونوں کے یہاں افسانے کے کینوس پر ماں نمودار ہوئی ہے لیکن نوعیت ایک دوسرے سے منفرد ہے۔اسماکے یہاں ماں کے دل میںرومانی زندگی کے تھپیڑے ہیں جبکہ محمدشفیع ساگر کے یہاں بیٹے کے لیے ماں کی ممتاکا ساگر چھلکتا ہے۔ بہر حال اسما اختر اور محمدشفیع ساگرکے افسانوں کوپڑھ کرایساہی لگاکہ ماں جس روپ میں ہواس کا ہر روپ سہانا لگتاہے۔!

ایس معشوق احمد کا افسانہ ’’ا ور شاہ الدین مرگیا‘‘ایک عاشق مزاج شخص کا فسانہ ہے جوایام جوانی میںمحبت کا کھیل کھیل کرناکام حسرتوں کے ساتھ پیری میں قدم رکھتاہے تو اس کو تنہائی ڈستی ہے۔اسی دوران نعمت مترقبہ کی صورت شوقی اس کی زندگی میں شاگردہ کے روپ میں آتی ہے ۔اس کے بعد ان دونوں کے رشتے کے مدعے نظریہ مصرعہ ذہن کے سائبان میں گونج اٹھتاہے کہ:

بھڑکتاہے چراغ صبح جب خاموش ہوتاہے ۔

افسانہ بڑھاپے کے عشق کی نفسیات کو پیش کرتاہے جس میں شاہ الدین کی یہ خواہش جوان ہوتی ہے کہ اس کے گھر کے درودیوار سے شوقی کے قہقہوں کی بازگشت سنائی دے اور پت جھڑ کے موسم میں بہاروں کے جھونکے اس کا مقدربنے۔دل کی کلیاں مسکرائے،اور شبنمی رات میں خوابوں کی تعبیر مل سکے۔اس کے لیے شاہ الدین کو سحر ساز پیر کا بھی سہارا لینے کی نوبت آتی ہے۔پھر اس نے جو کرشمہ دیکھایا سب کی آنکھیں خیرہ ہوگیں اور انگشت بدنداں یہ سوچتے رہ گئے کہ کیسے اس کمسن لڑکی کو اس نے اپنی گرفت میںلیا۔؟افسانے میں بے جوڑ شادی میں جو وسوسے پیدا ہوتے ہیں اس کی نشاندہی ہوئی ہے ۔نیز جادو ٹونے کی سحر انگیزی کا بھی اقرار کیا گیا ہے۔افسانے میں بسری خامیوں کو اجاگر کیا گیاہے۔پیر بابا معصوم انسانوں سے جس طرح رقم اینٹھتے ہیں اس کا بھی ذکر آیاہے۔پیر کے مرنے کے بعد سے شوقی اور شاہ الدین کے درمیان فاصلے یہ اشارہ کرتے ہیں کہ کرشماتی قوت سے کسی کو زیادہ دیر تک روکا نہیں جاسکتاہے جس کے صدمے سے شاہ الدین کی موت بھی ہوجاتی ہے۔شوقی کی فراریت یہ اشارہ کرتی ہے کہ نیچررل کال کسی پاکیزہ رشتے کامنتظر نہیں ہوتاہے اسے صرف آسودگی چاہیے۔

’’یارزندہ صحبت باقی‘‘راجہ یوسف صاحب کا افسانہ ہے ۔انسان دوستی کا سبق پڑھاتا ہوا یہ افسانہ اپنے دامن میں منظرنگاری اور جزئیات نگاری کو سمیٹے آگے بڑھ رہا تھااور دل دھک دھک کررہا تھاکہ کب اور کہاں پرنسپل بشیر موت کے منہ میں چلاجائے کچھ کہا نہیں جاسکتا ہے لیکن جو آدمی نیک نیتی سے خدمت خلق کرتے ہوئے اپنی جان کو دائوپر لگاتاہے اللہ اس کی جان کا نگہبان ہوتاہے۔ایسا ہی کچھ اس افسانے سے تاثر ملا۔یہ اتفاق تھاکہ گائوں میں آئے سیلاب میں اس کے بچپن کا دوست ڈاکٹر محمد علی اور اس کی ماں پھنس گئے تھے اور جب وہ دروازے پرپہنچا تواس نے پہچانے سے انکار کیالیکن جب اسکول کے زمانے کی بات اس نے دہرائی :

’’تم خود تیر کے جا ؤگے۔یہ میرا وعدہ ہے۔میں ہوں نا تیرے ساتھ۔پہلے میں پانی میں اتر جاؤں گا۔تم میرا ہاتھ پکڑ کرپانی میں اتر جانا۔پھر میں تمہیں پار لے کے جاؤں گا۔یہ میچ جیتنا ہے ہم دونوں کو۔۔۔بس‘‘

تو وہ بشیر کہہ کراس کے گلے سے لپٹ گیا۔افسانہ خالص انسان اور انسانیت کا سبق پڑھاتاہے جس کو پڑھ کر فلمی دنیا کے ایک گانے کی یاد آئی۔کوئی جب راہ نہ پائے ۔

میرے سنگ آئے ۔

کہ پگ پگ دیپ جلائے۔

میری دوستی میراپیار۔

بشیر اطہر کا افسانہ ’’سفرتنہائی کا‘‘ناخلف اولاد کا رونا روتاہے جولسانی اور افسانے کی شعریات کی سطح پر توجہ چاہتاہے۔ریاض توحیدی کا افسانہ’’ پھول اور خوشبو‘‘ صوفیانہ فلسفہ کے محور پرگھومتاقلب ماہیت کا افسانہ ہے جس کے کینوس پر راوی حقیقت کی تلاش میںایک ان کہی کیفیت سے دوچار ہے۔ اس کیفیت کو دور کرنے کے لیے پاک روح کی ہم رستگی اس کی کلید اور مرشد کی شناخت کا فلسفہ چھیڑا جاتا ہے۔ افسانے میں کتانفس کی علامت ہے جو قید میں رہا تو دوست اور باہر ہوا تو دشمن۔! افسانے میں زندگی کے اس فلسفے کو پیش کیاگیا ہے کہ باعمل نفس ناحق پر حق کا رنگ چڑھاکرانسان کو گمراہ کردیتاہے۔ایسے میں عقل جب بھٹکے تو عافیت دل کے جہان میں تلاش کرناچاہے کیونکہ دل گلاب اور دماغ کانٹوں کی طرح الجھتاہے۔افسانے کا موضوع عشق حقیقی ہے۔افسانہ ایک طرح کا نسخہ کیمیا کی صورت ہے جس کو پڑھ کر بے چین روح کو قرار آجائے گا۔معاصر زندگی میں انسان کی بے چینی خدا سے غفلت کا نتیجہ ہے۔اگر اس غفلت سے انسان بیدار ہوجائے تو اسے زندگی کا حقیقی لطف میسر ہوجائے گا۔اس کو پانے کے لیے کسی مادی چیز کی ضرورت نہیں ہے بس قرب الہی درکارہے۔پند و نصاح سے لبریزیہ افسانہ ایک خوشگوار زندگی جینے کے لیے راہ متعین کرتاہے جس پر چل کر روح کو آسودگی ملتی ہے ۔اس بزم میں اب تک جتنے بھی افسانے پیش ہوئے سب پر دنیاوی غازہ چڑھا رہا لیکن یہ واحد افسانہ ہے جس پر محبوب حقیقی کی تلاش کا غازہ چڑھاہے۔یہ افسانہ یہ درس دیتاہے کہ :

’’نفس کو اس کی خواہش سے دور رکھنا حقیقت کے دروازے کی چابی ہے۔‘‘

مذکوہ اقتباس میں حقیقت کے دروازے کا مطلب محبوب کی وصال کا دروازہ ہے۔ یہاں تک رسائی مرشد کی تربیت سے ہوتی ہے۔جب بھی دل کسی پاک روح کی رفاقت قبول کرتی ہے، مرشد کی پہچان کا سرا ہاتھ آجاتاہے۔یہ افسانہ اکبر الہٰ بادی کے اس خیال کی توسیع ہے کہ نفس امارہ کو نہ مارا تو کیامارا۔!

اس بزم کا آخری افسانہ طارق شبنم کا ’’شکور بھنگی ‘‘ہے۔افسانہ نیکی کرنے کا درس دیتا ہے۔ افسانہ اپنے متن کی زیریں سطح پر یہ اشارہ بھی کرتاہے کہ نیکی کرنے  کے لیے پارسائی کا چغہ پہناضروری نہیں ہے۔ملنگ صفت شکور بھنگی جیسا چرسی بھی اس نیک کام کوکرسکتاہے نیزاللہ اپنے کمزور مخلوق کی مددکرنے والوں کو دین اور دنیا دونوں جگہوں پر سرخ رورکھتاہے۔عرس بریں پریتیموں بیوائوں اور مظلوموں کے دل سے نکلی دعا پروردگار پہلی فرصت میں قبول کرتاہے۔ان کی دعائیں رد نہیں ہوتی ہیں۔بیوہ اور یتیم بچیوں کے لیے شکور بھنگی نے جو قرض چکایا وہ اس پر واجب نہیں تھا لیکن اس نے اس کوفرض سمجھ کر کیا یہاں تک کہ دومرتبہ مل مالک کی طرف سے حج کرنے کے موقعے کو بھی ٹھکرایا صرف اس لیے کہ اس کی غیر موجودگی میں ان پرسان حال لوگوں کا کیا ہوگا؟۔ اس طرح شکوربھنگی بیوہ اوراس کی یتیم بچیوں کے لیے زندگی کی کڑی دھوپ میں سایہ شجر بن جاتاہے ۔ملنگ چرسی ہوتے ہوئے بھی اس کو اتنامعلوم تھا کہ خانہ کعبہ کا طواف حج ہے اور بیوہ یتیموں کے دروازے پر ضرورت کے سامان نگاہیں نیچے کرکے پہنچانا حج اکبر ہے۔!

’’خوشبو اورپھول‘‘(ریاض توحیدی)کاراوی اور’’ شکور بھنگی ‘‘(طارق شبنم)کاشکوران دونوں کرداروں کا تقابلی مطالعہ کرتے ہیں تو اس نکتے پر ذہن مرکوز ہوتاہے کہ ریاض توحیدی کے یہاں راوی اپنے قلب کا سکون مرشدکے بتائے صوفیانہ راستے اورپاک روح کی صحبت سے حاصل کرتاہے جبکہ شکور خدمت خلق کو اس کا وسیلہ بناتاہے ۔ ان دونوں کی یکسانیت یہ ہے کہ مذکورہ دونوں کرداروں کو خداکی خوشنودی اور پرسکون زندگی کی تلاش ہے۔ریاض توحیدی کے یہاں جو قطرہ سمندر سے الگ ہوکر ہجر کے لمحے کو کاٹ رہا ہے وہ طارق شبنم کے یہاں بیوہ کی دعائوں کے صدقے حج بیت اللہ کی سعادت کے بعد سمندر سے جاملتا ہے۔

عادل رشیداورنورشاہ کے افسا نچوں کے ساتھ اس بزم میں سینئراور جونیر افسانہ نگاروں کے جو بھی کچے پکے افسانے پیش ہوئے ان کے تجزیاتی مطالعے کے بعد ماحصل یہی نکلاکہ:

٭رواں صدی کی دوسری دہائی کے اختتام پربیانیہ اسلوب غالب ہے۔

٭افسانے کی شعریات کی تحفظ ہوئی ہے۔

٭افسانے ڈسکورس قائم کرتے ہیں۔

٭افسانے میں زندگی کے مسائل پیش ہوئے ہیں۔

٭افسانے میں تخیل کی پریاں کم مائل بہ پرواز ہوئی ہیں اس لیے ان میں قاری زندگی کی حدت اور شدت زیادہ محسوس کرتاہے۔

٭معاصراردو افسانے کی فکری اساس معاشرے کے مزاج اور اقداربدلنے کے لیے اپیل اور دلیل دونوں پیش کرتی ہے۔

المختصریہ حقیقت روز روشن ہے کہ قلم کار اپنے احساسات اور جذبات کا اظہار فن پار ے میں کرتے ہیںاب دیکھنایہ ہے کہ یہ اظہار سماج اور معاشرے کے مزاج کو بدلنے میں کتنا فیصدکارگر ہوتا ہے۔ ویسے ادب کی طلسمی طاقت سے ہر دور اور عہد میں انسانی دماغ متاثر ہواہے اور تبدیلی کے آثار دکھائی دیئے ہیں۔ولرادبی فورم کے زیر اہتمام جو افسانے منظر عام پر آئے ہیں وہ بھی اپناکارخیر کرنے کی کوشش کریں گے تاکہ ایک صحت مندسماج ،معاشرے کی تشکیل ہوسکے کیونکہ معاشرے میں پھیلی کوئی بھی بداعمالی اس کی فضائ میں منفی لرزش پید اکرتی ہے جس سے اس معاشرے کے افراد کی روح کی بیٹری ڈسچارج ہوتی رہتی ہے اوررفتہ رفتہ سماج ڈپریشن کا شکار ہو تاچلاجاتاہے جوانسانی معاشرے کے لیے نیک شگون نہیں ہے۔ایسے میںبقول ساغر صدیقی:

کلی کلی ہمیں حیرانیوں سے تکتی ہے

کہ پت جھڑوں میں صدائے بہار دی ہم نے

٭٭٭

 

ڈاکٹر عظیم اللہ ہاشمی

جگتدل،شمالی ۲۴پرگنہ،مغربی بنگال(انڈیا)

 

 

 

(مضمون میں پیش کردہ آرا مضمون نگارکے ذاتی خیالات پرمبنی ہیں،ادارۂ ادبی میراث کاان سےاتفاق ضروری نہیں)

 

 

 

ادبی میراث پر آپ کا استقبال ہے۔ اس ویب سائٹ کو آپ کے علمی و ادبی تعاون کی ضرورت ہے۔ لہذا آپ اپنی تحریریں ہمیں adbimiras@gmail.com  پر بھیجنے کی زحمت کریں۔

 

Home Page

 

0 comment
0
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail
adbimiras

پچھلی پوسٹ
شاعر مشرق اور ان کے اسلامی افکار – اسامہ غنی
اگلی پوسٹ
پروفیسر شیخ عقیل احمد کے ہاتھوں ایس ٹی رضا کی کتاب ‘تفہیمات’  کا اجرا

یہ بھی پڑھیں

ذاکر فیضی کا افسانہ ٹی۔او۔ڈی – نثار انجم

جون 9, 2022

پرندہ پکڑنے والی گاڑی / غیاث احمد گدّی...

جون 7, 2022

افسانوی اسلوب کا مجتہد فنکار :  مشتاق احمد...

مئی 24, 2022

زرد پوروں کا کہانی کار:کامی شاہ – ڈاکٹر ارشد...

مئی 24, 2022

نسوانی اداؤں کی رمز شناس:عصمت چغتائی – ڈاکٹر...

مئی 19, 2022

سعادت حسن منٹو کا مذہبی اور اخلاقی تصور افسانہ...

اپریل 29, 2022

اقبال حسن آزاد کی افسانہ نگاری – عرفان...

اپریل 12, 2022

ترنم ریاض کی افسانہ نگاری ’ابابیلیں لوٹ آئیں...

اپریل 4, 2022

این سی ای آر ٹی کے نصاب میں...

مارچ 31, 2022

بلراج مین را کے افسانوں کی فکری و...

مارچ 28, 2022

تبصرہ کریں Cancel Reply

اپنا نام، ای میل اور ویبسائٹ اگلے تبصرہ کے لئے اس براؤزر میں محفوظ کریں

زمرہ جات

  • آج کا شعر
  • اداریہ
  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو)
  • اشتہار
  • اہم لنکس
    • ادیب کا مختصر تعارف
    • خبر نامہ
    • سماجی اور سیاسی مضامین
  • پسندیدہ شعر
  • تاریخِ تہذیب و ثقافت
  • تحقیق و تنقید
  • تخلیقی ادب
    • افسانچہ
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • خاکہ
    • رباعی
    • غزل
    • قصیدہ
    • گلہائے عقیدت
    • مرثیہ
    • نظم
  • تربیت
  • تنقیدات
    • ڈرامہ
    • شاعری
      • تجزیے
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • نظم فہمی
    • صحافت
    • طب
    • فکشن
      • افسانچے
      • افسانہ کی تفہیم
      • فکشن تنقید
      • فکشن کے رنگ
      • ناول شناسی
    • قصیدہ کی تفہیم
  • جامعاتی نصاب
    • پی ڈی ایف (PDF)
      • کتابیں
    • ویڈیو
  • روبرو (انٹرویو)
  • کتاب کی بات
  • گوشہ خواتین و اطفال
    • پکوان
  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل
    • ادبی میراث کے بارے میں
    • تحفظ مادری زبان
    • تراجم
    • تعلیم
    • خصوصی مضامین
    • فکر و عمل
  • مقابلہ جاتی امتحان
  • نصابی مواد
    • ویڈیو تدریس

ہمیں فالو کریں

Facebook

ہمیں فالو کریں

Facebook
Speed up your social site in 15 minutes, Free website transfer and script installation
  • Facebook
  • Twitter
  • Instagram
  • Youtube
  • Email
  • سر ورق
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ

All Right Reserved. Designed and Developed by The Web Haat


اوپر جائیں