روندر ناتھ ٹیگور کی یومِ پیدائش پر سہ روزہ ثقافتی پروگرام کا انعقاد
یوتھ سحر ویلفیئر فاونڈیشن کے زیر اہتمام دوسرے جشنِ ٹیگور کا افتتاح، ننہے ہاتھوں نے بنائے پینٹنگ
ڈمراؤں۔ گرودیو رابندر ناتھ ٹیگور کے 162 ویں یوم پیدائش کے موقع پر یوتھ سحر ویلفیئر فاؤنڈیشن، نئی دہلی کی طرف سے تین روزہ دوسرا جشنِ ٹیگور ثقافتی پروگرام شروع ہو گیا ہے۔ سماجی کارکن محمد عمران خان اور طارق اختر نے ڈولفن پبلک اسکول نیا بھوجپور بکسر کے احاطے میں اس تین روزہ ثقافتی پروگرام کا مشترکہ طور پر چراغاں کرکے افتتاح کیا۔
پروگرام میں ا سکول کے طلباء و طالبات نے رنگولی، پینٹنگ کے ذریعے صفائی اور نیشنلزم کا پیغام دیا
پروگرام کے مہمان خصوصی محمد عمران خان نے اپنے خطاب میں بچوں کے کام کو سراہا اور تعلیم کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ عمران خان نے کہا کہ کھانے کے بغیر آپ ایک وقت گزار سکتے ہیں لیکن تعلیم کے بغیر زندگی نہیں چل سکتی۔ سماجی کارکن عمران خان نے اس طرح کی تقریبات کے انعقاد پر یوتھ سحر ویلفیئر فاؤنڈیشن اور ڈولفن پبلک سکول کا شکریہ ادا کیا اور ہمیشہ ایسی تقریبات
کے لیے بھرپور تعاون کا وعدہ کیا۔
یوتھ سحرکے آرٹ ڈائریکٹر عمار خان نے کہا کہ یہ پروگرام اپنے آپ میں منفرد ہے۔ اس قسم کی تقریب بچوں کے ٹیلنٹ کو سامنے لاتی ہے اور پچھلے سال اسکول اورگرد و نواح کے لوگوں کا تعاون قابل ستائش تھا۔ اس تین روزہ پروگرام کا مقصد بچوں کو اپنے فن اور ثقافت کو جاننے اور پہچاننے کے لیے منعقد کیا گیا ہے۔ بچوں میں قوم کے تئیں لگن پیدا کرنے کے لیے قومی ترانے کے مصنف رابندر ناتھ ٹیگور کی یوم پیدائش سے بہتر کوئی دوسرا دن نہیں ہو سکتا تھا۔
یوتھ سحر ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر انتظام ڈولفن پبلک اسکول نیا بھوجپور کے ڈائریکٹر طارق اختر نے کہا کہ وہ ہمیشہ اپنے اسکول کے بہتر نتائج کے لیے کوشاں رہتے ہیں۔ اس سال بھی دسویں اور بارہویں کے نتائج ثابت کرتے ہیں کہ ہم تعلیم کے ساتھ
غیر نصابی سرگرمیوں پر بھی توجہ دیتے ہیں۔
جشن ٹیگور کے کنوینر رشید احسن خان نے بچوں کی فن کی طرف دلچسپی کو سراہا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بچوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں، جو کمی ہے وہ صرف ایک ماہر کی نظر ہے۔
پروگرام میں شرکت کرنے والوں میں سنتوش کشواہا، کندن سنگھ، آشوتوش سنگھ، ذیشان احسن خان، تبریز احسن، اظہر شیخ، پرویز خان، فیضان خان، عدنان خان، صفیہ خان، رانی گپتا، سونی پانڈے، امپو یادو اور صالحہ خاتون نمایاں تھیں۔ وغیرہ موجود
تھے۔
(اگر زحمت نہ ہو تو ادبی میراث کے یوٹیوب چینل کو ضرور سبسکرائب کریں https://www.youtube.com/@adbimiras710/videos
(مضمون میں پیش کردہ آرا مضمون نگارکے ذاتی خیالات پرمبنی ہیں،ادارۂ ادبی میراث کاان سےاتفاق ضروری نہیں)
ادبی میراث پر آپ کا استقبال ہے۔ اس ویب سائٹ کو آپ کے علمی و ادبی تعاون کی ضرورت ہے۔ لہذا آپ اپنی تحریریں ہمیں adbimiras@gmail.com پر بھیجنے کی زحمت کریں۔ |