(کاندھلہ/پریس ریلیز) ۱۷ ؍اکتوبریوم سرسید کی مناسبت سے ہر سال کی طرح اس سال بھی اور انڈیا انٹر نیشنل اسکول کاندھلہ میں سرسید ڈے منایا گیا، جس میں اساتذہ کے خصوصی خطاب کے علاوہ بچوں کی طرف سے تقریری تحریری، پوسٹر میکنگ اور بیت بازی کے ساتھ کئی طرح کے پروگرام منعقد کئے گے۔
پروگرام کے دوران طلبہ سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے اسکول پرنسپل فرحہ منیر نے کہا کہ سر سید نے جس عزم واستقلال کے ساتھ ملک و ملت کو تعلیم کے لیے بیدار کیا ہمیں بھی اپنے اپنے علاقوں میں اسی طرح کی کوشش کرنے کی ضرورت ہے۔
اسکول کے استاذواصف رضا نے طلبہ سے کہا کہ آ ج ہم جو علی گڑھ کا نام سنتے ہیں یا وہاں جاکر پڑھنے کی خواہش رکھتے ہیں وہ سرسید کے تعلیمی مشن کا اعلی ترین نمونہ ہے۔ اس لئے ہمیں بھی تعلیمی طور بہت مضبوط ہونا پڑے گا۔
جناب شاہ رخ نے سائینٹفکٹ سوسائیٹی کی طرف طلبہ کو توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ سر سید نے ۱۸۶۳/۶۴ میں غازی پور میں یہ سوسائیٹی بنائی تھی۔جس کے ذریعہ تحقیق وتصنیف کے بہت سےکام انجام دیے گئے ہمیں بھی اسی طرح تحقیق و تصنیف کے میدان میں آگے بڑھنا ہے۔
جناب فرحان نعیم نے سرسید کا طلبہ سے تعارف کراتے ہوئے کہا کہ سرسید ایک ہمہ جہت شخصیت کے مالک تھے انہوں نے عوام کو ہر طرح سے بیدار کرنے کی پوری کوشش کی جس میں ان کو بہت حدتک کامیابی بھی ملی ،ساتھ میں انہیں تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑا۔ ہمیں بھی کبھی کام سے گھبرانا نہیں چاہیے بلکہ لوگوں کی پرواہ کیے بغیر کام کرتے رہنا ہے۔
محترمہ مصباح مرزا نے مقابلے میں حصہ لینے والے بچوں کو مبار ک باد دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے مقابلے اس لئے رکھے جاتے ہیں تاکہ طلبہ میں خود اعتمادی پیدا ہو اور ان میں اپنے سے کچھ کرنے کا جذبہ پروان چڑھے ۔ مقابلوں کا مقصد ہار جیت نہیں بلکہ اپنی شخصیت کی درست پہچان ہونی چاہیے۔
بچوں کی طرف سے پیش کیے بیت بازی مقابلے میں میر تقی میر،اسداللہ خاں غالب،الطاف حسین حالی اور علامہ اقبال، ۴ ٹیمیں شریک ہوئیں جس میں الطاف حسین حالی کو پہلی اور اسداللہ خاں غالب کو دوسری پوزیشن حاصل ہوئی ۔ بیت بازی مقابلہ میں جناب شاہد، جناب فرحان نعیم اور محترمہ مصباح مرزا نے جج کے فرائض انجام دیے۔
(اگر زحمت نہ ہو تو ادبی میراث کے یوٹیوب چینل کو ضرور سبسکرائب کریں https://www.youtube.com/@adbimiras710/videos
(مضمون میں پیش کردہ آرا مضمون نگارکے ذاتی خیالات پرمبنی ہیں،ادارۂ ادبی میراث کاان سےاتفاق ضروری نہیں)
ادبی میراث پر آپ کا استقبال ہے۔ اس ویب سائٹ کو آپ کے علمی و ادبی تعاون کی ضرورت ہے۔ لہذا آپ اپنی تحریریں ہمیں adbimiras@gmail.com پر بھیجنے کی زحمت کریں۔ |
Home Page