جے این یو داخلہ امتحان میں نتیشور کالج مظفرپور کے طلبا کی نمایاں کامیابی
مظفرپور11 جون پریس ریلیز
ملک کی مایہ ناز یونیورسٹی جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے داخلہ امتحان میں شعبۂ اردو نتیشور کالج، مظفرپور کے چار طلبا نے نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔ ان طلبا میں سنجیدہ خاتون، رابعہ خاتون، اسلم رحمانی اور رقیہ خاتون کے نام شامل ہیں۔ انہیں بالترتیب تیسری، پندرھویں، سترھویں اور انیسویں رینک حاصل ہوئی ہے۔ صدر شعبۂ اردو کامران غنی صباؔ نے بتایا کہ ان چاروں طلبا نے محنت اور ایمانداری کے ساتھ نہ صرف پابندی کے ساتھ کلاسز کیں بلکہ نصابی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔ یہ سارے طلبا مظفرپور کے دور دراز گائوں سے آتے ہیں۔ کالج آمد و رفت میں انہیں اچھا خاصا وقت لگتا ہے۔ اس کے باوجود انھوں نے پابندی کے ساتھ کلاسز کیں، نصابی و غیر نصابی کتابیں خریدیں اور سنجیدگی کے ساتھ نصابی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔ وقتاً فوقتاً ان کے مضامین اور تخلیقات ملک کے مقتدر اخبارات و رسائل میں شائع ہوتے رہے۔ کامران غنی صبا نے کہا کہ مظفرپور کے نسبتاً چھوٹے کالج سے ایک ساتھ چار طلبا کا جے این یو داخلہ امتحان کوالیفائی کرنا انتہائی خوش آئند اور امید افزا ہے۔ انھوں نے کہا کہ شعبۂ اردو کے طلبا کی کامیابی یہ ثابت کرتی ہے کہ نیک نیتی اور بلند ہمتی کے ساتھ کی گئی محنت رائگاں نہیں جاتی ہے۔شعبۂ اردو کے طلبا کی نمایاں کامیابی پر کالج کے پرنسپل پروفیسر منوج کمار، اساتذہ،پروفیسر بدو شیکھر سنگھ، پروفیسر نکھل رنجن پرکاش،ڈاکٹر نوا شرما، ڈاکٹر ابھے نندا شریواستو، ڈاکٹر آریہ پریا، ڈاکٹر سومیہ سرکار،ڈاکٹر روی رنجن ، ڈاکٹر ششی ونسل، ڈاکٹر راکھی کماری، ڈاکٹر اندرانی رائے، ڈاکٹر بے بی کماری، ڈاکٹر رنبیر کمار ،ڈاکٹرحسین دلشی،ڈاکٹر رادھا رانی،کے علاوہ مشتاق احمد نوری، صفدر امام قادری، ڈاکٹر اقبال حسن آزاد،ڈاکٹر ریحان غنی، نور جمشیدپوری، منصور قاسمی،انور آفاقی، ایمل ہاشمی،شہاب الدین احمد(قطر)،ڈاکٹرعاطف ربانی، ڈاکٹر حفظ الرحمن،نظر الہدی قاسمی،ڈاکٹر امتیاز،محمد رفیع، اکبر اعظم صدیق،ڈاکٹر ایس ایم باقر، انور حسین، منیب مظفرپوری، جاوید قیصر،تابش قمر، انور حسین، محمد امیر اللہ،عبدالرحیم،ضیاء العظیم، مظہر وسطوی، امام الدین امام، محمد آفتاب صابری، آفتاب رشک مصباحی،شارق خاں،ڈاکٹر فاروق احمد قاسمی،انظار احمد صادق،نایاب حسن،خرم ملک وغیرہ نے مبارکباد پیش کی ہے
(اگر زحمت نہ ہو تو ادبی میراث کے یوٹیوب چینل کو ضرور سبسکرائب کریں https://www.youtube.com/@adbimiras710/videos
(مضمون میں پیش کردہ آرا مضمون نگارکے ذاتی خیالات پرمبنی ہیں،ادارۂ ادبی میراث کاان سےاتفاق ضروری نہیں)
ادبی میراث پر آپ کا استقبال ہے۔ اس ویب سائٹ کو آپ کے علمی و ادبی تعاون کی ضرورت ہے۔ لہذا آپ اپنی تحریریں ہمیں adbimiras@gmail.com پر بھیجنے کی زحمت کریں۔ |
Home Page