نئی دہلی: قومی کونسل برائے فروغ اردوزبان میں آج 78 ویں یوم آزادی کی مناسبت سے تزک واحتشام کے ساتھ آزادی کا جشن منایاگیا، پرچم کشائی کی گئی، جوش وخروش کے ساتھ قومی ترانہ گایاگیا اس موقعے پرکونسل کے عملے کے ساتھ بڑی تعداد میں بچے بھی موجود تھے۔ اس موقعے پر ڈاکٹر شمع کوثر یزدانی اسسٹنٹ ڈائرکٹر (اکیڈمک) نے کہا کہ یوم آزادی آزاد ہندوستان کا سب سے اہم دن ہے۔ اس دن ہم نے انگریزوں کی غلامی سے نہ صرف آزادی حاصل کی بلکہ ایک نئے جوش اور جذبے کے ساتھ آزاد ہندوستان کی تعمیر کا عزم بھی کیا۔ انھوں نے مزید کہا کہ یوم آزادی ایک نئے جوش اور عزم کے ساتھ ملک کی تعمیر و ترقی کے لیے خود کو وقف کردینے کا دن بھی ہے۔
قومی کونسل میں ہر سال پندرہ اگست کو آزادی کا جشن منایاجاتاہے کیونکہ آزادی ایک بڑی نعمت ہے اورہمارے مجاہدین اورقائدین تحریک آزادی نے بڑی صعوبتیں اور اذیتیں برداشت کرکے برطانوی استعمار سے ہمارے ملک کوآزاد کرایاتھا۔یہ ایک ایسادن ہے جسے ہندوستان کی تاریخ میں کبھی فراموش نہیں کیاجاسکتا،کیوں کہ اس دن سے تما م ہندوستانی عوام کے جذبات جڑے ہوئے ہیں ۔
(اگر زحمت نہ ہو تو ادبی میراث کے یوٹیوب چینل کو ضرور سبسکرائب کریں https://www.youtube.com/@adbimiras710/videos
(مضمون میں پیش کردہ آرا مضمون نگارکے ذاتی خیالات پرمبنی ہیں،ادارۂ ادبی میراث کاان سےاتفاق ضروری نہیں)
ادبی میراث پر آپ کا استقبال ہے۔ اس ویب سائٹ کو آپ کے علمی و ادبی تعاون کی ضرورت ہے۔ لہذا آپ اپنی تحریریں ہمیں adbimiras@gmail.com پر بھیجنے کی زحمت کریں۔ |
Home Page