نئی دہلی: اصلاحی ہیلتھ کیئر فاؤنڈیشن (آئی ایچ ایف) یونانی ڈرگ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (یو ڈی ایم اے) اور ورلڈ یونانی فاؤنڈیشن کے تعاون سے 3 سے 5 فروری 2024 تک جامعہ ملیہ اسلامیہ میں "انٹرنیشنل آیوش کنکلیو: انڈیا – دی لیڈر آف یونانی میڈیسن” کا انعقاد ہونے جا رہا ہے۔
تین روزہ اس پروگرام کا مقصد ایک جامع پروگرام کے ذریعے طب یونانی میں ہندوستان کی قیادت کو اجاگر کرنا ہے جس میں دلچسپ پینل مباحثے، سائنسی لیکچرز، زبانی پریزنٹیشنز، پوسٹر سیشن اور آیوش ہیلتھ میلہ شامل ہیں۔ معززین اور خصوصی مدعو افراد کو 3 فروری 2024 کو صبح 10:00 بجے انصاری آڈیٹوریم، جامعہ ملیہ اسلامیہ، دہلی میں افتتاحی تقریب میں شرکت کے لئے مدعو کیا گیا ہے۔
پروگرام کے کنوینر حکیم نازش احتشام اعظمی نے کہا کہ یہ ایک بہترین پروگرام ہے جس میں طب یونانی کے مختلف پہلوؤں سے متعلق تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ انھوں نے بتایا کہ کانفرنس کو مختلف پروگراموں کو اجاگر کرنے کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے ، جس میں یونانی اور اس سے وابستہ جڑی بوٹیوں کی ادویات کی ترقی کے لئے تنظیموں کے قیام اور انتظام پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔
اس پروگرام کے بارے میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اس کا مقصد کاشت کاری کی جدید ترین تکنیک، کوالٹی کنٹرول اور یونانی جڑی بوٹیوں کے بارے میں عوامی آگاہی کے بارے میں معلومات پھیلانا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس کانفرنس میں ملک بھر سے یونانی ڈاکٹرز شریک ہو رہے ہیں جو مرکزی سطح پر طب یونانی کی صورت حال خاص طور سے ہندوستان میں طب یونانی کی صورت حال پر تبادلہ کریں گے۔
پروگرام کے بارے میں مزید تفصیلات کے لیے اس نمبر پر +91 98916 51477 رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
(اگر زحمت نہ ہو تو ادبی میراث کے یوٹیوب چینل کو ضرور سبسکرائب کریں https://www.youtube.com/@adbimiras710/videos
(مضمون میں پیش کردہ آرا مضمون نگارکے ذاتی خیالات پرمبنی ہیں،ادارۂ ادبی میراث کاان سےاتفاق ضروری نہیں)
ادبی میراث پر آپ کا استقبال ہے۔ اس ویب سائٹ کو آپ کے علمی و ادبی تعاون کی ضرورت ہے۔ لہذا آپ اپنی تحریریں ہمیں adbimiras@gmail.com پر بھیجنے کی زحمت کریں۔ |
Home Page